Tag: نوکیا

  • چاند کی سیر، فور جی انٹرنیٹ سے ایچ ڈی کوالٹی ویڈیوز، اب حقیقت کے قریب

    چاند کی سیر، فور جی انٹرنیٹ سے ایچ ڈی کوالٹی ویڈیوز، اب حقیقت کے قریب

    برلن : جرمن موبائل نیٹ ورک کمپنی ووڈا فون اور موبائل فون کمپنی نوکیا آئندہ برس چاند پر "فور جی” نیٹ ورک متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہیں.

    بین الااقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جرمنی میں قائم موبائل نیٹ ورک ادارے ووڈا نیٹ ورک اور نوکیا فونز نے یہ منصوبہ چاند پر بھیجے جانے والے پہلے مشن کے لیے تیار کیا ہے جس کے ذریعے چاند کی سطح پر موجود روبوٹس چاند سے حاصل ہونے والی معلومات، ویڈیوز اور تصاویر کو 4 جی انٹرنیٹ کے ذریعے زمین پر واقع خلائی اسٹیشن پر بھیج سکیں گے اسی طرح زمینی اسٹیشن سے ضروری معلومات چاند پر موجود روبوٹس کو بھیجی جا سکیں گی.

    واضح رہے کہ ناسا یا کسی سرکاری مشن کے ذریعے چاند پر جانے والے ڈیپ اسپیس ٹیکنالوجی کے ذریعے زمینی اسٹیشن اور چاند کی سطح پر موجود خلائی ایئر کرافٹ کے درمیان رابطہ قائم رہتا ہے تاہم یہ رابطہ قدرے سست روی کا شکار رہتا ہے جب کہ اس ٹیکنالوجی سے حاصل ہونے والی تصاویر بھی بہت زیادہ شفاف اور واضح نہیں ہوتیں اس لیے 4 جی انٹرنیٹ کے استعمال سے چاند کی سطح کی حقیقت سے قریب تر تصاویر اور ویڈیوز دیکھنے کو مل سکتی ہیں.

    خیال رہے کہ چاند پر تفریحی مقام کی تعمیر اور عام افراد کے لیے شٹل چلانے کے لیے منصبوں پرتیزی سے کام جاری ہے جس کے باعث امید کی جارہی ہے کہ آئندہ چند برسوں میں عام آدمی تفریح کے غرض سے چاند پر جایا کرے گا اور کچھ دن قیام کے بعد واپس آسکیں گے اس دوران یادگار کو لمحات کو محفوظ کرنے کے لیے نوکیا موبائل اور ووڈا فون نیٹ ورک کا مشترکہ منصوبہ کارگرثابت ہوسکتا ہے.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • 22 سالہ پرانا فون دوبارہ متعارف کرا دیا گیا

    22 سالہ پرانا فون دوبارہ متعارف کرا دیا گیا

    میڈرڈ: عالمی موبائل ساز برینڈ نوکیا کا 22 سالہ پرانا فون 8110 کو دوبارہ متعارف کرا دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بارسلونا میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس (ایم ڈبلو سی) کی تقریب میں برسوں پرانا نوکیا فون 8110 کو لانچ کیا گیا ہے۔ یہ ماڈل مشہورسائنس فکشن فلم دی میٹرکس میں بھی استعمال کیا گیا تھا۔

    متعارف کرائے جانے والے فون میں نوکیا کا برینڈ تو موجود ہے، البتہ اسے ایچ ایم ڈی گلوبل نامی کمپنی نے مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا ہے، جو پرامید ہے کہ فون صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے گا۔

    نوکیا 3310 : جدید فیچرڈ کے ساتھ پیش ہوگا

    اس سے قبل اسی کمپنی نے گذشتہ سال موبائل ورلڈ کانگریس میں نوکیا کے ہی ایک اور معروف فون 3310 کو دوبارہ متعارف کرایا تھا، جس کی کامیاب لانچنگ کو دیکھتے ہوئے فون 8110 کو لانچ کیا گیا ہے۔

    ایچ ایم ڈی کی جانب سے متعارف کرائے جانے والا موبائل 8110 جو ایک فیچر فون ہے جس کے آپریٹنگ سسٹم میں متعدد ایپس چلائی جا سکیں گی جس میں گوگل اسسٹنٹ، گوگل میپس اور فیس بک شامل ہیں لیکن اس فون کا ایک اہم پہلو یہ ہے کہ اس میں سوشل میڈیا کے ایپس ٹوئٹر اور واٹس ایپ نہیں چلایا جا سکے گا۔

    نوکیا کا صارفین کو انوکھا تحفہ، صحت کا فیچر متعارف

    اس فون کی خاص بات یہ ہے کہ اسے مظبوط اور خم دار بنایا گیا ہے اور اس کے کی پیڈز پر ایک سلائیڈر بھی ہے اور یہ 4جی انٹرنیٹ کو بھی سپورٹ کرسکے گا۔

    برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کمپنی ترجمان کا کہنا تھا کہ کمپنی کی جانب سے تین دیگر موبائل فونز بھی متعارف کرائے گئے ہیں تاہم فون 8110 کی اس وقت قیمت 97 ڈالر ہے۔

    خیال رہے نوکیا عالمی شہرت یافتہ فون ساز کمپنی ہے جو اب تک سینکڑوں جدید اور پائیدار فونز لانچ کر چکی ہے جس کے دنیا بھر میں لاکھوں صارفین موجود ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نوکیا کے مقبول ترین سیٹ 3310 کو دوبارہ پیش کرنے کا فیصلہ

    نوکیا کے مقبول ترین سیٹ 3310 کو دوبارہ پیش کرنے کا فیصلہ

    ایسپو: موبائل فون بنانے والی معروف کمپنی نوکیا نے اپنے کامیاب ماڈل 3310 کو رواں ماہ کے آخر میں موبائل ورلڈ کانگریس میں دوبارہ پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    موبائل فون کے ماڈلز پر خاص نظر رکھنے والے ایوان بالا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے آگاہ کیا کہ موبائل فون کمپنی کامیاب ماڈل 3310 کو دوبارہ لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    انہوں نے 3310 کے حوالے سے شیئر کی جانی والی پوسٹ میں کہا کہ یہ سیٹ ایچ ایم ڈی نامی کمپنی تیار کرے گی جو رواں ماہ کے آخر تک مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کردیے جائیں گے۔

    پڑھیں: ’’ نوکیا کے اینڈرائیڈ فون ایک منٹ میں فروخت ‘‘

    ابتدائی معلومات کے مطابق نوکیا کے دوبارہ آنے والے 3310 کی قمیت 59 یورو مقرر کی گئی ہے جو تقریباً 64 ڈالرز کے قریب بنتی ہے، اس سیٹ میں پرانی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے گیم، گھڑی، کیلکولیٹر اور سب سے بڑھ کر مضبوط باڈی کی خصوصیت شامل ہے۔

    n3

    خیال رہے کہ نوکیا کی جانب سے 3310 کا پہلا ماڈل 2000 کے اوائل میں متعارف کروایا گیا تھا، جس اپنی پائیداری اور مضبوطی کی وجہ سے بہت زیادہ مشہور ہوا اور اس نے کمپنی کو فائدہ بھی دیا۔

    n1

    نوکیا نے اس کے بعد پے درپے سیٹ مارکیٹ میں پیش کیے تاہم اسمارٹ فون متعارف ہونے کے بعد نوکیا کی مارکیٹ بہت زیادہ متاثر ہوئی تھی تاہم کمپنی کا مائیکروسافٹ سے معاہدے کے بعد نوکیا کی مارکیٹ تقریبا ختم ہی ہوگئی تھی۔

    n2

    انتظامیہ نے مارکیٹ میں اپنی منفرد پہچان کو بنانے کے لیے ایک بار پھر نئے سیٹس کی لانچنگ کا سلسلہ شروع کردیا، نوکیا کے حال ہی میں آنے والے فون صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں تاہم ممکن ہے کہ نوکیا کے پرانے سیٹ کا نیا ماڈل ایک بار پھر توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے۔

  • نوکیا کے اینڈرائیڈ فون ایک منٹ میں فروخت

    نوکیا کے اینڈرائیڈ فون ایک منٹ میں فروخت

    بیجنگ: نوکیا کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ کمپنی کی جانب سے پیش کیا جانے والا نیا اینڈرائیڈ فون فروخت کے لیے پیش کیا گیا تو ایک منٹ کے اندر تمام ڈیوائسز فروخت ہوگئیں۔

    نوکیا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کا نیا اینڈرائیڈ اسمارٹ فون جب چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تو اس کے تمام سیٹس ایک منٹ میں فروخت ہوگئے۔

    نوکیا کی جانب سے تیار کردہ اینڈرائیڈ فون کو نوکیا سکس کا نام دیا گیا ہے جس کی قیمت 245 ڈالر کے قریب ہے، تاہم یہ پہلی بار ہے کہ صرف ایک منٹ کے اندر ہی کمپنی کے تمام موبائل فروخت ہوگئے۔


    پڑھیں: ’’  نوکیا کا اینڈرائڈ اسمارٹ فون پیش کرنے کا فیصلہ ‘‘


     نوکیا کی جانب سے فروخت کے لیے پیش کیے جانے والے موبائل کی تعداد کا نہیں بتایا گیا تاہم آئی فون یا سام سنگ جیسی بڑی کمپنیاں بھی آج تک اس طرح کا ریکارڈ بناتی نظر نہیں آئیں۔

    مزید پڑھیں: ’’ نوکیا کا کم قیمت خصوصی موبائل متعارف ‘‘


    نوکیا کے اینڈرائیڈ فون کی اسکرین 5.5 انچ ہے جبکہ اس کے ساتھ فل ایچ ڈی گوریلا گلاس ڈسپلے، اسنیپ ڈراگون 430 پراسیسر، 4 جی بی ریم، 64 جی بی اسٹوریج، 16 میگا پکسل رئیر اور 8 میگا پکسل جیسے دیگر فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔

  • نوکیا کا اینڈرائڈ اسمارٹ فون پیش کرنے کا فیصلہ

    نوکیا کا اینڈرائڈ اسمارٹ فون پیش کرنے کا فیصلہ

    جدید دور میں نت نئے موبائل فون کی دوڑ میں نوکیا نے بھی آگے آنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور بہت جلد نوکیا اپنے اینڈرائڈ فونز مارکیٹ میں پیش کردے گا۔

    فن لینڈ سے تعلق رکھنے والی اس کمپنی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق گوگل کے اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم پر مشتمل نوکیا کے اسمارٹ فون جلد جاری کردیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ نوکیا بہت زیادہ فروخت ہونے والا موبائل تھا تاہم اینڈارئڈ فونز کی آمد کے بعد نوکیا کا بزنس کم ہوگیا تھا۔ نوکیا کے فون کو مائیکرو سافٹ نے خرید لیا تھا جس کے بعد اس کا نام لومیا کردیا گیا تھا۔

    lumia

    مائیکرو سافٹ نے نوکیا ایکس فونز کی جگہ جدید اینڈرائڈ فون بھی لانچ کیا تھا لیکن یہ تجربہ خاص مقبولیت حاصل نہیں کرسکا۔