Tag: نوکری سے برطرف

  • گوگل نے سینکڑوں ملازمین کو برطرف کردیا

    گوگل نے سینکڑوں ملازمین کو برطرف کردیا

    گوگل کمپنی کی جانب سے راتوں رات سینکڑوں ملازمین کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز الفابیٹ کی کمپنی گوگل نے اپنے پلیٹ فارمز اور ڈیوائسز یونٹ کے سینکڑوں ملازمین کو نوکری سے نکال دیا۔

    رپورٹس کے مطابق برطرف کئے گئے یہ ملازمین اینڈرائیڈ سافٹ ویئر، پکسل فونز اور کروم براؤزر کے لیے کام کرتے تھے۔

    گوگل کے ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے دی انفارمیشن نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا بیشتر برطرفیوں کا مقصد آپریشنل افادیت ہے؟

    اس سے قبل امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے 20 امیگریشن ججزکو برطرف کردیا گیا تھا، بائیڈن انتظامیہ نے 20 امیگریشن ججز بیک لاگ امیگریشن کیسز ختم کرنے کیلئے تعینات کئے تھے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق 13ججز نے ابھی تک عہدے کا حلف بھی نہیں اٹھایا تھا، ججز برطرفی سے التوا کا شکار 37 لاکھ امیگریشن کیسز مزید تاخیرکا شکار ہوجائیں گے۔

    امریکی محکمہ انصاف کے مطابق ججزکی برطرفی کارکردگی اوراخراجات کی بچت کی مہم کے تحت کی گئی ہے، اس وقت امریکا بھر میں 735 امیگریشن ججز خدمات انجام دے رہے ہیں۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اعداد و شمارکے حساب سے ہر 6 ہزار کیسز کیلئے ایک جج موجود ہے جو کہ ناکافی ہے، کانگریس نے ہر سال 100 ججز تعیناتی کیلئے فنڈز منظورکیے تھے۔

    امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردیں

    ٹرمپ انتظامیہ نے مزید ججز رکھنے کی بجائے تعینات ججزکو برطرف کرنا شروع کردیا ہے، 2024 میں امیگریشن عدالتوں نے 9 لاکھ سے زائد مقدمات نمٹائے تھے۔

  • پاکستان اسٹیل ملز کے 562 ملازمین نوکری سے کو نکال دیا گیا

    پاکستان اسٹیل ملز کے 562 ملازمین نوکری سے کو نکال دیا گیا

    کراچی : پاکستان اسٹیل ملز  کے 562 ملازمین نوکری سے کو نکال دیا گیا، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملازمین کا کنٹریکٹ ختم ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز انتظامیہ نے تمام ڈیلی ویجز ملازمین نوکری سے کو نکال دیا۔

    اس حوالے سے انچارج مینیجر اے اینڈ پی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ
    ڈیلی ویجز ملازمین کا کنٹریکٹ ختم ہوگیا ہے، ان ملازمین کو دوبارہ بھرتی نہیں کیا جائے۔

    نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ نوکری سے نکالے گئے ملازمین کی تعداد 562 ہے۔

    دسمبر 2023 میں نگراں حکومت نے اسٹیل ملز کو سرکاری اداروں کی نجکاری کی فہرست سے نکال دیا تھا۔

    گذشتہ روز وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اقتصادی سروے 2023-24 کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران کہا تھا کہ پی آئی اے، اسٹیل ملز سمیت دیگر ادارے حکومت نہیں چلاسکتی۔

    محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری پرنتیجہ اگست تک آ جائےگا اور پاکستان اسٹیل مل بحال نہیں ہوگی۔

    اس کے ساتھ ہی اسلام آباد کےبعد کراچی اور لاہور ایئرپورٹ کو بھی آؤٹ سورس کریں گے۔

  • پولینڈ: جاسوسی کے الزام میں گرفتار ’ہواوے‘ کا ملازم نوکری سے برطرف

    پولینڈ: جاسوسی کے الزام میں گرفتار ’ہواوے‘ کا ملازم نوکری سے برطرف

    وارسا : پولینڈ میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار ہونے والے چینی ٹیلی کام کمپنی ’ہواوے‘ کے اعلیٰ عہدیدار کو کمپنی نے ملازمت سے فارغ کردیا۔

    پولینڈ کے نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چینی شہری ’ہواوے‘ کی پولش برانچ کا ڈائریکٹر ہے، کمپنی کے اعلیٰ عہدیدار کی گرفتاری کے بعد چین اور پولینڈ کے مابین کشیدگی کا اندیشہ تھا لیکن کمپنی نے مذکورہ ملازم کو نوکری سے نکال کر محاز آرائی کے خدشے کو ختم کردیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہواوے کی جانب سے ہفتے کے روز جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پولینڈ میں گرفتار ہونے والے شخص سے اب کمپنی کا کوئی تعلق نہیں ہے، مذکورہ اقدام کمپنی کو بدنامی سے بچانے کےلیے اٹھایا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ یورپی ممالک میں ہواوے کی مصنوعات بہت مقبول ہیں لیکن دوسری جانب سے چینی حکومت سے تعلقات کی بناء پر ’ہواوے‘ کے ملازمین پر سخت نظر رکھی جاتی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ متعدد ممالک کی جانب سے مذکورہ چینی ٹیلی کام کمپنی کی اشیاء پر سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے کہ چین ہواوے کے ذریعے جاسوسی تو نہیں کررہا۔

    مزید پڑھیں : پولینڈ میں چینی کمپنی ’ہواوے‘ کا اعلیٰ عہدیدار جاسوسی کے الزام میں گرفتار

    یاد رہے کہ ہواوے کے اعلیٰ عہدیدار کے ساتھ ساتھ پولینڈ کی پولیس نے پیوٹر ڈی نامی پولش شہری کو بھی جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا جو پہلے پولینڈ کی سیکیورٹی ایجنسی کا ملازم تھا۔

    پولینڈ کی داخلہ سیکیورٹی ایجنسی (اے ڈبلیو بی) کا سابق اعلیٰ عہدیدار تھا، جس نے بد عنوانی کے الزامات کے باعث اے ڈبلیو بی چھوڑ دی تھی لیکن اس کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا تھا۔

    مقامی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی ایجنسی اے ڈبلیو بی نے پولینڈ میں واقع ٹیلی کام کمپنی ہواوے کے دفتر اور اورنج پولاسکا پر چھاپہ مارکر سرچ آپریشن بھی کیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اورنج الاسکا وہ جگہ ہے جہاں پولش شہری ’پیوٹر ڈی‘ ملازمت کرتا تھا۔

    مزید پڑھیں : چینی ٹیلی کام کمپنی ’ہواوے‘ کے بانی کی بیٹی کینیڈا میں گرفتار

    خیال رہے کہ گذشتہ برس کینیڈا میں ہواوے کمپنی کے بانی کی بیٹی اور چیف فنانشل آفیسر مینگ وینزوا کو یکم دسمبر کو کینیڈین شہر وانکوور سے حراست میں لیا گیا تھا جنہیں امریکا کے حوالے کرنے کا امکان ہے۔

  • طالبہ کے والد کی تضحیک کرنے والا کالج کلرک نوکری سے برطرف، پرنسپل کا تبادلہ

    طالبہ کے والد کی تضحیک کرنے والا کالج کلرک نوکری سے برطرف، پرنسپل کا تبادلہ

    کراچی : سندھ کے صوبائی وزیر نے اپنی ہی عدالت لگالی، کالج پرنسپل کا تبادلہ اور کلرک کو شہری کے پاؤں پکڑ کر معافی منگوائی پھر نوکری سے بھی برطرف کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیو سعید آباد گرلز کالج مٹیاری میں بیٹی کے داخلے کے لیے پاؤں پڑنے والے باپ کو عزت مل گئی۔ تکبر کی علامت بننے والے کلرک نے بھی پاؤں پکڑ کر طالبہ کے باپ سے معافی مانگ لی۔

    صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے کالج پرنسپل کا تبادلہ اور کلرک جانب کیریو کو عہدے سے فوری ہٹا کر دوسرے کلرک کامران خانزادہ کو بھی معطل کردیا۔

    نیو سعید آباد طالب المولیٰ گرلز کالج کے کلرک کو طالبہ کے والد سے بدتمیزی بہت مہنگی پڑگئی، طالبہ کا والد داخلہ فارم کے حصول کیلئے اس کے پاؤں پکڑرہا تھا، پاؤں پکڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کلرک اور طالبہ کے والد کو اپنے دفتر سندھ سیکرٹیریٹ میں طلب کیا۔

    اس موقع پر حیدرآباد ریجنل ڈائریکٹر کالجز، ڈگری کالج کی انتظامیہ مذکورہ کلرک جانب کیریو اور طالبہ کے والد ظفر اللہ میمن صوبائی وزیر کے سامنے پیش ہوئے۔

    طالبہ کے والد کا کہنا تھا کہ کلرک نے فارم دینے سے انکار کردیا تھا وہ اپنی بیٹی کا سال بچانے کیلئے کلرک کے پاؤں میں گر گئے تھے لیکن اسے پھر بھی رحم نہ آیا، جس پر صوبائی وزیر نے اس کی سرزنش کی۔

    مزید پڑھیں: کالج کلرک فرعون بن گیا، طالبہ کا والد پیر پکڑنے پر مجبور

    تاہم کلرک نے بھی طالبہ کے والد کے پاؤں پکڑ کر معافی مانگی، سردار شاہ نے معافی کو مسترد کرتے ہوئے ڈگری کالج کے سینئر کلرک جانب کیریو کو طالبہ کے والد سے بدتمیزی کرنے اور شرمناک رویہ اختیار کرنے پر برطرف کیا جب کہ دوسرے کلرک کامران خانزادہ کو معطل کر دیا۔