Tag: نوکری سے برخاست

  • ڈسپلن کی خلاف ورزی ،  11  اہلکار نوکری سے برطرف

    ڈسپلن کی خلاف ورزی ، 11 اہلکار نوکری سے برطرف

    بنوں : ڈسپلن کی خلاف ورزی پر گیارہ اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کردیا گیا، برخاست کئے گئے اہلکاروں نے آج سے شروع ہونیوالی پولیو مہم میں ڈیوٹی دینے سے بھی انکار کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق بنوں میں ڈسٹرکٹ پولیس افسر نے 11 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کردیا ، ان اہلکاروں کوسابق اہلکار کی گرفتاری کیخلاف مسلسل احتجاج کرنےپربرخاست کیاگیا۔

    ڈسٹرکٹ پولیس افسر کی جانب سے کنٹرول روم کو مراسلہ جاری کردیا ، جس میں بتایا کہ رخاست کئے گئے اہلکاروں نے آج سے شروع ہونیوالی پولیو مہم میں ڈیوٹی دینے سے بھی انکار کیا تھا۔

    برخاست کئے گئے اہلکاروں میں ہیڈکانسٹیبل شیراسلم،ہیڈکانسٹیبل میرزمان،ذہین اللہ ، اہلکاروں میں فریداللہ،توصیف اللہ،فرید اللہ،حضرت اللہ، ایم قیاز،بختیار،فرمان اللہ اورانورعلی شامل ہیں

  • امریکی کیڈٹس نازی سلیوٹ کرنے پر نوکری سے برخاست

    امریکی کیڈٹس نازی سلیوٹ کرنے پر نوکری سے برخاست

    واشنگٹن: امریکی ریاست ورجینیا میں نازی سیلوٹ کرنے والے 30 کیڈٹس کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا، نوکری سے نکالے جانے والے کیڈٹس کے نام نہیں بتائے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا میں 30 کیڈٹس کو اس وقت نوکری سے نکال دیا گیاجب ایک تصویر سامنے آئی جس میں وہ نازی سلیوٹ کرتے نظر آ رہے تھے۔

    ورجینیا کے گورنر جم جسٹس نے کہا کہ میں بیسک ٹریننگ کلاس 18 کی سامنے آنے والی اس تصویر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ کیڈٹس کی تصویر 27 نومبر کو ان کی گریجویشن کی تقریب کے دوران لی گئی تھی۔

    جم جسٹس کا کہنا تھا کہ تصویر میں موجود کیڈٹس کے علاوہ 2 دیگر افراد کو پہلے ہی برخاست کر دیا گیا تھا جن میں سے ایک ٹرینر اور ایک کیڈٹ تھا۔ ورجینیا کے گورنر کا کہنا تھا کہ حکومت کی کسی ایجنسی میں اس طرح کا رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    ورجینیا کے فوجی امور اور پبلک سیفٹی کے دیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ تصویر پر لکھی ہوئی تحریر کلاس کی لیڈر کیسی بئرڈ کی طرف اشارہ کرتی ہے۔

    فوجی امور اور پبلک سیفٹی کے دیپارٹمنٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بئرڈ نے کہا اس تصویر میں کچھ غلط نہیں ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے بتایا کہ ایسا اس لیے کیا کہ میں ہٹلر کی طرح سخت ہوں۔

  • نوکری جانے کا دکھ ، سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ، تین افراد ہلاک

    نوکری جانے کا دکھ ، سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ، تین افراد ہلاک

    لاہور: نوکری سے برخاست کئے جانے والے گارڈ نے فائرنگ کرکے تین تاجروں کو ہلاک کردیا۔تفصیلات کے مطابق ایک تو مہنگائی اوپر سے نوکری جانے کے غم نے سیکورٹی گارڈ کو مشتعل کردیا.

    لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن میں شوروم مالک نے چند روز قبل سیکیورٹی گارڈ عباس کو نوکری سےنکال دیا تھا ۔ سیکیورٹی گارڈ عباس اپنے بقایاجات کی وصولی کے لئے جب شوروم پہنچا تو وہاں تین تاجر ملک شفقت ،وحید اور عدیل موجود تھے۔

    تینوں نے گارڈ سے میٹنگ کی اسی دوران نہ جانے کیا بات ہوئی کہ گارڈ عباس مشتعل ہوگیا ۔کلاشنکوف سے تینوں تاجروں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو تاجر موقع پر اور ایک تاجر دوران علاج چل بسا۔

    مذکورہ گارڈ فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہوگیا۔واقعے کے بعد تاجروں نے احتجاجاً ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیا اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔