Tag: نو منتخب وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور

  • نو منتخب وزیراعلیٰ  علی امین گنڈاپور نے ایف آئی آر ختم کرنے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دے دی

    نو منتخب وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ایف آئی آر ختم کرنے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دے دی

    پشاور : نو منتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور نے ایف آئی آر بغیرثبوت درج ایف آئی آرختم کرنے کیلئے ہفتے کی مہلت دیتاہوں، اصلاح نہیں کی تو سزا کیلئے تیار ہو جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ منتخب ہونے کے بعد اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ میں اللہ کا عاجزی کے ساتھ شکر گزار ہوں ، بانی پی ٹی آئی نے مجھ پر اعتبار کیا، وعدہ کرتاہوں کے پی عوام کی خدمت کروں گا۔

    علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ایک پارٹی کا 17سال سے کارکن ہوں، میں ایک پارٹی کاکارکن اور صدر بھی ہوں ،ہماری پارٹی ، لیڈر شپ ،ورکرز کیساتھ جو ظلم ہوا اسکی تاریخ نہیں ملتی۔

    نو منتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف جعلی مقدمات بنائے گئے ، بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ پاکستان ، کشمیر، ریاست مدینہ کی بات کی، کارکنوں نے ظلم ، جبر برداشت کیا، ہماری خواتین آج بھی جیلوں میں ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ تو دور بلکہ ہمیں فیلڈ میں ہی نہیں آنےدیا گیا، ہمیں پرامن احتجاج کےلئے بھی باہر نہیں آنےدیاگیا، فلسطینیوں پرمظالم کیخلاف احتجاج کیلئے بھی ہمیں باہر نہیں آنےدیا لیکن ہم اپنا حق لینا بھی جانتے ہیں اور چھیننا بھی جانتے ہیں۔

    الیکشن میں دھاندلی کے حوالے سے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی میں سب سے پہلے اپنے آپ اور صوبے کو پیش کرتاہوں، ہمیں حق لینے کی کوشش کی گئی مگر ہم آج آپ کےسامنے کھڑے ہیں، جو سمجھتا ہے ہمیں حق نہیں دی جاسکتا تو یہ اس کی بھول ہے، ہم انشااللہ اپناحق لیکررہیں گے،یہ ریاست کی بھی ذمہ داری ہے اور ریاست کافرض بنتاہےکہ ہمیں ہماراحق دیاجائے۔

    نو منتخب وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سب سےپہلےہمارے حلقےکھولوجومینڈیٹ چوری ہوادنیاکےسامنےلاؤ، ہم کےپی سےشروعات کرتےہیں،مینڈیٹ چوری کرناآئین،قوم سےغداری ہے، ووٹ قوم کی امانت ہےہمیں اس کاامین بنناہے۔

    انھوں نے کہا کہ آج پوری قوم جان گئی ہے کہ سلیکٹڈ کون ہیں، یہ اقتدارمیں آتے ہیں پیسہ چوری کرتے ہیں اور واپس باہر چلے جاتے ہیں، چاپے جو بھی چوری کرے گا ہم اس کے خلاف جہاد کریں گے۔

    علی امین گنڈاپور نے چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں جو دھاندلی ہوئی الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری میں ناکام ہوا، چیف جسٹس سے درخواست ہے غیرجانبدار کمیشن بنائے اور عوام کو انصاف دیں۔

    انھوں نے بتایا کہ عدالتوں سے ہمارے80 فیصدکاغذات مستردہوئے، الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری میں ناکام ہوا ہے، ہم حکومت کیلئے نہیں ایک مقصد کےلئے سیاست کرتے ہیں۔

    نو منتخب وزیراعلیٰ نے کہا کہ جس ایف آئی آر کا ثبوت نہیں وہ ایک ہفتے کےاندر ختم ہونی چاہیے، ایف آئی آر ختم کرنے کیلئے مہلت دے رہا ہوں، اصلاح نہیں کی تو سزا کیلئے تیارہوجائیں۔

    9مئی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ دیکھاجائے 9مئی کا بینفشری کون ہے ،آپ دیکھیں9مئی کےبینفشری کون ہیں اسکافائدہ کس کوہواہے، ہم اپنے ملک کے آئین اورقانون کےمطابق چلنےکاعہدکرتےہیں، ہماری سیاست اپنی قوم ،بچوں اورمستقبل کیلئےہے۔