Tag: نوعمر لڑکے

  • سگریٹ کیلئے ماچس دینے سے انکار پر نوجوان قتل

    سگریٹ کیلئے ماچس دینے سے انکار پر نوجوان قتل

    سگریٹ جلانے کے لیے ماچس دینے سے انکار پر دو نوعمر لڑکوں نے ایک نوجوان کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔

    بھارتی دارلحکومت دہلی کی پولیس نے دو کم عمر لڑکوں کو ایک نوجوان کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے، پولیس نے بتایا کہ لڑکوں نے اس شخص کو اس لیے قتل کیا کہ مقتول نے نوجوانوں کو سگریٹ جلانے کے لیے ماچس دینے سے انکار کردیا تھا۔

    افسوسناک واقعہ ہفتے کے روز بھارتی دارلحکومت کے علاقے تیمارپور میں پیش آیا، پولیس کو واقعے کی اطلاع پی سی آر کال کے ذریعے ملی تھی۔

    پولیس جب جائے وقوع پر پہنچی تو اسے وہاں آٹو رکشہ اور اس کے اطراف میں خون ہی خون بکھرا نظر آیا اور مقتول شدید زخمی حالت میں ملا۔

    فوری طور پر پولیس نے حملے کا نشانہ بننے والے شخص کو ہندو راؤ اسپتال منتقل کیا مگر وہاں پہنچنے پر ڈاکٹر نے اس کے مرنے کی تصدیق کردی۔

    پولیس نے اس علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے دو نابالغ ملزمان کی شناخت کرنے کے بعد اتوار کو انھیں حراست میں لے لیا ہے۔

    ڈی سی پی نے بتایا کہ پولیس نے کرائم سین سے شواہد اکٹھے کیے ہیں اور عینی شاہدین کا بیان بھی ریکارڈ کیا ہے جبکہ حملے میں استعمال ہونے والی چھری بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔

  • نوعمر لڑکے شہری کو قتل کرنے کے بعد لاش سڑک پر گھسیٹتے رہے

    نوعمر لڑکے شہری کو قتل کرنے کے بعد لاش سڑک پر گھسیٹتے رہے

    نوجوان لڑکوں نے ایک شخص کو چاقو کے پے درپے وار کرکے قتل کردیا جبکہ اسے سڑک پر بھی گھسیٹتے رہے۔

    بھارت کے دارلحکومت دہلی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں پانچ نوعمر لڑکوں نے ایک شخص پر چھریوں سے 25 کے قریب وار کرتے ہوئے اسے قتل کردیا۔ پانچوں لڑکے مذکورہ شخص کو اس وقت تک سڑک پر گھسیٹتے رہے جب تک اس کی جان نہ نکل گئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے اس قتل کے سلسلے میں پانچ ملزمان کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ایسٹ راجیش دیو کا کہنا ہے کہ مقتول گورو پر 25 کے قریب چھریوں کے وار کیے گئے۔

    انھوں نے بتایا کہ گوتم پوری کے رہائشی شخص کو رات ڈھائی بجے کے قریب قتل کیا گیا۔ اس دوران پٹرولنگ پر معمور پولیس ٹیم جائے وقوع پر پہنچی۔

    پولیس کو دیکھ کر لڑکوں نے وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے ان کا پیچھا کرتے ہوئے تین لڑکوں کو پکڑ لیا جبکہ باقی دو لڑکوں کو بھی بعد میں گرفتار کرلیا گیا۔

    ڈپٹی کمشنر پولیس کے مطابق دو ہیڈ کانسٹیبل نے ملزمان کو اس شخص پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا، جب انھوں نے بھاگنے کی کوشش کی تو دنوں اہلکاروں نے قریب ہی موجود پولیس ٹیم کی مدد سے انھیں گرفتار کرلیا۔

    اب تک گورو کے قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں، مقتول کی لاش کو پورسٹ مارٹم کے لیے آل انڈین انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز بھیج دیا گیا ہے۔