Tag: نوواک جوکووچ

  • آسٹریلین اوپن ٹینس: جوکووچ اوراینڈی مرے کل فائنل میں ٹکرائیں گے

    آسٹریلین اوپن ٹینس: جوکووچ اوراینڈی مرے کل فائنل میں ٹکرائیں گے

    میلبورن : آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل کل عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ اور برطانیہ کے اینڈی مرے کے درمیان ہوگا۔ میلبورن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلم ایونٹ کا فاتح کون فیصلے کی گھڑی آگئی۔

    دفاعی چیمپئین سوئٹزرلینڈ کے اسٹینلاس واورینکا کا سفر سیمی فائنل میں ختم ہوگیا۔ عالمی نمبر سربیا کے نوواک جوکووچ نے واورینکا کو پانچ سیٹ کے دلچسپ مقابلے کے بعد زیر کیا۔

    چار سیٹ تک مقابلہ دو دو سے برابر تھا۔ فیصلہ کن سیٹ میں جوکووچ نے غیر معمولی کھیل پیش کرتے ہوئے میدان مارلیا۔ فائنل میں جوکووچ کا مقابلہ برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے سے ہوگا۔

  • مبادلا ٹینس ٹورنامنٹ: فائنل جوکووچ اور اینڈی مرے کے درمیان ہوگا

    مبادلا ٹینس ٹورنامنٹ: فائنل جوکووچ اور اینڈی مرے کے درمیان ہوگا

    یو اے ای : مبادلا ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ اور برطانیہ کے اینڈی مرے کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    متحدہ عرب امارات میں جاری ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں برطانیہ کے اینڈی مرے نے اسپین کے رافیل نڈال کو باآسانی اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

    مرے کی فتح کا اسکور چھ دو اور چھ صفر رہا۔ دوسرے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ نے سوئٹزرلینڈ کے اسٹینلاس واورینکا کو ستاون منٹ میں آؤٹ کلاس کردیا۔

    جوکووچ نے ابتدا سے ہی غیر معمولی کھیل پیش کیا اور حریف کھلاڑی کو چھ ایک اور چھ دو سے قابو کرلیا۔

  • نوواک جوکووچ نے ورلڈ ٹور فائنلز ٹینس ٹورنامنٹ تیسری بارجیت لیا

    نوواک جوکووچ نے ورلڈ ٹور فائنلز ٹینس ٹورنامنٹ تیسری بارجیت لیا

    لندن: عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ نے مسلسل تیسرے سال ورلڈ ٹور فائنلز ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    لندن کے او ٹو ارینا میں حتمی معرکہ سربیا کے نوواک جوکووچ اور ریکارڈ گرینڈ سلم ونر سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کے درمیان کھیلا جانا تھا۔

    سوئس کھلاڑی کمر کی انجری کے باعث فائنل سے دستبردار ہوگئے اور جوکووچ کو فاتح قرار دے دیا گیا۔ جوکووچ ایوان لینڈل کے بعد مسلسل تین ورلڈ ٹور فائنلز اپنے نام کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

    سرب کھلاڑی نے سال کا اختتام بھی عالمی نمبر ایک کی پوزیشن پر کیا۔ فیڈرر کا کہنا ہے کہ فائنل نہ کھیلنے کا انہیں ہمیشہ افسوس رہے گا۔

    شائقین کو محظوظ کرنے کے لئے جوکووچ اور اینڈی مرے کے درمیان نمائشی میچ بھی کرایا گیا جس کے بعد لیجنڈ کھلاڑیوں درمیان ڈبلز میچ سے شائقین خوب محظوظ ہوئے۔

  • اے پی ورلڈ ٹورفائنلز ٹینس: نوواک جوکووچ کی پہلے میچ میں کامیابی

    اے پی ورلڈ ٹورفائنلز ٹینس: نوواک جوکووچ کی پہلے میچ میں کامیابی

    لندن: ورلڈ ٹور فائنلزمیں دفاعی چیمپئین نوواک جوکووچ نے کھیل کا فاتحانہ آغازکردیا، تفصیلات کے مطابق عالمی نمبر ایک اور دفاعی چیمپئین سربیا کے نوواک جوکووچ نے اے پی ورلڈ ٹور فائنلز ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا۔

    لندن میں جاری ٹورنامنٹ کے گروپ اے کے میچ میں دفاعی چیمپئین سربیا کے نوواک جوکووچ نے کروشیا کے مارن سلچ کو باآسانی اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔

    جوکووچ نے ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں حریف کھلاڑی کو قابو کرلیا۔ سرب کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ ایک اور چھ ایک رہا۔

    ایک اور میچ میں سوئٹزرلینڈکے اسٹینلاس واورینکا نے جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈچ کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ سوئس کھلاڑی نے ابتدا سے ہی غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کیا اور اسٹریٹ سیٹس میں چھ ایک اور چھ ایک سے میدان مارلیا۔

  • پیرس ماسٹرز ٹینس:تین میچوں کے فیصلے ہوگئے

    پیرس ماسٹرز ٹینس:تین میچوں کے فیصلے ہوگئے

    پیرس:عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ اور سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کی پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں پیش قدمی جاری ہے۔برطانیہ کے اینڈی مرے بھی کوارٖٹرفائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

    پیرس میں جاری ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے میچ میں عالمی نمبر دو سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے فرانسیسی کوالیفائر لوکاس پوئل کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیتے ہوئے کوارٹرفائنل تک رسائی حاصل کی۔

    سوئس کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ چار اور چھ چار رہا۔ ایک اور میچ میں عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ نے فرانس کے گیل مونفلس کو چھ تین اور سات چھ سے قابو کرتے ہوئے آخری آٹھ کھلاڑیوں میں جگہ بنائی۔

    برطانیہ کے اینڈی مرے نے بلغاریہ کے گریگور دمترو کو باآسانی مات دیتے ہوئے ورلڈ ٹور فائنلز کے لئے کوالیفائی کرلیا۔مرے نے حریف کھلاڑی کو چھ تین اور چھ تین سے آؤٹ کلاس کردیا۔

  • شنگھائی ٹینس: جوکووچ اورفیڈررکی کوارٹرفائنل تک رسائی

    شنگھائی ٹینس: جوکووچ اورفیڈررکی کوارٹرفائنل تک رسائی

    شنگھائی : عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ اور سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    شنگھائی میں جاری ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے میچ میں عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ نے قازقستان کے میخائل کوکشکن کو تین سیٹ کے مقابلے کے بعد زیرکیا۔

    ابتدائی دو سیٹس تک مقابلہ چھ تین اور چارچھ سے برابرتھا۔ فیصلہ کن سیٹ میں سرب کھلاڑی نے تجربہ کا فائدہ اٹھایا اورحریف کھلاڑی کو چھ چار سے زیر کرتے ہوئے آخری آٹھ کھلاڑیوں میں جگہ بنالی۔

    ایک اور میچ میں تھرڈ سیڈ سوئٹزرلینڈکے راجر فیڈرر نے اسپین کے رابرٹو بوٹیسٹا کو اسٹریٹ سیٹس میں آؤٹ کلاس کردیا۔ سوئس کھلاڑی کی فتح کا اسکورچھ چاراورچھ دو رہا۔

  • چائنا اوپن ٹینس:نوواک جوکووچ ،رافیل نڈال اوراینڈی مرے دوسرے راؤنڈ میں

    چائنا اوپن ٹینس:نوواک جوکووچ ،رافیل نڈال اوراینڈی مرے دوسرے راؤنڈ میں

    بیجنگ :ورلڈ نمبر ون ڈے سربیا کے نوواک جوکووچ ،اسپین کے رافیل نڈال اور برطانیہ کے اینڈی مرے نے چائنا اوپن ٹینس کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی، بیجنگ میں جاری ایونٹ میں عالمی نمبر دو اسپین کے رافیل نڈال نے تین ماہ بعد فاتحانہ کم بیک کیا۔

    نڈال کلائی کی انجری کے سبب تین ماہ سے آوٹ آف ایکشن تھے،اسپینش اسٹار نے فرانس کے رچرڈ گاسکوے کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقابلہ چھ چار اور چھ صفر کے اسکور سے اپنے نام کیا۔

    دوسرے میچ میں عالمی سربیا کے نواک جوکوچ نے اسپین کے گلوریمو گارسیا کے خلاف یک طرفہ مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی۔ سرب کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ دو اور چھ ایک رہا۔

    برطانیہ کے اینڈی مرے نے پولینڈ کے جیرزی جانووچ کو ایک سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود زیر کرلیا، مرے کو پہلے سیٹ میں سات چھ سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

    جس کے بعد انگلش کھلاڑی نے کم بیک کیا اور یکے بعد دیگر دو سیٹ چھ چار اور چھ دو سے جیت کر میچ اپنے نام کرلیا۔

  • راجرز ٹینس کپ: اینڈی مرے اور جوکووچ کی تیسرے راؤنڈ تک رسائی

    راجرز ٹینس کپ: اینڈی مرے اور جوکووچ کی تیسرے راؤنڈ تک رسائی

    ٹورنٹو : برطانیہ کے اینڈی مرے اور سربیا کے نوواک جوکووچ نے راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    ٹورنٹو میں کھیلے جانے والے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں ایٹتھ سیڈ برطانیہ کے اینڈی مرے نے آسٹریلیا کے نوجوان کھلاڑی نک کائرگیوس کو اسٹریٹ سیٹس میں آؤٹ کلاس کردیا۔ مرے نے کھیل کا جارحانہ انداز میں آغاز میں کیا اور باآسانی حریف کھلاڑی کو قابو کرلیا، مرے کی فتح کا اسکور چھ دو اور چھ دو رہا۔

    ایک اور میچ میں ٹاپ سیڈ سربیا کے نوواک جوکووچ نے فرانس کے گیل مونفلس کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد زیر کیا، ابتدائی دو سیٹس تک مقابلہ برابر تھا۔ فیصلہ کن سیٹ میں جوکووچ نے ٹائی بریک پر میدان مارلیا۔ سرب کھلاڑی نے چھ دو، چھ سات اور سات چھ سے میچ اپنے نام کرلیا، تیسرے راؤنڈ کے میچ میں جوکووچ کا مقابلہ فرانس کے جوولفریڈ سونگا سے ہوگا۔

    اسپین کے ڈیوڈ فیررر بھی امریکہ کے مائیکل رسل کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔