Tag: نویں جماعت

  • نویں جماعت کے طالب علم کی اسکول میں پر اسرار موت

    نویں جماعت کے طالب علم کی اسکول میں پر اسرار موت

    بھارت کے تلنگانہ کے نرمل شہر کے مہاتما جیوتی باپولے اسکول میں ایک دل دہلا دینے والا حادثہ رونما ہوا، نویں جماعت کا طالب علم فیاض حسین عرف ایان مشتبہ طور پر مردہ پایا گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکول انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایان ہر روز کی طرح فٹ بال کھیلنے میں مصروف تھا، کہ اچانک اس کی طبیعت خراب ہونے لگی، اسکول کے اسٹاف نے نوٹس کیا تو اسے فوری طور پر اسپتال لے گئے۔

    اسپتال جانے کے دوران راستے میں اس کی حالت مزید بگڑنے لگی، اسپتال میں پہنچے تو ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

    عمران اللہ خان، رفیع احمد قریشی اور یکتا ویلفیئر سوسائٹی نے اس افسوسناک حادثے کے خلاف شدید احتجاج کیا اور ایان کی موت کے لئے اسکول انتظامیہ کو ذمہ دار قرار دیا۔

    کھیلتے ہوئے کار کے دروازے لاک، 4 بچے دم گھٹنے سے ہلاک

    رپورٹس کے مطابق اسکول کے اساتذہ کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے اور دیگر طلبہ کے لئے ناقابل یقین اور دل کو چھو لینے والا لمحہ تھا کیونکہ نویں جماعت کا طالب فیاض حسین ایک خوش مزاج اور محنتی بچہ تھا، اسی کی موت سے سب کو تکلیف پہنچی ہے۔

  • انٹر سال اول میں داخلے :  نویں جماعت کے طلبا کو بڑی سہولت مل گئی

    انٹر سال اول میں داخلے : نویں جماعت کے طلبا کو بڑی سہولت مل گئی

    کراچی : محکمہ تعلیم سندھ نے نویں جماعت کے نتائج پر انٹر سال اول میں داخلے کی اجاز ت دے دی کیونکہ داخلے تاخیر سے شروع ہونے پر طلبا نجی کالجوں میں چلے جاتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاھ نے سرکاری کالجز میں نویں جماعت کے نتیجے کی بنیاد پر گیارہویں جماعت میں عارضی داخلے کی منظوری دے دی ہے۔

    صوبائی وزیر تعلیم کو اس سلسلے میں تجویز پیش کی گئی تھی کہ دسویں جماعت کے نتائج میں تاخیر کی وجہ سے گیارہویں جماعت میں داخلے وقت پر نہیں ہو پاتے، جس کی وجہ سے طلبا نجی کالجز میں داخلہ لے لیتے ہیں اور بہت سارے طلبا کوچنگ سینٹرز میں چلے جاتے ہیں اور وہ داخلے کے باوجود وہ سرکاری کالجز میں کلاسیں نہیں لیتے۔

    اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ ڈاکٹر محمد علی مانجھی نے وزیر تعلیم سید سردار علی شاھ سے ملاقات کی۔

    ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ نے صوبائی وزیر تعلیم کو اس حوالے سے مفصل بریفنگ بھی دی اور ان سے گزارش کی کہ یکم اگست سے تعلیمی سرگرمیاں شروع ہونے سے طلبا کے انتہائی اہم چار ماہ ضائع ہونے سے بچ جائیں گے۔

    ڈائریکٹر جنرل کالجز ڈاکٹر محمد علی مانجھی نے طلبا کے داخلے کے حوالے سے دیرینہ مطالبہ منظور کرنے پر وزیر تعلیم سندھ اور سیکریٹری کالج ایجوکیشن کا شکریہ ادا کیا۔

    ڈاکٹر محمد علی مانجھی نے کہا کہ پہلی اگست سے پوری سندھ کی کالجز میں تعلیمی سرگرمیاں شروع ہو جائیں گی۔

  • سندھ میں امتحانات کے نام پر مذاق، نویں جماعت کا فزکس کا پرچہ وقت سے قبل ہی آؤٹ

    سندھ میں امتحانات کے نام پر مذاق، نویں جماعت کا فزکس کا پرچہ وقت سے قبل ہی آؤٹ

    سکھر : اندرون سندھ میں  آج بھی  نویں جماعت کا  فزکس کا پرچہ امتحان شروع ہونے سے قبل سوشل میڈیا کی زینت بن گیا  اور طلبا موبائل فون کے ذریعے کھلےعام چھپائی کرتے رہے۔

    تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ امتحانات کے نام پر مذاق جاری ہے اور بورڈزکے تمام انتظامات دھرے کے دھرے رہ گئے، سکھر میں آج بھی نقل مافیا بورڈ انتظامیہ سے آگے رہی۔

    نویں جماعت کا فزکس کا پرچہ ٹائم سے پہلے ہی آؤٹ ہوگیا اور نقل روکنے کے لئے بنائی گئی کمیٹیاں ناکام ہوگئیں جبکہ امتحانی مراکزکے اندر واٹس ایپ کااستعمال نہ رک سکا۔

    لاڑکانہ میں بھی امتحانی قواعد کی دھجیاں اڑائی گئیں، پیپر واٹس اپ پر آؤٹ ہوا اور طلبا موبائل فون کے زریعے کھلےعام چھپائی کرتے رہے۔

    اسی طرح نوشہروفیروزاورشکارپورمیں بھی پیپرکے دوران ماحول مختلف نہ تھا، فزکس کاپرچہ واٹس ایپ گروپوں میں دستیاب تھا، نقل بھی ہوتی رہی اور انتظامیہ بے بسی کی تصویربنی رہی۔