Tag: نوٹیفکیشن جاری

  • تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

    تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

    سندھ حکومت کی جانب سے عاشورہ کے سلسلے میں 2 دن کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    حکومت سندھ نے محرم الحرام کی نویں اور دسویں تاریخ کی مناسبت سے 2 دن کی تعطیلات کے نوٹیفکیشن کا اجرا کیا ہے جس کے تحت 16 اور 17 جولائی یعنی بروز منگل اور بدھ کو عام تعطیل ہوگی۔

    اس سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے بھی یوم عاشورہ کے حوالے سے 16 اور 17 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔

    وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم کو تعطیل کا اعلان کیا، وزیراعظم شہبازشریف نے 16 اور 17 جولائی کو عام تعطیل کی منظوری دی۔

    وزیراعظم شہبازشریف کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس میں کہا ہے کہ تعطیلات کے دوران تمام نجی و سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

    واضح رہے نیا اسلامی سال اور ماہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شہدا کربلا کی یاد میں مجالس اور جلوسوں کا اہتمام کیا جاتا ہے جبکہ وفاقی و صوبائی حکومتیں سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کرتی ہیں۔

  • تاجر دوست اسپیشل اسکیم: تاجروں، دکانداروں کی رجسٹریشن کب سے ہوگی؟

    تاجر دوست اسپیشل اسکیم: تاجروں، دکانداروں کی رجسٹریشن کب سے ہوگی؟

    ایف بی آر نے تاجر دوست اسپیشل پروسیجر 2024 کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اسکیم کے تحت تاجروں کی رجسٹریشن کا آغاز اپریل سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق تاجر دوست اسپیشل پروسیجر کا اطلاق تاجروں اور دکانداروں پر ہوگا، نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اسکیم کے تحت تاجروں اور دکانداروں کی رجسٹریشن یکم اپریل سے ہوگی۔ ماہانہ ایڈوانس انکم ٹیکس کی پہلی وصولی 15 جولائی 2024 سے ہوگی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تاجروں اور دکانداروں کیلئے کم از کم ایڈوانس ٹیکس 1200 روپے ہوگا۔ ایڈوانس انکم ٹیکس کی 15 جولائی کے بعد ہر ماہ کی 15 تاریخ کو وصولی ہوگی۔

    چھوٹے تاجروں، دکانداروں، ہول سیلرز اور ریٹیلرز پر اسکیم کا اطلاق ہوگا۔ مینوفیکچررز کم ریٹیلرز اور امپورٹرز کم ریٹیلرز پر بھی اسکیم کا اطلاق ہوگا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ رجسٹریشن کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی، کوئٹہ اور اسلام آباد میں ہوگی۔ تاجر اور دکاندار موبائل ایپ یا ایف بی آر کے ویب پورٹل پر رجسٹریشن کراسکیں گے۔

    رجسٹریشن ٹیکس سہولت سینٹروں کے ذریعے بھی ہوسکے گی۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30 اپریل ہوگی۔

  • تعلیمی ادارے 5 دن کیلئے بند، نوٹیفکیشن جاری

    تعلیمی ادارے 5 دن کیلئے بند، نوٹیفکیشن جاری

    ایبٹ آباد کی سیاحتی مقام گلیات میں شدید برفباری کے بعد تعلیمی ادارے 5 دن کیلئے بند کردیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کی سیاحتی مقام گلیات میں شدید برفباری کے بعد موسمی حالات کے پیش نظر اسکول کو 5 دن کے لیے بند کردیا گیا۔

    ڈی ای او کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گلیات میں تعلیمی ادارے اب بدھ کو کھلیں گے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بیش تر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

    اس کے علاوہ ایبٹ آباد، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ہری پور، صوابی، مردان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، باجوڑ، خیبر، مہمند، کرم، کوہاٹ، وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

  • نامزد وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سینیٹ کی نشست سے مستعفی، نوٹیفکیشن جاری

    نامزد وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سینیٹ کی نشست سے مستعفی، نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوگئے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے انوار الحق کاکڑ کا استعفیٰ منظور کرلیا، انوار الحق کاکڑ کے مستعفی ہونے کے بعد سینیٹ کی نشست خالی قرار دے دی گئی۔

    نوٹی فکیشن کی کاپی چیف الیکشن کمشنر اور دیگر متعلقہ حکام کو ارسال کر دی گئی، انوار الحق کاکڑ 2018 میں آزاد حیثیت سے سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے۔

    انوارالحق کاکڑ کی ایوان بالاکی رکنیت مارچ 2024 تک تھی، انوارالحق کاکڑ آج نگراں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے نگران وزیراعظم کے لیے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کے نام کی منظوری دی تھی جس کے بعد صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے بھی سمری پر دستخط کر دیے تھے۔

  • ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر مزید مہنگا، نوٹیفکیشن جاری

    ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر مزید مہنگا، نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مئی کے مہینے کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اوگرانے ایل پی جی کی قیمت  4 روپے 89 پیسے فی کلو مہنگی کردی جس کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 233 روپے 88 پیسے فی کلومقرر کی گئی ہے۔

    اوگرا نےقیمتوں میں اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اضافہ فوری طور  پر نافذالعمل ہوگا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 57 روپے 70 پیسے مہنگا کیا گیا ہے،11.8کلو کے ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 2ہزار 759 روپے89 پیسے مقررکی گئی ہے۔

  • سکندرسلطان راجہ 5  سال کیلئے چیف الیکشن کمشنر مقرر، نوٹیفکیشن جاری

    سکندرسلطان راجہ 5 سال کیلئے چیف الیکشن کمشنر مقرر، نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: سکندرسلطان راجہ کو پانچ سال کیلئے چیف الیکشن کمشنرمقررکردیا گیا، صدرمملکت نےچیف الیکشن کمشنراورممبران کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق صدرمملکت عارف علوی نےالیکشن کمیشن کےسربراہ اور ممبران کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

    نوٹیفیکیشن کے مطابق سکندرسلطان راجہ5سال کیلئےچیف الیکشن کمشنرمقرر کردیا گیا جبکہ سندھ سے نثاردرانی اوربلوچستان سے شاہ محمود جتوئی کو رکن الیکشن کمیشن تعینات کیا گیاہے۔

    یاد رہے حکومت اور اپوزیشن نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے سکندر سلطان راجہ کے نام پر اتفاق کیا تھا جب کہ شاہ محمد جتوئی بلوچستان اور سندھ کیلئے نثاردرانی کے ناموں پر اتفاق ہوا تھا۔

    مزید پڑھیں : چیف الیکشن کمشنر کیلیے سکندر سلطان راجہ کے نام پر اتفاق

    دونوں صوبوں کے الیکشن کمیشن ارکان 26 جنوری 2019 کو ریٹائر ہوئے تھے اور آئین کے مطابق 45 روز کے اندر ممبران کی تقرری ضروری ہے لیکن حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اختلافات کی وجہ سے ایک سال بعد یہ تقرریاں عمل میں آئی۔

    واضح رہے چیف الیکشن کمیشن سردار رضا خان 6 دسمبر 2019کو ریٹائر ہوئے تھے اور ان کی جگہ جسٹس (ر) الطاف قریشی قائم مقام الیکشن کمشنر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

    خیال رہے سکندر سلطان راجہ سابق بیورو کریٹ ہیں اور مختلف حکومتوں میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، جن میں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان، چیف سیکریٹری آزاد کشمیر، سیکریٹری پیٹرولیم اور ریلویز کے اہم ترین عہدے شامل ہیں۔

  • پی آئی ڈی سی سے میٹروپول جانے والی سڑک بند کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

    پی آئی ڈی سی سے میٹروپول جانے والی سڑک بند کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

    کراچی: شہر قائد میں کلب روڈ پر دو طرفہ ٹریفک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، رواں ماہ 18 جنوری سے 4 لین پر مشتمل سڑک پر یکطرفہ ٹریفک کو اجازت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے کہ جس میں بتایا گیا ہے کہ 18 جنوری سے کلب روڈ پر دو طرفہ ٹریفک بند ہوگا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 4 لین پر مشتمل سڑک پر یکطرفہ ٹریفک کو اجازت ہوگی، میٹرپول سے پی آئی ڈی سی جانے کی اجازت ہوگی جبکہ پی آئی ڈی سی سے میٹروپول جانے کے لیے سڑک بند ہوگی، شہریوں کی جانب سے متبادل کے طور پر ایوان صدر اور ایم آر کیانی روڈ کو استعمال کیا جائے گا۔

    کمشنر کراچی افتخار شلوانی کے مطابق پی آئی ڈی سی پر ٹریفک کے دباؤ کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کلب روڈ پر ٹریفک پولیس نے سائن بورڈ بھی آویزاں کر دیے ہیں۔

  • موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

    موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

    کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی، پابندی چپ تعزیے کے باعث لگائی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر ایک روز کے لیے پابندی لگادی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل سواری پرپابندی کااطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، پابندی ایک روز کے لیے لگائی گئی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ چپ تعزیے کے 6 نومبر کو نکلنے والے جلوس کے باعث پابندی لگائی گئی ہے۔

    پابندی کا اطلاق کراچی، سکھر،حیدرآباد، لاڑکانہ اورمیرپورخاص سمیت سندھ بھر کے شہروں پر ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

    دوسری جانب چپ تعزیے کے جلوس کی سیکورٹی کے لیے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں، جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔

    جلوس کی سیکورٹی کے لیے اضافی پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے جو جلوس کے مقررہ راستوں اور اطراف سے داخلی و خارجی راستوں پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

  • کراچی، محکمہ داخلہ سندھ نے شہر میں جگہ جگہ مویشی منڈیوں کا نوٹس لے لیا

    کراچی، محکمہ داخلہ سندھ نے شہر میں جگہ جگہ مویشی منڈیوں کا نوٹس لے لیا

    کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے شہر قائد میں جگہ جگہ مویشی منڈیوں کا نوٹس لے لیا، شہر میں مویشی منڈیوں سے متعلق ایس پی او جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے شہر قائد میں جگہ جگہ مویشی منڈیاں قائم کرنے کا نوٹس لے لیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، منڈیوں کے اجازت ناموں کا اجرا ٹاؤن، میونسپل کمیٹیاں، کارپوریشن کریں گے۔

    محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام این او سیز اداروں کی جانب سے جاری کیے جائیں گے، کسی پارک، گراؤنڈ، سڑک، پبلک جگہ پر مویشی منڈی لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پرائیویٹ جگہ پر ملک کی رضامندی کے بغیر منڈی نہیں لگائی جاسکتی ہے، منڈی لگانے کی جگہ پر پینے کا صاف پانی، صفائی کا مناسب انتظام ہونا چاہئے۔

    مزید پڑھیں: عید قرباں قریب آتے ہی ڈکیت سرگرم، مویشیوں کی لوٹ مار کا ایک اور واقعہ

    مویشی منڈی میں روشنیوں کا مناسب انتظام ہونا چاہئے، شہر میں لگی مویشی منڈیوں میں سیکیورٹی کا مناسب انتظام ہونا چاہئے، مویشی منڈیوں میں ویٹرنری ڈاکٹرز اور ٹیم کا موجود ہونا لازمی ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر سال کی طرح امسال بھی محکمہ داخلہ کی جانب سے غیرقانونی مویشی منڈیوں کے خلاف نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے لیکن پولیس اہلکاروں کی ملی بھگت سے غیرقانونی مویشی منڈیاں مختلف علاقوں میں پارک کے اطراف اور مین روڈ پر لگی نظر آتی ہیں۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل گلشن معمار کے قریب 12 ڈاکو کیٹل فارم سے قربانی کے جانور لوٹ کر فرار ہوگئے تھے، واردات پوری تیاری کے ساتھ کی گئی تھی، مسلح ڈکیتوں نے عملے کو یرغمال بنایا، فارم کے سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چھین لیا، کیٹل فارم کے ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

  • یوٹیلٹی اسٹورز پرسیکڑوں اشیاء مہنگی کردی گئیں

    یوٹیلٹی اسٹورز پرسیکڑوں اشیاء مہنگی کردی گئیں

    اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورز پر دودھ، گھی سمیت سیکڑوں اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر سینکڑوں اشیاء مہنگی کردی گئیں، قیمتوں میں فوری اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    [bs-quote quote=”دودھ، گھی، کوکنگ آئل، شیمپو سمیت دیگر اشیاء مہنگی کردی گئیں” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    دودھ، گھی، کوکنگ آئل، شیمپو سمیت دیگر اشیاء مہنگی کردی گئی ہیں، ملک پاؤڈر کی قیمت میں 40 روپے، وائٹنر پاؤڈر 25 روپے تک مہنگا کردیا گیا ہے۔

    اسی طرح دودھ کی قیمتوں میں 5 روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے، کوکنگ آئل 30 روپے مہنگا کیا گیا ہے، گھی کی قیمتوں میں بھی 10 روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے۔

    مصالحہ جات 14 روپے تک مہنگے کردئیے گئے ہیں، شیمپو کی قیمتوں میں 55 روپے اضافہ کردیا گیا، منرل واٹر کی قیمت 10 روپے بڑھا دی گئی ہے۔

    کیچپ 8 روپے اور کسٹرڈ 4 روپے مہنگا کردیا گیا ہے، نمک ایک روپے اور گارلگ کیچپ کی قیمتوں میں 7 روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے۔