Tag: نوواک جوکووچ

  • سنسناٹی ماسٹرز ٹینس : راجر فیڈرر اور نوواک جوکووچ کی سیمی فائنل تک رسائی

    سنسناٹی ماسٹرز ٹینس : راجر فیڈرر اور نوواک جوکووچ کی سیمی فائنل تک رسائی

    اوہائیو : سنسناٹی ماسٹرز ٹینس راجر فیڈرر اور نوواک جوکووچ سیمی فائنل میں پہنچ گئے، کوارٹر فائنل میں فیڈرر نے ہم وطن واوارینکا کو زیر کیا جوکووچ نے ملوس رانک کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

    تفصیلات کے مطابق سنسناٹی اوپن ٹینس کے میچز امریکی ریاست اوہائیو میں جاری ہیں جس میں عالمی اسٹارز شاندار کھیل پیش کر رہے ہیں، سنسناٹی ماسٹرز ٹینس میں عالمی نمبر دو راجر فیڈرر اور نوواک جوکووچ نے اپنے میچز جیت کر سیمی فائنل کے لئے کولیفائی کرلیا۔

    فیڈرر اور اسٹانلیس واوارینکا کے بیچ سخت مقابلہ ہوا۔ پہلے سیٹ میں واورینکا نے فیڈرر کو ٹائی بریک پر سات چھ سےزیر کیا۔ دوسرے سیٹ میں بھی مقابلہ دلچسپ رہااور فیڈرر نے اپنے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے سات چھ سے سیٹ جیت کر مقابلہ برابر کردیا۔

    تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں فیڈرر نے چھ دو سے کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی، سربین اسٹار جوکووچ نے کنیڈین حریف ملوس رانک کو تین سیٹس میں سات پانچ، چار چھ اور چھ تین سے مات دی۔ تیسرے کوارٹر فائنل میں بیلجیم کے ڈیوڈ گوگن نے ڈیل پوٹرو کو سخت مقابلے کے بعد سات چھ اور سات چھ سے زیر کیا۔

  • فرنچ اوپن میں بڑا اپ سیٹ، سابق عالمی نمبرون نوواک جوکووچ مقابلے سے باہر

    فرنچ اوپن میں بڑا اپ سیٹ، سابق عالمی نمبرون نوواک جوکووچ مقابلے سے باہر

    پیرس: سابق عالمی نمبرون نوواک جوکووچ کو فرنچ اوپن 2018 میں اطالوی کھلاڑی کی ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا.

    تفصیلات کے مطابق فرنچ اوپن میں عالمی نمبر 72 مارکو کیچانٹو نے تین بار ومبلڈن جیتنے والے سربیا کے نوواک جوکووچ کو شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کر دیا اور سیمی فائنل میں کوالیفائی حاصل کر لیا۔

    پیرس میں جاری سال کے دوسرے گرینڈ سلم میں سابق عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ کو انجریز کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا.

    کوارٹرفائنل میں اٹلی کے نوجوان کھلاڑی نے جوکووچ کو چار سیٹ کے دلچسپ مقابلے کے بعد زیر کرلیا. جوکووچ آغاز سے ہی بیک فٹ پر نظر آئے.

    مارکو کیچانٹو نے ابتدائی دو سیٹ جیت کر میچ پر گرفت مضبوط کرلی، تیسرے سیٹ میں جوکووچ نے خسارہ کم کیا، لیکن وہ میچ میں کم بیک نہیں‌ کرسکے، چوتھے سیٹ میں انھیں نوجوان کھلاڑی کے ہاتھوں‌ شکست ہوئی.

    یاد رہے کہ مارکو چالیس سال میں فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچنے والے پہلے اطالوی کھلاڑی ہیں، دو برس قبل انھیں میچ فکسنگ کی وجہ سے پابندی کا بھی سامنا کرنا بڑا تھا.

    ماہرین نوواک کی فٹنس سے متعلق اندیشوں کا اظہار کر رہے ہیں، خیال کیا جارہا ہے کہ شاید وہ جلد ایکشن میں نظر نہیں‌آئیں.


    ورلڈ کپ 2018: کیا نیمار اور محمد صلاح عالمی مقابلوں میں حصہ لے سکیں گے؟


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • قطراوپن فائنل: نوواک جوکووچ نےاینڈی مرے کو شکست دے دی

    قطراوپن فائنل: نوواک جوکووچ نےاینڈی مرے کو شکست دے دی

    دوحہ: سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے قطر اوپن فائنل میں اینڈی مرے کو شکست دے دی۔

    تفصیلات کےمطابق رواں سال کےآغاز میں ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے عالمی نمبر 1ٹینس اسٹار اینڈی مرے کو شکست دے کر برطانوی کھلاڑی کی مسلسل 28 فتوحات کا سلسلہ توڑ دیا۔

    j1

    سربیا کے نوواک جوکووچ نےتقریبا تین گھنٹے کے سخت مقابلے کے بعد فائنل میں برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے کو قطر اوپن کے فائنل میں 6-3، 5-7 اور 6-4 سے شکست دی۔

    j2

    سربین ٹینس اسٹار نےکہا کہ اپنے سب سے بڑے حریف کے خلاف یہاں جیت حاصل کرنا سال کی بہترین ابتدا ہے جو کسی خواب سے کم نہیں ہے۔

    j3

    دوسری جانب 29 سالہ برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرےکا شکست کے بعد کہناتھاکہ مقابلہ سخت تھا تاہم آنے والے چند ہفتوں کے تعلق سے بہت پرامید ہوں۔

    j5

    واضح رہےکہ قطراوپن کے بعد دونوں کھلاڑی سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے لیے آسٹریلیا روانہ ہوں گے جہاں 16 جنوری سے آسٹریلین اوپن ٹورنامنٹ شروع ہو رہا ہے۔

    j4

  • یو ایس اوپن ٹینس : نوواک جوکووچ نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی

    یو ایس اوپن ٹینس : نوواک جوکووچ نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی

    نیویارک : عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

    تفصیلات کے مطابق یو ایس اوپن ٹینس میں عالمی نمبرون نوواک جوکووچ کوارٹر فائنل میں فرانس کے ویلفرائیڈ ٹسونگا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

    نیویارک میں جاری سال کا چوتھا اورآخری گرینڈ سلم اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا۔ عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ کی کامیابی کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔ یہ دسویں بار ہے کہ وہ مسلسل یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچے ہیں۔

    کوارٹرفائنل میں فرانس کے جو ولفریڈ سونگا انجری کے باعث کھیل جاری نہ رکھ سکے اور دو سیٹ ہارنے کے بعد میچ سے دستبردار ہوگئے۔

    اس کے علاوہ فرانس کے گائیل مونفلز بھی اپنے ہم وطن پوویلایل کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ یہ ان کے کیریئر کا پہلا گرینڈ سلم سیمی فائنل ہے۔

    ویمنز سنگلز میں سیکنڈ سیڈ جرمنی کی اینجلک کربر نے بھی باآسانی سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

     

  • سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے اینڈی مرےکو پیچھے چھوڑ دیا

    سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے اینڈی مرےکو پیچھے چھوڑ دیا

    پیرس: اے ٹی پی کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ میں سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر دوسرے نمبر پر آگئے.

    تفصیلات کے مطابق اسکوٹش ٹینس اسٹار اینڈی مرے میڈرڈ ماسٹرز کے فائنل میں نوواک جوکووچ سے شکست سے صرف ٹائٹل ہی نہیں ہارے بلکہ اپنی پوزیشن کا کامیابی سے دفاع کرنے میں بھی ناکام رہے.

    اسپین میں ٹینس کے فائنل میں اینڈی مرے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرنے کے باوجود اپنی پوزیشن کو برقرار نہ رکھ سکے، میڈرڈ ماسٹرز کے فائنل مین سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ سے شکست کے بعد ٹینس کی عالمی رینکنگ میں دوسری پوزیشن سے تیسری پوزیشن پر آگئے.

    سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے اب تک 11 بڑے مابقلے جبکہ 29 ماسٹرز ٹائٹل اپنے نام کرچکے ہیں.

    آسٹریلوی ٹینس اسٹار نیک کیرگیوس میڈرڈ میں کوارٹر فائنل میں پہچنے کے بعد عالمی ٹینس رینکنگ میں ٹاپ ٹوئنٹی میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے.

  • نوواک جوکووچ اورسرینا ولیمزاسپورٹس ایوارڈزجیت لئے

    نوواک جوکووچ اورسرینا ولیمزاسپورٹس ایوارڈزجیت لئے

    برلن : ٹینس کےعالمی نمبر ایک سربیا کےنوواک جوکووچ اور سرینا ولیمز نے جرمنی میں ہونے والے اسپورٹس ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا۔

    جرمنی کے شہر برلن میں کھیلوں کے ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب ہوئی۔ تقریب میں دنیا بھر سے کھیلوں سے تعلق رکھنے والے نامورکھلاڑیوں نے شرکت کی۔

    پہلی بار جرمنی میں ہونے والے اسپورٹس ایوارڈز میں سال کے بہترین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ فٹبال، فارمولا ون ، موٹو جی پی سمیت تمام کھیلوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیائے ٹینس کے نمبر ون پلئیر سربیا کے نوواک جوکووچ نے مسلسل دوسرے سال بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا۔

    ویمنز کا ٹائٹل امریکہ کی سرینا ولیمز کے نام رہا۔ سرینا ولیمز ایوارڈ لینے کے لئے موجود نہیں تھیں۔ فارمولا ون ورلڈ چیمپئن برطانیہ کے لوئس ہملٹن نے تین مرتبہ کے چیمپئن نکی لوڈا کو لائف ٹائم اچیومنٹ کا ایوارڈ پیش کیا۔ ٹیم آف دی ائیر کا ایوارڈ نیوزی لینڈ کی رگبی ٹیم کو دیا گیا۔

     

  • نوواک جوکووچ نے یوایس اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

    نوواک جوکووچ نے یوایس اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

    نیویارک: یو ایس اوپن مینز فائنل میں عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ نےسخت مقابلے کے بعدعالمی نمبر دو راجرفیڈرر کو شکست دیدی۔

    دوسری مرتبہ یو ایس اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والےسربئین کھلاڑی نواک جو کووچ نے راجر فیڈر کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹس سے شکست دی۔

    انہوں نے مقابلہ میں چھ چار، پانچ سات، چھ چار اور چھ چار سے فتح حاصل کی۔سال کا تیسرا گرینڈسلیم جیتنے والےنواک جو کووچ نے رواں سال آسٹریلین اوپن اور ومبلڈن اوپن میں کامیابی حاصل کی تھی ۔

    جبکہ فرنچ اوپن میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ نواک جوکووچ نےیو ایس اوپن میں فتح حاصل کرنے کیساتھ کیریئرکا دسواں بڑا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

  • مونٹی کارلو ٹینس: سربیا کے نوواک جوکووچ نےٹائٹل جیت لیا

    مونٹی کارلو ٹینس: سربیا کے نوواک جوکووچ نےٹائٹل جیت لیا

    پیرس: عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ نے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔

    فرانس میں نوواک جوکووچ نے ٹورنامنٹ کا اختتام جیت کے ساتھ کیا، فائنل میں جوکووچ کا مقابلہ جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈچ سے تھا۔

    سرب کھلاڑی نے کھیل کا شاندار آغاز کیا اور پہلا سیٹ سات پانچ سے جیت کر برتری حاصل کی، دوسرے سیٹ میں چیک کھلاڑی نے بھرپور کم بیک کرتے ہوئے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔

     فیصلہ کن سیٹ میں جوکووچ نے روایتی کھیل پیش کیا اور حریف کھلاڑی کی ایک نہ چلنے دی اور چھ تین کے اسکور کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    جوکووچ سیزن کے ابتدائی تین ماسٹرز ٹائٹل جیتنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

  • مونٹی کارلو ٹینس : جوکووچ اورنڈال کی کوارٹرفائنل تک رسائی

    مونٹی کارلو ٹینس : جوکووچ اورنڈال کی کوارٹرفائنل تک رسائی

    فرانس : عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ اور رافیل نڈال نے مونٹی کارلو ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    راجر فیڈرر شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے، فرانس میں جاری کلے کورٹ ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ کے میچ میں سربیا کے نوواک جوکووچ نے آسٹریا کے آندریس مورر کو باآسانی اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔

    سرب کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ چار اور چھ صفر رہا۔ اسپین کے رافیل نڈال کی بھی پیش قدمی جاری ہے۔ نڈال نے امریکہ کے جان اسپنر کو دلچسپ مقابلے کے بعد زیر کیا۔

    ابتدائی دو سیٹس تک مقابلہ سات چھ اور چار چھ سے برابر تھا۔ فیصلہ کن سیٹ میں اسپینش کھلاڑی نے غیر معمولی کھیل پیش کرتے ہوئے چھ تین سے کامیابی حاصل کرلی۔

  • میامی ٹینس: نوواک جوکووچ نے ٹائٹل جیت لیا

    میامی ٹینس: نوواک جوکووچ نے ٹائٹل جیت لیا

    فلوریڈا :عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ نے پانچویں مرتبہ میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔

    فلوریڈا میں کھیلے جانے والے فائنل میں نوواک جوکووچ نے برطانیہ کے اینڈی مرے کو تین سیٹ کے مقابلے کے بعد زیر کیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پہلا سیٹ انتہائی سنسنی خیز ہوا۔

    سرب کھلاڑی نے ٹائی بریک پر سات چھ سے برتری حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں مرے نے کم بیک کرتے ہوئے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔

    فیصلہ کن سیٹ میں جوکووچ نے مرے کی ایک نہ چلنے دی اور غیر معمولی کھیل پیش کرتے ہوئے چھ صفر سے میدان مارلیا۔

    جوکووچ کے کیرئیر کا یہ پانچواں میامی اوپن ٹائٹل ہے۔