Tag: نوٹی فکیشن جاری

  • قومی اسمبلی کی تحلیل کا نوٹی فکیشن جاری

    قومی اسمبلی کی تحلیل کا نوٹی فکیشن جاری

    اسلام آباد : وزارت پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی کی تحلیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، گذشتہ روز صدر مملکت نے قومی اسمبلی تحلیل کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی تحلیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ، اسمبلی تحلیل کانوٹی فکیشن وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے جاری کیا گیا۔

    گذشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری صدر مملکت عارف علوی کو ارسال کی تھی۔

    صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر دستخط کئے ، جس کے بعد قومی اسمبلی تحلیل ہو گئی تھی۔

    وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر نے آرٹیکل 58 (1) کےتحت قومی اسمبلی تحلیل کی، قومی اسمبلی تحلیل ہونےکےساتھ ہی وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہو گئی۔

  • پیٹرول کے بعد ایل پی جی بھی سستی کردی گئی

    پیٹرول کے بعد ایل پی جی بھی سستی کردی گئی

    اسلام آباد: پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے کمی کے  بعد ایل پی جی کی قیمت بھی 37 روپے سستی کردی گئی ہے۔

    اے آر وائی  نیوز کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی آئی ہے، اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 37 روپے 13 پیسے کمی کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق ملک بھر میں امپورٹ اور لوکل ایل پی جی کی نئی قیمت 196 روپے 75 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 437 روپے 89 پیسے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 1686 روپے کمی کی گئی ہے۔

    حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا اعلان کر دیا

    ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ گھریلو سلنڈر 2321 روپے 67 پیسے اور کمرشل سلنڈر 9833 روپے مقرر کی گئی ہے۔

  • سندھ کے بلدیاتی ادارے تحلیل ، نوٹی فکیشن جاری

    سندھ کے بلدیاتی ادارے تحلیل ، نوٹی فکیشن جاری

    کراچی : سندھ کے بلدیاتی اداروں کو تحلیل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے سابق منتخب نمائندوں کو سرکاری گاڑیاں اور دیگر مراعات واپس کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے بلدیاتی اداروں کو مدت مکمل ہونے پر تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ، سندھ حکومت نے میئرز، ڈپٹی میئرز چیئرمین، وائس چیئرمین اور منتخب نمائندوں کی مدت مکمل ہونے کا پروانہ جاری کیا۔

    میونسپل کارپوریشن، ڈسٹرکٹ کونسلز، یونین کونسلز کے ساتھ ساتھ میونسپل ، ٹاؤن اور یونین کمیٹیز بھی تحلیل کردی گئی۔

    نوٹیفکیشن میں سابق منتخب نمائندوں کو سرکاری گاڑیاں اور دیگر مراعات واپس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    دوسری جانب بلدیاتی اداروں میں جلد نئی تعیناتیوں کا امکان ہے، حیدرآباد کیلئے ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی نے اپنے اپنے نام دے دیے  ہیں، ذرائع کے مطابق ایڈمنسٹریٹر سکھر کیلئے شاہ ہاؤس اور شیخ ہاؤس میں پھر ٹھن گئی ہے۔

    خورشید شاہ نےموجودہ ڈی سی راناعدیل اور شیخ ہاؤس نےسابق ڈی سی رحیم بخش میتلو اور نثارمیمن کو تجویزکردیا ہے۔

    خیال رہے چند روز قبل معروف بیوروکریٹ یونس ڈھاگا کو ایڈمنسٹریٹر کراچی لگائے جانے کا امکان کی خبریں آئی تھیں تاہم وزیر تعلیم سندھ نے خبروں کی تردید کردی تھی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ یونس ڈھاگا گریڈ بائیس کے افسر رہے ہیں اور کئی اہم وفاقی و صوبائی سرکاری عہدوں پر ذمے داری انجام دے چکے ہیں۔

  • بھارتی الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم میں فوجیوں کی تصاویر پر پابندی لگادی

    بھارتی الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم میں فوجیوں کی تصاویر پر پابندی لگادی

    نئی دہلی : بھارتی الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو اپنی الیکشن مہم میں فوجیوں کی تصاویر کے استعمال سے روک دیا، وزارت دفاع اور سابق نیول چیف کی جانب سے توجہ دلانے پر نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق انڈیا میں برسر اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنی الیکشن مہم میں پائلٹ ابھی نندن کے تصویروں کے پوسٹرز کا استعمال شروع کردیا، بھارتی پائلٹ کی رہائی سے پاک بھارت کشیدگی میں کمی آئی لیکن بھارتی وزیراعظم نے حزیمت سے نظریں چراتے ہوئے اسی پائلٹ کو اپنی سیاسی مہم کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا۔

    مودی کی انتخابی مہم میں فوجیوں کی تصاویر کا استعمال سابق فوجی سربراہ کو ناگوار گزرا، بھارتی بحریہ کے سابق سربراہ رام داس نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

    خط میں کہا گیا کہ مودی سرکار بھارتی فوج کا سیاسی استعمال بند کرے، پلوامہ، بالاکوٹ اور ابھی نندن کی تصویریں انتخابی مہم کا حصہ نہ بنائی جائیں۔ رام داس نےالیکشن کمیشن سےدرخواست کی کہ سیاسی پارٹیوں کو فوجیوں کی تصاویر اور دیگر چیزوں کے استعمال سے روکا جائے۔

    الیکشن کمیشن آف انڈیا نے نوٹس لیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ جدید جمہوریت میں فوج غیر سیاسی ہوتی ہے اس لیے اسے سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کیا جائے۔

    واضح رہے کہ بھارتی جارحیت پر پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب دینے کے بعد مودی سرکار کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    بی جے پی کی جانب سے اس واقعہ کو سیاست چمکانے کے لیے استعمال کرنے کی بھونڈی کوشش کی جارہی ہے جبکہ بھارت کے سنجیدہ حلقوں اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

  • عامر ذوالفقار خان نئے آئی جی اسلام آباد تعینات، نوٹی فکیشن جاری

    عامر ذوالفقار خان نئے آئی جی اسلام آباد تعینات، نوٹی فکیشن جاری

    اسلام آباد: حکومت نے ذوالفقار خان کو نیا آئی جی اسلام آباد تعینات کردیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے گریڈ 21 کے عامر ذوالفقار خان کو نیا آئی جی اسلام آباد تعینات کردیا گیا ہے، جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، وہ آئی جی موٹروے پولیس بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

    عامر ذوالفقار خان آئی جی آپریشن پنجاب، ڈی آجی آپریشن پنجاب، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب، آرپی او ملتان، سی پی او ملتان، ایس ایس پی اسپیشل برانچ لاہور، ایس ایس پی آپریشن لاہور کے عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

    قبل ازیں ڈی آئی جی وقار احمد چوہان کو آئی جی اسلام آباد کا اضافی چارج دیا گیا تھا، وقار چوہان کو مستقبل آئی جی کی تعیناتی تک خدمات انجام دینا تھیں جس کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر اعظم سواتی اور غریب خاندان کے درمیان جھگڑے کے بعد فون کال نہ اُٹھانے پر مبینہ طور پر آئی جی اسلام آباد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا جس کے بعد چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کی اجازت دی تھی۔

    سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کا آئی جی کے تبادلے کا نوٹی فکیشن معطل کیا تھا، تاہم متاثرہ خاندان اور اعظم سواتی کے درمیان صلح کے بعد عدالت نے اپنا حکم واپس لیا لیکن آئی جی اسلام آباد جان محمد نے عہدے پر کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

  • عید الفطر کی تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری

    عید الفطر کی تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عید الفطرکی چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے اس ضمن میں وزارت داخلہ کی جانب سے چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق 26 سے 28 جون تک عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی۔


    نوٹی فکیشن کے مطابق 26 جون کو پیر سے منگل اور بدھ کو تمام سرکاری اور نجی ادارے، بینکس اور تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے۔

  • افغان مہاجرین کے قیام میں 31دسمبر تک توسیع، نوٹی فکیشن جاری

    افغان مہاجرین کے قیام میں 31دسمبر تک توسیع، نوٹی فکیشن جاری

    پشاور: وفاقی حکومت نے پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا،اس کارڈ کے حامل مہاجرین 31 دسمبر تک پاکستان میں قیام کرسکتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ شہزاد محمود کے مطابق پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام کی مدت میں توسیع کے حوالے سے جو فیصلہ ہوا تھا اس کا وفاقی حکومت نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، یہ نوٹی فکیشن وفاقی وزارت سیفران کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جس کی کاپی اے آر وائی کو مل گئی ہے۔


    Pakistan issues deadline to Afghan migrants by arynews
    نوٹی فکیشن کے مطابق ایسے افغان مہاجرین جن کے پاس پی او آر کارڈ ہے وہ 31 دسمبر 2017ء تک پاکستان میں قیام کرسکتے ہیں، نوٹی فکیشن کی کاپی تمام انتظامیہ اداروں کو ارسال کردی ہے۔
    واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا افغان مہاجرین ملک میں 31دسمبر تک قیام کرسکتے ہیں جس پر اب عمل درآمد کردیا گیا ہے۔

    سانحہ چیئرنگ کراس لاہور، چار سدہ حملے اور سانحہ سیہون میں افغان باشندوں کے ملوث ہونے اور افغانستان سے خودکش حملہ آور بھیجے جانے کے انکشافات کے بعد افغان مہاجرین کو وطن واپس بھیجنے سے متعلق ملک بھر میں مطالبے بڑھ رہے ہیں، چند روز قبل سندھ میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو صوبے بھر سے افغان باشندوں کو نکالنے اور اس کےلیے وفاق سے بات کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    اسی سے متعلق: افغان باشندوں‌ کو سندھ سے نکالا جائے، زرداری، وزیراعلیٰ کو ہدایت

    اپنے پارٹی قائد کے حکم پر وزیراعلیٰ سندھ نے یقین دہانی کرائی کہ سندھ میں موجود افغان باشندوں کو جلد واپس بھیج دیا جائے گا

    یہ بھی پڑھیں: افغانیوں کو بہت جلد واپس بھیج دیا جائے گا، مراد علی شاہ

  • دھرنا نزدیک آتے ہی، اسلام آباد میں فوج کے اختیارات میں 90 روز کی توسیع

    دھرنا نزدیک آتے ہی، اسلام آباد میں فوج کے اختیارات میں 90 روز کی توسیع

    اسلام آباد: حکومت نے دھرنا نزدیک آتے ہی آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں تعینات فوج کے خصوصی اختیارات میں تین ماہ کا اضافہ کرتے ہوئے حساس مقامات کی حفاظت کے لیے پاک فوج کے جوانوں کو تعینات کردیا۔


    اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے دھرنے سے نمٹنے کے لیے حکومت کی پھرتیاں سامنے آگئیں، حکومت نے اسلام آباد میں فوجی کے خصوصی اختیارات میں توسیع کا خط جاری کردیا ، یہ نوٹی فکیشن 23 اگست سے تیار تھا لیکن جاری آج 26 اکتوبر کو کیا گیا۔

    نمائندہ اسلام آباد ذوالقرنین حیدر کے مطابق دھرنا نزدیک آتے ہی حکومت کو فوج کے خصوصی اختیارات میں اضافہ کرنے کا خیال آگیا،اسلام آباد میں فوج کے خصوصی اختیارات اگست میں ختم ہوچکے تھے، سمری ارسال کیے جانے کے باوجود حکومت ٹال مٹول سے کام لے رہی تھی لیکن دھرنا آیا تو حکومت نے پچھلی تاریخوں کا لیٹر جاری کرتے ہوئے فوج کے اختیارات میں توسیع کردی۔

    فوج کے اختیارات میں تین ستمبر سے تین دسمبر تک 90 روز کی توسیع کی گئی ہے، 23 اگست کو تیار کیے جانےوالا نوٹی فکیشن دو ماہ اور تین دن بعد آج جاری کیا گیا لیکن اس میں تاریخ وہی رکھی گئی ہے۔

    اطلاعات ہیں کہ لیٹر جاری کرنے کا مقصد دھرنے کے شرکا کو یہ باور کرانا ہے کہ اسلام آباد میں فوج تعینات ہوگی۔

    اے آر وائی نیوز کے اینکر پرسن ارشد شریف کے مطابق آرٹیکل 245 کے تحت افواج پاکستان سے کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں موجود حساس عمارات کی سیکیورٹی فوج کے حوالے کی گئی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ انٹیلی جنس بیورو کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں موجود تحریک انصاف کے حامی طالب علموں کا ڈیٹا جمع کیا جائے اسلام آباد لاک ڈائون روکنے کے لیے انہیں حراست میں لے لیا جائے ساتھ ہی دھرنے کی حامی دیگر جماعتوں کے رہنمائوں اور کارکنوں کو بھی گرفتار کیا جائے۔

  • بجلی کی قیمت میں 2 روپے68 پیسے فی یونٹ کمی

    بجلی کی قیمت میں 2 روپے68 پیسے فی یونٹ کمی

    اسلام آباد : نیپرا نے بجلی کی قیمت میں دو روپےاڑسٹھ پیسے فی یونٹ کمی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق  نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے،جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں دو روپےاڑسٹھ پیسے فی یونٹ کمی گئی ہے۔

    بجلی کی قیمت میں کمی مئی کےماہ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں ستمبرکے بل میں صارفین کوریلیف دیں گی۔

    ماہانہ تین سو یونٹ تک بجلی کے صارفین کوریلیف نہیں ملے گا۔کےالیکٹرک اورزرعی صارفین پر اس ریلیف کااطلاق نہیں ہوگا۔

  • الیکشن کمیشن نے دو سو بارہ اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کردی

    الیکشن کمیشن نے دو سو بارہ اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کردی

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر دو سو بارہ اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

    معطل ہونے والوں میں سینیٹ کے دو ، قومی اسمبلی کے چالیس جبکہ پنجاب اسمبلی کے اٹھانوے، سندھ کے ستائیس، خیبر پختون خوا کے بتیس اور بلوچستان اسمبلی کے نو اراکین شامل ہیں۔

    اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے تک یہ اراکین ایوان کی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ الیکشن کمیشن نے چیئرمین سینیٹ اور اسمبلیوں کے اسپیکرز کو ان اراکین کو کام سے روکنے کے لیے خطوط بھجوا دیئے ہیں۔

    معطل اراکین میں دانیال عزیز، قیوم سومرو، شگفتہ جمانی، غلام ربانی کھر، چوہدری جعفر اقبال، پیرصدرالدین راشدی، نجف سیال، ساجد نواز، داورکنڈی، اویس لغاری ، عارف علوی اور دیگر شامل ہیں۔