Tag: نو منتخب امریکی صدر

  • ٹرمپ کا ’خلیج میکسیکو‘ کا نام تبدیل کرنے کا اعلان، نیا نام بھی بتادیا

    ٹرمپ کا ’خلیج میکسیکو‘ کا نام تبدیل کرنے کا اعلان، نیا نام بھی بتادیا

    نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کا نام خلیج امریکا رکھنے اور کینیڈا کے خلاف اقتصادی طاقت استعمال کرنے کی دھمکی دے دی۔

    فلوریڈا میں پریس کانفرنس میں نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر میکسیکو اور کینیڈا نے غیر قانونی امیگریشن اور منشیات اسمگلنگ نہ روکی تو وہ امریکا کے ان دو بڑے تجارتی شراکت داروں پر 25 فیصد ٹیرف لگا دیں گے۔

    نو منتخب امریکی صدر نے کہا کہ کینیڈا کو بھولنا نہیں چاہیے کہ اس کا دفاع امریکا کرتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ قومی سلامتی مقاصد کیلئے گرینڈ لینڈ بھی امریکا کو ملنا چاہیے۔

    ٹرمپ نے نیٹو ممالک پر بھی زور دیا کہ وہ دفاعی بجٹ دوگنا کریں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اقتدار سنبھالنے تک اسرائیلی یرغمالی واپس نہ آئے تو مشرق وسطیٰ جہنم بن جائے گا، حماس کے لیے اچھا نہیں ہوگا بلکہ کسی کے لیے بھی اچھا نہیں ہوگا۔

    امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن انتظامیہ کو پھر کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حلف اٹھاتے ہی کیپٹل ہل پر حملہ کرنیوالوں کو معاف کردوں گا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بائیڈن افغانستان، روس، شام کے بحرانوں سے نمٹنے میں ناکام رہے، ہم اب ایسی دنیا میں جارہے ہیں جوجل رہی ہے۔

  • ٹرمپ کی ایک بار پھر حماس کو وارننگ

    ٹرمپ کی ایک بار پھر حماس کو وارننگ

    نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں یرغمالی بنائے گئے افراد کو نہ چھوڑنے پر خطرناک نتائج کی دھمکی کو ایک بار پھر دہرایا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریڈیو ٹاک شو میں اپنے پہلے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بالکل ایسا ہی ہے میرے اقتدار سنبھالنے تک یرغمالی رہا نہ ہوئے تو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    نو منتخب صدر نے کہا کہ میں تفصیلات میں جانے پریقین نہیں رکھتا، میرا ردعمل دشمن کو صرف ”نہیں کرو” کہنے پر مشتمل نہیں ہوگا جیسا کہ صدر بائیڈن غزہ جنگ کے آغاز سے کر رہے ہیں۔

    نو منتخب امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ میں اسرائیل کے ساتھ ہوں لیکن امن کے ساتھ بھی ہوں۔

    واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کانگریس نے ٹرمپ کی بطور امریکی صدر کامیابی کی باضابطہ توثیق کردی ہے۔

    نائب صدر کملا ہیرس نے اعلان کیا ہے کہ نومبر 2024 کے صدارتی انتخاب میں ان کے حریف ٹرمپ
    کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔

    دوسری جانب نو منتخب امریکی صدر نے غیر ملکی کارکنوں کے حوالے سے بڑا یو ٹرن لے لیا ہے، اور اب وہ غیر ملکی افرادی قوت کی افادیت کے معترف ہیں، انھوں نے غیر ملکی ورکرز کو ایچ ون بی ویزا دینے کی حمایت کر دی ہے۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے ساتھی ایلون مسک اور وویک رامسوامی دراصل ایچ ون بی ویزا کے حامی ہیں، جس کی وجہ سے انھوں نے یو ٹرن لیا، انھوں نے کہا کہ ایچ ون بی ویزا اچھا پروگرام ہے، اپنے کاروبار کے لیے کئی بار استعمال کیا۔

    کانگریس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی بطور صدر کامیابی کی باضابطہ توثیق کردی

    یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے گزشتہ دور میں ایچ ون بی ویزا کے خلاف قانون بنائے تھے، اور ٹرمپ کی پہلی مدت صدارت میں ایچ ون بی ویزوں میں کمی کی گئی تھی، جسے بعد ازاں عدالت نے ختم کر دیا تھا۔

  • بائیڈن نے بیٹے کو معافی دیکر انصاف کا قتل کیا، ٹرمپ کا سخت رد عمل

    بائیڈن نے بیٹے کو معافی دیکر انصاف کا قتل کیا، ٹرمپ کا سخت رد عمل

    واشنگٹن: نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر بائیڈن کی جانب سے اپنے بیٹے کو معافی دینے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا سخت رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بائیڈن نے بیٹے کو معافی دیکر انصاف کا قتل کیا، انہوں نے کہا کہ کیا بائیڈن 6 جنوری کے یرغمالیوں کو بھی معافی دینگے جو برسوں سے قید ہیں؟۔

    نو منتخب صدر نے اپنے ردعمل میں کپیٹل حملہ کیس میں قید کئے گئے مجرموں کویرغمالی قرار دیا۔

    واضح رہے کہ صدر بائیڈن نے گزشتہ روز بیٹے ہنٹر بائیڈن کومعافی دیکر جیل کی ممکنہ سزا سے بچا لیا تھا، ہنٹر بائیڈن کو اسلحہ کیس اور ٹیکس فراڈ کے جرائم پر سزا سنائے جانے کا امکان تھا۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن نے متعدد مواقعوں پر بیٹے کو معافی نہ دینے کا اعلان کیا تھا، مگر اب اپنے بیٹے کومعافی دیکر بائیڈن نے اپنی اور پارٹی کی ساکھ داؤ پر لگادی ہے۔

    اس سے قبل نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ 20 جنوری کی تقریب حلف برداری سے پہلے یرغمالی رہا نہ کیے گئے تو مشرق وسطیٰ کو جہنم بھگتنی ہوگی۔

    رپورٹ کے مطابق نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ وہ لوگ جنہوں نے انسانیت کے خلاف ان مظالم کا ارتکاب کیا وہ قیمت ادا کریں گے۔

    اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں، حزب اللہ کا جوابی حملہ

    انہوں نے کہا کہ اس سب کے ذمہ داروں کو ایسا سبق دیا جائے گا جیسا پہلے کبھی امریکی تاریخ میں نہیں دیا گیا، یرغمالیوں کو فوری رہا کیا جائے۔

  • اقوام متحدہ موثر نہیں رہی، ڈونلڈ ٹرمپ

    اقوام متحدہ موثر نہیں رہی، ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن : امریکا کےنو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ بہت کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے لیکن اس وقت وہ ایک بے مقصد اور غیر موثر ادارہ بن کے رہ گیا ہے۔

    یہ بات نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر تحریر کیئے گئے اپنے ایک پیغام میں کہی انہوں نے کہ اقوام متحدہ کی حیثیت کسی کلب کی طرح ہو کر رہ گئی ہے جہاں لوگ ایک دوسرے سے ملنے جلنے اور چائے پینے کے لیے اکھٹے ہوتے ہیں۔


    انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ بحثیت ادارہ بہت کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن اس وقت وہ اتنا متحرک نہیں جتنا ہونا چاہیئے، ادارے کو متحرک اور موثر ہونے کی اشد ضرورت ہے اور ایسا نہ ہونے پر افسوس ہے۔

    خیال رہے نومنتخب امریکی صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہےجب کچھ دن قبل ہی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نےمغربی کنارے اُور مشرقی یروشلم میں یہودی بستیاں تعمیر کرنےکےاسرائیلی فیصلےکیخلاف مذمتی قرارداد منظورکی ہے۔

    یاد رہے نو منتخب امریکی صدر اپنی انتخابی مہم کے دوران متنازعہ بیانات اور نفرت آمیز رویے کے باعث ہدف تنقید بنتے رہے ہیں اور غیر ذمہ درانہ بیان بازی کی وجہ سے ٹرمپ کی اپنی جماعت کے لوگ ان سے پریشان ہیں۔