Tag: نوشہرہ

  • نوشہرہ میں فائرنگ‘ماں اپنے2بچوں سمیت جاں بحق

    نوشہرہ میں فائرنگ‘ماں اپنے2بچوں سمیت جاں بحق

    نوشہرہ: صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع نوشہرہ میں دوفریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    تفصیلات کےمطابق خیرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کےعلاقے ڈاگ بیسودمیں کرکٹ کھیلنے کے دوران بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے اور ایک دوسرے پر فائرنگ کردی،جس سے ماں اپنے2 بچوں سمیت جاں بحق ہوگئی۔

    نوشہرہ پولیس کےمطابق یونین کونسل ڈاگ بیسود میں کرکٹ میچ کے دوران بچے اپس میں الجھ پڑے۔جس میں ان کے بڑے بھی کود پڑے اور آپس میں ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کی جس سے موقع پر ماں سمیت دوبیٹے فیاض خان اور اظہار اللہ جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس حکام کےمطابق فائرنگ میں دوسرے فریق کے2 افراد زحمی ہوگئے،پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔

    واضح رہے کہ خیبرپختونخوا سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں بھی معمولی جھگڑوں پر فائرنگ کے واقعات پیش آتے رہے ہیں،جن میں کئی قیمتی انسانی جانیں بھی ضائع ہوتی ہیں۔

  • عدالتی نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے،سراج الحق

    عدالتی نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے،سراج الحق

    نوشہرہ : جماعت اسلامی پختونخواہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ نام نہاد جمہوریت پسندوں نے عوام پر ظالم اسٹیٹس کو مسلط کر رکھا ہے۔

    جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ اسٹیٹس کو کے خلاف جہاد اور بغاوت کا اعلان کرتے ہیں،اسٹیٹس کو ہمارے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ گئی ہے ،سیاست دانوں نے لوٹ مار کر کے بیرون ملک اپنی جائیدادیں بنائیں اور ملک کے غریب عوام کو مزید غربت کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔

    انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسٹیٹس کو کے نمائندوں نے ایسے ایسے کارنامے انجام دیے ہیں کہ جمہوریت اپنے نام پر شرما گئی ہے،ملک میں صحت کے شعبے کے لیے مختص رقم فی کس 140 روپے رکھی ہے جب کہ اپنے کتوں کو نہلانے کے بیرون ملک سے مہنگے شیمپو منگوائے جاتے ہیں۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ایسے نطام کے خلاف احتجاج نہ کرنے والے بھی ظالم کے ساتھ کھڑے ہیں اس لیے ہر ایک شخص کو اس جدو جہد میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے اور اسٹیٹس کو کے ناکام بنانے کے لیے اپنا کردار بہ خوبی انجام دینا ہو گا۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ قوم کی نظریں پاناما لیکس معاملے میں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں،لیکن عدالت کا حال یہ ہے کہ ایسے شخص کو بری کردیا جاتا ہے جسے دوسال قبل جیل میں پھانسی دے دی گئی تھی،ایسا تب تک ہوتا رہے گا جب تک عدالت کے ججز کے ہاتھوں میں قرآن نہیں آجاتا اور شریعے کے مطابق فیصلے نہیں ہونے لگتے۔

    انہوں نے کہا حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومتوں نےعوام کو رشوت کا تحفہ دیا ، گندے پانی کا تحفہ دیا ، غربت کا تحفہ بھی دیا عوام کی بہبود کے لیے کوئی کام نہیں کیا گیا۔

    سراج الحق نے متنازعہ خبر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خدشہ ہے کہ متنازع خبر کے لیک ہونے کی ذمہ داری فیصل مسجد کے امام یا کسی پردہ دار خاتون پر نہ ڈالی دی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ عوام کے ہاتھ میں جو ووٹ کی طاقت ہے ، اسے سیاستدانوں کے خلاف استعمال کریں اور نیک و صالح امیدواروں کو منتخب کریں تا کہ ان کے پرانے اور پیچیدہ مسائل حل ہو سکیں۔

    سراج الحق نے تقریر کے آخر میں کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے کشمیر یوں کی قربانی پر خاموشی اختیارکررکھی ہے اورمشرقی پاکستان توڑنے کا اعتراف کرنے والے نریندر مودی سے اظہار محبت کیا جاتا ہے جب کہ مشرقی پاکستان میں پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے والے حریت پسندوں کو پھانسی دی جا رہی ہے۔

     

  • نوشہرہ میں تین افراد کی لاشیں برآمد

    نوشہرہ میں تین افراد کی لاشیں برآمد

    نوشہرہ : نوشہرہ میں جبی کےعلاقے سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں تینوں افراد کو گولیاں مار قتل کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق آج صبح نوشہرہ کے علاقے جبی سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں ،لاشوں پرگولیوں کے متعدد واضح نشانات ہیں تاحال تینوں افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

    پولیس کے مطابق تینوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے تاہم میتوں کے لواحقین ابھی تک سامنے نہیں آسکے ہیں پولیس نے ضابطے کی کارروائی جاری رکھتے ہوئے تینوں لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کراسپتال منتقل کردیا ہے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ میتوں کے ورثاء کی تلاش کے لیے تمام تھانوں کو مطلع کردیا گیاہے لواحقین کے ملتے ہی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا اور لواحقین کے بیانات کی روشنی میں کیس کی تحقیقات کو آگے بڑھایا جائے گا۔

    ابتدائی طورپرخٰیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ تینوں افراد کو خاندانی دشمنی کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا ہے۔

     

  • ابھی تو ٹریلر دکھایا ہے، فلم  ابھی باقی ہے، عمران خان،ریلی نوشہرہ پہنچ گئی

    ابھی تو ٹریلر دکھایا ہے، فلم ابھی باقی ہے، عمران خان،ریلی نوشہرہ پہنچ گئی

    نوشہرہ: تحریک انصاف کی تحریک احتساب نوشہرہ پہنچ گئی، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف بتائیں کہ ان کے پاس پیسہ کہاں سے آیا؟ پاناما لیکس کو چار ماہ ہوگئے لیکن وزیراعظم نے جواب تک نہ دیا، تحریک انصاف نے ابھی تو ٹریلر دکھایا ہے، پوری فلم ابھی باقی ہے۔

    نوشہرہ میں ریلی پہنچنے پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ دنیا بھر میں حکمران اپنے عوام کو جواب دہ ہوتے ہیں لیکن نواز شریف نے قوم کو اب تک کوئی جواب نہیں دیا، اگر وہ چوری میں ملوث نہ ہوتے تو خود کہتے کہ میرا احتساب کرلو، حکمرانوں کو عوام کے سامنے جواب دینا ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا میں مثالی گورننس ہے، ہم نے مثالی کام کیے،کے پی کے کی پولیس ملک کی سب سے بہتری فورس ہے ، صوبے میں موجود اپنی غلطیوں کو درست کرنے کی کوشش کریں گے، ہم نے صوبے میں ذاتی فائدے کے لیے کوئی کام نہیں کیا،میں نے اقتدار میں آکر اپنی کوئی فیکٹری نہیں لگائی۔

    انہوں نے زور دیا کہ ہم نے کے پی کے میں بڑی حد تک کرپشن کا خاتمہ کردیا لیکن تسلیم کرتے ہیں کہ ہم سے بھی کچھ غلطیاں ہوئیں، ہم سیاست پیسہ بنانے کے لیے نہیں عوام کی خدمت کرنے کے لیے کرتے ہیں۔

    چیئرمین تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے تین برس میں 6ہزار ارب روپے قرضہ لیا، ڈیزل پر سو فیصد ٹیکس لیا جارہا ہے۔

  • داعش کے 17کارندے گرفتار، اینکر پرسنز کی فہرست برآمد

    داعش کے 17کارندے گرفتار، اینکر پرسنز کی فہرست برآمد

    اسلام آباد : حساس اداروں نے داعش کے خلاف ملک گیر کارروائیاں کرتے ہوئے 17 افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کے خلاف ملک گیر کارروائیاں جاری ہیں جس میں ملک کے مختلف علاقوں کراچی، نوشہرہ، سرگودھا، لاہور اور ڈی آئی خان سے دہشت گرد گرفتار کیے گئے ہیں۔

    حساس اداروں کے مطابق گرفتار شدہ افراد سے اینکر پرسنز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فہرست برآمد ہوئی ہے۔

    ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ اس فہرست پر کام کرتے ہوئے تمام افراد کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھےاور وہ داعش کے لیے اب تک 15 لاکھ روپے سے زائد بھتے کی رقم وصول کرچکے ہیں۔ گرفتار افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے اسلام آباد میں واقع نجی ٹیلی ویژن کے دفتر پر حملہ بھی کیا۔

    گرفتار افراد میں عاصم عرف اسامہ، امیر اسلم عرف چھوٹو اور مجتبیٰ عرف شاکر شامل ہیں جن میں سے ایک شخص نے بیرون ملک سفر کیا اور داعش کی قیادت سے ہدایات لے کر واپس آیا۔