Tag: نونیت رانا

  • اشتعال انگیز بیان پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ نونیت رانا مشکل میں پڑ گئیں

    اشتعال انگیز بیان پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ نونیت رانا مشکل میں پڑ گئیں

    حیدرآباد: بھارتی حکمران جماعت بی جے پی رکن پارلیمنٹ نونیت رانا کے خلاف حیدرآباد کی سائبر آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں بی جے پی کی خاتون رکن پارلیمنٹ نے کہا تھا کہ کانگریس کو ووٹ دینا مطلب پاکستان کو ووٹ دینا ہے۔

    نونیت رانا نے ایک انتخابی ریلی کے دوران یہ تبصرہ کیا تھا۔ فلائنگ اسکواڈ ٹیم کے ایک عہدیدار کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    نونیت رانا مہاراشٹرا کے امراوتی سے حکمران جماعت بی جے پی کی نمائندگی کرتی ہیں ان کا یہ تبصرہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے جس پر ان کے خلاف کیس رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے۔

    اس سے قبل بھارت میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے حکمران جماعت بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ نونیت رانا کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے صدر و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ نونیت رانا کچھ بھی بول سکتی ہیں انہیں بولنے دیں۔

    نریندر مودی اور راہول گاندھی ایک دوسرے سے مباحثے کیلیے مدعو

    اسد الدین اویسی نے کہا کہ ملک میں مودی کی حکومت ہے بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے 15 سیکنڈ مانگے ہیں، میں تو کہتا ہوں ایک گھنٹہ لیجئے۔ اور ہمیں بتا دیں کہ کہاں آنا ہے ہم پہنچ جائیں گے۔

  • 15 سیکنڈ کیوں ایک گھنٹہ لیجئے،  بیرسٹر اویسی کا نونیت رانا کو سخت جواب

    15 سیکنڈ کیوں ایک گھنٹہ لیجئے، بیرسٹر اویسی کا نونیت رانا کو سخت جواب

    بھارت میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے حکمران جماعت بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ نونیت رانا کے بیان پر سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے صدر و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نونیت رانا کچھ بھی بول سکتی ہیں انہیں بولنے دیں۔

    اسد الدین اویسی نے کہا کہ ملک میں مودی کی حکومت ہے بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے 15 سیکنڈ مانگے ہیں، میں تو کہتا ہوں ایک گھنٹہ لیجئے۔ اور ہمیں بتا دیں کہ کہاں آنا ہے ہم پہنچ جائیں گے۔

    مودی کا کون سا بیان ان کے اپنے گلے پڑ گیا؟