Tag: نوشہرو فیروز

  • دکاندار کا بچے پر تشدد، مقدمہ بچے کے خلاف درج، وزیر اعلیٰ سندھ کا نوٹس

    دکاندار کا بچے پر تشدد، مقدمہ بچے کے خلاف درج، وزیر اعلیٰ سندھ کا نوٹس

    نوشہروفیروز: صوبہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز کے علاقے محراب پور میں ایک دکان دار نے بچے پر بہیمانہ تشدد کیا، پولیس بھی روایتی انداز سے باز نہ آئی، بچے ہی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق نوشہرو فیروز میں ایک بچے پر تشدد بھی ہوا اور مقدمہ بھی پولیس نے اسی کے خلاف درج کر لیا، اے آر وائی نیوز کی خبر پر وزیر اعلیٰ اور آئی جی سندھ نے نوٹس لیا۔

    خبر نشر ہونے کے بعد تشدد کرنے والے دکان دار کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جب کہ بچے کو طبی امداد اور میڈیکل رپورٹ کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    علاقے کے ایس ایس پی نے بتایا کہ بچے پر تشدد کرنے والا ملزم مسعود چنہ گرفتار ہو چکا ہے، اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ دکان دار نے بچے پر موبائل چوری کے الزام میں تشدد کیا، اسے چارپائی سے باندھا اور ڈنڈے سے مارا پیٹا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق تشدد سے بچے کے ہاتھ پیروں کی ہڈیاں ٹوٹی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  اوکاڑہ: بچوں کو لٹکا کر بد ترین تشدد کرنے والا چچا گرفتار

    قبل ازیں، وزیر اعلی ٰسندھ مراد علی شاہ نے اے آر وائی نیوز کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی بے نظیر آباد مظہر نواز کو فوری ایکشن کی ہدایت کی، انھوں نے کہا کہ ایس ایس پی نوشہرو فیروز محراب پور جائیں اور مقدمہ درج کرائیں، ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کی عمل داری قائم کی جائے۔

    وزیر اعلی سندھ نے ڈپٹی کمشنر کو بچے کا مکمل علاج کرانے کی بھی ہدایت کی۔

    دریں اثنا، خبر نشر ہونے کے بعد آئی جی سندھ کلیم امام نے بھی واقعے کا نوٹس لیا، اور ایس ایس پی سکھر سے بچے پر تشدد سے متعلق تفصیلات طلب کرتے ہوئے واقعے میں ملوث دکان دار کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔

    ماہر قانون اظہر صدیق نے واقعے کے حوالے سے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچے پر تشدد کے حوالے سے پولیس خود مقدمہ درج کر سکتی ہے، آرٹیکل 337 میں سزا موجود ہے، اس کیس پر 311 بھی لگ سکتی ہے جس میں صلح ممکن نہیں۔

  • پڈعیدن کے قریب مال گاڑی کی بوگیاں پٹری سے اترگئیں

    پڈعیدن کے قریب مال گاڑی کی بوگیاں پٹری سے اترگئیں

    پڈعیدن: صوبہ سندھ کے علاقے پڈعیدن کے قریب مال گاڑی کی بوگیاں پٹری سے اترگئیں، ریلوے کا اپ اورڈاؤن ٹریک بلاک، ٹرینوں کومختلف اسٹیشنزپرروک لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع نوشہرو فیروز کے علاقے پڈعیدن کے قریب مال گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے باعث کراچی سے لاہور جانے والی متاثرہ ٹرین کے کنٹینرز الٹ گئے۔

    پڈعیدن میں ابراہیم شاہ کے مقام پر مال گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے بعد کراچی سے لاہور اور پشاور جانے اور وہاں سے کراچی آنے والی ٹرینوں کو مختلف مقامات پر روک دیا گیا ہے۔

    متاثرہ ٹریک کی بحالی کے لیے کوٹری سے امدادی ٹرین طلب کرلی گئی ہے جبکہ اپ اور ڈاؤن ٹریک بند کردیے گئے ہیں۔

    ریلوے حکام کے مطابق گرین لائن ایکسپریس کو پڈعیدن ریلوے اسٹیشن پر جبکہ خیبرمیل کو باندھی ریلوے اسٹیشن پرروک لیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ملت ایکسپریس کو رانی ریلوے اسٹیشن اور کراچی سے سکھر آنے والی سکھر ایکسپریس کو نواب شاہ میں روک لیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال 6 مارچ کو سکھر اسٹیشن کے قریب گڈانی پھاٹک پرسلیپر سے بھری ہوئی مال گاڑی کے دو ڈبے پٹڑی سے اتر گئے تھے، مال گاڑی سکھر سے روہڑی جا رہی تھی۔

  • پاک فوج اورعدلیہ کی وجہ سے پاکستان آج تک سلامت ہے، پیرپگارا

    پاک فوج اورعدلیہ کی وجہ سے پاکستان آج تک سلامت ہے، پیرپگارا

    نوشہرو فیروز : حروں کے روحانی پیشوا پیرپگارا نے کہا ہے کہ پاکستان آج پاک آرمی اور عدلیہ کی وجہ سے سلامت ہے۔ ملک بچانے کے لیے جو کام حکمرانوں کو کرنا تھا وہ پاک آرمی اور عدلیہ نے کیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار پیر صبغت اللہ شاہ راشدی نے نوشہرو فیروز میں گرینڈ ڈیمو کریٹ الائنس کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    پیر پگارا نے کہا کہ ہم سندھ کی سیاست میں تبدیلی لائیں گے، ملک سے دہشت گردی کسی اور نے نہیں پاک فوج نے ختم کروائی، انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور کامیاب ہوگی۔

    اس مرتبہ کا الیکشن 2013 کی طرح نہیں ہونے دیں گے، سندھ کی زراعت، اداروں کو تباہ کیا جارہا ہے، جرائم پر حکومت کچھ نہیں کرتی، عدلیہ کو نوٹس لینا پڑتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکمران غیر ملکی دوستوں سے کاروبار کر کے ملک کا نقصان کر رہےہیں، موجودہ دور میں کرپشن کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں، پنجاب میں پیپلز پارٹی کا برا حال ہے، پہلے لانچوں میں سامان آتا جاتا تھا اب پاکستانی کرنسی جاتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوشہرو فیروز، ایس ایچ او سمیت 7 پولیس اہلکار ملازمتوں سے برطرف

    نوشہرو فیروز، ایس ایچ او سمیت 7 پولیس اہلکار ملازمتوں سے برطرف

    نوشہروفیروز: آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کے حکم پر معطل ایس ایچ او شبیر عباسی سمیت 7 پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ کے حکم پر بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد ڈی آئی جی ضلع شہید بے نظیر آباد اقبال دارا نے ایس ایچ او سمیت 7 پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا ہے۔

    پولیس محکمے کی جانب سے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت جرائم میں ملوث پائے جانے کے سبب معطل شدہ ایس ایچ او شبیر عباسی اور سات دیگر پولیس اہلکاروں سے متعلق انکوائری مکمل ہوگئی ہے جس میں مذکورہ افراد پر جرم ثابت ہو گیا ہے۔

    انکوائری کمیٹی کی تفصیلی رہپورٹ آنے کے بعد ڈی آئی جی بے نظیر آباد اقبال دارا نے ایس ایچ او شبیر عباسی سمیت 7 پولیس اہلکاروں کو فوری پر ملازمتوں سے برطرف کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ بر طرف اہلکاروں نے مقامی تاجر کو زدوکوب کر کے رقم لوٹی تھی جس پر تاجر کی جانب سے شکایت درج کرانے پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ایس ایچ او سمیت 7 پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے پولیس اہلکاروں کو مجرم قرار دیا۔

  • نوشہروفیروز:کوچ اورٹرالرمیں تصادم، خاتون اوردو بچے جاں بحق

    نوشہروفیروز:کوچ اورٹرالرمیں تصادم، خاتون اوردو بچے جاں بحق

    نوشہروفیروز : قومی شاہراہ پر نوشہروفیروز کے قریب کوچ اور ٹرالر میں تصادم کے باعث دو بچے اور ایک خاتون جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق کوہاٹ سے کراچی جانے والی کوچ کے ڈرائیور کو نیند کا جھٹکا آنے کے باعث کوچ کا ایک حصہ ٹرالر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں اٹھارہ افراد زخمی ہوگئے۔

    جن میں سے دو معصوم بچے پانچ سالہ مریم، نو سالہ حسیب اور پینتالیس سالہ خاتون خوشرا بی بی سول اسپتال میں زخموں کے تاب نہ لا کر جاں بحق ہوگئے جب کہ باقی زخمیوں کو نوشہروفیروز، مورو اور نوابشاہ کے اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔

    زخمیوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔ کوچ اور ٹرالر کے ڈرائیور فرار ہوگئے ہیں جب کہ پولیس نے دونوں گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا ہے۔

  • گولی لگنے سے معذورسیکیورٹی گارڈ کا کوئی پرسانِ حال نہیں

    گولی لگنے سے معذورسیکیورٹی گارڈ کا کوئی پرسانِ حال نہیں

    نوشہرو فیروز: نیکی کر دریا میں ڈال ،کراچی میں بینک ڈکیتی ناکام بنانے والا نوشہرو فیروز کا سیکیورٹی گارڈ معذوری میں زندگی کےدن کاٹ رہاہے،انعام کی رقم بھی اب تک نہیں ملی۔

    تفصیلات کے مطابق نجی سیکورٹی کمپنی کے گارڈ سلیم نے دو ماہ قبل نجی بنک میں ڈکیتی کی واردات ناکام بنائی،جس کے دوران وہ ڈاکوؤں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا۔

    وہ دن اور آج کا دن سلیم کسمپرسی کی زندگی گزار رہا ہے۔زخمی گارڈ سلیم کوبینک ڈکیتی ناکام بنا نے پر بینک انتظامیہ اور ایڈیشنل آئی جی نے سلیم کے لئے ایک ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا مگر یہ رقم سلیم کو تاحال نہ مل سکی ۔

    معذور سیکورٹی گارڈ کا کہنا ھے کہ میری مالی مدد کی جائے تا کہ میں اپنے بچوں کی کفالت اور اپنا علاج کرواسکوں۔