Tag: نوید قمر

  • ’’مولانا فضل الرحمان کا اختلاف آئینی عدالت کے طریقہ کار سے ہے‘‘

    ’’مولانا فضل الرحمان کا اختلاف آئینی عدالت کے طریقہ کار سے ہے‘‘

    پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا اختلاف آئینی عدالت کے طریقہ کار سے ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور جے یو آئی مل کر معاملات حل کریں گے، فضل الرحمان کا اختلاف آئینی عدالت کے طریقہ کار سے ہے، یہ درست ہے جلد بازی میں قانون سازی نہیں ہونی چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ اتفاق ہوا ہے ہم ساتھ بیٹھے ہیں ڈرافٹ جے یو آئی بھی دے گی اور پیپلز پارٹی بھی دیگی، قانون سازی یا آئینی ترمیم کیلئے سب کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔

    نوید قمر نے کہا کہ کل کمیٹی میں اتفاق تھا جن شقوں پر اختلاف ہے ان پراتفاق رائے پیدا کیا جائے، آج کی ملاقات میں مثبت باتیں ہوئیں، مل کر بیٹھیں گے تو قومی اتفاق رائے پیدا ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کوشش ہے کہ آئینی عدالت کے قیام کے لیے آئینی ترمیم کی جائے، مولانا فضل الرحمان نے بھی آئینی عدالت کی تشکیل سے متعلق اتفاق کیا ہے۔

    اس موقع پر پی پی رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے سیاست کے علاوہ بھی ایک ذاتی تعلق ہے، کل سے آئینی ترمیم پربات ہورہی ہے ہمیں بھی صورتحال کا اندازہ ہے۔

    خورشید شاہ نے بتایا کہ مولانافضل الرحمان کے پاس آج ایک تجویز لےکر آئے تھے، بل سے وہ تمام شقیں ہٹادی گئی ہیں جس پر لوگوں کو اعتراض تھا۔

    انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو قانون سازی کرنے کا پورا حق ہے، ہم نے پارلیمنٹ کو مضبوط بنانا ہے، یہ سب کی خواہش ہے، آئین کے مطابق چلیں گے، قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ قانون سازی کرنا ہمارا حق ہے کوئی نہیں روک سکتا، مولانا فضل الرحمان کو قائل کیا ہےکہ آئیں ہمارے ساتھ بیٹھیں۔

  • آئی ایم ایف معاہدے کے بعد زرمبادلہ ذخائر تیزی سے بڑھیں گے: وفاقی وزیر

    آئی ایم ایف معاہدے کے بعد زرمبادلہ ذخائر تیزی سے بڑھیں گے: وفاقی وزیر

    واشنگٹن: وفاقی وزیر برائے تجارت نوید قمر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد زرمبادلہ ذخائر تیزی سے بڑھیں گے، مذاکرات کی کامیابی سے معاشی ترقی کی رفتار تیز ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے تجارت نوید قمر نے واشنگٹن میں پاک امریکا ٹیفا اجلاس سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹیفا اجلاس میں زراعت، ٹیکنالوجی اور دیگر اہم معاملات پر بات ہوئی۔

    نوید قمر کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے، پاکستان اس وقت بہت زیادہ معاشی دباؤ کا شکار ہے۔ امریکا پاکستانی برآمدات کے لیے سب سے بڑی منڈی ہے، ہمیں برآمدات کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد زرمبادلہ ذخائر تیزی سے بڑھیں گے، مذاکرات کی کامیابی سے معاشی ترقی کی رفتار تیز ہوگی۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب سے کپاس کی فصل سب سے زیادہ متاثر ہوئی، اس وقت کپاس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا سے تجارت کو فروغ دینے کے لیے کاروباری طبقے کو مراعات فراہم کریں گے، توقع کرتے ہیں کہ پاکستان کے لیے یو ایس ایڈ پروگرام پر مثبت پیش رفت ہوگی۔

  • ٹوپیاں پہن کر جھوٹی تسلی دینے آجاتے ہیں: سیلاب متاثرین پیپلز پارٹی کے رہنما پر برس پڑے

    ٹوپیاں پہن کر جھوٹی تسلی دینے آجاتے ہیں: سیلاب متاثرین پیپلز پارٹی کے رہنما پر برس پڑے

    ٹنڈو محمد خان: صوبہ سندھ میں سیلاب متاثرین نے پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کو اپنے درمیان دیکھا تو ان پر برس پڑے اور سخت باز پرس کی، متاثرین کا کہنا تھا کہ جھوٹی تسلی دینے آجاتے ہیں، انتظامیہ نے اب تک کیا کیا؟

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر صوبہ سندھ کے شہر ٹنڈو محمد خان پہنچے تو سیلاب متاثرین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا، متاثرین نے نوید قمر سے سخت سوالات کیے اور تلخ کلامی بھی ہوئی۔

    متاثرین کا کہنا تھا کہ آپ ٹوپیاں پہن کر جھوٹی تسلی دینے آجاتے ہیں، نکاسی آب کی مشینیں اپنے ساتھ لائے ہیں؟ متاثرین نے سخت غصے میں ان سے سوال کیا کہ مویا شہر زیر آب ہے، انتظامیہ نے کیا کیا؟

    نوید قمر نے ٹنڈو محمد خان کے گاؤں بجر خان تالپور کا دورہ کیا جہاں بارش کا جمع شدہ پانی دریا بن گیا، گاؤں کے قبرستان زیر آب آچکے ہیں جس سے میتوں کی تدفین میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

    نوید قمر کے ساتھ ڈپٹی کمشنر اور ان کے بیٹے قاسم نوید بھی ان کے ساتھ تھے۔

    خیال رہے کہ حالیہ بارشوں نے صوبہ سندھ میں تباہی مچادی ہے اور متعدد شہر و دیہات زیر آب آچکے ہیں، بارشوں کے دوران 136 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ صوبے بھر کے 20 اضلاع میں 23 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

  • صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی سے خورشید شاہ اور نوید قمر کی ملاقات

    صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی سے خورشید شاہ اور نوید قمر کی ملاقات

    اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی سید خورشید احمد شاہ اور سید نوید قمر نے ملاقات کی جس میں کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بدھ کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی سید خورشید احمد شاہ اور سید نوید قمر نے ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران صدر مملکت نے ارکان قومی اسمبلی میں افہام و تفہیم کا ماحول قائم رکھنے سے متعلق بات چیت کی۔ ملاقات میں کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق بھی بات چیت کی گئی جبکہ قومی اسمبلی میں قانون سازی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔

    مزید پڑھیں: صدرِمملکت عارف علوی کی غلاف کعبہ تیار کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

  • بجٹ میں مالی خسارہ کم نہیں کیا، نوید قمر، ریونیو کا ذکر نہیں، احسن اقبال

    بجٹ میں مالی خسارہ کم نہیں کیا، نوید قمر، ریونیو کا ذکر نہیں، احسن اقبال

    اسلام آباد : نون لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ منی بجٹ تقریر کی کسی تجویز میں ریونیو کا ذکر نہیں، جبکہ پی پی کے نوید قمر نے کہا کہ بجٹ میں مالی خسارہ کم کرنے کے لئے کوئی اقدمات نہیں کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے منی بجٹ پیش کرنے پر اپوزیشن رہنماؤں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بجٹ کو مجموعی طور پر حکومت کی ناکامی قرار دیا ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نون لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ آج ملکی بجٹ اور پارلیمان کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے، موجودہ حکومت کو اقتصادی صورتحال کا ادراک نہیں، حکومت کی کسی تجویز میں ریونیو کا ذکر تک نہیں۔

    ہمیں اس بات کا ڈر ہے کہ حکومت جلد مزید منی بجٹ کے اقدامات کرے گی، احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ اپنا گھر اسکیم کے لئے صرف 5ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

    اپوزیشن قومی اسمبلی میں منی بجٹ پر اپنی رائے کا اظہار کرے گی، موجودہ حکومت نے گروتھ ریٹ کو تبادہ کردیا ہے، ڈالر کی قدر میں1روپے اضافے سے کھربوں روپے قرضہ چڑھ گیا۔

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے ممبر قومی اسمبلی نوید قمر نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات درست نہیں ہیں، آمدنی اور اخراجات کا فرق سے افراط زر پیدا ہوتا ہے اور بجٹ کا مقصد اس فرق کو ختم کرنا ہوتا ہے لیکن بجٹ میں مالی خسارہ کم کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے کوئی اقدمات نہیں گئے۔

    نوید قمر کا مزید کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ حکومت کا اگلا قدم آئی ایم ایف کی طرف جانا ہوگا اگر ادھار پر معیشت چلانی ہے تو ماضی میں سابقہ حکومتوں پر تنقید کیوں ہوتی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ اب حکومت قلیل مدتی قرضے لے رہی ہے، حکمرانوں کو عوام سے سچ بولنا چاہئے تھا، اپوزیشن چاہتی ہے کہ ملک میں استحکام رہے اورحکومت قائم رہے لیکن اگر حکومت اپنے بوجھ سے خود ہی گرجائے تو ہم کیا کرسکتے ہیں۔

  • انتخابات میں مبینہ دھاندلی: اپوزیشن نے ٹی او آرز جمع کرا دیے، حکومت نے وقت مانگ لیا

    انتخابات میں مبینہ دھاندلی: اپوزیشن نے ٹی او آرز جمع کرا دیے، حکومت نے وقت مانگ لیا

    اسلام آباد: عام انتخابات 2018 میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے سلسلے میں پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن نے ٹی او آرز تحریری شکل میں جمع کرا دیے۔

    تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں پارلیمانی کمیٹی برائے جنرل الیکشن 2018 کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اپوزیشن نے ٹی او آرز جمع کرا دیے تاہم حکومت نے ٹی او آرز تجویز کرنے کے لیے وقت مانگ لیا۔

    [bs-quote quote=”اپوزیشن کے مسودے کو حکومتی کمیٹی دیکھے گی، بدھ کو حکومتی نمائندگان کی جانب سے مسودہ پیش کیا جائے گا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”وفاقی وزیر شفقت محمود” author_job=”کنونیئر ذیلی کمیٹی”][/bs-quote]

    ذیلی کمیٹی کے پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آرٹیکل 225 سے متعلق تحریری مؤقف دینے کی ضرورت نہیں، ہمارا مؤقف واضح ہے کہ آرٹیکل 225 تحقیقات کی راہ میں رکاوٹ نہیں۔

    رانا ثنا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آج اپنی جانب سے ٹی او آرز تجویز کر دیے ہیں، جب کہ حکومت نے ٹی او آرز کے لیے وقت مانگا ہے۔

    ذیلی کمیٹی کے رکن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما نوید قمر نے کہا کہ ذیلی کمیٹی کا دوبارہ اجلاس 28 نومبر کو ہوگا، ذیلی کمیٹی کے پاس دو ہفتے کا وقت تھا وہ ختم ہو رہا ہے، مزید وقت لینے کے لیے دوبارہ مرکزی کمیٹی میں جانا پڑے گا۔

    نوید قمر کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے کوئی مسودہ نہیں دیا گیا، مثبت رویہ تب نظر آئے گا جب تحقیقات آگے بڑھیں گی، حکومت شاید اسی ایشو پر اٹکی ہے کہ پارلیمنٹ کے پاس اختیار نہیں ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  پرویز خٹک الیکشن میں مبینہ دھاندلی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین منتخب


    دریں اثنا ذیلی کمیٹی کے کنوینئر شفقت محمود نے کہا کہ آج میٹنگ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے مسودہ پیش کیا گیا، نیشنل پارٹی کے میر حاصل بزنجو، اور رانا ثنا اللہ بھی موجود تھے، مسلم لیگ ن کے رہنما نے 10 نکات کا مسودہ پیش کیا۔

    وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا کہ مسودے کو حکومتی کمیٹی دیکھے گی، بدھ کو حکومتی نمائندگان کی جانب سے مسودہ پیش کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ پارلیمانی کمیٹی برائے عام انتخابات 2018 کے ٹی او آرز طے کرنے کے لیے بنائی گئی ذیلی کمیٹی 8 ارکان پر مشتمل ہے جس میں حکومت اور اپوزیشن کے مساوی چار، چار ارکان شامل ہیں۔

  • کوشش ہے کہ نگراں وزیراعظم کامعاملہ پارلیمان ہی میں حل ہوجائے: نوید قمر

    کوشش ہے کہ نگراں وزیراعظم کامعاملہ پارلیمان ہی میں حل ہوجائے: نوید قمر

    اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے سنیئر رہنما نوید قمر نے کہا ہے کہ کوشش ہوگی کہ نگراں وزیراعظم کامعاملہ پارلیمان میں ہی حل ہوجائے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں نگراں وزیراعظم کےمعاملے پر بھی مشاورت کی گئی.

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کے لئے حکومت اور اپوزیشن کی کافی ملاقاتیں ہو چکی ہیں، البتہ ڈیڈلاک برقرار ہے، معاملہ پارلیمان میں حل کرنے کی آخری دن تک کوشش کریں گے.

    نویدقمرنے کہا کہ کوشش ہوگی کہ معاملہ جلد حل ہو، نگراں وزیراعظم کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے پاس نہ جائے. ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں  تحریک انصاف کو بھی اعتماد میں لیا گیا تھا.

    نوید قمر نے کہا کہ پارٹی اجلاس میں مختلف معاملات پر بات ہوئی، فاٹا بل کی منظوری پر عوام کو مبارکباد دی گئی، نگران وزیراعظم کا معاملہ بھی زیر بحث آیا.

    واضح رہے کہ آج اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا تھا کہ اب وزیراعظم سے نگراں وزیراعظم کے معاملے میں ملاقات نہیں ہوگی، ہوسکتا ہے، پارلیمانی کمیٹی کے لیے دو نام اسپیکر کو بجھوا دوں، نوید قمر اور شیری رحمان پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہوں گے.


    اب وزیراعظم سے نگراں وزیراعظم کے معاملے پر کوئی ملاقات نہیں ہو گی: خورشید شاہ


  • ملکی مسائل کا حل بلاول کے چار نکاتی ایجنڈے میں ہے،رحمان ملک

    ملکی مسائل کا حل بلاول کے چار نکاتی ایجنڈے میں ہے،رحمان ملک

    لاہور: پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماسینیٹر رحمان ملک کا کہناہےکہ ملکی مسائل کا حل بلاول کے چار نکاتی ایجنڈے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ پانامہ لیکس کا معاملہ عدالت سے باہر جاتا دیکھ رہے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق لاہور میں جہانگیر بدر کی وفات پر ان کے اہل خانہ سےتعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماسنیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ مرحوم کی جمہوریت کےلیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک کا کہناتھا کہ شہر کی ایک سڑک کو جہانگیر بدر کے نام سے منسوب کیا جائے۔

    مزید پڑھیں:ستائیس دسمبر کوحکومت مخالف تحریک کا اعلان کریں گے،خورشیدشاہ

    انہوں نے کہا کہ وہ پانامہ لیکس کا معاملہ عدالت سے باہر جاتا دیکھ رہے ہیں۔ہر چیز پارلیمنٹ سے باہر لے جانا ضروری نہیں،مسائل کا واحد حل پارلیمنٹ ہے۔

    رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس میں جن کےخلاف کیس ہے وہ دونوں ملک سے باہر اور ان کی پراپرٹی بھی باہر ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ملکی مسائل کا حل بلاول کے چار نکاتی ایجنڈے میں ہے۔

    بعدازاں پیپلز پارٹی کے رہنمانوید قمر بھی تعزیت کےلیے جہانگیر بدر کی رہائش گاہ پر پہنچے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر پانامہ لیکس کے انکشاف کے بعد اخلاقی طور پر مستعفی ہونا ہوتا تو وزیراعظم کب کا استعفٰی دے چکے ہوتے۔