Tag: نوٹیفکیشن

  • سندھ بھر میں آج سے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی ہوگی

    سندھ بھر میں آج سے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی ہوگی

    کراچی : سندھ بھر میں آج سے پلاسٹک بیگز کی تیاری، فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کردی گئی، پابندی کی خلاف ورزی پر سزا ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں آج سے پلاسٹک بیگز کے استعمال، فروخت اور تیاری پر پابندی عائد ہوگی ، محکمہ ماحولیات سندھ نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پلاسٹک بیگ کی تیاری فروخت اور استعمال قابل سزا جرم ہوگا ، قوانین کی خلاف ورزی پر قواعد کے تحت مقدمہ، گرفتاری و سزا ہوگی۔

    محکمہ ماحولیات پلاسٹک بیگ کے استعمال کےخلاف قوانین پر عمل کرانے کا پابند ہے۔

    ترجمان سندھ حکومت اور مشیر ماحولیات بیرسٹر مرتضی وہاب کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ پلاسٹک کی تھیلیاں ماحولیاتی آلودگی کا بڑا سبب ہیں، یہ تھیلیاں کراچی کے سیوریج نالوں کی بندش کی بھی ایک وجہ ہیں۔

    مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ پابندی پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، ماحولیاتی ٹیمیں مختلف مارکیٹوں کا دورہ کریں گی، شہری کپڑے یا کاغذ کے تھیلے استعمال کریں۔

    مزید پڑھیں : سندھ حکومت کا پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا اعلان

    ترجمان سندھ حکومت کا مزید کہنا تھا کہ پلاسٹک کی تھیلیاں بنانے والے کارخانوں نے بھی مہم کی حمایت کررکھی ہے، عوام الناس سے بھی پلاسٹک بیگز کا استعمال ترک کرنے کی درخواست کرتے ہیں، عوام کے تعاون کے بغیر حکومت تنہا کچھ نہیں کرسکتی۔

  • کراچی سمیت سندھ بھرمیں 9 اور10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

    کراچی سمیت سندھ بھرمیں 9 اور10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

    کراچی: سندھ حکومت نے عاشورہ کے موقع پر کراچی سمیت صوبے بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور امن وامان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لیے 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

    محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کرمنل پروسیجر کوڈ کی دفعہ 144 کے تحت یہ پابندی لگائی گئی۔

    نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کراچی، سکھر اور حیدرآباد سمیت صوبے بھر میں 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹرسائیکل کی ڈبل سوار پر پابندی ہوگی۔ خواتین، بچے، بزرگ، معذور افراد اور صحافی ڈبل سواری کی پابندی سے مستنیٰ ہوں گے۔

    علاوہ ازیں سندھ حکومت نے یکم سے 10 محرم تک پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باوردی اہلکاروں کے علاوہ صوبے میں ہرقسم کے اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کردی۔

    محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 10 روز کے لیے محرم کے جلوسوں، مجالس اور تعزیوں کے علاوہ 5 افراد کا جمع ہونا ممنوع ہوگا جبکہ قابل اعتراض، اشتعال انگیز وال چاکنگ، بینرز اور پوسٹرز اور اس طرح کی تقاریر پر بھی 10 روز کے لیے پابندی ہوگی۔

  • حکومت سندھ نے چنگچی رکشے کو4 سواریوں تک محدود کردیا

    حکومت سندھ نے چنگچی رکشے کو4 سواریوں تک محدود کردیا

    کراچی: سندھ حکومت نے چنگچی رکشے میں 4 سے زائد مسافر بٹھانے پر پابندی عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے چنگچی رکشے کو4 سواریوں تک محدود کردیا، کرایوں میں تبدیلی کردی گئی۔

    سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق چنگچی رکشے میں 6 کلو میٹر سفر کرنےپر کرایہ 10 روپے جبکہ اس سے زائد سفر کرنے پر 15 روپے کرایہ ہوگا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق احکامات کی خلاف ورزی پرچنگچی رکشوں کے خلاف ضابطہ فوجداری کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔

    وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادرشاہ کا کہنا ہے کہ مقدمات درج کرنے کی ذمےد اری ٹریفک پولیس کی ہوگی۔

    سپریم کورٹ نے ملک بھر میں چنگچی رکشے چلانے کی مشروط اجازت دے دی

    یاد رہے کہ 23 مارچ 2018 کو سپریم کورٹ نے ملک بھر میں چنگچی رکشے چلانے کی مشروط اجازت دیتے ہوئے ڈرائیور کے لیے لائسنس لازم قرار دیا تھا۔

    چنگ چی رکشوں کے حوالے سے تیرہ صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس گلزار احمد نے تحریر کیا تھا، فیصلے میں چنگ چی رکشوں کوچلنے کے لیے مشروط اجازت دی گئی تھی۔

  • اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی پروزارت داخلہ کوجوابی مراسلہ

    اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی پروزارت داخلہ کوجوابی مراسلہ

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی پر وزارت داخلہ کوجوابی مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں فوج کی طلبی کےلیے چند امورکی وضاحت کا کہا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی پر وزارت داخلہ کوجوابی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فوج کی طلبی کے لیے چند امورکا واضح ہونا ضروری ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جوابی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت کی آتشی اسلحےکےاستعمال سےگریزکی ہدایت ہے، فوج ہنگامہ ختم کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

    وزارت داخلہ کو جوابی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فوج ہنگامہ ختم کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے، فوج محض مظاہرین منتشر کرنےکے لیے استعمال نہیں کی جاتی۔

    مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ فیض آباد میں تعینات رینجرزکوتحریری احکامات نہیں دیے گئے، مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس کوپوری صلاحیت سے استعمال نہیں کیا گیا۔

    یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ رات آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے فوج کو غیر معینہ مدت کے لیے طلب کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اے ایس ایف میں بڑے پیمانے پرترقیوں کی منظوری

    اے ایس ایف میں بڑے پیمانے پرترقیوں کی منظوری

    کراچی : اے ایس ایف کے سپاہی، سارجنٹس، اے ایس آئی ایز اور سب انپسکٹرز کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی، ڈی جی اے ایس ایف کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف)  کے سپاہیوں، سارجنٹس، اے ایس آئی ایز اور سب انپسکٹرز کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی ہے۔

    مذکورہ ترقیوں کی منظوری ڈی جی ای ایس ایف نے دی، جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق مجموعی طور پر ایک ہزار 78ملازمین کو ترقیاں دی گئی ہیں۔


    مزید پڑھیں: اے ایس ایف ایئرپورٹ کی فرنٹ لائن فورس ہے، مہتاب عباسی


    ترقیاں پانے والوں میں91سب انسپکٹرز،261اے ایس آئیز،344سارجنٹس اور382سپاہیوں کو بھی اگلے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • باغ ابن قاسم بحریہ ٹاؤن کے حوالے کرنے کا نوٹیفکیشن معطل

    باغ ابن قاسم بحریہ ٹاؤن کے حوالے کرنے کا نوٹیفکیشن معطل

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نےآئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے باغ ابنِ قاسم بحریہ ٹاؤن کو دیے جانے کا نوٹی فیکیشن بھی معطل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے ایک دن میں سندھ حکومت کے 2 نوٹی فکیشن معطل کردیئے، قائم مقام آئی جی سندھ  کی تعیناتی کے نوٹیفیکشن کے بعد بعد باغ ابن قاسم حوالے کرنے سےمتعلق سندھ حکومت کا نوٹیفکیشن میئر کراچی وسیم اختر کی درخواست پر آج ہی معطل کردیا گیا ہے.

    واضح رہے کہ وسیم اختر نے باغ ابن قاسم بحریہ ٹاؤن کو دینے کا معاہدہ کالعدم قراردینے کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی ۔ وسیم اختر کا کہنا ہے باغ ابن قاسم کے ایم سی کے پاس ہی ہے‘ کسی کو نہیں دیا۔


    قائم مقام آئی جی سندھ کا نوٹی فیکیشن معطل‘ عدالت کی اے ڈی خواجہ کو کام جاری رکھنے کی ہدایت


     یاد رہے کہ آج ہی سندھ ہائی کورٹ نے قائم مقام آئی جی سندھ کا نوٹی فیکیشن معطل کرکے اے ڈی خواجہ کو کام جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی تھی.


    ملک ریاض کا اسٹیک ہولڈرزکے اتفاق کے بغیربن قاسم پارک لینے سے انکار


    اس حوالے سے بحریہ ٹاون کے سربراہ ملک ریاض کا کہنا تھا کہ باغ ابن قاسم کو عالمی معیارکاپارک بنانا چارہے تھے، میں اس معاملے کو متنازع بنانا نہیں چاہتا ہوں. کچھ لوگوں کو ہمارے کام سے تکلیف ہے،جب تک سب میں اتفاق نہ ہوجائے میں یہ پارک نہیں لوں گا، ہم عوامی سہولت کے لئے پارک کی حالت بہتر کرنے کی ذمہ داری لے رہے تھے، یہ خود کام کرتے ہیں نہ دوسروں کو کرنے دیتے ہیں.

  • پی آئی اے میں ایک بار پھرلازمی سروسزایکٹ نافذ کر دیا گیا

    پی آئی اے میں ایک بار پھرلازمی سروسزایکٹ نافذ کر دیا گیا

    کراچی : پی آ ئی اے میں لازمی سروس ایکٹ دوبارہ لا گو کردیا گیا، لازمی سر وس ایکٹ تیسری بار لاگو کیا گیا ہے، ائیر لیگ سی بی اے یو نین نے اس ایکٹ کی پر زور مذمت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے میں ایک بار پھر لازمی سروسز ایکٹ کا نفاذ کردیا گیا ہے، وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی کاپی اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق فوری طور پرنافذ العمل مذکورہ لازمی سروسز ایکٹ چھ ماہ تک لاگو رہے گا۔

    ایکٹ کا نفاذ ائرلائن کے تمام درجات کے ملازمین پریکساں طور سے ہو گا، فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری رکھنے کے لئے ایکٹ کا نفاذ ضروری ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس ملازمین کے احتجاج اور اس کے بعد بھی یہ ایکٹ نافذ کیا گیا تھا، ایکٹ کے نفاذ کا مبینہ مقصد قومی ائر لائن میں بڑے فیصلوں کے ردعمل سے بچنا ہے۔

    pia-post-01

    حکومت پاکستان کی رائے میں پبلک سیفٹی، عوام کی ویلفیئر کے لئے بھی اس ایکٹ کا نفاذ ضروری ہے، سی بی اے کے سیکرٹری جنر ل ناصر مہدی جنجوعہ نے کہا ہے کہ ایکٹ کا دوبارہ نفاذ پی آئی اے ملازمین کے بنیا دی حق کے منا فی ہے۔

    اس ا یکٹ کے نفاذ کا مقصد اس ایکٹ کی آڑ میں پی آئی اے میں مبینہ اربو ں رو پے کی کرپشن کے خلاف کسی بھی قسم کی مزاحمت کو دبانا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس ایکٹ کو کالعد م کروانے کے لیے عد الت سے رجو ع کریں گے، جس سی ای او کا مبینہ کرپشن کے الزام پر ای سی ایل میں نام شامل ہے، اس کی ایڈ وائس پر اس ایکٹ کا نفا ذ ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔

  • سندھ رینجرزکے اختیارات میں توسیع کا فیصلہ، نوٹیفکیشن آج جاری ہوگا

    سندھ رینجرزکے اختیارات میں توسیع کا فیصلہ، نوٹیفکیشن آج جاری ہوگا

    کراچی : حکومت سندھ  نے چار روزبعد رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا فیصلہ کرلیا، تین ماہ کی توسیع کا نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز کے اختیارات کا معاملہ حل ہو گیا، سندھ حکومت نے رینجرزکے اختیارات میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے، ذرائع سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ اختیارات میں توسیع کانوٹیفکیشن آج جاری کیا جائےگا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق رینجرز کے اختیارات میں 3 ماہ کی توسیع کی جائے گی، پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو رینجرز کو اختیارات دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں : سندھ رینجرزکے خصوصی اختیارات آج رات سے ختم

    نو ٹیفکیشن کے اجراء کے بعد رینجرز کو چھاپوں، گرفتاری اورملزمان سے تحقیقات سمیت دیگراختیارات حاصل ہوں گے، محکمہ داخلہ سندھ اختیارات کانوٹیفکیشن وفاقی حکومت کوارسال کریگی جس کے بعد وفاقی حکومت رینجرز اختیارات کی مدت میں توسیع کانوٹیفکیشن جاری کریگی۔

    مزید پڑھیں: رینجرز اختیارات، لوگ معاملے کو اچھال کر زندہ رہنا چاہتے ہیں، چانڈیو

    یاد رہے کہ سندھ میں رینجرز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت اختیارات دیئےجاتے ہیں، رینجرز کے اختیارات 4 روز پہلے 15جنوری کو ختم ہوئے تھے۔

  • تحریک انصاف نے علیم خان کو پارٹی ٹکٹ دینے کا اختیاردےدیا

    تحریک انصاف نے علیم خان کو پارٹی ٹکٹ دینے کا اختیاردےدیا

    اسلام آباد:تحریک انصاف نےعلیم خان کو وسطیٰ پنجاب میں ریزرو سیٹوں پر بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار دے دیا۔

    تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کی جانب سے وسطیٰ پنجاب میں ریزرو سیٹوں پر بلدیاتی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کے اختیارات علیم خان کو دے دیے گئے۔

    تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے علیم خان کے اختیارات کا نوٹیفیکشن جاری کیاگیا ہے۔

    پی ٹی آئی نے پنجاب میں ریزرو سیٹوں پرالیکشن کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں اور پارٹی کے نمائندگان کو ٹکٹ جاری کرنے کے لیے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے علیم خان کو ٹاسک دیا ہے کہ وہ سینٹرل پنجاب میں تمام اہل امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دیں گے۔


    imran khan gives authority to aleem khan by

     
    تحریک انصاف کی جانب سے لاہور،قصور،شیخوپورہ،ننکانہ صاحب،گجرات،گوجرانوالہ،فیصل آباد،منڈی بہاوالدین سمیت دس اضلاع میں ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار علیم خان کو دیا گیا ہے۔

    عمران خان نےاس حوالے سے الیکشن کمیشن پنجاب کو ایک خط بھی لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اب پارٹی جو بھی ٹکٹ امیدواروں کو جاری کرے گی اس کا لیٹرعلیم خان کی طرف سے جاری کیاجائے گاجوالیکشن کمیشن کاغذات نامزدگی وصول کرے گی۔

     

     

  • اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں در وبدل کردیا

    اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں در وبدل کردیا

    اسلام آباد: اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں درو بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، بجلی گھروں کیلئے گیس مہنگی جبکہ کھاد بنانے والی کمپنیوں کیلئے گیس سستی کردی گئی۔

    اوگرا نے وفاقی حکومت کی سفارش پر گیس کی قیمتوں میں دروبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اوگرا نے سرکاری ونجی پاورپلانٹس کیلئے گیس تیرہ روپے ایم ایم بی ٹی یو مہنگی جبکہ کھاد کے کارخانوں کیلئے گیس چھیتر روپے انسٹھ پیسےفی ایم ایم بی ٹی یو سستی کر دی گئی ہے ۔

    پاورپلانٹس کیلئے گیس کے نئے نرخ چھ سو تیرہ روپے اورکھادکارخانوں کیلئے ایک سو تئیس روپے اکتالیس پیسے مقرر ہوگیا ہے۔
    اس وقت کھاد کارخانوں کودیگرشعبوں سے پانچ گنا سستی گیس فراہم کی جارہی ہے، جبکہ پاورپلانٹس کیلئے گیس مہنگی ہونے بوجھ بجلی صارفین پر پڑے گا۔