Tag: نو افراد جاں بحق

  • لیبیا: مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے9 افراد ہلاک

    لیبیا: مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے9 افراد ہلاک

    روم: لیبیا کے سمندری علاقے میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے9 افراد جاں بحق جبکہ بچوں سمیت 10 لاپتہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بحیرہ روم میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے کے حادثے میں بچنے والے مہاجرین کو کشتی ڈوبنے کے واقعے میں بچنے والوں کو ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز تنظیم کے اہلکاروں نے بچایا۔حادثے میں 10افراد لاپتہ ہوگئے جن میں چار بچے بھی شامل ہیں۔

    ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرزکی ترجمان کا کہنا تھا کہ اہلکاروں نے واقعے میں ڈوبنے والے 120 افراد کو بحفاظت نکال لیاہے لیکن مزید افراد کے لاپتہ ہونے کا خدشہ ہے۔

    دوسری جانب اطالوی کوسٹ گارڈ کا کہنا تھا کہ ہفتہ کے روز مجموعی طور پر 1000 سے زائد مہاجرین کی جانیں بچائی گئیں۔

    مزید پڑھیں:لیبیا: ساحل کےقریب مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 117 افراد ہلاک

    واضح رہے کہ رواں سال جون میں لیبیا کے ساحل سے غیر قانونی طور پر یورپ جانے والی تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوب جانے سے117افراد جان کی بازی ہارگئے تھے۔

  • بغداد میں کار بم دھماکہ،9 افراد ہلاک،20 زخمی

    بغداد میں کار بم دھماکہ،9 افراد ہلاک،20 زخمی

    بغداد: عراق کے دارالحکومت بغدادمیں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 20افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں کار بم دھماکے کے نتیجےمیں 9 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے.بم دھماکے کے نتیجے میں آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

    دھماکے کے بعد زخمیوں کو امدادی ٹیموں نے اسپتال پہنچایا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ بعض افراد کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کو بغداد کے علاقے کرادہ کے بازار میں کھڑا کیا گیا جسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑایا گیا۔

    کار بم دھماکے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ نے قبول کرلی ہے۔

    مزید پڑھیں: عراق میں شادی کی تقریب پر حملہ،15 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے عراق کے جنوبی شہر کربلا میں ایک شادی کی تقریب کے دوران حملے کے نتیجے میں 15 افراد جان کی بازی ہارگئےتھے۔

    واضح رہے کہ عراق گزشتہ کئی سالوں سے عراق میں خانہ جنگی جاری ہے جس کے باعث اب تک خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد مارے جاچکے ہیں جبکہ لاکھوں افراد ہجرت پر مجبور ہیں۔

  • ٹھٹھہ میں بس اور ٹرالر میں تصادم،9افراد جاں بحق

    ٹھٹھہ میں بس اور ٹرالر میں تصادم،9افراد جاں بحق

    ٹھٹھہ: صوبہ سندھ کے شہر ٹھٹھہ کے قریب المناک ٹریفک حادثے میں 9افراد جاں بحق اور پچاس زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کےمطابق سندھ کے شہر ٹھٹھہ کے علاقے جھرک کے قریب پیش آیا جہاں کراچی سے شہداد کوٹ جانے والی بس بے قابو ہوکر ٹریلر سے ٹکراگئی.

    حادثے میں9افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ پچاس مسافر زخمی بھی ہوئے جنہیں کراچی اور حیدر آباد کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا.زخمیوں میں دس افرادکی حالت تشویش ناک ہے.

    ریسکیواہلکار حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں،جبکہ ٹھٹھہ اور حیدر آباد کے اسپتالوں میں ایمر جنسی بھی نافذ کردی گئی.

    *دادو : انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، پانچ افراد ہلاک

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ دادو میں آمری کے قریب انڈس ہائی وے پرمسافرکوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین مسافرموقع پر ہی جاں بحق جبکہ تیس سے زائد زخمی ہوگئے تھے.

    واضح رہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں دو بچے اور تین خواتین بھی شامل ہیں.

  • لاہور:مسجد کی چھت گرنے سے  ملبے تلے دب کر نو افراد جاں بحق

    لاہور:مسجد کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر نو افراد جاں بحق

    لاہور کے علاقے دارغہ والا میں جی ٹی روڈ پر مسجد کی چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر نو افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہناہے کہ تا حال  تیس سے زائد افراد ملبے تلے دبے ہیں، زخمی نمازیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

    تنگ گلیوں کے باعث لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ملبے کو ہٹا کر زخمیوں کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔مسجد کےملبے سے اب تک چار زخمیوں کو نکال کر سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ملبہ ہٹانے کیلئے بھاری مشینری بھی پہنچادی گئی ہے تاہم مشین کا ڈیزل ختم ہونے کی وجہ سے بروقت امدادی کام شروع نہیں ہوسکا۔مزید افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔