Tag: نوکری کا جھانسہ

  • نوکری کا جھانسہ: نوجوان کوجعلی یونیفارم پہنا کر تھانے بھیج دیا گیا، ویڈیو وائرل

    نوکری کا جھانسہ: نوجوان کوجعلی یونیفارم پہنا کر تھانے بھیج دیا گیا، ویڈیو وائرل

    بھارتی ریاست بہار کے جموئی ضلع کے ایک پولیس اسٹیشن میں ایک عجیب و غریب واقعہ رونما ہوا، جب ایک 18 سالہ لڑکا جعلی یونیفارم اور آئی پی ایس افسر کا روپ دھار کر تھانے پہنچ گیا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ عجیب و غریب واقعہ اس وقت پیش آیا جب منوج سنگھ نامی ایک ملزم نے مبینہ طور پر 18 سالہ متھلیش کمار کو آئی پی ایس آفیسر بنانے کے بہانے سے 2لاکھ روپے بٹور لئے۔

    ملزم منوج سنگھ نے 18 سالہ متھلیش کمار کو نوکری کا جھانسہ دے کر جعلی آئی پی ایس افسر کی وردی بھی فراہم کی اور ایک نقلی پستول بھی دیا، ساتھ ہی اسے یہ باور کرایا کہ وہ اب ایک آئی پی ایس افسر ہے، اس کی نوکری پکی ہوگئی ہے اور نوجوان کو قریبی پولیس اسٹیشن بھیج دیا۔

    تاہم جیسے ہی انجان نوجوان پولیس اسٹیشن میں داخل ہوا، تو اسے پتہ چلا کہ اس کے ساتھ دھوکا ہوگیا ہے، پولیس نے آئی پی ایس افسر کا روپ دھارنے پر نوجوان کو حراست میں لے لیا۔

    عجیب مضحکہ خیز واقعہ کی ویڈیو نیشنل کرائم انویسٹی گیشن بیورو (این سی آئی بی) نے شیئر کی ہے، جو کہ ایک مشہور این جی او ہے، جس میں جعلی پولیس افسر کا روپ دھارنے والے نوجوان کو تھانے میں پولیس کے ذریعے لے جایا جا رہا ہے۔

  • نوکری کا جھانسہ دیکر لڑکی سے اجتماعی زیادتی

    نوکری کا جھانسہ دیکر لڑکی سے اجتماعی زیادتی

    لکھنو: بھارت کو دنیا میں خواتین کے لئے سب سے زیادہ غیر محفوظ ملک سمجھا جاتا ہے، ایک اور افسوسناک واقعے میں تلنگانہ کی ایک لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک لڑکی کو اس کے دوست نے نوکری کے لئے لکھنو آنے کے لئے کہا، اس کے بعد اس نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا، متاثرہ لڑکی کی جانب سے جانکی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی کچھ دنوں قبل لکھنو پہنچی تھی، متاثرہ لڑکی کو نوکری کی ضرورت تھی، اس دوران اس نے حیدرآباد میں اپنے دوست منیش شرما سے رابطہ کیا، اس نے لکھنو میں نوکری ملنے کا یقین دلایا، مگر مذکورہ شخص نے دوستی کی لاج نہ رکھی اور لڑکی پر ظلم کا پہاڑ توڑ دیا۔

    متاثرہ لڑکی نے پولیس کو دیئے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ منیش نے اسے ایئرپورٹ سے ریسیو بھی کیا تھا، منیش اسے ایئرپورٹ سے لکھنو کے جانکی پورم میں واقع اپنے گھر کے نزدیک ایک ہوٹل میں لے گیا اور لڑکی کو وہاں رہنے کے لئے کہا۔

    18اکتوبر کو اپنے دوستوں کے ساتھ ہوٹل پہنچا، جہاں تین دوستوں نے لڑکی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی۔

    پولیس ذرائع کے مطابق تینوں ملزمان کو مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ لڑکی کے گھر والوں کو اطلاع کردی گئی ہے۔

  • ملازمت کا جھانسہ دے کر 17 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی

    ملازمت کا جھانسہ دے کر 17 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی

    میاں چنوں: پنجاب میں 17سالہ لڑکی کو ملازمت کا جھانسہ دیکر تین افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، متاثرہ لڑکی نے وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب میں زیادتی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ، جہاں میاں چنوں میں محلہ رحمانیہ کی رہائشی 17سالہ لڑکی کو ملازمت کا جھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

    متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ملزم وقارملازمت کاجھانسہ دےکرمحلہ اسلام آباد میں خالی گھرپرلےگیا، گھرپرملزم کے2ساتھی پہلےسےموجود تھےجنہوں نےاجتماعی زیادتی کی۔

    متاثرہ لڑکی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اپیل کی کہ مجھے انصاف فراہم کیاجائے تاہم بعد ازاں مجسٹریٹ درجہ اول کےحکم پرپولیس نےلڑکی کومیڈیکل کیلئےاسپتال منتقل کردیا۔

    پولیس عہدیدار نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور ملزم کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کی کوشش جاری ہے۔

    اس سے قبل پنجاب میں اجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ پیش آیا تھا جہاں ملتان کے علاقے قادر پور ران میں تین بچوں کی ماں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

  • نوکری کا جھانسہ دیکر نوجوان کا گردہ نکلوانے والا ملزم گرفتار

    نوکری کا جھانسہ دیکر نوجوان کا گردہ نکلوانے والا ملزم گرفتار

    لاہور: نوکری کا جھانسہ دیکر نوجوان کا گردہ نکلوانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، جنرل اسپتال کے ڈرائیور نذیر نے بلال کا گردہ نکلوا دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پولیس نے نوکری کا جھانسہ دیکر نوجوان کا گردہ نکلوانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ، کاہنہ پولیس نے ڈرائیور نذیر کو حراست میں لیا۔

    ایس ایس پی احسن سی کا کہنا ہے کہ ملوث خاتون سمیت 4ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

    گذشتہ روز لاہور کے علاقے کاہنہ میں جنرل اسپتال میں 20 سالہ نوجوان کو ڈرائیور کی نوکری کا جھانسہ دے کر خون کے نمونے لیے اور کچھ روز بعد اغوا کرکے گردہ نکال لیا۔

    مزید پڑھیں : لاہور میں‌ نوکری کا جھانسہ دے کر نوجوان کا گردہ نکال لیا گیا

    پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ نوجوان کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، گردہ نکالنے کی واردات میں خاتون سمیت 5 ملزمان ملوث ہیں۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق جنرل اسپتال کا عملہ مبینہ طور پر گردہ فروشی کے کام میں ملوث ہے، 20 سالہ نوجوان بلال کو نوکری کا جھانسہ دیا گیا تھا کچھ روز بعد بیہوش کرکے گردہ نکال لیا گیا۔

    پولیس نے مقدمے میں جنرل اسپتال کے ڈرائیور نذیر کو بھی نامزد کیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ گردہ فروشی میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا، ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔

  • نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی سے اجتماعی زیادتی ، مقدمہ درج

    نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی سے اجتماعی زیادتی ، مقدمہ درج

    لاہور : پنجاب میں نوجوان لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، آئی جی پنجاب نے ملزمان کو جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ، جہاں شیخوپورہ کی رہائشی نوجوان لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دیکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

    متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ریلوے سٹیشن کے قریب واقع ہوٹل میں ملزمان نے نوکری کا جھناسہ دے کر بلایا، وہاں کھانا کھانے کے بعد ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حسن اور عرفان نامی نوجوان شیخوپورہ کی رہائشی لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دیکرریلوے اسٹیشن کے ایک ہوٹل میں لے گئے اور ایک ملزم نے خود کو میاں بیوی ظاہر کیا، جس کے بعد ملزمان نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

    پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں، ملزمان کے خلاف تھانہ نولکھا میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    آئی جی پنجاب انعام غنی نے لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعےکی 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کا حکم بھی دیا۔

  • کراچی : نوکری کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے 8 ملزمان گرفتار،مقدمہ درج

    کراچی : نوکری کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے 8 ملزمان گرفتار،مقدمہ درج

    کراچی : نوکریوں کے نام پر جعل سازی اور تاوان وصول کرنے والے آٹھ ملزمان گرفتار کرلیے گئے، پولیس نےمقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں پولیس نے نوکریوں کا جھانسہ دے کر لوگوں کو پھانسنے والے آٹھ ملزمان گرفتار کرلیے۔

    ملزمان لوگوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر بلاتے اور حبس بے جا میں رکھ کران کے اہل خانہ سے رقم منگواتے تھے۔

    اس حوالے سے متاثرہ شہری اعجازنے بتایا کہ اسے نوکری دینے کیلئے فون کرکے بلایاگیا تھا اور حبس بیجا میں رکھ کر موبائل فون بھی لے لیے گئے، ملزمان نے مجھ سے کہا کہ گھر والوں کو فون کرکے پیسے منگواؤ۔

    پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ کلفٹن تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، تفتیشی افسر کے مطابق دفاتر کے لوگ نوکری کیلئے1300سے3500 تک رقم جمع کرانے کا کہتے تھے۔

    دفاتر کے لوگوں پرنوکری کیلئے آنے والوں کو حبس بیجا میں رکھنے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

    علاوہ ازیں نیو کراچی اور اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے کومبنگ آپریشن کرکے20 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

    پولیس کے مطابق نیو کراچی گودھرا اور اطراف کے علاقوں میں پولیس نے کومبنگ آپریشن کرکے 14 افراد کو حراست میں لیا جن سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی ہیں۔

    دوسری جانب اورنگی ٹاؤن کے علاقے پیرآباد اور میاں والی کالونی میں بھی پولیس کے کومبنگ آپریشن کے دوران چھ افراد کو حراست میں لیاگیا ہے۔