کراچی : کچرا کنڈی سے تین نومولود بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ، لاشوں کو ایک شاپر میں ڈال کر کچرا کنڈی میں دبایا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک 6 فاروق اعظم مسجد کے قریب 3 نوزائیدہ بچوں کی لاشیں ملیں، ریسکیوذرائع نے بتایا کہ تینوں نوزائیدہ کی لاشیں کچراکنڈی سے ملی ہیں۔
ریسکیوذرائع کا کہنا تھا کہ تینوں لاشیں تین بوتلوں میں رکھی گئی ہیں، کچرہ کنڈی کے قریب موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ تینوں بچوں کی عمریں ایک ماہ کے قریب بتائی جارہی ہیں، لاشوں کو ایک شاپر میں ڈال کر کچرا کنڈی میں دبایا گیا تھا جبکہ نامعلوم افراد نے شاپرکےاوپر مٹی بھی ڈال دی تھی۔
یاد رہے رواں سال اگست میں کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے اسپتال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا ، اسپتال میں واش روم کےکچرادان سے پری میچور 2 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں تھیں۔
پولیس نے بتایا تھا کہ تھانہ حیدری میں خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مبینہ طور پر خاتون پری میچوردو بچوں کی لاشیں چھوڑکر فرار ہوئی۔