Tag: نو مئی واقعات

  • نو مئی واقعات کے بعد سے روپوش حماد اظہر منظر عام پر آگئے

    نو مئی واقعات کے بعد سے روپوش حماد اظہر منظر عام پر آگئے

    اسلام آباد : نو مئی واقعات کے بعد سے منظر عام پر آنے والے حماد اظہر کی 51 مقدمات میں راہداری ضمانت منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق نو مئی واقعات کے بعد سے روپوش حماد اظہر منظر عام پر آگئے، پشاور ہائی کورٹ نے حماد اظہر کی اکیاون مقدمات میں راہداری ضمانت منظور کر لی اور ایک ماہ میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے ایک لاکھ دو نفری پر راہداری ضمانت منظور کی ، وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حماد اظہر کے خلاف 51 مقدمات ہیں، باقی کا ابھی پتہ نہیں، لاہور، راولپنڈی ،فیصل آبادودیگرشہروں میں مقدمات درج کیے گئے۔

    بعد ازاں پی ٹی آئی رہنماحماد اظہر نے پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 8 ماہ سے قانون کا مذاق بنایا گیا، میرے خلاف ایک وقت میں51 مقدمات بنائے گئے، عدلیہ، جمہوریت، انسانیت کسی کو نہیں چھوڑا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر اور میرے گھر والوں پر جو گزارا اس پر دکھ ہے، دو تہائی اکثریت سے جیتنی والی جماعت کو ہرایا گیا، آئندہ 2 روز کے دوران پریس کانفرنس میں تفصیلات بیان کروں گا۔

  • نو مئی واقعات کی تحقیقات :  عمران خان کی شام 4 بجے جے آئی ٹی کے سامنے پیشی متوقع

    نو مئی واقعات کی تحقیقات : عمران خان کی شام 4 بجے جے آئی ٹی کے سامنے پیشی متوقع

    لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی شام 4بجے جے آئی ٹی کے سامنے پیشی متوقع ہے، جے آئی ٹی عمران خان سے 9 مئی کے واقعات کے بارے میں تفتیش کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق نو مئی واقعات کی تحقیقات کے لیے سابق وزیراعظم عمران خان کی آج جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا امکان ہے۔

    جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو چار بجے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس قلعہ گجر سنگھ میں طلب کیا ہے، نوٹس عمران خان کو موصول ہوچکا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے ڈی آئی جی کامران عادل کی سربراہی میں جے آئی ٹی عمران خان سے جناح ہاؤس لاہور اور عسکری ٹاور میں جلاؤ گھیراؤ پر تفتیش کرے گی۔

    عمران خان تھانہ سرور روڈ، شادمان اور ریس کورس سمیت دیگر تھانوں میں ہونے والے مقدمات میں نامزد ہیں۔

    واضح رہے 9مئی کے واقعات پر پنجاب حکومت نے 10 مختلف جے آئی ٹیز بنائی تھیں ، جو عمران خان کیخلاف تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمے میں بیان ریکارڈ کریں گی۔

    یاد رہے حکومت نے عمران خان کانام ای سی ایل میں ڈال دیا ہے جبکہ نیب کی درخواست پر بشریٰ بی بی کانام بھی ای سی ایل میں ڈالاجائےگا۔

    نیب نے ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کرپشن اسکینڈل کیس میں نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی تھی۔

  • شہیدوں کی بے حرمتی کرنے والے قوم کے مجرم ہیں، وزیراعظم

    شہیدوں کی بے حرمتی کرنے والے قوم کے مجرم ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ شہیدوں کے بےحرمتی کرنے والےاللہ اور قوم کے مجرم ہیں انہیں معاف نہیں کرینگے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے آرمی قبرستان راولپنڈی کا دورہ کیا اور یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

    اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قوم کی نمائندگی کرتے ہوئےشہدا پرمحبتوں کے پھول نچھاورکرنےآیا ہوں، شہدا نےاپنے وطن کی حفاظت کیلئےبھرپورقربانیاں دی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، ڈی جی اے ایس ایف

    وزیراعظم نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کی توہین نو مئی کی تاریخ کو دہرانےنہیں دیں گے، شہیدوں کےبےحرمتی کرنےوالےاللہ اورقوم کےمجرم ہیں معاف نہیں کرینگے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قرآن کریم نے شہیدوں کو زندہ اور ان کی تکریم کا درس دیا ہے، ہم شہیدوں اورغازیوں کی تکریم پرآنچ نہیں آنےدیں گے، دہشت گردی کےخاتمےاورملکی استحکام کیلئےحکومت اورعوام پاک فوج کیساتھ ہیں۔

  • نو مئی واقعات میں مطلوب خدیجہ شاہ نے گرفتاری دے دی

    نو مئی واقعات میں مطلوب خدیجہ شاہ نے گرفتاری دے دی

    لاہور: جناح ہاؤس حملے کے کیس میں مطلوب معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے خود گرفتاری پیش کردی۔

    ذرائع کے مطابق نو مئی کے واقعات میں مطلوب خدیجہ شاہ آج ایس ایس پی سی آئی اے ملک لیاقت کےسامنےپیش ہوئی جہاں ڈی ایس پی سی آئی اےمحمد علی بٹ نےخدیجہ شاہ کو باقاعدہ گرفتارکیا۔

    خدیجہ شاہ سابق وزیرخزانہ سلمان شاہ کی بیٹی اور معروف فیشن ڈیزائنر ہیں، ان پرکور کمانڈرہاؤس میں جلاؤ گھیراؤاورتوڑپھوڑکاالزام ہے۔

    دوسری جانب سی آئی اے پولیس نے خدیجہ شاہ کے شوہرجہانزیب کو رہا کردیا ہے، جہانزیب کو اہلیہ کے ساتھ پولیس اسٹیشن آنےپرحراست میں لیا گیا تھا۔

    بعد ازاں پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ جہانزیب نو مئی کےواقعات میں ملوث نہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس نے جناح ہاؤس حملے میں مطلوب خدیجہ شاہ کی گرفتاری کے لیے گلبرگ اور بحریہ ٹاؤن کے ایک گھر میں چھاپہ مارا تاہم وہ موقع سے فرار ہوگئیں تھیں۔

    اس قبل خدیجہ شاہ کی ایک آڈیو بھی سامنےآئی ہے جس میں انہوں نے اپنے خاندان کی وطن کیلئے خدمات بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے جیسی خواتین کو جیلوں میں نہ ڈالیں، آپ ہمارے ساتھ برا سلوک نہ کریں، مجھے اورمیرے جیسی خواتین کو مثال نہ بنائیں۔

    خدیجہ شاہ کا کہنا تھا کہ میں سرنڈر کرنے جارہی ہوں، یہ فیصلہ اس لیے لیا کیونکہ پچھلے کئی دن مشکل میں گزرے ہیں، اپنی پرواہ نہیں لیکن فیملی کیساتھ جو کیا، وہ قابل برداشت نہیں۔

  • نو مئی واقعات: قومی اسمبلی میں مذمتی قرار داد منظور

    نو مئی واقعات: قومی اسمبلی میں مذمتی قرار داد منظور

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں نو مئی کے واقعات کے خلاف قرار داد کثرت رائے سے مںظور کرلی گئی، ایوان نے مطالبہ کیا کہ ملوث افراد کے خلاف آرمی ایکٹ،انسداددہشت گردی ایکٹ اور ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جہاں وزیر دفاع خواجہ آصف نے سانحہ نو مئی کے واقعات کے خلاف قرارداد پیش کی۔

    قرارداد میں کہا گیا کہ نومئی کو دل دہلا دینے والے شرمناک واقعات پیش آئے، نومئی کے واقعات میں ملوث عناصر، ان کے معاون اور مددگاروں کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ، انسداد دہشت گردی ایکٹ اور مجموعہ ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی کی جائے۔

    مذمتی قرارداد کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ کوئی بھی شخص جس کی پاکستان کیساتھ وفاداری ہےشہدا کیخلاف نہیں بولےگا،شہداکی یادگارجلانابھارتی ایجنڈا ہےکسی پاکستانی کانہیں ہوسکتا۔

    یہ بھی پڑھیں: مضبوط فوج مملکت کی سلامتی اور اتحاد کی ضامن ہوتی ہے، آرمی چیف

    وزیردفاع نے واضح کیا کہ عمران خان پروپیگنڈہ کررہا ہے کہ میری آواز دبانے کے لئے نئی کورٹس بنارہے ہیں، ایوان سے مخاطب ہوکر کہہ رہا ہوں کہ کوئی نیا قانون یا کورٹس نہیں بن رہیں،پہلے سےقوانین موجود ہیں،آرمی کورٹس قوانین کےمطابق ہیں اورگزشتہ سال بھی سزائیں سنائیں۔

    وزیر دفاع نے اپنی تقریر میں کہا کہ عمران خان کہتا ہے کہ نو مئی کے واقعات میں ایجنسی کے لوگ ملوث تھے، ایجنسی کے لوگ کون تھے میں اسمبلی میں بتانا چاہتاہوں،عمران خان کی دو بہنیں تھیں، بھانجا تھا،محمودالرشید،یاسمین راشد تھی، شہریارآفریدی،عثمان ڈارسمیت کئی پی ٹی آئی کےرہنماتھے۔

    خواجہ آصف نے ایوان کو بتایا کہ پی ٹی آئی نےجوڈیشل کمیشن میں شامل ججز پراعتراض اٹھایا، آڈیولیکس پربننے والےجوڈیشل کمیشن پر پی ٹی آئی نےتحفظات کا اظہار کیا، جوڈیشل کمیشن کےسربراہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ ہیں جن کا کردار سب کے سامنے ہیں، آڈیولیکس پرجوڈیشل کمیشن دودھ کادودھ پانی کاپانی کرنےکیلئےبنایاگیا۔

  • نو مئی واقعات پر جے آئی ٹیز تشکیل دے دی گئیں

    نو مئی واقعات پر جے آئی ٹیز تشکیل دے دی گئیں

    لاہور: پنجاب کی نگراں حکومت نے نو مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لئے 10 جے آئی ٹیز تشکیل دے دیں۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبرگ، ماڈل ٹاؤن،شادمان، تھانہ سرور روڈ، نصیرآباد،ریس کورس میں درج مقدمات پر جےآئی ٹی تشکیل دے گئیں ہیں اس کے علاوہ گلبرگ عسکری ٹاورحملےکی تحقیقات کےلیےبھی جےآئی ٹی بنادی گئی۔

    محکمہ داخلہ پنجاب نے مختلف جےآئی ٹیزبنانےکانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    نوٹی فیکیشن کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو جےآئی ٹی کاسربراہ مقرر کیا گیا ہے، ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن شہزاد رفیق،انسپکٹرزاہد سلیم جےآئی ٹی ممبرہونگے اس کے علاوہ سب انسپکٹرغلام رسول اور سب انسپکٹرفرقان محمود بھی جےآئی ٹی کا حصہ ہونگے۔

  • رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹرعمران شاہ  نےتحریک انصاف چھوڑدی

    رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹرعمران شاہ نےتحریک انصاف چھوڑدی

    نومئی واقعات کے بعد پی ٹی آئی کے لئے ڈراؤنا خواب ثابت ہونے لگے، کئی ارکان اسمبلی نے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

    مولوی محمود، سنجے گنگوانی، کریم بخش گبول کے بعد کراچی سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر عمران شاہ نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا کور کمانڈر ہاؤس جلانے کی فوٹیج سامنے لانے کا مطالبہ

    کراچی پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر عمران شاہ نے کہا کہ بہت سوچ وبچار کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ بطور رکن صوبائی اسمبلی مستعفی ہورہا ہوں اور ساتھ ہی سیاست بھی چھوڑ رہا ہوں۔

    ڈاکٹر عمران شاہ نے نو مئی کے واقعات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ اس روز ہوا بہت تکلیف دہ اور افسوسناک تھا، گذشتہ 72 گھنٹے مجھ پر بہت بھاری گزرے، یہ سوچ بچار کرتا رہا کہ سیاسی طور پر کہاں جانا ہے؟

    انہوں نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ لاہور اور میانوالی میں افسوسناک واقعات ہوئے، فیملیاور دوستوں سے طویل مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔

    ہنگامی پریس کانفرنس میں عمران شاہ کا کہنا تھا کہ ایم ایم عالم کےجہاز کو جلایا گیا،جی ایچ کیو پرحملہ کیا گیا،ان سپاہیوں کاسوچیں جوسیاچن پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اپنے ضمیرکی آواز پرپاکستان تحریک انصاف میں گیا تھا،سیاست میں نظریات کا فرق ہوتاہے،سیاست چھوڑ رہا ہوں اپنی عام زندگی کی طرف لوٹناچاہتا ہوں، ایسا نہیں کہ کوئی مل گیاتو سلام دعا نہیں کروں گا، میں تو ڈبل مہاجر ہوں پہلےبھارت اورپھربرطانیہ چھوڑکرآیا۔

    واضح رہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عمران شاہ سے قبل مولوی محمود، نبیل کریم گبول اور رکن سندھ اسمبلی سنجے گنگوانی نے بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلی ہیں۔

    پی ٹی آئی اور سیاست سے علیحدگی اختیار کرنے والے ان ارکان اسمبلی نے فوجی تنصیبات پر حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان کی سالمیت پر حملہ قرار دیا تھا۔

  • نومئی واقعات: پی ٹی آئی نے آزاد کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا

    نومئی واقعات: پی ٹی آئی نے آزاد کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے نو مئی کے واقعات پر اعلیٰ سطح کا تحقیقاتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے میڈیا کو بتایا کہ عمران خان کی زیر صدارت ملک بھرکے تنظیمی ذمہ داران کا اجلاس ہوا، جس میں ملک بھرسےتنظیمی عہدیداروں نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

    فرخ حبیب نے اجلاس کا اعلامیہ میڈیا کو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اجلاس میں انتخابی میدان میں دیوار سےلگانے کی حکومت کی بھیانک سازش کی مذمت کی گئی جبکہ عمران خان کےغیرقانونی اغوا،ان پر150سےزائدجعلی مقدمات کی مذمت کی گئی۔

    یہ بھی پڑھیں: پارٹی سے علیحدگی؟ علی زیدی نے اہم بیان جاری کردیا

    فرخ حبیب نے کہا کہ نو مئی کے بعد واقعات میں جلاؤ گھیراؤ،توڑپھوڑ،انتشاراورتشدد نظرآیا، شواہد سامنےآئےجن میں پرامن مظاہرین کے درمیان پُرتشدد افراد کوشامل کیاگیا،یہ لوگ سادہ کپڑوں میں ملبوس تھےاورشناخت نامعلوم ہے۔

    پی ٹی ۤآئی رہنما نے کہا کہ حساس مقامات پر حملوں کے بعد خواتین اوربچوں کو گھروں سےاٹھا کرچاردیواری کاتقدس پامال کیاگیا، خواتین کومردوں کےتھانوں میں رکھاگیااورہراساں کیاگیا، ہم کسی کو اس ظلم،بربریت،ماورائےقانون ظلم کی اجازت نہیں دینگے۔

    انہوں نے کہا کہ اس حوالے سےانتہائی ضروری ہےکہ اعلیٰ سطح پرایک کمیشن بنایاجائے،کمیشن آزادانہ طورپرتمام پہلوؤں کی تحقیقات کرے اور ان تحقیقات کی بنیاد پرذمہ داران کو کیفرکردارتک پہنچایاجائے۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پولیس فائرنگ سے زخمی و شہید افراد کے مقدمات متعلقہ افسران کے کلاف درج کرائےجائیں گے ، انہوں نے بتایا کہ ملک بھرسے سات ہزارپی ٹی آئی کارکنان کو مختلف مقدمات میں گرفتار کیاگیا مگر زیرحراست اورگرفتارکارکنان کو عدالتوں میں پیش نہیں کیاجارہا، ان کےقانونی حقوق کو پامال کیاجارہاہےجوایک سوچی سمجھی سازش کاحصہ ہے۔

    فرخ حبیب نے کہا کہ اجلاس میں پولیس گردی کا نشانہ بننےوالےکارکنان،شہدا کےاہلخانہ سےاظہاریکجہتی کیاگیا اور شہداکی فیملیزکی کفالت سےمتعلق خصوصی فنڈ قائم کرنےکافیصلہ کیاگیا۔