Tag: نور ولی محسود

  • خارجی نور ولی محسود کا چھپ کر پاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ بے نقاب

    خارجی نور ولی محسود کا چھپ کر پاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ بے نقاب

    اسلام آباد : فتنہ الخوارج کے سرغنہ خارجی نور ولی محسود کا چھپ کر پاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا، سرغنہ کا چھپ کر پاکستان آکر ویڈیو ریکارڈ کرانے کا منصوبہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کی جانب کہا گیا ہے کہ فتنہ الخوارج کے سرغنہ خارجی نور ولی محسود کا چھپ کر پاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ بے نقاب کردیا گیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج کا سرغنہ پاکستان آنے کی تیاریاں کررہا ہے اور اس کا چھپ کر پاکستان آکر ویڈیو ریکارڈ کرانے کا منصوبہ ہے۔

    ذرائع نے کہا کہ ویڈیوریکارڈ کرانے کا مقصد یہ بتانا ہوگا کہ خارجی پاکستان میں ہے تاہم ویڈیو کو ریلیز اس وقت کیا جائے گا جب وہ افغانستان واپس بھاگ چکا ہوگا۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ خارج از امکان نہیں نور ولی افغانستان میں ہی ویڈیو ریکارڈ کراکر پاکستان میں ہونے کا دعویٰ کرے۔

    یاد رہے فتنہ الخوارج کے خارجی نور ولی اور غٹ حاجی کی آڈیو لیک سامنے آئی تھی، ذرائع نے بتایا تھا کہ لیک آڈیو میں خارجی نور پاکستان سے دہشت گردوں کوواپس نہ آنے کیلئے دباؤڈال رہا ہے۔.

    مزید پڑھیں : فتنہ الخوارج کے خارجی نور ولی اورغٹ حاجی کی آڈیو لیک منظر عام پرآگئی

    ذرائع کا کہنا تھا کہ نے فتنہ الخوارج کے خارجی نے غٹ حاجی کو بتایا اطلاع کردوں ہماری طرف واپسی کی کسی کواجازت نہیں ، ہر کوئی خود کو تیار رکھے، راستہ بدلنے کی اجازت نہیں۔

    لیک آڈیو واضح ثبوت ہے فتنہ الخوارج کے سرغنہ افغانستان میں چھپے بیٹھے ہیں اور وہیں سے دہشت گردوں کو ہدایات جاری کرتے ہیں۔

  • نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کے گرد قانونی گھیرا تنگ

    نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کے گرد قانونی گھیرا تنگ

    اسلام آباد : حکومت پاکستان نے کالعدم ٹی ٹی پی کے سرغنہ نور ولی محسود اوراحمدحسین عرف غٹ حاجی کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کے سرغنہ نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کے گرد قانونی گھیراتنگ کردیا گیا۔

    حکومت پاکستان نے فون کال پر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کال کا فرانزک ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا۔

    فرانزک ٹیسٹ سے ثابت ہوا آواز کالعدم ٹی ٹی پی کے سرغنہ اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کی ہے، نور ولی نے احمد حسین کو سرکاری املاک اور اسکولوں پر حملوں کی ہدایات دیں جبکہ میرعلی میں گرلزاسکول کوتباہ اورٹانک سےتعلق رکھنے والے ٹیچر میرا جان کوقتل کیا گیا۔

    یاد رہے متعلقہ حکام نے کالعدم ٹی ٹی پی کے سرغنہ اور غٹ حاجی کی خفیہ آڈیولیک کا فرانزک کرانے کا فیصلہ کیا تھا ، ذرائع نے کہا تھا کہ افغانستان کی سر زمین پاکستان کے خلاف مسلسل استعمال ہو رہی ہے اور افغان حکومت دہشت گردانہ سرگرمیوں کو روکنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ کہ اعلیٰ حکام نے پاکستان میں دہشت گردی کرانے پر افغان عبوری حکومت سے شدیداحتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دہشت گردوں کو پاکستان کے حوالے کرنے کا فوری مطالبہ بھی کیا جائے گا۔

    فیصلہ کیا گیا تھا کہ دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پاکستان ہر ممکن حد تک جائے گا تاکہ اِس ناسور سے نجات حاصل کی جا سکے۔

    خیال ریے کالعدم ٹی ٹی پی کے سرغنہ کی خفیہ کال منظر عام پر آئی تھی ، جس میں دہشت گرد نے پاکستان میں دہشت گردی کیلئے اپنے دہشت گرد کو ہدایات دیں ، احمدحسین عرف غٹ حاجی کواسپتال،اسکول تباہ کرنےکی ہدایات دی گئیں تھیں۔

  • پاکستان میں دہشت گردوں کا ناپاک منصوبہ، نور ولی محسود کا گھناؤنا کردار

    پاکستان میں دہشت گردوں کا ناپاک منصوبہ، نور ولی محسود کا گھناؤنا کردار

    پاکستان میں دہشتگردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنائے جانے میں تیزی آئی ہے، ٹی ٹی پی کے خارجی نور ولی کی آڈیو لیک نے اس کے ناپاک منصوبوں کو ظاہر کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ نور ولی کی آڈیو لیک پر پاکستانی عوام کا ردعمل سامنے آگیا، عوام کا کہنا ہے کہ افغانستان کو چاہیے کہ وہ ایسے دہشت گردوں کو ملک سے نکال دے۔

    پاکستانی عوام کا کہنا ہے کہ ہمارے سکیورٹی اہلکاروں کو ان خارجیوں کے سروں کو کچلنا چاہئے، یہ دہشت گرد صرف ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں تاکہ یہاں بد امنی پھیلے۔

    عوام کا کہنا ہے کہ ہم پاک فوج سے مطالبہ کرتے ہیں ایسے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، ٹی ٹی پی کے سربراہ کی گفتگو سے ثابت ہوتاہے کہ یہی لوگ ملک دشمن عناصر ہیں۔

    پاکستانی عوام کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان مکمل طور پر پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے میں ملوث ہے، ہم ٹی ٹی پی کے گھناؤنے منصوبے کی مذمت کرتے ہیں، یہ لوگ پاکستانی عوام کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں، یہ پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے ان لوگوں کو سخت سزا ملنی چاہئے۔

  • کالعدم ٹی ٹی پی کے سرغنہ نور ولی محسود کیخلاف سخت قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

    کالعدم ٹی ٹی پی کے سرغنہ نور ولی محسود کیخلاف سخت قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

    اسلام آباد : کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ نور ولی محسود کی کی خفیہ آڈیولیک کا فرانزک کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کے سرغنہ نور ولی محسود کیخلاف سخت قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ متعلقہ حکام نے نورولی اورغٹ حاجی کی خفیہ آڈیولیک کا فرانزک کرانے کافیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع نے کہا کہ افغانستان کی سر زمین پاکستان کے خلاف مسلسل استعمال ہو رہی ہے اور افغان حکومت خوارجی ٹولے کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کو روکنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ اعلیٰ حکام نے پاکستان میں دہشت گردی کرانے پر افغان عبوری حکومت سے شدیداحتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دہشت گردوں کو پاکستان کے حوالے کرنے کا فوری مطالبہ بھی کیا جائے گا۔

    فیصلہ کیا گیا ہے کہ دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پاکستان ہر ممکن حد تک جائے گا تاکہ اِس ناسور سے نجات حاصل کی جا سکے۔

    گذشتہ روز کالعدم ٹی ٹی پی کے سرغنہ  کی خفیہ کال منظر عام پر آئی تھی ، جس میں دہشت گرد نے پاکستان میں دہشت گردی کیلئے اپنے دہشت گرد کو ہدایات دیں ، احمدحسین عرف غٹ حاجی کواسپتال،اسکول تباہ کرنےکی ہدایات دی گئیں

    خفیہ کال میں پولیس اورفوجیوں کےگھروں کومسمار کرنےکی بھی واضح ہدایات دی گئیں، شدیدعوامی رد عمل آنےپر خفیہ کال کو اے آئی جنریٹیڈ قرار دے کر راہ فرارکی کوشش کی گئی۔

    کالعدم ٹی ٹی پی کے سرغنہ ، احمد حسین اور دہشت گرد ثاقب گنڈاپور کی خفیہ کال میں پاکستان کےعوام کونشانہ بنانےکی حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے، کے پی میں بدامنی پھیلانےکےمنصوبےمیں دشمن ایجنسیاں اوران کےآلہ کارملوث ہیں، ڈی آئی خان کےہیلتھ سینٹر پر حالیہ حملہ ان مذموم کارروائیوں کا حصہ ہے۔

  • اقوام متحدہ کی کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ پر پابندیاں عائد، اثاثے منجمد

    اقوام متحدہ کی کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ پر پابندیاں عائد، اثاثے منجمد

    نیویارک : اقوام متحدہ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ  نور ولی محسود پرپابندیاں عائد کردیں اور ان کے اثاثے بھی منجمد کردئیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مرکزی رہنما نور ولی محسود پرپابندیاں عائدکردیں، پابندیاں القاعدہ سے تعلق پر کی بنیاد پر لگائی گئی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نورولی محسود اقوام متحدہ کی دہشت گردگروہوں کی فہرست میں شامل ہے، اقوام متحدہ نے نورولی محسود پر سفری پابندیاں عائد کرکے ان کے اثاثے بھی منجمد کردئیے ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ سال ستمبر میں امریکا نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان نئی پابندیاں لگاتے ہوئے تنظیم کے تمام اثاثے اور جائیدادیں منجمد کردیئے جبکہ رہنما نور ولی کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا تھا، نور ولی کی سربراہی میں کالعدم ٹی ٹی پی نے پاکستان میں حملے کئے۔

    مزید پڑھیں : امریکا نے کالعدم تحریک طالبان پرنئی پابندیاں لگا دیں

    امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پابندیاں صدر ٹرمپ کے ایگزیکیٹو آرڈر کے تحت لگائی گئیں۔

    خیال رہے 2018 میں تحریک طالبان پاکستان نے پہلی بار اپنے سربراہ مولوی فضل اللہ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ فضل اللہ امریکی حملے میں مارا گیا ہے اورتنظیم کے شوریٰ کونسل نے مفتی نور ولی محسود کو فضل اللہ کی جگہ نیا سربراہ منتخب کیا تھا۔