Tag: نوشکی

  • نوشکی : انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ، ایک پولیس اہلکار شہید

    نوشکی : انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ، ایک پولیس اہلکار شہید

    نوشکی : بلوچستان کے ضلع نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے کلی محمد حسنی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا، حکام نے بتایا کہ شہید پولیس اہلکار انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور تھا۔

    اس حوالے سے ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا کہ نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوا، شہید اہلکار وحید کا تعلق جمال آباد نوشکی سے تھا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ انسدادپولیو مہم قومی فریضہ ہے اس پرحملہ ناقابل برداشت ہے، جام شہادت نوش کرنیوالےاہلکارکوخراجِ عقیدت پیش کرتےہیں، یہ حملہ قومی انسدادپولیومہم کوسبوتاژ اور خوف و ہراس پھیلانے کی سازش ہے۔

    شاہدرند کا کہنا تھا کہ تخریب کاروں کیخلاف کارروائی میں مزید تیزی لائی جائے گی اور حکومت انسدادپولیوٹیموں ،سیکیورٹی اہلکاروں کی حفاظت کو مزید مؤثر بنائے گی۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے انسداد پولیو مہم ٹیم پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے فائرنگ سے پولیس اہلکار عبد الوحید کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔

    وزیر اعظم نے شہید اہلکار کے اہلخانہ سے ہمدردی،اظہار تعزیت کرتے ہوئے صبر و استقامت کی دعا کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ بچوں کا مستقبل محفوظ بنانےوالی انسدادپولیوٹیم پرحملہ ناقابل برداشت ہے، انسداد پولیو مہم پر حملہ کرنیوالے شرپسند عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی نوشکی میں فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکار عبدالوحیدکو خراج عقیدت پیش کیا اور لواحقین سے ہمدردی واظہار تعزیت کیا۔

    انھوں نے کہا کہ پولیس اہلکار عبدالوحید نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا، بچوں کےمستقبل کومحفوظ بنانے کیلئےمامور ٹیم پرحملہ ناقابل برداشت ہے، بچوں کے صحت مند مستقبل پر حملہ کرنیوالوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

  • بلوچستان کے ضلع نوشکی سے 4  افراد کی لاشیں برآمد

    بلوچستان کے ضلع نوشکی سے 4 افراد کی لاشیں برآمد

    نوشکی : بلوچستان کے ضلع نوشکی سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، چاروں افراد کو چند روز پہلے البت کےعلاقےسےاغوا کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی سے چار افراد کی لاشیں ملیں، ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ گلنگور سے ملنے والی چاروں لاشوں کی شناخت ہوگئی۔ چاروں افراد کو چند روز پہلے البت کےعلاقےسےاغوا کیا گیا تھا۔

    جاں بحق ہونے والوں کی شناخت معین اور حذیفہ ، عمران علی اور عرفان علی کے نام سے ہوئی ہے۔ چار میں سے 2 کا تعلق پاکپتن اور 2 کا رحیم یارخان سے ہے۔

    مقامی رہائشیوں نے لاشوں کے بارے میں انتظامیہ کو اطلاع دی، جس پر لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال نوشکی پہنچایا گیا۔

    لاشوں کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد آبائی علاقوں کو روانہ کردیا گیا ہے، حکام نے بتایا کہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاہم ابھی تک کسی گروپ نے ان ہلاکتوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

    ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کی نوشکی میں چار افراد کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا امن کے دشمنوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا، قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

  • جان کی پروا کیے بغیر جلتا ٹینکر چلا کر آبادی سے دور لے جانے والا بھی دم توڑ گیا

    جان کی پروا کیے بغیر جلتا ٹینکر چلا کر آبادی سے دور لے جانے والا بھی دم توڑ گیا

    کوئٹہ: سانحہ نوشکی کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، جس سے کراچی لائے جانے والے زخمیوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 14، جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے نوشکی میں آئل ٹینکر میں دھماکے سے جھلسنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا، جس میں جھلسنے والے مزید ایک زخمی کی کراچی کے اسپتال میں رات گئے دوران علاج موت واقع ہو گئی۔

    علاج کے لیے کراچی منتقل کیے گئے زخمیوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہو گئی ہے، کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج شوکت نامی نوجوان زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا، جاں بحق شوکت جان کی پروا کیے بغیر جلتا ٹینکر چلا کر آبادی سے دور لے گیا تھا۔

    یاد رہے کہ آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں 3 درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔


    نوشکی آئل ٹینکر حادثے کے جھلسنے والے مزید 5 افراد کراچی میں دم توڑ گئے


    شدید زخمی 24 افراد کو خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی ایئر بیس منتقل کیا گیا تھا، جہاں سے زخمیوں کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے نجی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا تھا، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی کراچی منتقلی کے دوران ایک زخمی دم توڑ گیا تھا، زخمیوں کے علاج معالجے کے اخراجات بلوچستان حکومت ادا کرے گی۔

  • نوشکی آئل ٹینکر حادثے کے جھلسنے والے مزید 5 افراد کراچی میں دم توڑ گئے

    نوشکی آئل ٹینکر حادثے کے جھلسنے والے مزید 5 افراد کراچی میں دم توڑ گئے

    کراچی: نوشکی آئل ٹینکر حادثے کے جھلسنے والے مزید 5 افراد کراچی میں دم توڑ گئے ہیں۔

    ریسکیو حکام کے مطابق بلوچستان کے علاقے نوشکی میں آئل ٹینکر میں دھماکے سے جھلسنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا، جس میں جھلسنے والے مزید پانچ زخمی کراچی کے اسپتال میں رات گئے دوران علاج دم توڑ گئے، جس کے بعد علاج کے لیے کراچی منتقل کیے گئے زخمیوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہو گئی۔

    پانچوں جاں بحق افراد کی میتیں سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کر دی گئی ہیں، ایدھی حکام کے مطابق جن کی شناخت 18 سالہ سلمان، 17 سالہ وزیر، 26 سالہ درمحمد، 25 سالہ عبدالباسط اور مصطفیٰ کے ناموں سے ہوئی ہے۔


    نوشکی آئل ٹینکر دھماکے کے کتنے زخمی کراچی لائے گئے؟ ویڈیو رپورٹ


    دو روز قبل بھی طیب شاہ اور جہاں زیب دوران علاج جان بحق ہوئے تھے، شدید زخمی 24 افراد کو خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی ایئر بیس منتقل کیا گیا تھا، جہاں سے زخمیوں کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے نجی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا تھا، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے 16 زخمی کراچی کے 2 مختلف نجی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

    زخمیوں کی کراچی منتقلی کے دوران ایک زخمی دم توڑ گیا تھا، زخمیوں کے علاج معالجے کے اخراجات بلوچستان حکومت ادا کرے گی۔

  • نوشکی آئل ٹینکر دھماکے کے کتنے زخمی کراچی لائے گئے؟ ویڈیو رپورٹ

    نوشکی آئل ٹینکر دھماکے کے کتنے زخمی کراچی لائے گئے؟ ویڈیو رپورٹ

    نوشکی میں گزشتہ روز آئل ٹینکر کے اندر دھماکے سے متعدد افراد جھلس گئے تھے، زخمیوں کی کراچی منتقلی کے دوران ایک زخمی دم توڑ گیا ہے، جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔


    وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر 24 شدید زخمی افراد کو خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی کے نجی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ نوشکی میں آئل ٹینکر دھماکے کے شدید زخمیوں کو سی 130 کے ذریعے فیصل ایئربیس لایا گیا تھا، جہاں سے ایدھی ایمبولنسوں کے ذریعے زخمیوں کو نجی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔


    رئیس گوٹھ حادثہ کیسے پیش آیا؟ ٹریفک پولیس کی تجزیاتی ٹیم نے معلوم کر لیا


    ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطا بق 16 زخمی لیاقت نیشنل اسپتال اور 7 زخمیوں کو پٹیل اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ زخمیوں کے علاج معالجے کے اخراجات بلوچستان حکومت ادا کرے گی۔


    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں

  • نوشکی : پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 4 اہلکار شہید

    نوشکی : پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 4 اہلکار شہید

    نوشکی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں 4اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کوئٹہ کے بیورو چیف مصطفیٰ خان ترین کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے نوشکی میں پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    مقامی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعہ نوشکی کے علاقے غریب آباد میں پیش آیا، فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق مسلح ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

    ضلعی حکام نے بتایا کہ شہید ہونے والے چاروں پولیس اہلکاروں کی میتیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ مسلح افراد کی گرفتاری کیلیے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اپنے گیرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے سختی سے مذمت کی اور ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے، خون بہانے والوں کو بلوچستان میں کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

     

  • نوشکی واقعہ میں جاں بحق افراد کا تعلق کہاں سے تھا؟  تفصیلات سامنے آگئیں

    نوشکی واقعہ میں جاں بحق افراد کا تعلق کہاں سے تھا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    بلوچستان کے علاقے نوشکی میں گزشتہ رات قتل کیے گئے 9 افراد کی لاشوں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مقتولین کی لاشیں آبائی علاقوں میں بھیجی جائیں گی، جبکہ نوشکی واقعہ میں مزیدایک زخمی دم توڑگیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق نوشکی واقعہ میں جاں بحق افراد میں 6 کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے تھا جبکہ ساجدعمران، مزمل حسین، مظہراقبال منڈی بہاؤالدین کے رہائشی تھے۔

    محمد ابوبکر، محمدقاسم، تنزیل جاوید بھی منڈی بہاؤالدین کے رہائشی تھے، واسق فاروق وزیرآباد، جاوید شہزاد افضل پور، راناشاہ زیب گوجرانوالہ کا رہائشی تھا۔

    نوشکی میں قتل کیے گئے 9 افراد کی لاشیں کوئٹہ منتقل کردی گئیں

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی الٹنے سے جاں افرادکی تعداد 3 ہوگئی ہے، نوشکی واقعے میں جاں بحق افرادکی مجموعی تعداد 12 ہوگئی ہے۔

  • نوشکی میں قتل کیے گئے 9 افراد کی لاشیں کوئٹہ منتقل کردی گئیں

    نوشکی میں قتل کیے گئے 9 افراد کی لاشیں کوئٹہ منتقل کردی گئیں

    بلوچستان کے علاقے نوشکی میں گزشتہ رات قتل کیے گئے 9 افراد کی لاشوں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مقتولین کی لاشیں آبائی علاقوں میں بھیجی جائیں گی، جبکہ نوشکی واقعہ میں مزیدایک زخمی دم توڑگیا ہے۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی الٹنے سے جاں افرادکی تعداد 3 ہوگئی ہے، نوشکی واقعے میں جاں بحق افرادکی مجموعی تعداد 12 ہوگئی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ رات نوشکی کے قریب تفتان جانیوالی بس سے اغوا کیے گئے 9 مسافروں کو قتل کردیا گیا ہے، مقتولین کی لاشیں قومی شاہراہ کے قریبی پہاڑی علاقے میں پل کے نیچے سے ملی ہیں۔

    وزیراعظم کی نوشکی واقعہ کی شدید مذمت، رپورٹ طلب کرلی

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولین کا تعلق پنجاب سے بتایا جارہاہے، مسلح افرادنے سلطان چڑھائی کے قریب بس روک کر مسافروں کو اغوا کیا تھا۔

  • بلوچستان میں خونریزی کرنے والے صوبے کی ترقی کے دشمن ہیں، بلاول بھٹو

    بلوچستان میں خونریزی کرنے والے صوبے کی ترقی کے دشمن ہیں، بلاول بھٹو

    اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے نوشکی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے وزیر اعلی بلوچستان سے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ بے گناہ، معصوم انسانوں کے قاتلوں کو عبرت ناک سزا ملے گی، بلوچستان میں خونریزی کرنے والے صوبے کی ترقی کے دشمن ہیں۔

    اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے نوشکی واقعے میں بے گناہ انسانی جانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ کرلی ہے۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی اور کہا کہ دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کوقرار واقعی سزادی جائیگی، دہشت گردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

    یاد رہے کہ نوشکی کے قریب تفتان جانیوالی بس سے اغوا کیے گئے 9 مسافروں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

    کوئٹہ: تفتان جانیوالی بس سے اغوا کیے گئے 9 مسافر قتل

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نوشکی کے قریب تفتان جانیوالی بس سے اغوا کیے گئے 9 مسافروں کو قتل کردیا گیا ہے، مقتولین کی لاشیں قومی شاہراہ کے قریبی پہاڑی علاقے میں پل کے نیچے سے ملی ہیں۔

  • وزیراعظم کی نوشکی واقعہ کی شدید مذمت، رپورٹ طلب کرلی

    وزیراعظم کی نوشکی واقعہ کی شدید مذمت، رپورٹ طلب کرلی

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے نوشکی واقعے میں بے گناہ انسانی جانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ کرلی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی اور کہا کہ دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کوقرار واقعی سزادی جائیگی، دہشت گردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

    یاد رہے کہ نوشکی کے قریب تفتان جانیوالی بس سے اغوا کیے گئے 9 مسافروں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نوشکی کے قریب تفتان جانیوالی بس سے اغوا کیے گئے 9 مسافروں کو قتل کردیا گیا ہے، مقتولین کی لاشیں قومی شاہراہ کے قریبی پہاڑی علاقے میں پل کے نیچے سے ملی ہیں۔

    ویڈیو: ٹرین میں پولیس اہلکار کا خاتون اور بچوں پر تشدد

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولین کا تعلق پنجاب سے بتایا جارہاہے، مسلح افرادنے سلطان چڑھائی کے قریب بس روک کر مسافروں کو اغوا کیا تھا۔