Tag: نپیرا پریشان

  • نپیرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی

    نپیرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: نپیرا نے بجلی کی قیمت میں دو روپے ستانوے پیسے کمی کی منظوری دے دی۔

    نیپرا کی جانب سے سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پرسماعت کے دوران کمی کی منظوری دی گئی، بجلی کی قیمتوں میں کمی نومبر کیلئے ماہانہ فیول ایڈجسٹ کی مد میں کی گئی ہے،کمی کا اطلاق کےالیکٹرک کےسوا ملک بھرکی تمام تقسیم کارکمپنیوں پر ہوگا ۔

     بجلی کے ٹیریف میں کمی سے صارفین کو سترہ ارب روہے سے زائد کا ریلیف ملےگا۔ نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی عالمی منڈی میں خام تیل اور فرنس آئل سستا ہونے کے باعث کی گئی ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے اس کمی کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے ۔

  • بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان، نپیرا پریشان

    بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان، نپیرا پریشان

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نے بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا تو لوگ خوش ہوئے لیکن نپیرا پریشان ہے، نپیراحکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان سے قبل نیپرا سے مشاروت نہیں کی گئی۔

    نپیرا ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم نےدو روپے بتیس پیسے کمی کا اعلان کس مد میں کیا اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا اور اس اعلان سے پہلے حکومت نے نیپرا سے مشاورت نہیں کی ہے ۔

    طریقہ کار کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ، بجلی کی پیداواری لاگت اور فیول مکس کی تفصیلات کے ساتھ قیمتوں میں ردو بدل کی درخواست دیتی ہے، جو کہ تاحال موصول نہیں ہوئی ہے۔

    اس لئے یہ کہنا کہ کمی کس مد میں کی گئی ہے کہنا مشکل ہے، وزارتِ پانی بجلی حکام کا کہنا ہے کہ کمی کے نوٹیفکشن کے اجراء میں دس سے بارہ دن لگ سکتے ہیں۔