Tag: نو منتخب اراکین

  • خیبر پختونخواہ اسمبلی میں نو منتخب اراکین نے حلف اٹھالیا

    خیبر پختونخواہ اسمبلی میں نو منتخب اراکین نے حلف اٹھالیا

    اور: خیبر پختونخواہ اسمبلی میں نو منتخب اراکین نے حلف اٹھالیا ، اسپیکر مشتاق غنی نے تمام اراکین سے حلف لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر مشتاق غنی کی زیرصدارت خیبر پختونخواہ اسمبلی کااجلاس ہوا، اجلاس کے آغاز میں تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔

    اسپیکرکےپی اسمبلی نے گیلری میں موجود افراد سے خاموشی اختیارکرنےکی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گیلری میں موجودافرادخاموش نہ ہوئےتوحلف نہیں اٹھاپائیں گے۔

    اسپیکر مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ تمام نومنتخب ارکان کا خیرمقدم کرتاہوں، نومنتخب اراکین ایک ساتھ حلف اٹھاسکتے ہیں، حلف نامے کی کاپی تمام ممبران کی میز پر دستیاب ہے، تمام نومنتخب ارکان سے گزارش ہے کہ اپنی نشست پر کھڑے ہوجائیں۔

    اسپیکر کےاسمبلی اجلاس میں تمام نومنتخب اراکین نے حلف اٹھایا ، اسپیکر مشتاق غنی نے تمام اراکین سے حلف لیا۔

    جس کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر الیکشن کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا، جس کے تحت کاغذات نامزدگی آج شام پانچ بجے تک جمع کرائے جا سکتے ہیں ، کاغذات نامزدگی کی تصدیق بھی آج ہوگی جبکہ اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر کےپی اسمبلی کا انتخاب کل ہوگا۔

  • پنجاب اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے حلف اٹھالیا

    پنجاب اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے حلف اٹھالیا

    لاہور : پنجاب اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھالیا ، اسپیکر سبطین خان نے حلف اٹھانےوالے اراکین کو مبارک باد دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر سبطین خان کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوا ، اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھایا، ، اسپیکر سبطین خان نے اراکین سے حلف لیا۔

    مسلم لیگ ن، تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل اور دیگر جماعتوں کے ارکان نے حلف اٹھایا۔

    اسپیکر سبطین خان نے اراکین سے حلف لینے کے بعد کہا کہ حلف اٹھانےوالے اراکین کو مبارک ہو، اپنی اور سیکریٹریٹ کی جانب سےارکان اسمبلی منتخب ہونے پرآپ کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔

    اسپیکر سبطین خان نے ہدایت کی کہ گیلری میں موجود لوگ نعرے بازی اور شور نہ کریں، ۔ اللہ آپ کو حوصلہ دے کہ ایک دوسرے کی بات تسلی سے سنیں۔

    پنجاب اسمبلی میں آج حلف اٹھانیوالے اراکین کی تعداد313 ہے ، پنجاب اسمبلی میں 367 نشستوں میں سے 313پر اراکین نے حلف اٹھایا۔

    اجلاس میں بتایا گیا کل اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا، اسپیکر ،ڈپٹی اسپیکر کےلئے کاغذات جمع کرانے اورچانج پڑتال کاوقت آج شام 5:20 تک ہے۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل کل خفیہ رائےشماری سے ہوگا۔

  • تہران:نومنتخب اراکین ملکی ترقی کےلیےفعال کردار اداکریں،خامنہ ای

    تہران:نومنتخب اراکین ملکی ترقی کےلیےفعال کردار اداکریں،خامنہ ای

    تہران : ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ قانون ساز اسمبلی کے نومنتخب ارکان ملکی ترقی اور اندرونی بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنا بھر پور کردار کریں.

    تفصیلات کےمطابق تہران میں نومنتخب ارکان پارلیمنٹ سے خطاب میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ عوام نے انہیں ووٹ دے کر قانون ساز اسمبلی میں بھیجا ہے لہذا وہ عوام کے اعتماد پر پورا اتریں.

    آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ نو منتخب ارکان سامراج کے بے جا مطالبات کے سامنے سر خم کرنےکی بجائے ملکی استحکام اور ترقی کےلیے فعال کردار ادا کریں.

    انہوں نے کہا کہ منتخب اراکین کی ذمہ داری ہے کہ مغربی پروپیگنڈے اور ایران کے خلاف ہونے والی سازشوں کا ڈٹ کا مقابلہ کریں اور ملک کودرپیش مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کریں.

    یاد رہے کہ ایران کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین اراکین کی تعداد پارلیمنٹ میں علماء سے ذیادہ ہے، جو ایران کی بدلتی ہوئی سیاست کی علامت ہے..

    واضح رہے کہ رواں ماہ پارلیمنٹ کے انتخابات میں صدر حسن روحانی کےاصلاح پسند اور اعتدال پسند اتحادیوں نے بڑی کامیابی حاصل کی تھی.