Tag: نوید اکرم چیمہ

  • پاکستان ٹیم کے منیجر کا اعلان ہوگیا

    پاکستان ٹیم کے منیجر کا اعلان ہوگیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کپتان اور کوچنگ اسٹاف کے ساتھ ٹیم کے نئے منیجر کی تقرری کے حوالے سے فیصلہ کرلیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق ریحان الحق کی جگہ خاص طور پر آئندہ دورہ آسٹریلیا کے لیے نوید اکرم چیمہ پاکستان ٹیم کے منیجر کے فرائض انجام دینگے۔

    پی سی بی کے سربراہ نجم سیٹھی کے دور میں جب مکی آرتھر کو ٹیم ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تو اس وقت ٹیم منیجر کی ذمہ داریاں ریحان الحق کو سونپی گئی تھیں، اس کے علاوہ منصور رانا پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ منیجر ہونگے۔

    قومی ٹیم کے کھلاڑی آج راولپنڈی میں رپورٹ کریں گے جبکہ دورہ آسٹریلیا کے لئے قومی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ کل سے شروع ہوگا۔

    6 روزہ تربیتی کیمپ میں دو روزہ پریکٹس میچ بھی کھیلا جائے گا، 18 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم 30 نومبر کو لاہور سے آسٹریلیا کیلئے روانہ ہوگی۔

  • نوید اکرم چیمہ نے نگراں وزیراعلیٰ کا منصب قبول کرنے کا عندیہ دیدیا

    لاہور: سابق چیف سیکریٹری پنجاب نوید اکرم چیمہ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نگراں وزیر اعلیٰ کا منصب قبول کرنے کا عندیہ دے دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور نوید اکرم چیمہ کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ نگراں وزیر اعلیٰ کا منصب قبول کرنے سے انکار نہیں کیا۔

     نوید اکرم چیمہ نے کہا کہ ملک کی بہتری کے لیے جو بھی ذمہ داری دی جائے قبول کروں گا میری معذرت سے متعلق میڈیا پر نشر ہونے والی خبر درست نہیں۔

    یہ پڑھیں: پرویز الہٰی کے نامزد امیدوار نویداکرم چیمہ نے بھی انکار کر دیا

    انہوں نے کہا کہ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے میری خدمات حاضر ہیں ہمیشہ غیر جانبدار رہ کر پیشہ ورانہ انداز میں فرایض انجام دیے ہیں۔

    مزید پڑھیں: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کون ہوگا؟فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا

    واضح رہے کہ نویداکرم چیمہ سابق چیف سیکریٹری پنجاب رہے ہیں جبکہ نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے حکومت نے نوید اکرم چیمہ، احمد نواز سکھیرا کا نام تجویز کیا ہے اپوزیشن کی جانب سے محسن نقوی اور احمد چیمہ کو نامزد کیا گیا ہے۔