Tag: نپیرا

  • لوڈ شیڈنگ جان بوجھ کر کی گئی، نیپرا نے حکومت کا بھانڈا پھوڑ دیا

    لوڈ شیڈنگ جان بوجھ کر کی گئی، نیپرا نے حکومت کا بھانڈا پھوڑ دیا

    اسلام آباد: نپیرا نے سالانہ رپورٹ میں وزارت پانی وبجلی کا بھانڈا پھوڑ دیا، وزارت پانی بجلی نے جان بوجھ کر بجلی فراہم نہیں کی، بجلی کے میٹر ز کا نیا سسٹم ناکام ہوگیا ہے۔

    نیپرا کی سالانہ رپورٹ نے حکومتی دعوووں کا بھانڈا پھوڑ دیا رپورٹ کے مطابق بجلی تھی مگر دی نہیں گئی ملک بھر میں لوڈشیڈنگ سے سیکڑوں افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    نیپرا کے مطابق بجلی کا شارٹ فال اور لوڈ شیڈنگ جان بوجھ کر کی گئی ہے جبکہ سرکاری بجلی گھر پیداواری صلاحیت کے باوجودمطلوبہ بجلی پیدا کرنے میں ناکام رہے ہیں، دو ہزار چودہ پندرہ میں سرکاری پاور پلانٹس صرف اکتالیس فیصد بجلی ہی پیدا کر سکے ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تھرمل پاور پلانٹس کو جان بوجھ کر بند کیا گیاہے، نیا میٹر سسٹم بھی بری طرح سے ناکام ہو گیاہےکیونکہ ستر فیصد صارفین کو غلط بل مل رہے ہیں،بعض سرکاری بجلی گھروں کی مشینیں تین سال سے جان بوجھ کر بند رکھی گئیں جبکہ لائسنس منسوخی کے باوجود بعض پاور پلانٹس کی پیداوار ظاہر کی گئی ہے۔

    سیاسی رہنماوں نے نیپرا کی رپورٹ پر سخت ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے حکومت کے منھ پر طمانچہ قرار دیا ہے۔

    نیپرا کی رپورٹ پر عمران خان کہتے ہیں انھیں اس پر کوئی حیرت نہی ہوئی، پارٹی کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کپتان کا کہنا ہے یہ حکومت کی مجرمانہ عفلت ہے،غیر قانونی پلانٹ کام کرتے رہے جب کہ اصل پلانٹ بند رہے۔

    اے این پی کے رہمنا زاہد خان کہتے ہیں عوام کو جان بوجھ کر لوڈ شیڈنگ کے عزاب میں مبتلا کیا گیا،پیپپلز پارٹی نے بھی حکومت پر کڑی تنقید کر ڈالی۔

  • بجلی کی قیمت میں ایک  روپے چونسٹھ پیسے کمی کی منظوری

    بجلی کی قیمت میں ایک روپے چونسٹھ پیسے کمی کی منظوری

    کراچی: نپیرا نے کے الیکٹرک کے ٹیرف میں ایک روپے چونسٹھ پیسے کی کمی کی منظوری دے دی ، نیپرا کے اعلامیہ کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 1.64 کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے چونسٹھ پیسے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    بجلی کی قیمت میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ کمی نومبر کے مہینے کیلئےکی گئی ہے۔ کے الیکٹرک کے مطابق بجلی کی پیداوار ی لاگت میں دو ارب روپےکمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    بجلی کی قیمتوں میں کمی کانوٹیفیکیشن چھ جنوری تک جاری کر دیا جائے گا۔ نپیرا نے اکتوبر کے مہینے کیلئے فیول ایڈجسٹ منٹ کی مد میں چوہتر پیسے کمی کی تھی۔

  • نپیراکی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفیکشن جاری

    نپیراکی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفیکشن جاری

    اسلام آباد: نیپرا کی جانب سے فیول ایڈجسٹ منٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں انتیس پیسے کمی کی منظوری دے دی ہے۔

    نپیرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹ منٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں انتیس پیسے کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے، نیپرا کے مطابق اضافہ اگست کے مہینے کیلئے فیول ایڈجسٹ منٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

    یہ کمی اکتوبر کے مہینے میں ایڈ جسٹ کی جائے گی، نیپرا کے مطابق پچاس یونٹ استعمال کرنے والے اور کے الیکٹرک کے صارفین پراس اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

  • نپیراکی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافےکا نوٹیفیکشن جاری

    نپیراکی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافےکا نوٹیفیکشن جاری

    اسلام آباد: نیپرا کی جانب سے فیول ایڈجسٹ منٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں تینتالیس پیسے اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔

    نپیرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹ منٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں تینتالیس پیسے اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، نیپرا کے مطابق اضافہ جولائی کے مہینے کیلئے فیول ایڈجسٹ منٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

    جولائی میں فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت سات روپے چھ پیسے رہی، صارفین کو ستمبر کے بلوں میں تین ارب چھتیس کروڑ روپے اضافی ادا کرنا ہوں گے، جولائی میں صارفین کو دس ارب تئیس کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی۔

      نیپرا کے مطابق پچاس یونٹ استعمال کرنے والے اور کے الیکٹرک کے صارفین پر اس اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔