Tag: نو افراد ہلاک

  • شادی سے واپسی پر خوفناک ٹریفک حادثہ، نو افراد ہلاک

    شادی سے واپسی پر خوفناک ٹریفک حادثہ، نو افراد ہلاک

    راجستھان : بھارت کی ریاست راجستھان میں ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا ہے جس میں نو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلع اکلیرہ میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں ایک تیز رفتار ٹرک نے وین کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں وین مین سوار نو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

    بدقسمت ہلاک شدگان ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس اپنے گھر جارہے تھے کہ اندوہناک حادثہ علی الصبح تین بجے پیش آیا۔ وین میں موجود دس میں سے ایک شخص کے سوا کوئی زندہ نہیں بچا۔

    اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس موقع پر پہنچی اور وین میں پھنسے زخمی کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا، پولیس کے مطابق اسپتال پہنچائے گئے 10 افراد میں سے 9 کو مردہ قرار دے دیا گیا ہے جبکہ ایک زخمی کا علاج کیا جا رہا ہے اور وہ خطرے سے باہر ہے۔

     

  • دمشق: شام کے شہر ادلب میں جنگی طیاروں کی بمباری،نو افراد ہلاک

    دمشق: شام کے شہر ادلب میں جنگی طیاروں کی بمباری،نو افراد ہلاک

    دمشق: شامی شہر ادلب میں جنگی طیاروں کی بمباری کےنتیجےمیں کم از کم نو افرادجان کی بازی ہار گئے اوردرجنوں زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہےکہ بمباری میں جاں بحق ہونےوالوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے،انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق بمباری میں کم ازکم نو افرد جان کی بازی ہار گئے.

    شامی شہر ادلب میں جنگی طیاروں کی بمباری کے نیتجے میں قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے،مقامی افراد کا کہنا ہے کہ روسی اورشامی حکومت کےجنگی طیاروں نے قصبے میں بارہ حملےکیے تاہم شامی حکومت کی جانب سےابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے.

    یاد رہے رواں ماہ انسانی حقوق کی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق شام کے شمالی شہر حلب میں عسکریت پسندوں کے خلاف حکومتی فورسز کے آپریشن کے دوران جھڑپوں میں ستر فوجی اور عسکریت پسندجاں بحق ہوگئے.

    واضح رہے کہ شام میں 2011 سے جاری کشیدگی اور بغاوت کے باعث دو لاکھ اسی ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ لاکھوں کی تعداد میں شامی اپنے گھر بار چھوڑ کر اطراف کے ممالک میں پناہ گزین کیمپوں میں آباد ہیں.

  • بلدیہ ٹاؤن میں خوفناک حادثہ، ڈمپر نے نو افراد کو کچل ڈالا

    بلدیہ ٹاؤن میں خوفناک حادثہ، ڈمپر نے نو افراد کو کچل ڈالا

    کراچی : بلدیہ ٹاؤن میں خونی ڈمپر کی ٹکر سے ہائی روف میں سوار نو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، حادثہ نادرن بائی پاس کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن  نادرن بائی پاس کے قریب تیز رفتار ڈمپرنے ہائی روف  کو کچل ڈالا، حادثے میں گاڑی میں سوار نو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    ہلاک شدگان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، واقعے کے بعد ریسکیو اداروں نے ایمبولینسوں کے ذریعے ہلاک اور زخمی افراد کو سول اسپتال پہنچایا،جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد پکنک منا کر واپس آرہے تھے،  ہلاک شدگان اور زخمیوں میں زیادہ تر نوجوان شامل ہیں۔

    علاوہ ازیں ایم کیوا یم کے قائد الطاف حسین نے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں نوافراد کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    ایک بیان میں الطاف حسین نے واقعہ کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونیوالے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس واقعہ میں جاں بحق ہونیوالے تمام افراد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد و مکمل صحتیابی عطا فرمائے۔