Tag: نومولود

  • نومولود کی مردہ پیدائش کا ماں کا دعویٰ جھوٹا نکلا، بچہ بازیاب

    نومولود کی مردہ پیدائش کا ماں کا دعویٰ جھوٹا نکلا، بچہ بازیاب

    کراچی میں نومولود کی مردہ پیدائش کا ماں کا دعویٰ جھوٹا نکلا، پولیس نے بچہ بازیاب کرالیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈبلیوپی سی ساؤتھ اور آرام باغ پولیس نے مشترکہ کارروائی میں بچےکو بازیاب کرایا، پولیس کا کہنا ہے کہ ماں نے مردہ پیدائش کا ڈرامہ کر کے نومولود کو اپنی بہن کے حوالے کردیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ نومولودکی والدہ کے بہنوئی نے جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور قبرستان کی رسیدیں بنوائیں تھی، نومولود بچے کی والدہ، خالہ اور بہنوئی اس معاملے میں ملوث ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ  بچے کی دادی کی درخواست پر کارروائی کی گئی جس پر بچے کی والدہ نے غلطی تسلیم کرلی جس کے بعد دونوں خاندانوں میں معاملات کو تحریری ریکارڈ کیا گیا۔

  • کراچی : نومولود بچے اور بچی کی لاشیں برآمد

    کراچی : نومولود بچے اور بچی کی لاشیں برآمد

    کراچی : آگرہ تاج کالونی سے نومولود بچے اوربچی کی لاشیں برآمد ہوئیں ، پولیس نے واقعےکی تحقیقات شروع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقےآگرہ تاج کالونی سے نومولود بچے اور بچی کی لاشیں ملیں ، ریسکیوحکام نے بتایا کہ لاشیں آگرہ تاج نیوی فلیٹ دیوار کےقریب ملیں تاہم لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے اور پولیس نے واقعےکی تحقیقات شروع کردی ہے۔

    یاد رہے لاہور میں گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال شاہدرہ سے نومولود کی لاش برآمد ہوئی تھی ، ملزمان نے بچے کی لاش کو کیٹین کے پاس پھینکا تھا۔

    واقعے کے حوالے سے پولیس نے بتایا تھا کہ نامعلوم افراد نومولود کی لاش اسپتال کی کینٹین کے پاس پھینک کر فرار ہوئے، اسپتال انتظامیہ اور سیکیورٹی کی لاپروائی کے باعث تاحال نومولود کی فیملی کو تلاش نہیں کیا جاسکا ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ فرانزک ٹیمیں اسپتال پہنچ گئی ہیں، شواہد اکھٹے کرنے کا عمل شروع کردیا اور واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

  • نومولود بچوں کی خرید و فروخت میں ملوث گروہ گرفتار

    نومولود بچوں کی خرید و فروخت میں ملوث گروہ گرفتار

    لاہور: چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ریسکیو ٹیم نے نومولود بچوں کی خرید و فروخت میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ریسکیو ٹیم نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے نومولود بچوں کی خرید و فروخت میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

    چیئر پرسن سارہ احمد نے بتایا کہ ریسکیو ٹیم نے گروہ سے نومولود بچی کو تحویل میں لے لیا، بچوں کی خرید و فروخت میں ملوث گروہ کیخلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

    چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن نے بتایا کہ گرفتار گروہ میں تین مرد اور عورت شامل ہے، چائلڈ پروٹیکشن بیورو تحویل میں لی گئی نومولود کی کفالت کرے گی۔

  • غزہ: عمارت کے ملبے سے 9 روز بعد نومولود کو زندہ نکال لیا گیا

    غزہ: عمارت کے ملبے سے 9 روز بعد نومولود کو زندہ نکال لیا گیا

    غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، ایسی خطرناک صورتحال میں بعض ایسے واقعات بھی پیش آرہے ہیں جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ جاتا ہے، ایسے ہی ایک واقعے میں ایک نوزائیدہ بچے کو 9 دن بعد ملبے سے معجزانہ طور پر زندہ نکال لیا گیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عمارت کے ملبے تلے سے 9 روز بعد نکالے جانے والے بچے کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق نوزائیدہ بچہ 9 روز تک ملبے تلے زندگی اور موت کی کشمکش میں رہا، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے فوری ریسکیو آپریشن شروع کر دیا جس کے بعد بچے کو حفاظت کے ساتھ ملبے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    کویت: پاکستان سمیت 7 قومیتوں کے باشندوں کیلئے خوشخبری

    واضح رہے کہ نومولود بچے کو گدھا گاڑی پر اسپتال پہنچایا گیا کیونکہ وہاں طبی امداد کے لیے ایمبولینس موجود نہیں تھی۔ اسرائیلی حملے میں نومولود بچے کا گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا، جبکہ اس حملے میں 30 فلسطینیوں نے جام شہادت نوش کیا۔

  • کراچی :   پہلی بار نومولود کے دل کی کامیاب سرجری

    کراچی : پہلی بار نومولود کے دل کی کامیاب سرجری

    کراچی : سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کورنگی میں پہلی بار نومولود کے دل کی کامیاب سرجری کی گئی ، بچے کا آکسیجن لیول بہت کم تھا،شریانیں الٹی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کورنگی کے کاڈیولوجسٹ کا کارنامہ سامنے آیا، 26 گھنٹے کی عمر پر محیط بچے کے دل کی کامیاب سرجری کرلی گئی۔

    لیاقت آباد نمبر4 کے رہائشی بچے کو جناح اسپتال سے چائلڈ انسٹیٹیوٹ منتقل کیاگیا تھا، جہاں بچے کا آکسیجن لیول بہت کم تھا اور متاثرہ بچے کی شریانیں الٹی تھیں

    دل کے دائیں خانے سے نکلنے والی شریان پھیپڑوں میں جاتی ہے اور دل کے بائیں خانے سے نکلنے والی شریان خون سپلائی کرتی ہے تاہم متاثرہ بچے میں یہ سسٹم اس کے برعکس تھا۔

    آپریشن میں بیک سائڈ انجیو پروسیجر کے ذریعے خون کی سپلائی اور آکسیجن بحال کی گئی ، بچے کی ایک اورسرجری نجی اسپتال میں کی گئی جہاں بچہ روبہ صحت ہے۔

    ،ڈاکٹر ارجمند شوق کاڈیولوجسٹ کا کہنا تھا کہ سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کورنگی میں پہلی مرتبہ اس نوعیت کی سرجری کی گئی ہے۔

  • نومولود نے پیدا ہوتے ہی ٹرے اٹھا لیا، حیرت انگیز ویڈیو وائرل

    نومولود نے پیدا ہوتے ہی ٹرے اٹھا لیا، حیرت انگیز ویڈیو وائرل

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک نوزائیڈہ بچے نے ہاتھوں میں ٹرے کو اٹھایا ہوا ہے، بھارتی صارفین نے اسے چندریان تھری کے چاند پر پہنچنے سے جوڑ دیا۔

    ویڈیو ایک آپریشن ٹھیٹر کی ہے جس میں نرس نے بچے کو الٹا اٹھایا ہوا ہے جب کہ نومولود نے اپنے ہاتھوں میں سلور رنگ کی ٹرے کو جکڑا ہوا ہے، نرس کی جانب سے بچے کو ہلانے کے باوجود وہ ٹرے کو مضبوطی سے جکڑے ہوئے ہے۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فوری پیدا ہونے والے ننھے بچے کے اس عمل نے وہاں موجود طبی عملے اور نرسز کو بھی حیرانی میں مبتلا کردیا ہے۔

    بچے کے پیدا ہونے کے بعد طبی نقطہ نگاہ سے اسے دونوں ہاتھوں سے پکڑ کر الٹا ہوا میں معلق کیا جاتا ہے، جب تھیٹر میں موجود خاتون نے بھی بچے کے ساتھ ایسا ہی عمل کیا تو نوزائیدہ کا ہاتھ وہاں پڑے ایک ٹرے پر پڑا اور اس نے اسے مضبوظی سے پکڑ لیا۔

    https://twitter.com/bhakttrilokika/status/1694585450814734721?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1694585450814734721%7Ctwgr%5E86fb1d3c491b8db174d5bb58660f4f3930b9ef4d%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.timesnownews.com%2Fviral%2Fviral-video-shows-newborn-baby-lifting-tray-with-hands-netizens-relate-it-to-chandrayaan-3-article-103083786

    سابقہ ٹوئٹر اور موجود ایکس پر شیئر کی جانے والی ویڈیو کو ’فائیو جی لانچ بوائے‘ کا نام دیا گیا ہے جب کہ تھوڑی ہی دیر میں اس 5 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

    ایک صارف نے لکھا کہ چندریان تھری کے چاند پر پہنچتے ہی بھارت میں حقیقی بہوبلی کا جنم ہوگیا، کچھ صارفین نے نرس پر ناراضگی کا بھی اظہار کیا کہ اس نے بچے کو کیوں گھمایا۔

  • کرونا میں مبتلا نومولود سے متعلق اچھی خبر

    کرونا میں مبتلا نومولود سے متعلق اچھی خبر

    اسلام آباد: پمز اسپتال میں کرونا پازیٹو نومولود سے متعلق اچھی خبر آ گئی، پمز ذرائع کا کہنا ہے کہ بچہ صحت یاب ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے اسپتال پمز میں زیر علاج کرونا میں مبتلا نومولود صحت یاب ہو گیا ہے، اسپتال میں بچہ ایک ہفتے سے زائد زیر علاج رہا۔

    پمز اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اب کرونا سے صحت یاب نومولود کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے، نومولود کی ماں کرونا کی مریضہ تھی، جن سے کرونا وائرس بچے کو منتقل ہو گیا تھا۔

    پمز اسپتال کے مطابق نومولود کو چند روز تک آئی سی یو میں رکھا گیا تھا، کڑی نگرانی میں اب بچہ پوری طرح صحت یاب ہو چکا ہے۔

    دوسری طرف چلڈرن اسپتال میں ڈیڑھ سالہ کرونا میں مبتلا بچی بھی زیر علاج ہے، پمز اسپتال کا کہنا ہے کہ کرونا میں مبتلا ڈیڑھ سالہ بچی معذوری کا شکار ہے۔

    نومولود میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی

    اسپتال ذرائع کے مطابق پمز میں تاحال 20 بچوں میں کرونا کی تصدیق ہو چکی ہے، جب کہ اب تک کرونا انفیکشن سے ایک نومولود کی موت واقع ہوئی ہے، کرونا سے جاں بحق نومولود پیدائش کے وقت جاں بر نہیں ہو سکا تھا۔

    واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا وبا نے تیسری لہر کے دوران تشویش ناک صورت اختیار کر لی ہے، اور 10 سال تک کے 5497 بچے کرونا مثبت ہو چکے ہیں۔

  • بحرین: زندہ نومولود بچوں کو مردہ قرار دینے پر ڈاکٹر کو قید کی سزا

    بحرین: زندہ نومولود بچوں کو مردہ قرار دینے پر ڈاکٹر کو قید کی سزا

    مناما: بحرین میں ایک مقامی عدالت نے ایک ڈاکٹر کو زندہ نومولود بچوں کو مردہ قرار دینے پر 3 سال قید کی سزا سنا دی، بچوں کے والد نے تدفین کے وقت انہیں زندہ پایا تھا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق بچوں کی موت کا سبب بننے والے مذکورہ ڈاکٹر اور اسپتال کے عملے کے دیگر 2 افراد کو غفلت اور لاپرواہی ثابت ہوجانے پر بالترتیب 3 اور 1، 1 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

    مجرمان پر 1 ہزار بحرینی دینار کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے جبکہ کیس میں نامزد ایک نرس کو عدالت نے بری کردیا۔

    یہ کیس نومولود جڑواں بچوں کے والد نے مقامی عدالت میں سلیمانیہ میڈیکل کمپلیکس کے خلاف دائر کیا تھا، جہاں کے عملے نے ان کے نومولود جڑواں بچوں کو مردہ قرار دے کر آخری رسومات کے لیے ان کے حوالے کردیا تھا۔

    تاہم تدفین کے وقت والد نے بچوں کی سانس چلتی ہوئی محسوس کی جس کے بعد وہ انہیں واپس اسپتال لے کر بھاگا۔ اسپتال میں اسے بتایا گیا کہ ایک بچہ زندہ ہے، مذکورہ بچے کو داخل کر کے طبی امداد دی جانے لگی تاہم کچھ دیر بعد وہ بھی دم توڑ گیا۔

    واقعے کے بعد پبلک پراسیکیوشن نے تفتیش کا آغاز کردیا، واقعے کی فرانزک رپورٹ کے مطابق دونوں بچے قبل از وقت پیدا ہوئے تھے اور بہت مشکل سے سانس لے پارہے تھے۔ ان کی حالت اس بات کی متقاضی تھی کہ انہیں فوری طور پر انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا جاتا۔

    تاہم اسپتال کا عملہ معمولی انداز سے بچوں کو طبی امداد دیتا رہا۔ فرانزک رپورٹ میں کہا گیا کہ اگر دونوں بچوں کو فوری طور پر آئی سی یو منتقل کردیا جاتا تو بچوں کی جان بچائی جا سکتی تھی۔

    عدالت نے فرانزک رپورٹ اور دیگر شواہد کی بنا پر ڈاکٹر اور دیگر عملے کو قصوروار قرار دے کر انہیں سزا سنا دی۔

  • شیر خوار بچوں کی جلد اور ناخنوں کی حفاظت کیسے کی جائے؟

    شیر خوار بچوں کی جلد اور ناخنوں کی حفاظت کیسے کی جائے؟

    پہلے ایک یا دو دانت نکلنے کے بعد انہیں نرم برش سے صاف کریں، ایسا دن میں دو دفعہ کریں ایک پہلی اور ایک آخری فیڈ کے بعد۔شیر خوار بچوں کو نہایت حفاظت اور دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے، یہ کام ان افراد کے لیے مشکل ہوجاتا ہے جو پہلی بار والدین بنے ہوں۔

    آج ہم آپ کو شیر خوار بچوں کی حفاظت کے طریقے بتا رہے ہیں۔

    جلد

    بچے کی جلد بہت نازک اور باریک ہوتی ہے اور اس کو پورے سال کے دوران خاص حفاظت کی ضرورت ہوتی ہے، شیر خوار بچہ ابھی سن اسکرین لگانے کے قابل نہیں ہوتا اس لیے اس کو سورج کی سیدھی شعائیں پڑنے سے بچائیں۔

    گرم مہینوں میں اور صبح 11 بجے سے شام 4 بجے کے درمیان خاص طور پر دھوپ سے حفاظت کریں۔ گرمیوں میں اس کے چہرے کو بچانے کے لیے بڑی اور گہری ٹوپی پہنائیں۔

    اگر بچے کو دھوپ سے جلن ہو جائے تو فوراً ڈاکٹر کے پاس جائیں۔

    سردیوں میں اپنے بچے کو گرم رکھیں اور اس کی جلد کو جتنا ہو سکے ڈھک کر رکھیں تاکہ ٹھنڈ سے بچا جا سکے۔

    کمرے میں ہوا کو نم رکھنے کے لیے ہیومیڈیفائر کا استعمال کریں لیکن گندگی کو بننے سے روکنے کے لیے اس آلہ کو ہمیشہ صاف رکھیں۔ یہ گندگی ہوا میں شامل ہو کر سانس کی بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے۔

    ناخن

    نومولود بچے کی انگلیوں کے ناخن چھوٹے، نرم اور باریک ہوں گے لیکن اگر بچے کو کھرچنے کی عادت ہو تو وہ اسکے چہرے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ اس لیے اس کی انگلیوں کے ناخنوں کو ہمیشہ کٹا ہوا رکھنا ضروری ہے۔

    نیل کلپر کا استعمال کرتے وقت اس کا ناخن کاٹتے ہوئے اس کی انگلی کا پیڈ اس کے ناخن سے دور لے جائیں تاکہ انگلی کٹنے سے بچ سکے۔

    ہو سکتا ہے نومولود بچے پر نیل کلپرکا استعمال شروع میں آپ کو مشکل لگے، اگر آپ اس کا استعمال غیر آرام دہ محسوس کریں تو اپنے بچے کے ناخن ایمری بورڈ سے چھوٹے کرنے کی کوشش کریں۔

    بچے کے ناخن توقع سے بہت زیادہ تیزی سے بڑھتے ہیں، اس کی انگلیوں کے ناخنوں کو ایک ہفتے میں تقریباً ایک یا دو دفعہ کاٹنا پڑ سکتا ہے۔

    دانت

    نومولود بچے کے دانت ابھی تک نکلے تو نہیں ہوں گے لیکن یہ اس کے دانتوں کی حفاظت شروع کرنے کا بہترین وقت ہوگا، صرف سوتی کپڑے کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا لے کر اسے پانی میں ڈبوئیں اور بچے کے مسوڑوں پر پھیریں۔

    دن میں ایک دفعہ بچے کی آخری فیڈ کے بعد ایسا کرنے کی کوشش کریں۔

    پہلے ایک یا دو دانت نکلنے کے بعد انہیں نرم برش سے صاف کریں، ایسا دن میں دو دفعہ کریں ایک پہلی اور ایک آخری فیڈ کے بعد۔

    ٹوتھ پیسٹ کا استعمال 6 ماہ سے کم عمر کے بچے کے لیے ضروری نہیں ہوتا کیونکہ یہ فلورائڈ کی زیادتی کا سبب بن سکتا ہے۔

    بچے کے دانتوں کو خراب ہونے سے بچانے کا ایک اور بہترین طریقہ بچے کو رات کے وقت بستر پر یا پھر چپ کروانے کے لیے بوتل کے استعمال سے گریز کرنا ہے۔

    بچے کو رات کے وقت بوتل میں دودھ دینا بچے کے آنے والے دانتوں کے لیے مستقل نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔ اگر بچے کو رات کے وقت بوتل دینا ضروری ہو تو اس کو دودھ کے بجائے پانی سے بھریں۔

  • نومولود کرونا وائرس کے خاتمے کی امید بن گیا

    نومولود کرونا وائرس کے خاتمے کی امید بن گیا

    سنگاپور میں ایک نومولود بچے میں کرونا وائرس کے خلاف مزاحمت کرنے والی اینٹی باڈیز دریافت کی گئی ہیں، بچے کی ماں مارچ میں کرونا وائرس کا شکار ہوئی تھیں۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سنگا پور میں مارچ میں کووڈ 19 سے متاثر ہونے والی ایک حاملہ خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے، جس میں کرونا وائرس سے لڑنے والی اینٹی باڈیز کی موجودگی دیکھی گئی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ماں سے بچے میں بیماری کی منتقلی کے حوالے سے نیا اشارہ ہے، بچے کی پیدائش نومبر میں ہوئی اور اسے کووڈ 19 سے پاک قرار دیا گیا مگر اس میں وائرس کے خلاف لڑنے والی اینٹی باڈیز موجود تھیں۔

    بچے کی ماں کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کا خیال ہے کہ اینٹی باڈیز حمل کے دوران مجھ سے بچے میں منتقل ہوئیں۔

    مذکورہ خاتون رواں برس مارچ میں کرونا وائرس کا شکار ہوئی تھیں، ان میں معمولی نوعیت کی علامات دیکھی گئیں تاہم حمل کے پیش نظر انہیں اسپتال میں داخل کرلیا گیا جہاں سے ڈھائی ہفتے بعد انہیں ڈسچارج کیا گیا۔

    دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اب تک اس حوالے سے جامع تحقیق نہیں ہوسکی کہ کووڈ 19 سے متاثر ایک حاملہ خاتون وائرس کو حمل یا زچگی کے دوران بچے میں منتقل کرسکتی ہے یا نہیں۔

    رواں برس اکتوبر میں ایک طبی جریدے جاما پیڈیا ٹرکس میں امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی نے اپنی تحقیق میں بتایا تھا کہ ماں سے نومولود میں کرونا وائرس کی منتقلی کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے۔

    تحقیق میں یہ بھی ثابت ہوا کہ نارمل ڈیلیوری، ماں کے دودھ پلانے یا پیدائش کے فوری بعد بچے کو ماں کے حوالے کرنے سے بھی وائرس کا خطرہ نہیں بڑھتا۔