Tag: نوین الحق

  • نوین الحق نے سابق قومی کپتان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے!

    نوین الحق نے سابق قومی کپتان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے!

    پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے افغان فاسٹ بولر نوین الحق نے بابراعظم کی کپتانی کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

    نوین نے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران بابر کی کپتانی میں کھیلنے کے تجربے کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ انھوں نے بابر اعظم کو سراہتے ہوئے انھیں ’انتہائی پرسکون‘ رہنما قرار دیا ہے جو حالات کو سنبھالنے کی اہلیت رکھتا ہے۔

    افغانستان کے پیسر نے کہا کہ میں نے یہی دیکھا ہے کہ وہ بہت ٹھنڈے مزاج کے اور پُرسکون ہیں۔ آپ ہر موقع پر اپنے باؤلرز یا فیلڈرز کو کچھ نہیں کہہ سکتے لیکن آپ کو ان کے لیے سیٹ اپ بنانا پڑتا ہے اور بابر کی کپتانی میں یہ سب دیکھا جاسکتا ہے۔

    ہم سب ان کی کپتانی میں بہت لطف اندوز ہو رہے ہیں، بابر کے ساتھ بات چیت بہت آسان ہے، ہم دونوں ہی کافی پُرسکون شخصیت کے مالک ہیں اور ہمارے درمیان اب تک کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔

    انھوں نے بابر کو میدان میں ریلیکس کپتان قرار دیتے ہوئے کہا کہ سخت لمحات کے دوران ان کا رویہ ٹھنڈا رہتا ہے۔ جب آپ کو میدان میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے یا آپ ہار جاتے ہیں تو اس وقت ایسے لیڈر کی ضرورت ہوتی ہے جو پرسکون رہے اور ٹیم کو یکجا رکھے۔

    نوین نے کہا کہ اگر آپ کا کپتان جارحانہ اور ہائپر ہونے لگتا ہے تو پوری ٹیم کے لیے مشکل ہو جاتا ہے۔ ملتان میں نے مشاہدہ کیا کہ بابر بھائی بہت پرسکون تھے اور سب کچھ اچھا تھا۔

  • ’اسٹینڈرڈ ہیومن رائٹس یا 2 پوائنٹس‘ نوین الحق کی آسٹریلیا پر طنز

    ’اسٹینڈرڈ ہیومن رائٹس یا 2 پوائنٹس‘ نوین الحق کی آسٹریلیا پر طنز

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے لیے بھارت میں موجود افغانستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نوین الحق نے آسٹریلیا کی ٹیم پر طنز کیا ہے۔

    افغانستان ٹیم کے فاسٹ بولر نوین الحق نے آسٹریلیا کے خلاف 7 نومبر کو شیڈول میچ سے قبل سوشل میڈیا پر طنزیہ پوسٹ شیئر کی ہے۔

    آسٹریلیا نے اسی  سال افغانستان کے ساتھ ہیومن رائٹس کی خلاف ورزی کا کہہ کر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شیڈول 3 میچوں پر مشتمل افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔

    آسٹریلوی بورڈ نے موقف اپنایا تھا کہ افغانستان کے خلاف میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ طالبان کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں کی ملازمت اور تعلیم پر پابندی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

    تاہم اب سوشل میڈیا پوسٹ میں نوین الحق نے طنزیہ پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں لکھا کہ آسٹریلیا نے باہمی سیریز کھیلنے سے انکار کیا اب ورلڈ کپ میں کرکٹ آسٹریلیا کا اسٹینڈ دیکھنا دلچسپ ہو گا۔

    انہوں نے آسٹریلوی ٹیم پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ اسٹینڈرڈ ہیومن رائٹس یا 2 پوائنٹس، خیال رہے کہ آسٹریلیا کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کے لیے اگلے میچز اہم ہیں۔

  • ویڈیو: جوز بٹلر کو کس طرح بولڈ کیا؟ نوین نے راز آشکار کردیا!

    ویڈیو: جوز بٹلر کو کس طرح بولڈ کیا؟ نوین نے راز آشکار کردیا!

    نوین الحق نے جوز بٹلر کو آؤٹ کرنے کے کس حدتک منصوبہ بندی کی تھی، اس راز سے افغانی پیسر نے خود ہی پردہ اٹھا دیا۔

    افغانستان کے ہاتھوں انگلینڈ کی شکست کے بعد آئی سی سی کی جانب اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نوین الحق کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں پیسر نے تفصیل بیان کی ہے کہ کس طرح انھوں نے خطرناک انگلش بیٹر کو قابو کیا۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے گفتگو کرتے ہوئے افغانی پیسر کا کہنا تھا کہ ’ اس وقت جوز بٹلر ان سوئنگر کے لیے بالکل بھی تیار نہیں تھے‘۔

    انھوں نے کہا کہ یہ ایک گریٹ سیٹ اپ تھا جس کے بارے میں، میں نے اور محمد نبی نے گفتگو کی تھی۔ میں نے جوز اور بروک کو تین اوورز کیے تھے اور اس میں تقریباً ڈیلیوریز آؤٹ سونگرز تھیں۔

    نوین نے بتایا کہ بٹلر کو بولڈ کرنے والی بال کرنے سے قبل میں نے محمد نبی سے بات کی تو ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ اگلی بال انھیں ان سوئنگ کرانی چاہیے جس کے لیے وہ تیار نہیں ہونگے۔ خوش قسمتی سے وہ بال درست جگہ پر پڑی۔

    واضح رہے کہ افغانستان نے شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈکپ میں پہلی بار انگلینڈ کی ٹیم کو 69 رنز سے شکست دی تھی جبکہ نوین نے اہم مرحلے پر انگلش کپتان اور ان فارم بیٹر جوز بٹلر کو بولڈ کیا تھا۔

  • لڑائی ماضی کا حصہ، کوہلی اور نوین الحق بغل گیر ہوگئے، ویڈیو

    لڑائی ماضی کا حصہ، کوہلی اور نوین الحق بغل گیر ہوگئے، ویڈیو

    افغانی فاسٹ بولر نوین الحق اور بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کے درمیان لڑائی ماضی کا حصہ بن گئی، دنوں کھلاڑی ایک دوسرے سے بغلگیر ہوگئے۔

    کرکٹ ورلڈکپ میں بدھ کو بھارت اور افغانستان کے درمیان میچ میں شائقین توقع کررہے تھے کہ جب ماسٹر بیٹر کوہلی اور پیسر نوین کا آمنا سامنا ہوگا تو شاید پھر سے ان میں گرما گرمی دیکھنے میں آئے۔

    بنگلہ دیش کے خلاف افغانستان کے پہلے میچ میں تو بھارتی شائقین نے باؤنڈری پر فیلڈنگ کے دوران نوین الحق کو دیکھ کر کوہلی کوہلی کے نعرے بھی لگائے تھے۔

    تاہم دونوں ٹیموں کے مابین میچ میں کوہلی اور نوین ایک دوسرے سے بغلگیر ہوگئے اور مسکراہٹ کا بھی تبادلہ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    آئی پی ایل میں جھڑپ کے بعد پہلی بار گراؤنڈ میں ایک دوسرے کا سامنا کرنے والے دونوں پلیئرز مثبت انداز میں ملے جبکہ نوین نے کوہلی کو کافی اچھی گیندیں بھی کروائیں۔ میچ کے اختتام پر مسکراتے ہوئے کوہلی اور نوین نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا اور گلے ملے۔

    آی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میچ کے بعد ویرات اور نوین کے ملنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

    https://twitter.com/OKAYCHILL07/status/1712124194518163802?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1712124194518163802%7Ctwgr%5Eb901b82c47efb63b486488a5fbfe77d82b9bf5ac%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fsports.ndtv.com%2Ficc-cricket-world-cup-2023%2Fugly-spat-a-thing-of-past-virat-kohli-naveen-ul-haq-hug-it-out-in-world-cup-clash-see-pics-4472222

    واضح رہے کہ آئی پی ایل 2023 میں بنگلور اور لکھنؤ کے درمیان ہونے والے میچ میں بھارتی بیٹر اور افغان فاسٹ بولر الجھ پڑے تھے اور ان میں کافی گرما گرمی بھی دیکھنے میں آئی تھی۔

  • ویڈیو: بھارتی شائقین افغان بولر نوین کو کوہلی کے نام سے چڑانے لگے

    ویڈیو: بھارتی شائقین افغان بولر نوین کو کوہلی کے نام سے چڑانے لگے

    افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ورلڈکپ مقابلے کے دوران بھاتی تماشائی افغان بولر نوین الحق کو کوہلی کا نام لے کر چڑاتے رہے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کی ٹیم عالمی کپ میں اپنے پہلے میچ میں بنگال ٹائیگرز کے خلاف مدمقابل تھی۔ اس دوران فاسٹ بولر نوین الحق باؤنڈر پر فیلڈنگ کرنے کے لیے آئے تو ان کی اور کوہلی کی لڑائی کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی شائقین نعرے لگانے لگے۔

    وائر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوین الحق باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کررہے ہیں اور بھارتی شائقین ان کے پیچھے کوہلی کوہلی چلار رہا ہے۔

    کچھ شائقین زور وشور سے بھارتی بیٹر کا نام لینے کے دوران نوین الحق کی ویڈیو بھی بنا رہے ہیں جب کہ فاسٹ بولر ان نعروں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے فیلڈنگ کرنے میں مصروف ہیں۔

    خیال رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں گوتم گھمبیر اور نوین الحق ویرات کوہلی سے الجھ پڑے تھے۔ویرات کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور نے گوتم گمبھیر کی ٹیم لکھنؤ سپر جائنٹس کو شکست دی تھی جس کے بعد گرما گرمی دیکھنے میں آئی تھی۔

    میچ کے بعد ویرات کوہلی اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے کھلاڑی ہاتھ ملانے لگے تو پہلے نوین الحق نے ویرات کوہلی سے الجھ پڑے جس کے بعد گوتم گمبھیر اور کوہلی کے درمیان بھی جملوں کا تبادلہ ہوا۔

    سوشل میڈیا پر گوتم گمبھیر اور نوین الحق کی ویڈیو کافی وائرل ہوئی تھی جب ک صارفین کی جانب سے انھیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

  • افغان ٹیم کے اہم بولر کا ورلڈ کپ سے قبل ریٹائرمنٹ کا اعلان

    افغان ٹیم کے اہم بولر کا ورلڈ کپ سے قبل ریٹائرمنٹ کا اعلان

    افغان ٹیم میں شامل نوجوان فاسٹ بولر جوکہ بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ 2023 کے اسکواڈ میں شامل ہیں، اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق افغان ٹیم کے فاسٹ بولر نوین الحق نے ورلڈکپ کے بعد ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    افغان فاسٹ بولر نوین الحق نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اپنے ملک کی نمائندگی کرنا بہت ہی فخر کی بات ہے لیکن میں ورلڈکپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر منٹ لے لوں گا، تاہم اُن کا کہنا تھا کہ میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے اپنی ٹیم کو دستیاب رہوں گا۔

    افغان فاسٹ بولر نوین الحق کا مزید کہنا تھا کہ افغان کرکٹ بورڈ اور تمام چاہنے والوں کا سپورٹ کرنے کے لیے بہت شکریہ، یہ بہت ہی مشکل فیصلہ ہے لیکن اپنے کیرئیر کو طویل کرنے کے لیے یہ مشکل فیصلہ کرنا پڑا۔

    واضح رہے افغان فاسٹ بولر نوین الحق بین الاقوامی کرکٹ کے علاوہ دنیا بھر میں منعقد ہونے والی لیگز میں بھی اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے بھارت پہنچ گئی ہے، پاکستانی ٹیم براستہ دبئی حیدرآباد دکن پہنچی، ایئرپورٹ پر بھارتی پولیس نے شائقین کو پاکستانی پرچم لہرانے سے روک دیا۔

    قومی ٹیم کے مداح چاچا بشیر کا کہنا ہے کہ ٹیم کے استقبال کے لیے پاکستانی پرچم لے کر گیا تھا، بھارتی پولیس نے پرچم لے لیا۔

    پاکستان ٹیم کی آمد کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے، 20 سے زائد سکیورٹی کی گاڑیاں ائیرپورٹ پر موجود تھیں جبکہ مختلف چینلز سے پاکستان ٹیم کی بھارت پہنچنے کی لائیو کوریج بھی کی جا رہی تھی۔

  • آئی پی ایل: افغان کرکٹر نوین الحق کے جشن کا طریقہ سابق بھارتی کپتان کو پسند نہ آیا

    آئی پی ایل: افغان کرکٹر نوین الحق کے جشن کا طریقہ سابق بھارتی کپتان کو پسند نہ آیا

    انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم لکھنؤ سپر جائنٹ کے بولر نوین الحق کا وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کا انداز  سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر کو پسند نہ آیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی کرکٹ لیگ میں ممبئی انڈینز کے خلاف روہت شرما کی وکٹ لینے کے بعد جشن مناتے ہوئے نوین الحق نے اپنے کانوں میں انگلیاں ڈال کر جشن منایا جس سے تاثر لیا گیا کہ وہ حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر خود پر ہونے والی تنقید کے ردعمل میں اس طرح کا جشن کا انداز اپنا رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by JioCinema (@officialjiocinema)

    ممبئی انڈینز کے خلاف  وکٹیں لینے پر جب نوین الحق نے کانوں میں انگلیاں ڈال کر جشن منایا تو سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے کمنٹری کے دوران ان کے انداز پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا نوین کو شائقین سے کوئی مسئلہ ہے؟ انہیں تو کان کھول کر جشن کا مزہ لینا چاہیے۔

    گوتم گمبھیر اور نوین الحق ویرات کوہلی سے الجھ پڑے

     سابق بھارتی کپتان نے اسی دوران نوین الحق کو مشورہ دیا کہ جشن کے وقت کانوں کو بند کرنے کے بجائے آپ  اپنے کان کھول کر لوگوں کی حوصلہ افزائی اور شور کا مزہ لیں، اپنے ہاتھ کانوں کے پیچھے لگا کر کہنا چاہیے ’ہیلو، اب میں آپ کو سن سکتا ہوں‘، جشن تو اس طرح کا ہونا چاہیے۔

  • تلخ کلامی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد کوہلی اور نوین کی ’انسٹا اسٹوری‘ وائرل

    تلخ کلامی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد کوہلی اور نوین کی ’انسٹا اسٹوری‘ وائرل

    انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) میں لکھنو سپر جائنٹس کے مینٹور گوتم گمبھیر اور افغان فاسٹ بولر نوین الحق کی رائل چیلنجرز بنگلور کے کھلاڑی ویرات کوہلی سے شدید تلخ کلامی کے بعد اب ویرات کوہلی اور افغان کرکٹر نوین الحق کی انسٹاگرام اسٹوری کے چرچے ہورہے ہیں۔

    گزشتہ روز لکھنؤ میں کھیلے گئے آئی پی ایل کے 43ویں میچ میں ویرات کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور نے گوتم گمبھیر کی ٹیم لکھنؤ سپر جائنٹس کو 18 رنز سے شکست دی۔

    رائل چیلنجرز بنگلور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے اور لکھنؤ سپر جائنٹس کو جیت کے لیے 127 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں گمبھیر کی ٹیم 19.5 اوورز میں 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    میچ کے بعد ویرات کوہلی اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے کھلاڑی ہاتھ ملانے لگے تو پہلے نوین الحق نے ویرات کوہلی سے الجھ پڑے جس کے بعد گوتم گمبھیر اور کوہلی کے بعد درمیان بھی جملوں کا تبادلہ ہوا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوین الحق اور گوتم گمبھیر کوہلی سے الجھ رہے ہیں، ایک اور ویڈیو میں کائل میئرز جب ویرات کوہلی سے بات کررہے ہیں تو گوتم گھمبیر انہیں ہاتھ پکڑ کر وہاں سے لے جاتے ہیں اور کوہلی کو بات نہیں کرنے دیتے۔

    جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گوتم گمبھیر اور نوین الحق کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے تاہم ان دونوں کھلاڑیوں نے انسٹاگرام پر ذومعنی اسٹوری لگائی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: گوتم گمبھیر اور نوین الحق ویرات کوہلی سے الجھ پڑے

    پہلے ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر ویرات نے سابق رومی شہنشاہ مارکس اوریلیس کے کہے گئے الفاظ والی تصویر شیئر کی جس کے مطابق ‘جو بھی کچھ ہم سنتے ہیں وہ لوگوں کی رائے یا خیال ہوتا ہے، حقیقت نہیں ہوتی، وہ سب جو ہم دیکھتے ہیں وہ لوگوں کا نقطہ نظر ہوتا ہے، سچائی نہیں ہوتی’۔

    ویرات کوہلی کی اسٹوری کے چند منٹس گزرے ہی تھے کہ نوین الحق نے ایک اسٹوری لگائی جس میں لکھا کہ’ آپ کو وہی ملتا ہے جس کے آپ مستحق ہیں اور ایسا ہی ہونا چاہیے اور ایسا ہی ہوتا ہے‘۔

  • عامر سے الجھنے والے افغان کرکٹر کو ’پریرا‘ نے لاجواب کردیا

    عامر سے الجھنے والے افغان کرکٹر کو ’پریرا‘ نے لاجواب کردیا

    ہمبنٹوٹا: لنکن پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں فاسٹ بولر محمد عامر نے الجھنے والے افغان کرکٹر نوین الحق کو تھسارا پریرا نے لاجواب کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لنکن پریمیئر لیگ میں کینڈی ٹسکرز کے افغان فاسٹ بولر نوین کے اسٹالینز کے سری لنکن آل راؤنڈر تھسارا پرایرا نے چھکے چھرا دئیے۔

    تھسارا پریرا نے افغان فاسٹ بولر نوین کی جم کر پٹائی کی اور ایک اوور میں 19 رنز بنائے، افغان کرکٹر پریرا کے سامنے بے بسی کی تصویر بنے رہے۔

    نوین نے پہلی دو گیندیں ڈاٹ کرائیں، اس کے بعد دو گیندوں پر دو، دو رنز بنے، پانچویں گیند نو بال ہوئی جس پر پریرا نے چھکا رسید کیا، اس کے بعد ایک وائیڈ بال ہوئی، آخری دو گیندوں پر پریرا نے لگاتار دو چوکے لگائے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ایل پی ایل میں کینڈی ٹسکرز کے افغان فاسٹ بولر نوین الحق اور گال گلیڈی ایٹرز کے محمد عامر کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی تھی۔

    محمد عامرکی جانب سے چوکا لگانے پر افغان بولر نوین آپے سے باہر ہوگئے، بولر نے عامر کو برا بھلا کہا گیا جس پر عامر نے بھی جواب دیا اور اگلے ہی اوور میں پھر چھکا لگادیا جب کہ میچ ختم ہونے کے بعد بھی دونوں کے درمیان تلخ کلامی جاری رہی۔

    میچ کے بعد شاہد آفریدی نے بھی افغان بولر نوین الحق پر اپنے غصے کا اظہار کیا اور نوین الحق کو آنکھیں دکھائیں یہی نہیں آفریدی نے افغان بولر پر غصہ دکھایا اور پھر معاملہ حل کرنے کا کہا۔