Tag: نوٹوں کا ہار

  • کرنسی نوٹوں سے تیار طویل ترین خصوصی ہار، دیکھنے والے دنگ رہ گئے

    کرنسی نوٹوں سے تیار طویل ترین خصوصی ہار، دیکھنے والے دنگ رہ گئے

    برصغیر میں خوشی کے موقعوں پر پھولوں کے ہار پہنائے جاتے ہیں چاہے وہ کسی کی آمین ہو یا کسی نے حج یا عمرہ کیا ہو یا کوئی بچہ حافظ قرآّن بنا ہو، لیکن کرنسی نوٹوں سے بنایا گیا خصوصی ہار زیادہ تر دولہا کیلئے ہی مخصوص ہوتا ہے۔

    کرنسی نوٹوں کے ہار جسے ’جُگنی‘ بھی کہا جاتا ہے شادی کے روز دولہا کو مبارک باد دینے کے لیے اہم سمجھے جاتے ہیں، لیکن اب یہ روایت کسی حد تک کم ہوگئی ہے تاہم شہروں کی نسبت دیہی علاقوں میں اس کا رواج بہت عام ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا کی ایک رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع بکھر میں دلہا کیلئے تیار کیا گیا طویل ترین ہار لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

    رپورٹ کے مطابق بھکر میں ایک شادی کی تقریب میں دولہا کے لیے 35 فٹ لمبا کرنسی نوٹوں کا ہار تیار کر لیا گیا ہے، اے آر وائی نیوز کے گفتگو کرتے ہوئے ہار تیار کرنے والے کاریگر نے اس ہار کی خصوصیت کے بارے میں بتایا۔

    ہار بنانے والے کاریگر کا کہنا تھا کہ ہم نے بکھر کی تاریخ کا سب سے بڑا نوٹوں کا ہار تیار کیا ہے جس کی لمبائی 35فٹ اور چوڑائی دس فٹ ہے۔

    اس ہار کی تیاری میں 75 روپے مالیت کے دو سو اور50روپے مالیت کے 1700نوٹ استعمال کیے گئے ہیں جنہیں خوبصورت اور دیدہ زیب انداز سے ہار میں سجایا گیا ہے۔

  • رشوت خور افسر کو نوٹوں کا ہار پہنا کر انوکھا احتجاج، ویڈیو وائرل

    رشوت خور افسر کو نوٹوں کا ہار پہنا کر انوکھا احتجاج، ویڈیو وائرل

    بھارت جگتیال ضلع میں رشوت خور کو انوکھی سزا دی گئی، رشوت طلب کرنے پر لوگوں نے ایک عہدیدار کو نوٹوں کا ہار پہنا کر ملزم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رشوت خور افسرکے ساتھ پیش آنے والا عجیب و غریب واقعہ تلنگانہ کے جگتیال ضلع کلکٹریٹ میں پیر کو پیش آیا۔

    جگتیال ضلع کے میڈی پلی منڈل کے کلواکوٹ سے تعلق رکھنے والے مچھیرے سوسائٹی کے قیام کی اجازت کے لئے کئی دنوں سے محکمہ سمکیات کے عہدیدار دامودر کے دفتر کے چکر کاٹ رہے تھے۔

    مذکورہ معاملے کو حل کرنے کے لئے رشوت خور عہدیدار کی جانب سے ان لوگوں سے 50 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا گیا۔ جس پر برہم متاثرین نے کلکٹریٹ پہنچ کر ضلع کلکٹر سے شکایت کی۔

    اس موقع پر جیسے ہی رشوت خور عہدیدار باہر آیا لوگوں نے اسے گھیر لیا اور ایک شخص کی جانب سے اسے نوٹوں کا ہار پہنانے کی کوشش کی گئی، اس واقعہ کی اطلاع پر ضلع کلکٹر نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔