Tag: نومبر

  • انشااللہ نومبر میں آئینی عدالت اپنا کام شروع کردیگی، سابق وزیراعظم

    انشااللہ نومبر میں آئینی عدالت اپنا کام شروع کردیگی، سابق وزیراعظم

    سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ انشااللہ نومبر میں آئینی عدالت اپنا کام شروع کردے گی۔

    راجہ پرویز اشرف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آئینی عدالت بناکر میثاق جمہوریت مکمل کرنا چاہتی ہے، اگلے ماہ آئینی عدالت اپنا کام شروع کردے گی، ملک کو آگے لے جانے کیلئے تمام سیاسی قوتوں میں اتفاق رائے ضروری ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی ضد چھوڑ کر صدرمملکت آصف علی زرداری کے ہاتھ پر سیاسی بیعت کر لیں۔

    پیپلز پارٹی جماعت اسلامی کے فلسطین مارچ میں بھرپور شرکت کریگی، فلسطینی اور کشمیری بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہم سب متحد ہیں۔

    سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں مشرق وسطیٰ میں طاقت کا استعمال رکوائیں۔

  • نومبرکا دوسرا ہفتہ: مہنگا ئی کی شرح میں اضافہ

    نومبرکا دوسرا ہفتہ: مہنگا ئی کی شرح میں اضافہ

    کراچی : نئے مالی سال 2018-19ء کے پانچویں ماہ ( نومبر2018 ) کے دوسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.42 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.41فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    پاکستان بیور و شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 15نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زندہ مرغی،انڈے، پیاز ، آلو،کیلے، لہسن ،آٹا ، گندم، چینی ،مٹن ، بیف، دال ماش، دال مسور ،دال مونگ ،چنے کی دال ،ملک پاؤڈر، اری چاول، باسمتی چاول ،کپڑے، ویجی ٹیبل گھی ،سمیت 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔

    ایل پی جی ،ٹماٹر، گڑ ،سرخ مرچ ،مسٹرڈ آئل ،سمیت 5اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول ،ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ،گیس نرخ ،بجلی کے نرخ ،سگریٹ ، چائے،تازہ دودھ ، دھی، نمک ،صابن ، خوردنی تیل، سمیت 23 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.42، 0.43 ،0.43 اور 0.41 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

  • ایس ای سی پی میں کمپنیوں کی رجسٹریشن، ماہ نومبرمیں چالیس فیصد اضافہ

    اسلام آباد: سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن ( ایس ای سی پی ) نے نومبر میں کل881 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کیں جو کہ گزشتہ سال نومبر کے مہینے میں ہونے والی رجسٹریشن سے چالیس فیصد زائد ہیں۔

    ایس ای سی پی کی جانب سے کمپنی رجسٹریشن کے طریقہ کار میں آسانی، رجسٹریشن فیس میں کمی، کمپنی رجسٹریشن دفاتر میں سہولت مراکز کا قیام کمپنیوں کی رجسٹریشن میں اضافہ کے رجحان کا باعث رہا۔

    ترجمان کے مطابق نئی رجسٹریشن کے بعد ایس ای سی میں میں کل رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد چوراسی ہزار دو سو ایک ہو گئی ہے، رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں بیاسی فی صد پرائیویٹ لمیٹڈ، سولہ فی صد کمپنیاں بطور سنگل ممبر کمپنی اور دو فی صد کمپنیاں پبلک ان لسٹڈ کمپنیوں، ٹریڈ آرگنائزیشن اورغیر ملکی کمپنیوں کے طور پر رجسٹرڈ ہوئیں۔

    سب سے زیادہ کمپنیاں خدمات کے شعبے میں رجسٹرڈ ہوئیں جن کی تعداد134ہے، جبکہ تجارتی شعبے میں 118، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں91، سیر و سیاحت میں52، انجینئرنگ میں38، تعلیم میں 29،خوراک و مشروبات میں28، کارپوریٹ ایگریکلچرل فارمنگ اور رئیل اسٹیٹ میں22 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔

    اس کے علاوہ ٹیکسٹائل میں20‘ ہیلتھ کئیر میں18، دوا سازی اور ٹرانسپورٹ میں16، آٹو الائیڈ، کیبل اور الیکٹرک کے سامان ہر ایک میں11جبکہ148کمپنیاں دیگر مختلف شعبوں میں رجسٹر ہوئیں۔

    نومبر کے مہینے میں کراچی اور لاہور میں پانچ غیر ملکی کمپنیاں بھی رجسٹرڈ ہوئیں، اس ماہ 47کمپنیوں میں افغانستان، آسٹریلیا، کینیڈا، چین، اٹلی، ساوتھ کوریا، لبنان، میکڈونیا، مراکش، میکسیکو، پولینڈ، ساؤتھ افریقہ، سوئٹزر لینڈ، برطانیہ اور امریکہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مہنگائی کی شرح میں 0.26 فیصداضافہ

    مہنگائی کی شرح میں 0.26 فیصداضافہ

    اسلام آباد: رواں مالی سال 2014-15ءکے پانچویں ماہ (نومبر 2014ء) کے دوسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.26 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.03 فیصداضافہ دیکھنے میں آیا۔

    پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 8 ہزار روپے تک کی ماہانہ آمدنی والے طبقے کیلئے 14 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مونگ کی دال ،مسور کی دال ،چنے کی دال ،دال ماش ، زندہ مرغی ، انڈے، گندم، آٹا ،ادرک ،کیلا اور چینی سمیت 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    ،آلو، گڑ ، ٹماٹر،پیاز، اری چاول ،پٹرول ،ڈیزل ،ویجی ٹیبل گھی اور ایل پی جی سمیت 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات کے مطابق مٹن، بیف اورسرخ مرچ ، مٹی کاتیل ،گیس نرخ ، تازہ دودھ، دھی ،خوردنی تیل ، باسمتی چاول،بیف ،ملک پاﺅڈر ، نمک ، بجلی کے نرخ ، باسمتی چاول ، چائے ، کپڑے اورکھلا گھی سمیت 30 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.45، 0.27،0.24 اور 0.05 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

  • افغان صدراشرف غنی کی صدر ممنون حسین اور آرمی چیف سے ملاقات

    افغان صدراشرف غنی کی صدر ممنون حسین اور آرمی چیف سے ملاقات

    اسلام آباد: افغان صدر اشرف غنی نے صدر ممنون حسین سے ملاقات کی، اشرف غنی کا کہناہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تاریخ کو واپس موڑنے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

    صدر ممنون حسین سے ملاقات میں دونوں رہنمائوں کے درمیان اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس سے قبل پاک افغان تجارت و سرمایہ کاری فورم سے خطاب میں افغان صدر نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان خطے کو اقتصادی طور پر دنیا کی بہترین معیشت کھڑی کر سکتے ہیں ، دونوں ملکوں کو کوشش کرنی چاہیئے کہ ا نکے باہمی تعلقات خطے پر خوشگوار اثر ڈالیں۔

    ان کا کہنا تھا دوہزار سترہ تک پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت کا حجم پانچ ارب ڈالر تک لے جانےکا ارادہ ہے انہوںنے کہاکہ ان کے جتنے دوست پاکستان مین ہیں اتنے پوری دنیا میں نہیں،افغان صدراشرف غنی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سےملاقات کی۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور اور دو طرفہ تعلقات کےحوالےسےبات چیت کی گئی، افغان صدر اشرف غنی کو جی ایچ کیو پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، افغان صدر نے جمعیت علما ئے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات کی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

  • افغان صدراشرف غنی احمدزئی کل سرکاری دورہ پر پاکستان پہنچیں گے

    افغان صدراشرف غنی احمدزئی کل سرکاری دورہ پر پاکستان پہنچیں گے

    کابل: افغانستان کے صدر اشرف غنی احمد زئی جمعہ کو دو روزہ سرکاری دورہ پر پاکستان پہنچیں گے، گزشتہ ماہ اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔

    افغان صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے دی تھی اور ان کا یہ دعوت نامہ وزیراعظم نواز شریف کے خصوصی مشیر برائے خارجہ سرتاج عزیز نے ان تک پہنچایا تھا، جمعرات کو پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے بھی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران افغان صدر کے دورہ پاکستان کی تصدیق کی ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ افغان صدر اشرف غنی اپنے پاکستانی ہم منصب ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے، جہاں پر دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور بارڈر سیکورٹی سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔

  • جنرل راحیل شریف کی اٹلی کےہم منصب سے ملاقات

    جنرل راحیل شریف کی اٹلی کےہم منصب سے ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف سےپاکستان کے دورے پرآئے اٹلی کےہم منصب نے ملاقات کی ہے۔

    اٹلی کے آرمی چیف نےجنرلز ہیڈکوارٹرزراولپنڈی میں جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کی گیا۔

    اس موقع پر جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کثیر النوعیت چیلجنز سے نبرد آزما ہے،اطالوی آرمی چیف نےکہا کہ پاک فوج خطے میں امن و استحکام کےلیے مثبت کردار ادا کررہےہیں۔

  • خطے کی سیکیوریٹی کے لیئے دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہوگا، جنرل راحیل شریف

    خطے کی سیکیوریٹی کے لیئے دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہوگا، جنرل راحیل شریف

    روالپنڈی: جنرل راحیل شریف نے کہا ہے پر امن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے ،دہشت گرد دونوں ملکوں کے مشترکہ دشمن ہیں ۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کابل کے ایک روزہ دورے کے بعد واپس پاکستان پہنچ گئے، ترجمان پاک فوج کے مطابق اپنے دورے کے موقع پر آرمی چیف نےافغان صدر اشرف غنی کے علاوہ قومی سلامتی کے مشیرحنیف عتمر،وزیردفاع بسم اللہ محمد،افغان آرمی چیف جنرل شیرمحمد کریمی سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں آرمی چیف نے افغانستان کی ایک انفٹری بریگیڈ کی تربیت اورآلات کی فراہمی کی بھی پیشکش کی۔

     افغان انتخابات کوباہمی تعلقات میں تاریخی اہمیت کاحامل قراردیاانھوں نے توقع ظاہر کی کہ دونوں ممالک میں باہمی تعلقات کے ایک نئے باب کاآغازہوگا، آرمی چیف کاکہناتھا کہ ایک پرامن اورمستحکم افغانستان پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے اورخطے میں سکیورٹی کی صورتحال کویقینی بنانے کیلئے اپنے مشترکہ دشمن دہشتگردی کاخاتمہ یقینی بنانا ہوگا۔

  • آرمی چیف کا دورہ کابل، افغان صدرسمیت اعلیٰ حکام سےملاقاتیں

    آرمی چیف کا دورہ کابل، افغان صدرسمیت اعلیٰ حکام سےملاقاتیں

    کابل: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف آج افغانستان کا ایک روزہ دورہ کررہے ہیں۔

    دورے کے موقع پرجنرل راحیل شریف کی نو منتخب افغان صدر اشرف غنی ،،افغان سی ای او عبداللہ عبداللہ ، نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر ، وزیر دفاع اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں جاری ہیں۔ اس دوران پاک افغان دفاعی تعلقات اور تعاون سمیت پاک افغان بارڈر کی تازہ ترین صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جاری تعاون پر بات چیت کی جا رہی ہے۔

    آرمی چیف افغانستان میں روپوش دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ اور دیگر کے خلاف کارروائی سمیت افغان حدود سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملوں کامعاملہ بھی اٹھا رہےہیں۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر کل کابل جائیں گے

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر کل کابل جائیں گے

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر جمعرات کو کابل روانہ ہوں گے۔

    پاکستان فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کل ایک روزہ دورے پر افغانستان کے دارالحکومت کابل جائی گے، جہاں وہ اعلی افغان حکام سے ملاقاتیں کریں گے، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف افغانستان کے صدر اشرف غنی کے علاوہ ،چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے بھی ملیں گے، جنرل راحیل افغان وزیر دفاع اورقومی سلامتی کے مشیر سمیت اعلی فوجی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔