لاہور : پنجاب بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحان یکم اپریل سے شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا اور بتایا جتنے سوالیہ پرچے ہیں ان پر کیو آرکوڈ لگا دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ہائرایجوکیشن جاوید اختر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں نویں اور دسویں جماعت کےامتحان یکم اپریل سےشروع ہورہے ہیں، امتحانات میں 26 لاکھ بچے حصہ لے رہے ہیں۔
جاوید اختر نے بتایا کہ 4 ہزار سے زائد سینٹرز بنائے گئے ہیں، جیل میں بھی 10 سینٹرز بنائے گئے ہیں، جتنے سوالیہ پرچے ہیں ان پر کیو آرکوڈ لگا دیا گیا ہے۔
سیکرٹری ہائرایجوکیشن کا کہنا تھا کہ جس مقام سےبھی یہ کیو آر کوڈ اسکین ہوگا ہمیں معلومات مل جائیں گی۔
دوسری جانب امتحانات کے بہتر انتظامات کیلئے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے مراسلہ جاری کردیا۔سیکرٹری ایچ ای ڈی نے تمام متعلقہ افسران وعملہ کیلئے ڈیوٹی روسٹر پلان بھی جاری کر دیا گیا ہے۔