Tag: نوکری کے جھانسے

  • نوکری کے جھانسے میں آکر اغوا ہونے والا ایک نوجوان قتل،  دوسرا زخمی

    نوکری کے جھانسے میں آکر اغوا ہونے والا ایک نوجوان قتل، دوسرا زخمی

    جیکب آباد: نوکری کے جھانسے میں آکر اغوا ہونے والا ایک نوجوان قتل اور دوسرا زخمی ہوگیا ، :دونوں نوجوانوں کا تعلق ملتان پنجاب سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ڈاکوؤں نے نوکری دینے کا جھانسہ دیکر 2 نوجوانوں کو اغوا کرلیا۔

    پولیس نے بتایا کہ اغوا کے بعد ڈاکوؤں نے ایک نوجوان کو قتل اور دوسرے کو زخمی کردیا، مقتول کی شناخت وحید احمد شیخ اور زخمی کی شناخت محمد لیمان کے نام سے ہوئی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ دونوں نوجوانوں کا تعلق ملتان پنجاب سے ہے، دونوں نوجوانوں کو زنجیروں میں جکڑ کر تیز دھار آلے سے وار کئے گئے۔

    پولیس نے مزید کہا کہ لاش تعلقہ اسپتال ٹھل اورزخمی کو لاڑکانہ منتقل کردیا گیا ہے ، واقعہ تحصیل ٹھل کے سی سیکشن تھانے کی حدود میں پیش آیا۔

    مزید پڑھیں : ڈاکوؤں نے کچے کے علاقے سے 3 افراد کو اغوا کرلیا

    یاد رہے چند ماہ قبل ڈاکوؤں نے بچل شاہ میں کچےکےعلاقے سے 3 افراد کو اغوا کیا تھا۔

    اس سے قبل پنجاب کے علاقے صادق آباد میں چک نمبر 149 کے رہائشی نوجوان علی کو چند روز قبل کچے کے ڈاکوؤں نے تھانہ صدر کی حدود سے اغوا کیا تھا اور اس کو اپنے ساتھ کچے میں لے گئے تھے۔