Tag: نومنتخب امریکی صدر

  • ڈونلڈ ٹرمپ کو آج سزا سنائے جانے کا امکان

    ڈونلڈ ٹرمپ کو آج سزا سنائے جانے کا امکان

    ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو دوسری بار امریکی صدر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے تاہم اس سے قبل عدالت آج انہیں سزا سنا سکتی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سپریم کورٹ نے جمعرات کو نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فحش فلموں کی اداکارہ کو خاموش رہنے کے لیے دی گئی رقم سے متعلق کیس کی سماعت روکنے کی استدعا مسترد کر دی ہے جس کے بعد انہیں آج (جمعہ) کو اس مقدمے میں سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔

    مین ہٹن کی عدالت نے مذکورہ کیس میں سزا سنائے جانے کے لیے سماعت 10 جنوری کو مقرر کر رکھی ہے جو ٹرمپ کے تقریب حلف برداری سے 10 روز قبل ہے۔ اس سماعت کو روکنے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا تاہم آخری لمحے میں ان کی یہ درخواست مسترد کر دی۔

    رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس جان رابرٹس اور جسٹس ایمی کونے بیریٹ نے چار کے مقابلے میں پانچ ججوں کے اکثریتی فیصلے سے عدالت نے یہ درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ کیا۔

    اس سے قبل ٹرائل کے جج جسٹس ہوان مرچان نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ نو منتخب ریپبلکن صدر کو جیل بھیجنے کے خواہاں نہیں ہیں اور غالباً انہیں غیر مشروط رہائی دے دیں گے۔ اس سے ٹرمپ کے ریکارڈ پر مجرمانہ فیصلہ درج ہو جائے گا لیکن کوئی قید، جرمانہ یا پروبیشن عائد نہیں ہو گی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کو جیوری نے فحش فلموں کی اداکارہ اسٹورمی ڈینیئلز کو خاموش کرانے کے لیے ادا کی گئی رقم کو چھپانے کے لیے جعلی دستاویزات تیار کرنے کے تمام 34 الزامات میں مجرم قرار دیا تھا جب کہ اس کیس میں ٹرمپ کے سابق فکسر مائیکل کوہن نے نومنتخب امریکی صدر کے خلاف گواہی دیتے ہوئے کہا تھا کہ 2106 کے صدارتی انتخابات کے آخری ہفتوں میں ٹرمپ نے اسٹورمی کو ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر کی خفیہ ادائگی کی منظوری دی تھی۔

    واضح رہے کہ ٹرمپ پہلے سابق امریکی صدر ہیں جن پر فوجداری مقدمہ چلایا گیا اور انہیں مجرم قرار دیا گیا تاہم ٹرمپ نے ان تمام الزامات کی تردید کی ہے۔

    اس سے قبل 30 دسمبر کو امریکا کی ایک عدالت نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حکم دیا ہے کہ وہ مصنفہ ای جین کیرول کو 50  لاکھ ڈالر بطور جرمانہ ادا کریں۔

    https://urdu.arynews.tv/trump-loses-appeal-5-million-usd-defamation/

  • امریکا اور یورپ کو گوانتاناموبے میں قیدی نظر کیوں نہیں آتے: طاہر اشرفی کا رچرڈ گرینل کے بیان پر ردعمل

    امریکا اور یورپ کو گوانتاناموبے میں قیدی نظر کیوں نہیں آتے: طاہر اشرفی کا رچرڈ گرینل کے بیان پر ردعمل

    چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا نومنتخب امریکی صدر کے نامزد مشیر برائے اسپیشل مشن رچرڈ گرینل کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ امریکا اور یورپ کو گوانتاناموبے میں قیدی نظر کیوں نہیں آتے، امریکا کو عافیہ صدیقی کی قید نظر نہیں آتی، انسانی حقوق نظر نہیں آتے۔

    بانی پی ٹی آئی کو جیل سے رہا کیا جانا چاہئے: ٹرمپ کے مشیر رچرڈ گرینل

    طاہر اشرفی نے کہا کہ فوجی عدالتیں بانی پی ٹی آئی کے دور سے چلی آرہی ہیں اور پاکستان آزاد اور خود مختار ملک ہے اگر کوئی سمجھتا ہے پاکستان کو بلیک میل کرے گا تو ہم اسے مسترد کرتے ہیں۔

    طاہراشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عدالتیں آزاد اور خود مختار ہیں، سول عدالتوں سے زیادہ فوجی عدالتیں آزاد فیصلےکرتی ہیں، وزارت خارجہ مؤثر طریقے سے امریکی بیان کو عالمی فورم پر ایڈریس کرے۔

    علامہ طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے معاملہ حل ہو جائے گا، اگلے ہفتے کل جماعتی کانفرنس کرینگے اس میں مولانا فضل الرحمان کو مدعو کریں گے۔

  • بلاول دورہ امریکا پر کب روانہ ہوں گے، تفصیلات سامنے آگئیں

    بلاول دورہ امریکا پر کب روانہ ہوں گے، تفصیلات سامنے آگئیں

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پانچ روز بعد 4 روزہ دورے پر امریکا روانہ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے ذرائع نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو 18 جنوری کو امریکا کے لیے روانہ ہوں گے، اور وہ 4 روز امریکا میں قیام کریں گے جب کہ 19 جنوری کو بلاول امریکی سینیٹرز سے ملاقات کریں گے۔

    واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نو منتخب امریکی صدر کی دعوت پر امریکا جا رہے ہیں، بلاول کو جو بائیدن نے تقریب حلف برداری میں مدعو کیا ہے۔

    نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور بلاول کو دعوت نامے بھی موصول ہو چکے ہیں، جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری 20 جنوری کو ہوگی۔

    جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری : بلاول بھٹو اور آصف زرداری کو شرکت کی دعوت

    ادھر امریکی ادارے ایف بی آئی نے خبردار کیا ہے کہ نو منتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب کے موقع پر واشنگٹن سمیت 50 امریکی ریاستوں میں مسلح مظاہرے ہو سکتے ہیں۔

    ایف بی آئی نے پیر کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے ہونے والے یہ مظاہرے، پچھلے بدھ کو کیپٹل پر ہونے والے حملے سے زیادہ پُر تشدد بھی ہو سکتے ہیں۔

    تقریب کے سلسلے میں 15 ہزار نیشنل گارڈز تعینات ہوں گے اور 24 جنوری تک واشنگٹن مونومینٹ میں سیاحوں کا داخلہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔

  • نومنتخب امریکی صدر کا کرونا ویکسین پر عوام کے اعتماد کے سلسلے میں اہم اعلان

    نومنتخب امریکی صدر کا کرونا ویکسین پر عوام کے اعتماد کے سلسلے میں اہم اعلان

    واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین پر عوام کے اعتماد کے سلسلے میں اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے وہ ان کے سامنے ویکسین لگوائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہم نے معیشت بند کیے بغیر کرونا سے مقابلے کی حکمت عملی تیار کی ہے، ڈاکٹر فاؤچی میری انتظامیہ میں کرونا رسپانس ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

    جوبائیڈن نے کہا کرونا ویکسین پر امریکی عوام کا اعتماد نہیں، ہمیں یقینی بنانا ہے کہ امریکی کرونا ویکسین پر اعتماد کریں، اعتماد حاصل کرنے کے لیے عوام کے سامنے ویکسین لگواؤں گا۔

    انھوں نے کہا صدارت سنبھالنے کے بعد 100 روز تک ماسک پہننے کا کہوں گا، امریکی صرف 100 دن کے لیے ماسک پہنیں، ہمیشہ کے لیے نہیں، سو دن ماسک پہنا تو کرونا کیسز میں نمایاں کمی دیکھ سکتے ہیں، جہاں میرا اختیار ہوا ماسک پہننے کا حکم نامہ جاری کروں گا۔

    امریکا میں کرونا کی دوسری لہر نے تباہی مچا دی، ایک دن میں ریکارڈ اموات

    جوبائیڈن نے مزید کہا کہ ڈاکٹر انتھونی فاؤچی سے چیف میڈیکل ایڈوائزر کا عہدہ سنبھالنے کا کہا ہے، ڈاکٹر فاؤچی میری انتظامیہ میں کرونا رسپانس ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

    واضح رہے کہ امریکا میں کرونا وبا کی دوسری لہر نے بڑی تباہی مچا دی ہے، ایک دن میں وائرس سے ریکارڈ 2915 اموات واقع ہوئیں، مہلک وائرس کو وِڈ 19 سے اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 82 ہزار 829 ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نئے کیسز کی تعداد بھی 2 لاکھ 82 ہزار سے زائد ہے، جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد بڑھ کر 1 کروڑ 45 لاکھ 35 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

  • ہاتھوں سے ووٹوں کی گنتی، جوبائیڈن جارجیا میں بھی فاتح قرار

    ہاتھوں سے ووٹوں کی گنتی، جوبائیڈن جارجیا میں بھی فاتح قرار

    جارجیا: دستی بیلٹ گنتی کے بعد نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن کو جارجیا میں بھی فاتح قرار دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جارجیا میں جو بائیڈن کی فتح کے ساتھ 1992 کے بعد پہلی بار کسی ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار نے ریاست جارجیا میں فتح حاصل کی ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق بائیڈن نے جارجیا کے 16 الیکٹورل کالج ووٹ حاصل کیے ہیں، جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 232 کے مقابلے میں جوبائیڈن کو 306 الیکٹورل کالج ووٹوں کے ساتھ بڑی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

    ادھر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو تاریخ میں غیر ذمہ ترین صدر کہا جائے گا، جوبائیڈن نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ امریکی عوام ٹرمپ کی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ دیکھ رہے ہیں، ٹرمپ کے اقدامات انتہائی خطرناک ہیں۔

    نو منتخب صدر کا کہنا تھا کرونا سے بچاؤ کے لیے معیشت کو شٹ ڈاؤن نہیں کریں گے، انتظامیہ کی تشکیل جاری ہے، آئندہ ہفتے وزیر خزانہ کا اعلان کر دیں گے۔

    بائیڈن نے نیوز کانفرنس سے پہلے ریپبلکن اور ڈیموکریٹس گورنرز سے ملاقات بھی کی، آن لائن ملاقات میں کرونا وائرس سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

    دوسری طرف صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل روڈی جولیانی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ غیر قانونی ووٹوں کے مستند ثبوت موجود ہیں۔

  • مخالفین جلد مان لیں گے میں امریکا کا صدر ہوں: جوبائیڈن کی صحافیوں سے گفتگو

    مخالفین جلد مان لیں گے میں امریکا کا صدر ہوں: جوبائیڈن کی صحافیوں سے گفتگو

    ویلمنگٹن: نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ اقتدار کی ہمیں منتقلی کے لیے ہماری جانب سے ابتدائی مرحلے کا آغاز ہوگیا، انتظامیہ کا اس کو تسلیم نہ کرنا ہم پر اثر انداز نہیں ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریاست شمالی کیرولینا کے شہر ویلمنگٹن میں جوبائیڈن صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے، انھوں نے کہا انتظامیہ اس حقیقت کو ماننے کے لیے تیار نہیں کہ ہم جیت گئے ہیں، لیکن ان کا انکار ہماری منصوبہ بندی پر قطعی اثر انداز نہیں ہوگا۔

    ٹرمپ کے نتائج تسلیم نہ کرنے کے سوال پر جوبائیڈن نے جواب دیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ رویہ باعث شرمندگی ہے، لیکن 20 جنوری کو یہ سب اختتام پذیر ہو جائے گا، عوام سمجھتے ہیں کہ اقتدار کی منتقلی شروع ہو چکی، ریپبلکن جلد مان لیں گے کہ میں امریکا کا صدر ہوں۔

    صدر ٹرمپ کا عہدہ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں: امریکی میڈیا

    انھوں نے کہا میں پُر امید ہوں 6،5 سال سے جاری تلخ سیاست سے ملک کو نجات دلا دوں گا، مخالفین کو سب سے پہلے میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ امریکا واپس آ گیا ہے، ہم کھیل میں واپس آ رہے ہیں، امریکا اب اکیلا نہیں۔

    جوبائیڈن نے کہا 6 عالمی رہنماؤں سے بات ہوئی، وہ بہت پرجوش تھے، برطانیہ سے فرانس، جرمنی سے کینیڈا اور آئرلینڈ ملنے کے خواہش مند ہیں، ہم نے اعلان کیا کہ اگلا صدر منقسم ملک، انتشار کا شکار دنیا کا وارث ہوگا، اعلان کے باوجود اتحادیوں سمیت دنیا بھر سے ہمارا حقیقی خیر مقدم کیا گیا۔

    جوبائیڈن نے ٹرمپ کو پیغام دیا کہ جناب صدر، میں آپ سے بات کرنے کا منتظر ہوں، اس وقت ہم وہی کرنے جا رہے ہوتے جو ہم کر رہے ہوتے اگر ٹرمپ ہماری جیت مان لیتا، مجھے کسی قانونی کارروائی کی کوئی ضرورت نظر نہیں آتی، لوگوں کو اس وقت ریلیف کی ضرورت ہے۔

  • صدر عارف علوی کی نو منتخب امریکی ہم منصب کو مبارک باد

    صدر عارف علوی کی نو منتخب امریکی ہم منصب کو مبارک باد

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کو مبارک باد دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہا میں نو منتخب صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کمالہ ہیرس کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

    صدر عارف علوی نے کہا میں عالمی امن بالخصوص افغانستان اور اس پورے خطے میں امن کے لیے بہتر امریکی کردار کا منتظر ہوں، پاکستان امریکا سے طویل مدتی دوستی اور باوقار تعلقات کا خواہاں ہے۔

    گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے بھی جوبائیڈن کو امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی تھی اور اپنے پیغام میں انھوں نے کہا میں جوبائیڈن کی طرف سے جمہوریت سے متعلق عالمی اجلاس کا منتظر ہوں، ٹیکس چوری، ملکی دولت لوٹنے والوں کے خلاف مل کر کام کریں گے، افغانستان اور خطے میں امن کے لیے بھی مل کر کام کریں گے۔

    وزیراعظم کی جوبائیڈن اور کملا ہیرس کو مبارک باد

    امریکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر امریکی صدر متنخب ہوگئے ہیں، نو منتخب صدر جوبائیڈن نے ٹرمپ کے 214 ووٹس کے مقابلے میں 290 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں، جوبائیڈن جنوری 2021 میں امریکی صدر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

  • ’امریکا کی روح داؤ پر لگی تھی‘ جوبائیڈن اور کملا کا خطاب

    ’امریکا کی روح داؤ پر لگی تھی‘ جوبائیڈن اور کملا کا خطاب

    ڈیلاویئر: نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن اور نائن صدر کملا ہیرس نے کہا ہے کہ انتخابات میں امریکا کی روح داؤ پر لگی تھی، امریکا کی روح کو بحال کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن اور ان کی نائب نے ریاست ڈیلاویئر کے شہر ولمنگٹن میں خطاب کیا، جوبائیڈن نے کہا عوام کے ووٹوں سے ہم واضح فتح سے ہم کنار ہوئے ہیں، عہد کرتا ہوں بطور صدر عوام کو تقسیم نہیں کروں گا۔

    انھوں نے کہا میں امریکا کی دنیا بھر میں عزت دوبارہ بحال کراؤں گا، امریکا کی روح کو بحال اور مڈل کلاس کی تعمیر نو کروں گا، امریکا کو پوری دنیا میں ایک بار پھر قابل احترام بنائیں گے، میں تمام امریکیوں کا اعتماد جیتنے کی کوشش کروں گا۔

    جوبائیڈن کا کہنا تھا انتخابی مہم ختم ہوگئی کوئی دشمن نہیں، سب ایک ہیں، امریکا میں بسنے والے ہر شخص کو برابر مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں، آج پوری دنیا کی نظریں امریکا پر لگی ہوئی ہیں، امریکا میں امکانات اور ترقی کے مواقع ہر ایک کے لیے ہیں۔

    ٹرمپ کو شکست، جو بائیڈن امریکا کے صدر منتخب

    نو منتخب نائب صدر کملا ہیرس نے کہا جمہوریت کے تحفظ کی کوششیں قربانی مانگتی ہیں، الیکشن میں ڈالےگئے ہر ووٹ کوگناگیا ہے، پچھلے کئی ماہ بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    کملا ہیرس کا کہنا تھا الیکشن میں امریکا کی روح داؤ پر لگی تھی، آپ نے امریکا کے لیے ایک نئے دن کی شروعات کی، آپ نے امید، اتحاد، شائستگی، سائنس اور سچ کو چنا۔

    واضح رہے کہ امریکا نے ڈیموکریٹ جو بائیڈن کو اپنا 46 واں صدر منتخب کر لیا ہے، جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ پر بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کی، جوبائیڈن کے الیکٹورل ووٹس کی تعداد 290 جب کہ ٹرمپ کے ووٹس کی تعداد 214 ہے۔

  • نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو ٹویٹرکی وارننگ

    نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو ٹویٹرکی وارننگ

    نیویارک: نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نےاکاؤنٹ بندکرنےسےمتعلق تنبیہ کردی۔

    تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی معروف سائٹ ٹویٹرکے ترجمان نےڈونلڈٹرمپ کوخبردار کیا ہے کہ اگرانہوں نے ٹویٹرکےقوانین کوتوڑاتوڈونلڈ ٹرمپ کااکاؤنٹ بند کردیا جائے گا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرکےترجمان کاکہناہےکہ اشتعال انگیزی،ہراساں کرنے اور نفرت انگیز ٹوئٹس کرنے کی کسی کو اجازت نہیں ہے۔

    ترجمان ٹویٹر کے مطابق کسی نے بھی ٹویٹرقوانین کی خلاف ورزی تواس کے خلاف ایکشن لینے کے مجاز ہیں۔

    دوسری جانب فیس بک نے عندیہ دیا ہے کہ وہ نو منتخب صدر کو قوانین توڑنے کی اجازت دے گی اور انہیں اپنی سروس پر متحرک رکھے گی۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی فیس بک ماضی میں عندیہ دے چکی ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ پر پابندی عائد نہیں کرے گی چاہے وہ سائٹ کے اصولوں کی خلاف ورزی ہی کیوں نہ کریں۔

    واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا فیس بک اکاﺅنٹ ان کی ٹیم چلاتی ہے تاہم ٹویٹر پراکثر پوسٹس نومنتخب صدر خود کرتے ہیں۔

  • امریکا کا ارب پتی صدر ٹرمپ کیسے گھر میں رہتا ہے؟

    امریکا کا ارب پتی صدر ٹرمپ کیسے گھر میں رہتا ہے؟

    امریکا نے اپنے 45ویں صدر کے طور پر ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخاب کرلیا ہے۔ امریکا کا ارب پتی ڈونلڈ ٹرمپ کاروباری دنیا کا کامیاب شخص ہے جو سیاست کے میدان میں بھی اپنی کامیابی کی مہر ثبت کرچکا ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے اثاثوں کی مالیت 4 ارب کے قریب ہے لیکن ٹرمپ نے ایک بار خود بتایا کہ ان کے کل اثاثوں کی مالیت 10 ارب ڈالر ہے۔

    امریکا کے مختلف مقامات پر کئی عمارات ان کی ملکیت ہیں جو یا تو ان کی ذاتی عمارت ہے اور اس کا نام ٹرمپ ٹاور یا بلڈنگ رکھا گیا ہے، یا ان عمارات میں ٹرمپ نے کثیر سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

    مزید پڑھیں: ٹرمپ ماحول کے لیے دشمن صدر؟

    اسی طرح ٹرمپ اور ان کا خاندان جس گھر میں رہائش پذیر ہے وہ نیویارک کے ایک مہنگے ترین علاقے میں ٹرمپ پینٹ ہاؤس کہلاتا ہے اور 80 کی دہائی میں اسے اس وقت کی مشہور ماہر تعمیرات اور ڈیزائنر اینجلو ڈونگیا نے تعمیر کیا تھا۔

    آئیے آج ہم آپ کو اس عظیم الشان گھر کی سیر کرواتے ہیں جہاں فی الوقت امریکا کا خاندان اول عارضی طور پر رہائش پذیر ہے، اور بہت جلد اسے وائٹ ہاؤس میں رہائش اختیار کرنی ہوگی۔

    6

    5

    2

    7

    8

    10

    11

    9

    ٹرمپ کا پینٹ ہاؤس سنہرے رنگ سے رنگا ہے۔ پورے گھر کی کلر اسکیم سنہرے رنگ کی رکھی گئی ہے۔ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ فن و ادب کی نہایت دلدادہ ہیں جن کے آنے کے بعد ٹرمپ ہاؤس میں جابجا مصوری و فن کے شاہکار سجے دکھائی دیتے ہیں۔

    13

    3

    4

    12

    15

    14

    16