Tag: نوٹ

  • بھارت: 500 روپے کے پراسرار نوٹوں نے خوف و ہراس پھیلا دیا

    بھارت: 500 روپے کے پراسرار نوٹوں نے خوف و ہراس پھیلا دیا

    نئی دہلی: بھارت میں کرونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے دوران سڑکوں پر پراسرار نوٹ نظر آنا شروع ہوگئے، لوگ ان نوٹوں کو چھونے سے گریز کر رہے ہیں اور خوف و ہراس کا شکار ہیں۔

    بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر رائچور میں پراسرار طور پر سڑک پر 500 کے نوٹ نظر آنا شروع ہوگئے، لوگ ان نوٹوں کو چھونے سے گھبرا رہے ہیں۔

    کئی افراد نے اس بارے میں پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس مذکورہ مقام پر پہنچ گئی۔ پولیس نے نوٹوں کو اپنے قبضے میں لے کر لوگوں سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

    مقامی افراد کا کہنا ہے کہ نوٹوں پر کرونا وائرس بھی ہوسکتا ہے اور کوئی جان بوجھ کر اسے پھیلانے کے لیے یہ عمل کر رہا ہے، علاقے کے لوگ خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے ان نوٹوں کو جانچ کے لیے لیباریٹری روانہ کیا گیا ہے۔ رائچور کے ضلع ایس پی ڈاکٹر وید مورتی نے اپیل کی ہے کہ یہ پراسرار نوٹ کہیں بھی دیکھے جائیں تو فوراً پولیس کو اطلاع دی جائے۔

    پولیس نے عوام سے نوٹوں کو نہ چھونے کی اپیل بھی ہے اور کہا ہے کہ لوگ افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔

  • نوٹوں کی گڈیوں کی بارش، ویڈیو وائرل

    نوٹوں کی گڈیوں کی بارش، ویڈیو وائرل

    کولکتہ: بھارت میں ایک کاروباری مرکز کی عمارت سے نوٹوں کی گڈیاں پھینکنےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی ریاست کولکتہ میں کمرشل بلڈنگ کی چھٹی منزل سے کرنسی نوٹوں کی گڈیاں کھڑکی سے باہر پھینک دی گئیں جسے وہاں موجود لوگ اٹھا کر لے گئے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمارت سے کوئی شخص نوٹوں کی گڈیاں پھینک رہا ہے کہ اور نیچے کھڑے افراد حیرانی سے اس منظر کو دیکھنے کے بعد گڈیوں پر جھپٹ پڑے۔

    یہ ویڈیو ایک دکاندار نے اپنے موبائل میں ریکارڈ کی اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ریونیو ڈپارٹمنٹ کی ٹیم نے دفتر پر چھاپہ مارا تو وہاں سے نوٹوں کی بارش کردی گئی۔

    ڈائریکٹر ویونیو انٹیلی جنس افسر نے چھاپے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی ٹیم نے مذکورہ دفتر پر چھاپہ ضرور مارا تھا لیکن نوٹوں کی گڈیاں پھینکنے کے حوالے سے وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔

  • پرانے ڈیزائن کے تمام نوٹوں کی قانونی حیثیت  یکم دسمبرکو ختم ہو جائے گی

    پرانے ڈیزائن کے تمام نوٹوں کی قانونی حیثیت یکم دسمبرکو ختم ہو جائے گی

    کراچی: پرانے ڈیزائن کے تمام بینک نوٹوں کی قانونی حیثیت رواں سال یکم دسمبرکو ختم ہو جائے گی۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق باقی رہ جانے والے 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کو مرحلہ وار ختم کر دیا جائے گا۔ کمرشل اور مائیکروفنانس بینک 30 نومبر تک 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی وصولی اور ان تمام مالیتوں کا اتنی ہی مالیت کے نئے ڈیزائن کے بینک نوٹوں اور سکوں سے تبادلہ جاری رکھیں گے۔

    55821906c0d69

    download

    تاہم اسٹیٹ بینک کے فیلڈ دفاتر دسمبر 2021ء تک عوام سے 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹ تبدیل کرتے رہیں گے۔

    5582a2e0a49ab

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ برس 4 جون 2015ءکو جاری کردہ گزٹ نوٹی فکیشن کے مطابق یکم دسمبر 2016ء سے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم ہو جائے گی۔

    pakistan-1000-rupees-f

     

  • یکم دسمبر 2016ء سے پرانے ڈیزائن کے نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم ہو جائے گی، اسٹیٹ بینک

    یکم دسمبر 2016ء سے پرانے ڈیزائن کے نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم ہو جائے گی، اسٹیٹ بینک

    کراچی: اسٹیٹ بینک کے مطابق 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کو مرحلہ وار ختم کر دیا جائے گا۔

    کمرشل اور مائیکروفنانس بینک 30 نومبر تک 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں اور سکوں سے تبادلہ جاری رکھیں گے۔

    تاہم اسٹیٹ بینک 31 دسمبر تک عوام سے 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹ قبول کرتے رہیں گے۔

  • پہلے پانچ ماہ میں 280 ارب روپے سے زائد مالیت کے نوٹ چھاپے گئے

    پہلے پانچ ماہ میں 280 ارب روپے سے زائد مالیت کے نوٹ چھاپے گئے

    موجودہ حکومت نے یکم جولائی 2013ء سے 29 نومبر 2013ء تک 280 ارب روپے سے زائد مالیت کے نوٹ چھاپے ، وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق اسٹیٹ بنک نے ملکی ضروریات پوری کرنے کیلئے مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران مذکورہ تعداد میں نوٹ چھاپے ۔

    حکام کے مطابق گزشتہ 3 سالوں کے دوران افغانستان کے راستے ساڑھے 15 ارب روپے سے زائد مالیت کے سامان تجارت کی اسمگلنگ ہوئی ، اعدادوشمار کے مطابق 2010-11ء میں 5 ارب 50 کروڑ 18 لاکھ، 2011-12ء میں 4 ارب 90 کروڑ 47 لاکھ اور 2012-13ء کے دوران 5 ارب 32 کروڑ 88 لاکھ روپے سے زائد کی سامان تجارت کی اسمگلنگ ہوئی، اس کے سدباب کیلئے کسٹم حکام نے اپنی کوششیں تیزکردی ہیں