Tag: نوٹیفکیشن

  • عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری

    عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری

    وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر چار روزہ تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق جمعہ 6 جون سے پیر 9 جون تک چھٹیاں ہوں گی۔

    پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ کا تہوار ہفتہ 7 جون کو مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر چار روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ دنوں عیدالاضحیٰ کے لیے چار روزہ تعطیلات کی منظوری دی تھی جس کا آج کیبنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

    وفاقی حکومت کے ساتھ پاکستان کے تین صوبوں سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا نے بھی 6 سے 9 جون تک عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ تاہم صوبہ بلوچستان نے 5 سے 8 جون تک تعطیلات کا اعلان کیا ہے اور اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

    دریں اثنا رواں برس مناسک حج کا آغاز بدھ 4 جون سے ہوگا جب کہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفات جمعرات 5 جون کو ادا کیا جائے گا۔ سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں جمعہ 6 جون کو عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔

    سعودی عرب اور یو اے ای میں جمعرات 5 جون سے اتوار 8 جون تک چار روزہ عید تعطیلات ہوں گی۔

    قطر میں پانچ 9 ذی الحج سے 13 ذی الحج تک پانچ روزہ تعطیلات ہوں گی۔ بنگلہ دیش میں عیدالاضحیٰ پر 10 روزہ طویل تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں مسلمان عیدالاضحیٰ پر سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی پیش کرتے ہیں۔ تاہم ایک اسلامی ملک کے سربراہ نے اپنے عوام سے رواں برس عیدالاضحیٰ پر قربانی نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/head-of-an-islamic-country-appeals-to-the-public-not-to-sacrifice-on-eid-al-adha/

  • لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک مشیر برائے قومی سلامتی مقرر

    لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک مشیر برائے قومی سلامتی مقرر

    اسلام آباد : ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو مشیر قومی سلامتی مقرر کر دیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کی مشیر قومی سلامتی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو مشیر قومی سلامتی کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو گزشتہ سال ستمبر میں انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کا نیا سربراہ تعینات کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کرچکے ہیں، اس کے علاوہ وہ چیف انسٹرکٹر نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی (این ڈی یو) اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

    جنرل عاصم ملک

    لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اس سے قبل ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

    مزید پڑھیں : نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کون ہیں؟

    لیفٹیننٹ جنرل عاصم فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں، وہ اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کرچکے ہیں۔

  • ریٹائرڈ ملازمین کی دوبارہ نوکری سے متعلق نیا حکم جاری

    ریٹائرڈ ملازمین کی دوبارہ نوکری سے متعلق نیا حکم جاری

    اسلام آباد : حکومت نے ریٹائرڈ وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے پنشن اصلاحات سے متعلق ایک اور وضاحتی نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ نے ریٹائرڈ ملازمین کیلئے پنشن اصلاحات متعارف کرا دیں اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔

    بجٹ سے پہلے وزارت خزانہ نے ریٹائرڈ ملازمین کیلئے پنشن اصلاحات سے متعلق ایک اور وضاحتی نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹائرڈ ملازمین کسی ادارے میں دوبارہ نوکری کرنے پر تنخواہ یا پنشن لیں گے، ان ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن اور تنخواہ دونوں یکمشت نہیں ملیں گی۔

    وزارت خزانہ کے حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ بھرتی پر پنشن یا تنخواہ میں سے کوئی ایک ہی مل سکے گی۔

    وزارت خزانہ کے جاری سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ وزارت خزانہ نے پے اینڈ پنشن کمیشن کی اصلاحات کے مطابق نوٹیفکیشن جاری کیا، اس نوٹیفکیشن کا اطلاق 22اپریل سے ہوگا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال یکم جنوری کو جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ ریٹائر ملازمین کو پنشن آخری 24 ماہ کی ایوریج تنخواہ کے برابر ملے گی۔ پنشن میں سالانہ اضافہ ایوریج تنخواہ کے مطابق ہی ہوگا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق شوہر یا اہلیہ دونوں کے سرکاری ملازمین ہونے کی صورت میں پنشن کی اہلیت بھی طے کردیا گیا۔ شوہر کو دوبارہ نوکری ملنے پر پنشن صرف ریٹائرڈ اہلیہ کو ملے گی۔ دونوں کی ریٹائرمنٹ کی صورت میں الگ الگ پنشن کے حصول کے مجاز ہونگے۔

    مزید پڑھیں : ریٹائرڈ ملازمین کے لئے پنشن کے حوالے سے اہم خبر آگئی

    وزارت خزانہ کے مطابق ریٹائر ملازمین کو دوبارہ نوکری پر ساری زندگی پنشن نہیں ملے گی، پے اینڈ پنشن کمیشن کی تجاویز کے مطابق اصلاحات متعارف کرائی گئیں، جس سے سالانہ پنشن بل کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔

  • کراچی میں آٹے کے بعد روٹی کی قیمتیں بھی کم کردی گئیں

    کراچی میں آٹے کے بعد روٹی کی قیمتیں بھی کم کردی گئیں

    کراچی کے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ آٹے کی قیمت میں کمی کے بعد روٹی کی قیمتیں بھی کم کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں  آٹے کے بعد نان اور چپاتی کی قیمتیں بھی کم کردی گئیں، کمشنر کراچی کے حکم پر نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

    کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا کہ 100 گرام چپاتی 10 روپے میں فروخت کی جائے اور 120 گرام نان 15 روپے میں فروخت ہوگی۔

    کراچی میں آٹے کی قیمت میں بڑی کمی کردی گئی

    کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ 150 گرام نان کی قیمت 17 روپے طے کی گئی ہے جبکہ 180 گرام کے نان کی قیمت 22 روپے مقرر کی گئی ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ تندور مالکان فوری نرخ نامہ نمایاں جگہ آویزاں کریں، قیمت بڑھانے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، سرکاری نرخ سے تجاوز کرنا قابلِ سزا جرم ہے۔

    کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے مزید کہا کہ خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف شہری شکایت درج کرائیں، نرخ مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔

  • خوشخبری، بجلی مزید سستی ہو گئی، نوٹیفکیشن بھی جاری

    خوشخبری، بجلی مزید سستی ہو گئی، نوٹیفکیشن بھی جاری

    مہنگی بجلی کے ستائے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ بجلی مزید سستی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

    مہنگائی کے بوجھ تلے پاکستانی عوام کو یہ خبر پڑھ کر راحت ملے گی کہ بجلی سستی کر دی گئی ہے اور پاور ڈویژن نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاور ڈویژن نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس نوٹیفکییشن کے مطابق بجلی کی کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025 کے لیے ہوگا۔

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے گزشتہ روز بجلی سستی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا اور حکومت کی منظوری کے بعد پاور ڈیوشن نے آج نوٹیفکیشن جاری کیا۔

    بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بھی ہوگا تاہم لائف لائن صارفین اس کمی سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔

    بجلی کی قیمت میں کمی وفاقی حکومت کی اضافی سبسڈی کے ذریعہ کی گئی ہے اور حکومت نے نیپرا میں اس حوالے سے درخواست جمع کرائی تھی۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عید تعطیلات کے فوری بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/pm-shehbaz-announces-reduction-in-electricity-prices/

     

  • سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

    سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد : سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی اور ہائی کورٹس کے قائم مقام چیف جسٹس کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے سپریم کورٹ میں 6 مستقل اور ایک قائم مقام جج کے تقرر کی منظوری کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا اور ساتھ متعلقہ ہائی کورٹس میں قائم مقام چیف جسٹسز کی تقرری بھی کردی گئی۔

    وزارت قانون و انصاف کی جانب سے ججز کی تعیناتی کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس عامر فاروق، جسٹس ہاشم کاکڑ سپریم کورٹ کے جج تعینات کیے گئے ہیں۔

    نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس شکیل احمد، جسٹس شفیع صدیقی، جسٹس صلاح الدین ،جسٹس اشتیاق ابراہیم کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا قائم مقام جج تعینات کیا گیا ہے۔

    ججز کی تعیناتی

    علاوہ ازیں ہائی کورٹس میں بھی قائم مقام ججز کی تعیناتی کی گئی ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس جنید غفار قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور جسٹس اعجاز سواتی قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعینات کیے گئے ہیں۔

    جسٹس ایس ایم عتیق شاہ قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ، جسٹس سرفراز ڈوگراسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس جبکہ جسٹس سرفراز ڈوگر مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی تک فرائض انجام دیں گے۔

  • انتظامیہ نے بجلی چوروں کیخلاف رینجرز کی مدد مانگ لی

    انتظامیہ نے بجلی چوروں کیخلاف رینجرز کی مدد مانگ لی

    لاہور: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی انتظامیہ نے ڈیڈ، ڈیفالٹرز اور بجلی چوروں کیخلاف رینجرز کی مدد مانگ لی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی چوروں کیخلاف رینجرز کی مدد مانگ لی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں اوکاڑہ سرکل میں رینجرز معاونت کرے گی، لیسکو کی جانب سے ٹاپ 100 ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن ہو گا۔

    جارہ کردی نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اوکاڑہ سرکل  کے سرحدی دور دراز گاؤں میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن ہو گا، آپریشن میں لیسکو اسٹاف کے ساتھ رینجرز بھی ہوگی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق لیسکو انتظامیہ رینجرز کے ہمراہ اوکاڑہ  کے بعد قصور، شیخوپورہ، ننکانہ سرکل تھری نارنگ منڈی میں بھی آپریشن کرےگی، جس کے لیے لیسکو افسران سے ڈیفالٹرز کی فہرستیں 2 روز میں مانگ لی گئیں ہیں۔

  • کراچی میں 2 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

    کراچی میں 2 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

    کراچی: شہر قائد میں 2 روز کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے 31 دسمبر سے یکم جنوری 2025 تک 2 روز کے لیے شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق نئے سال کے موقع پر شہر میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر پابندی عائد ہوگی جبکہ پولیس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں وکے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

    واضخ رہے کہ ڈی آئی جی ساؤتھ نے کمشنر کراچی سے دفعہ 144کے نفاذ کی درخواست کی تھی۔

  • پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نیا  نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نیا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    لاہور: پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کا 3 اکتوبر کا نیا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کا 3 اکتوبر کے نئے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔

    شہری نجی اللہ ملک نے اظہر صدیق کے توسط سے متفرق درخواست دائرکی، جس میں کہا گیا کہ دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ غیر معمولی حالات میں کیا جاتا ہے، حکومت نے معمول بنالیا ہے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ دفعہ کے نفاذ کیلئے نوٹیفکیشن اوپر نیچے جاری کیے جارہے ہیں، یہ نفاذ ایک جماعت کی سیاسی سرگرمیوں سے روکنے کیلئے ہے۔

    دائر درخواست میں کہنا تھا کہ سیاسی اجتماع اورسیاسی سرگرمیوں کی آئین اجازت دیتاہے، استدعا ہے کہ دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ کیلئے نئے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔

  • سعودی عرب : نئے لیبر قوانین میں ملازمین کے لئے کیا ہے؟

    سعودی عرب : نئے لیبر قوانین میں ملازمین کے لئے کیا ہے؟

    جدہ : سعودی حکومت نے مملکت میں ملازمت کے ماحول کو بہتر بنانے کے حوالے سے لیبر قوانین میں اہم ترامیم کا اعلان کیا ہے۔

    جدہ میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ہونے والے وزراء کی کونسل کے اجلاس میں لیبر قوانین کے کچھ آرٹیکلز میں ترمیم اور فنڈ ریزنگ سسٹم کی منظوری دی گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے 180 دن بعد نئی ترامیم نافذ العمل ہوں گی۔

    سعودی وزارت انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے میڈیا کو اجلاس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ نئی ترامیم میں 38 آرٹیکلز شامل ہیں جبکہ سات کو حذف کیا گیا ہے اور دو نئے آرٹیکلز کو لیبر قانون میں شامل کیا گیا ہے۔

    saudi arabia

    وزارت سماجی ترقی کے مطابق یہ ترامیم سعودی ملازمت مارکیٹ کی حکمت عملی اور بین الاقوامی معاہدوں کےمطابق ہیں جو مملکت نے منظور کیے ہیں۔

    مذکورہ ترامیم کا مقصد مملکت میں لیبر مارکیٹ کی بہتری، ملازمت کے استحکام میں اضافہ، افرادی قوت کا فروغ اور شہریوں کے لئے ملازمت کے مواقع بڑھانا ہے۔

    ترامیم میں ملازمین کی چھٹیوں اور لیبر معاہدوں، اسائنمنٹ کی اصطلاحات کی تعریف اور استعفیٰ کے طریقہ کار کی وضاحت شامل ہے، سعودی وزارت کی جانب سے بغیر لائسنس کے کارکنان کو ملازمت دینے پر جرمانے شامل کرنا شامل ہیں۔

    نئی ترامیم میں یہ بھی شامل ہے کہ آجر کو ملازمین کی تربیت اور قابلیت کے لئے ایک خصوصی پالیسی بنانا ضروری ہے تاکہ ان کی مہارتوں کو بڑھایا جاسکے اور ان کے معیار کو بہتر بنایا جاسکے۔

    وزارت کے ترجمان نے مزید کہا کہ لیبر قوانین کے مضامین کی ترامیم کی مزید تفصیلات اس کی سرکاری ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔