Tag: نور مقدم کے قاتل

  • اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہراحتجاجی مظاہرہ ، نور مقدم کے قاتل کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہراحتجاجی مظاہرہ ، نور مقدم کے قاتل کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر نور مقدم کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں مظاہرین نے نور مقدم کے قاتل کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر کی درخواست ضمانت کے موقع پر مظاہراسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر نور مقدم کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مقتولہ کے والد شوکت مقدم بھی احتجاجی مظاہرے میں شریک ہوئے۔

    مقتولہ نور مقدم کے دوستوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا ، شرکا نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر نور مقدم کیلئے انصاف کے مطالبات درج تھے۔

    احتجاجی مظاہرے میں مظاہرین نے نور مقدم کے قاتل کو کیفر کردار تک پہنچانے اور قاتلوں کی معاونت کرنے والوں کو بھی ضمانت نہ دینے کا مطالبہ کردیا۔

    اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ میں نور مقدم قتل کیس مرکزی ملزم کے والد ذاکر جعفر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی تھی ، جس میں عدالت نے مدعی مقدمہ شوکت مقدم کے وکیل شاہ خاور ایڈووکیٹ آج ہی وکالت نامہ ہائیکورٹ میں داخل کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

    یاد رہے دو روز قبل نورمقدم قتل کیس میں پولیس کی جانب سے پہلےچالان میں مرکزی ملزم ظاہرجعفرنےنورمقدم کوقتل کرنےکااعتراف کرلیا تھا جبکہ ڈی این اے رپورٹ سے نور مقدم کا ریپ بھی ثابت ہوگئی تھی۔

    ظاہر جعفر کا پولیس کو ریکارڈ کرایا گیا اعترافی بیان بھی چالان کاحصہ بنایا گیا ہے، چالان میں کہا گیا تھا کہ ظاہرجعفر نےانکشاف کیانورمقدم نےشادی سےانکارکیاتواسےگھرمیں قید کرلیا اور چوکیدارکوکہاگھرکےاندرناکسی کوآنےدیں نا نور مقدم کو جانے دیں۔

    چالان کے مطابق ملزم ظاہرجعفرنےنورمقدم کوقتل کرکےاس کاسردھڑسےالگ کیا اور نور کاموبائل دوسرےکمرےمیں چھپادیا، جس کے بعد ملزم کی نشاندہی پر ہی نورمقدم کاموبائل اسی کے گھرکی الماری سے برآمد کیا۔

  • مجھے امید ہے نور مقدم کے قاتل کو  سزائے موت ہوگی، شیخ رشید

    مجھے امید ہے نور مقدم کے قاتل کو سزائے موت ہوگی، شیخ رشید

    راولپنڈی : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے نور مقدم کے قاتل کو سزائے موت ہوگی جبکہ افغان سفیر کی بیٹی سے متعلق تحقیقات کیلیے افغان تفتیشی ٹیم پاکستان آگئی ہے اور ہماری پولیس افغان تفتیشی حکام کے جواب دینے کے لیے تیارہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا افغان سفیرکی بیٹی سےمتعلق افغان ٹیم پاکستان آگئی ہے ، پولیس افغان تفتیشی حکام کےجواب دینےکےلیےتیارہے، افغان سفیرکی بیٹی سےمتعلق ہماری تفتیش مکمل ہے، افغان حکام چاہیں توٹیکسی ڈرائیورز کے انٹرویوکرسکتےہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں اپنی زندگی میں جتنی کوشش کرسکتاتھاکی ہے، نورقتل کیس میں اب اسے پولیس مقابلےمیں تونہیں مرواسکتا، ملزم ظاہرجعفر کےباپ اورڈرائیورکوبھی اندرکیاہے، مجھے امیدہےکہ اسے سزائے موت ہوگی۔

    حالیہ بارشوں کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ سیلاب آیاہماراپاس ریسکیو1122ہی موجودنہیں تھا، اسلام آبادکےنالوں پرتجاوزات ختم کرنےکی ہدایت کردی ہے، ڈی سی اورکمشنرکوصرف نالوں پرتجاوزات ختم کرنےکاکہہ دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ این سی اوسی،جنرل حموداوراسدعمرکاشکرگزارہوں، نئےوینٹی لیٹرسےآراستہ نئےوارڈکاافتتاح کرنےجارہےہیں جب کہ جمعرات کومحرم کی سیکیورٹی سےمتعلق اجلاس بلایا ہے اور ملک کے امن وامان سے متعلق ہدایات جاری کی ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ایف آئی اے ، نادرا اور سائبرکرائم میں روٹیشن مکمل کرنےکی ہدایت کردی، 64بیرون ملکوں میں مشنوں پر بیٹھا افراد کو واپس بلایا جارہا ہے، لوگ 8 ،8سال سے مشنوں پر بیٹھے ہوئے ہیں، 30اگست تک64افراد نے رپورٹ نہ کی تونوکری سے نکال دیا جائےگا، ایک ماہ کا وقت کوویڈ کی وجہ سے دے رہے ہیں۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کرپشن ختم کرنےکےلیےآن لائن ویزاشروع کیاہے، ایک مہینےکےلیےچھوٹ ہےآن لائن ویزااپلائی کریں ورنہ ملک چھوڑدیں۔

    داسو حملے کے حوالے سے انھوں نے کہا چین ہمارادوست ملک ہےہربرےوقت میں ساتھ ہے، چینی شہریوں کی سیکیورٹی کےفول پروف انتظامات ہیں، داسوڈیم واقعےسےمتعلق تفتیش آگےبڑھی ہے،مزیدبات نہیں کرناچاہتا۔

    افغانستان سے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ افغانستان سےمتعلق پالیسی بیان دفترخارجہ دےگا، ابھی افغان سرحدسےمہاجرین کاکوئی بہاؤنہیں ہے، بلوچستان کے راستے افغانستان سے 208لوگ واپس آئے، یہ وہی لوگ ہیں جویہاں سےگئےان کےپاس دستاویزات ہیں۔

    مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ ن لیگ اورش لیگ میں مفاہمت اورمزاحمت کی لڑائی ہے، مزاحمت اورمفاہمت کی دونوں پالیسیاں ناکام ہوں گی ، ن اورش لیگ کی لائن اورلینتھ ایک نہیں ہے، ان کی کل سیاست ان 40کیمروں کےتحت ہے،باقی وہ ٹھس ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ غیرپارلیمانی زبان استعمال کرنےوالےاپنی انگلیاں کاٹیں گی،ان کاکچھ نہیں ہوگا، پاک فوج اورپاکستان کی ایجنسیاں سارےمعاملات کودیکھ رہی ہیں، پاکستان میں افغان مہاجرین نہیں آرہے اور نہ پاکستان میں طالبان ہیں۔

    ڈپلومیٹک انکلیو کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آبادمیں سارےناکےختم کردیےہیں، ڈپلومیٹک انکلیومیں ایسی تبدیلی لائیں گےکہ بہت بڑی خبردوں گا ،ابھی اعلان کریں گےتوہلچل مچ جائےگی ، ایسے کورڈ کا اجرا کریں گے کہ صرف ڈپلومیٹ وہاں جاسکیں گے۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کوپیپلزپارٹی اورن لیگ سےکوئی تھریٹ نہیں، میراکام نہیں کہ طالبان کی اندرونی سیاست پربیان دوں، میں نےجنرل باجوہ سے درخواست کی تھی سیاچن جانے کی، جنرل باجوہ نے جنرل عرفان کی ڈیوٹی لگائی تھی۔

  • نور مقدم  کے قاتل کا موبائل فون برآمد، مزید چونکا دینے والے انکشافات سامنے آگئے

    نور مقدم کے قاتل کا موبائل فون برآمد، مزید چونکا دینے والے انکشافات سامنے آگئے

    اسلام آباد: نور مقدم کے قاتل ظاہر جعفر کے موبائل فون سے خواتین پر تشدد کے متعدد ویڈیوز برآمد کرلی گئیں ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ماضی میں بھی خواتین پر تشدد میں ملوث رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نور مقدم قتل میں مزید چونکا دینے والے انکشاف سامنے آیا ، پولیس نے ملزم ظاہر جعفر کے موبائل فون سے خواتین پر تشدد کے متعدد ویڈیوز برآمد کرلیں۔

    پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزم کے موبائل فون کا ڈیٹا برآمد کرلیا ، جس سے اہم شواہد ہاتھ آئے ہیں ڈیٹا سے پتہ چلا ہے کہ ملزم ماضی میں بھی خواتین پر تشدد میں ملوث رہا ہے۔

    اسلام آباد کی پولیس نے موبائل فون فرانزک یونٹ کو بھیج دیا ہے۔

    گذشتہ روز سفارتکار کی بیٹی نورمقدم کو قتل کرنے کی محرکات بتاتے ہوئے ملزم نے کہا تھا نور میرےساتھ بےوفائی کررہی تھی جس کا مجھےپتہ چل گیاتھا اور ‏بےوفائی پر نورمقدم کوقتل کیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم کی والدہ اور سیکیورٹی گارڈز نے3گھنٹےتک واقعہ چھپایا اگر ملزم کی والدہ یاگارڈز وقت پر ‏اطلاع دیتے تو نور کی جان بچائی جاسکتی تھی، نورمقدم ساڑھے 4بجے بالکنی سے بھاگ کر گارڈ کے پاس آئی اور خود کو سیکیورٹی ‏گارڈ کے کیبن میں بند کر لیا، ملزم ظاہرجعفرپیچھےآیا اور کیبن سے نور کو باہر نکالا۔

    گلی میں موجودگارڈیہ سب کچھ دیکھتےرہے لیکن کسی بھی گارڈ نے ظاہرجعفر کو تشدد کرنے ‏سے نہیں روکا، گلی میں اوربھی لوگ موجودتھےجنہوں نے نور کو گھسیٹتےدیکھا، ملزم نے نورمقدم پر ‏‏3گھنٹے تک تشدد کیا۔