Tag: نوٹیفکیشن جاری

  • گندم کی درآمد پر ڈیوٹی میں20 فیصد اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

    گندم کی درآمد پر ڈیوٹی میں20 فیصد اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گندم کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 20 فیصد اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نےنوٹی فکیشن کے مطابق گندم کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی 40 سے بڑھا کر 60 فیصد کردی گئی ہے۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے حال ہی میں گندم کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی 40 فیصد سے بڑھا کر 60 فیصد کرنے کی منظوری دی تھی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران گندم کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں مجموعی طور پر 35 فیصد اضافہ کیا جاچکا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی گندم کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی 25 سے بڑھا کر 40 فیصد کردی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ حکام کے مطابق گندم کی درآمد کی حوصلہ شکنی کے لیے ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔

  • بجلی کی قیمت میں 4روپے 42 پیسے کمی کا نوٹیفکیشن جاری

    بجلی کی قیمت میں 4روپے 42 پیسے کمی کا نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد:  نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں چار روپے بیالیس پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔

    نیپرا کی جانب سے جاری نوٹفیکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی فروری کے مہینے کی فیول ایڈ جسٹ منٹ کی مد میں کیا گیا ہے، اس کمی سے لائف لائن کنسیومرز اور کراچی کے علاوہ ملک بھر کے صارفین کو پچیس ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

    نیپرا نے تقسیم کار کمپنیوں کو مئی کے بلوں میں ریلیف صارفین کو منتقل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں۔

    نیپرا کے مطابق فرنس آئل کی قیمت کم ہونے کی وجہ سے پہلی مرتبہ بجلی ریکارڈ سستی ہوئی ہے۔

  • بجلی کی قیمت میں 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ کمی، نوٹیفکیشن جاری

    بجلی کی قیمت میں 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ کمی، نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: بجلی تین روپے چوبیس پپیسےفی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، پچاس یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے اور کراچی کےصارفین ریلیف سے محروم رہیں گے۔

    نیپرا نے ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق دسمبر 2014 کے مہینےکیلئے بجلی کی قیمت کم کی گئی ہے۔

    بجلی کی قیمت میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، اس کمی سے ملک بھر کے بجلی صارفین کو 21 ارب روپے ریلیف مارچ کے بلز میں ملےگا، 50یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے اور کے الیکٹرک کے صارفین اس ریلیف سے محروم رہیں گے۔

    نیپرا کی جانب سے تاخیر سے سماعت کے باعث صارفین کو یہ ریلیف دو ماہ کی تاخیر سے ملے گا۔