Tag: نو منتخب ارکان

  • سینیٹ کا اجلاس:  نو منتخب ارکان  آج حلف اٹھائیں گے

    سینیٹ کا اجلاس: نو منتخب ارکان آج حلف اٹھائیں گے

    اسلام آباد : سینیٹ کے نو منتخب اراکین آج حلف اٹھائیں گے ، جس کے بعد نئے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس آج صبح 9بجے ہوگا، جس کا 10نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، جس میں کہا ہے کہ سیکریٹری سینیٹ اجلاس کیلئے پریذائیڈنگ افسر کا اعلان کریں گے۔

    ایجنڈے میں کہا گیا کہ نومنتخب ارکان سینیٹ آرٹیکل 65 کے تحت حلف اٹھائیں گے، حلف لینے کے بعد ارکان سینیٹ رول آف ممبرزپر دستخط کریں گے۔

    اراکین کے حلف اٹھانے کے بعد پریذائیڈنگ آفیسر چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کا شیڈول جاری کریں گے، دونوں آئینی عہدوں کے انتخاب میں حصہ لینے والے امیدوار سیکرٹری سینیٹ سے کاغذات وصول کرنے کے بعد دوبارہ جمع کرائیں گے۔

    کاغذات منظور ہونے کے بعد سینیٹ سیکرٹریٹ انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کی فہرست جاری کرے گا، جس کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے سیکرٹ ووٹنگ ہوگی، ایوان میں سادہ اکثریت سے دونوں عہدوں کا چناؤ کیا جائے گا/

    اگر ضرورت پڑی تو خفیہ بیلٹ کے ذریعے چیئرمین سینیٹ کا چناؤ ہوگا، جس کے بعد چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے نتائج کااعلان کیا جائےگا، نتائج کےاعلان کے بعد نومنتخب چیئرمین سینیٹ حلف اٹھائیں گے۔

    چیئرمین کے بعد ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب عمل میں لایاجائےگا اور ضرورت پڑنےپرڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاخفیہ رائےشماری سےالیکشن ہوگا، نتائج کے بعد نومنتخب ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے حلف لیا جائےگا، چیئرمین سینیٹ کا الیکشن ساڑھے 12 بجے ہو گا۔

    خیال رہے الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبرپختوانخو میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخاب ملتوی ہونے کے بعد 96 ممبران کے ایوان بالا میں 85 سینیٹرز چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

    پیپلز پارٹی 24 سینیٹرز کیساتھ سینیٹ کی سب سے بڑی پارٹی ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے 19، 19 ارکان ہیں، جے یو آئی 5، بی اے پی 4، ایم کیو ایم اور اے این پی 3، 3، ق لیگ، نیشنل پارٹی، بی این پی ایک، ایک جبکہ آزاد ارکان کے پاس سینیٹ کی 5 نشستیں ہیں۔

    گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے افطار ڈنر کا اہتمام کیا، جس میں بلاول بھٹو زرداری، اتحادی جماعتوں اور پیپلز پارٹی کے سینیٹرز نے شرکت کی۔

    افطار ڈنر میں سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی شریک ہوئے، سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ بھی یوسف رضا گیلانی کی دعوت میں موجود تھے، سابق وزیر اعظم نے افطار ڈنر میں شریک تمام سینیٹرز کا شکریہ بھی ادا کیا، اس دوران شیری رحمان نے چیئرمین سینیٹ کے حوالے سے نمبر گیم سے آگاہ کیا۔

  • خیبرپختونخوا اسمبلی  کے  نو منتخب ارکان آج حلف اٹھائیں گے

    خیبرپختونخوا اسمبلی کے نو منتخب ارکان آج حلف اٹھائیں گے

    پشاور :‌ خیبرپختونخوا اسمبلی کے نو منتخب ارکان آج حلف اٹھائیں گے، اسپیکر مشتاق غنی نومنتخب ارکان سے حلف لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج ہونے جارہا ہے ، جس میں نو منتخب ارکان حلف اٹھائیں گے، اسپیکر مشتاق غنی نومنتخب ارکان سے حلف لیں گے۔

    سنی اتحاد کے اکانوے، جے یوآئی کے سات، ن لیگ پانچ اور پیپلزپارٹی چار جبکہ اے این پی اور پی ٹی آئی پارلیمنیٹرینز کا ایک ایک رکن آج حلف اٹھائے گا جبکہ نامزد وزیراعلی علی امین گنڈاپور آزاد حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔

    کے پی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر 350 سے زائد اہلکار سیکیورٹی پرمامور ہیں جبکہ 2ایس پیزسیکیورٹی کی نگرانی کررہے ہیں۔

    اسمبلی کے اسپکیر اور ڈپٹی اسپیکرکے انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی بھی آج ہی جاری کئے جائیں، جو شام پانچ بجے تک جمع کرائےجاسکتے ہیں جبکہ اسپیکر،ڈپٹی اسپیکر کیلئے کاغذات نامزدگی کل رات 11بجے تک واپس لیے جاسکتے ہیں۔

  • سندھ اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھالیا

    سندھ اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھالیا

    کراچی : سندھ اسمبلی کے 148 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھالیا،ْ اسپیکر آغا سراج درانی نے ارکان سے سندھی، اردو اور انگریزی میں حلف لیا۔

    تفصیلات کے مطابق نومنتخب ارکان سندھ اسمبلی کی حلف برداری کے لئے اجلاس ہوا ، اجلاس کی صدارت اسپیکر آغا سراج درانی نے کی ، اجلاس کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا، آغا سراج درانی نے پہلے خود حلف اٹھایا۔

    جس کے بعد آغا سراج درانی نومنتخب ارکان اسمبلی سے سندھ ،اردو اور انگرزی میں حلف لیا، سندھ اسمبلی کے 148 ارکان نے حلف اٹھایا، ریکارڈ 60 ارکان پہلی دفعہ سندھ اسمبلی کے رکن بنے جبکہ سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے 8ویں بارسندھ اسمبلی کی رکنیت کا حلف لیا۔

    ایک سو چودہ نشستوں کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی ایوان کی سب سے بڑی جماعت ہے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کی چھتیس نشستیں ہیں اور جی ڈی اے کی تین اور جماعت اسلامی کی ایک نشست ہے،سنی اتحاد کونسل کے نو ارکان بھی اسمبلی کا حصہ ہیں۔

    سندھ اسمبلی کے اجلاس سے پہلے سابق اسپیکرآغا سراج درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی کے باہراحتجاج کرنے والوں کو شرم آںی چاہئے، یہ سب ریجیکٹڈ لوگ ہیں، عوام نے انہیں ریجیکٹ کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنے والے ٹری بیونل کے پاس جائیں،شواہد موجود ہیں توضرورسنا جائےگا،پوراسندھ ہمارے ساتھ ہے،ہم نے سندھ میں سوئپ کیا ہے۔

  • سندھ اسمبلی کے نو منتخب ارکان آج حلف اٹھائیں گے

    سندھ اسمبلی کے نو منتخب ارکان آج حلف اٹھائیں گے

    کراچی : سندھ اسمبلی کے نو منتخب ارکان آج حلف اٹھائیں گے، اسپیکر آغا سراج درانی ارکان سے حلف لیں گے تاہم جی ڈی اے، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے رکن حلف نہیں اٹھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے ، نومنتخب ارکان سندھ اسمبلی کی حلف برداری کے لئے ہونے والے اجلاس کی صدارت اسپیکر آغا سراج درانی کریں گے۔

    اجلاس میں نئے منتخب ارکان حلف اٹھائیں گے، اسپیکر آغا سراج درانی ارکان سے حلف لیں گے۔

    سندھ اسمبلی ممبران کے حلف اٹھانے کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا چناؤ ہوگا اور قائد ایوان کے انتخاب کے لئے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا، سندھ اسمبلی میں قائد ایوان پیپلز پارٹی جبکہ اپوزیشن لیڈر متحدہ قومی موومنٹ کا ہوگا۔

    سندھ اسمبلی کے ایوان کے لئے 130 جنرل نشستوں پر ارکان منتخب ہوتے ہیں ، جس کے بعد مخصوص نشستیں کا کوٹہ نکالا جاتا ہے، اس طرح سندھ اسمبلی کے ایوان میں 29خواتین جبکہ 9 اقلیتوں کی نشستوں کا اضافہ ہوتا ہے اور کُل ایوان 168 پر مشتمل ہوگا۔

    پیپلز پارٹی سندھ اسمبلی کے 168ایوان میں سے 115 نشستوں ساتھ سب سے بڑی جماعت ہے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان 36 نشستوں کے ساتھ دوسری بڑی جماعت ہوگی۔

    دوسری جانب الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جی ڈی اے نے اسمبلی کے سامنے دھرنے کا اعلان کردیا ہے،

    جی ڈی اے رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ جی ڈی اے،جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے رکن حلف نہیں اٹھائیں گے، ہم اس الیکشن کو نہیں مانتے، دھرنا کب تک جاری رہےگا یہ پتہ چلےگا۔ایک بات طے ہے ہم نئے الیکشن کی طرف جارہے۔

  • سندھ اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھالیا

    سندھ اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھالیا

    کراچی : سندھ اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا، ارکان سے اسپیکر آغا سراج درانی نے حلف لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکرآغا سراج درانی کی زیرصدارت ہوا جس میں نومنتخب اراکین نے حلف اٹھایا۔

    سندھ اسمبلی میں بعض ارکان نے سندھی اور کچھ نے انگریزی زبان میں حلف اٹھایا۔ نومنتخب اراکین کی جانب سے اسمبلی رجسٹرپرحروف تہجی کے تحت دستخط کیے جا رہے ہیں۔

    سندھ اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

    دوسری جانب کورٹ روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے پرشدید ٹریفک جام ہوا جس کے بعد کئی ارکان کو پیدل سندھ اسمبلی آنا پڑا جس میں حلیم عادل شیخ اور سعید غنی شامل ہیں۔

    اس موقع پرپاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب رکن فردوس شمیم نقوی بھی سندھ اسمبلی پہنچے، پی ٹی آئی رہنما کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیا پاکستان بنانے میں کلیدی کردار ادا کرنا ہے اور پیپلزپارٹی سے مل کر تبدیلی کے لیے کام کریں گے۔

    قومی اسمبلی کا اجلاس‘ نومنتخب اراکین نےحلف اٹھالیا

    واضح رہے کہ آج ہی کے دن اسلامی جمہوریہ پاکستان کی 15 ویں قومی اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھایا جن سے اسپیکرسردار ایازصادق نے حلف لیا، جبکہ خیبر پختونخواہ اسلمبلی میں بھی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔