Tag: نچلی سطح

  • زنگ آلود اور جلی ہوئی استری کو کس طرح صاف کیا جائے؟

    زنگ آلود اور جلی ہوئی استری کو کس طرح صاف کیا جائے؟

    زنگ آلود اور جلی ہوئی استری کپڑوں کو خراب اور داغدار کرسکتی ہے لہٰذا استری کی نچلی سطح کو صاف رکھنا نہایت ضروری ہے۔

    استری کی نچلی سطح کو صاف رکھنے کے لیے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں نہایت آسان ترکیب بتائی گئی۔

    ایک کٹا ہوا لیموں لیں اور اسے میٹھے سوڈے کے ساتھ استری کی نچلی سطح پر رگڑیں، اگر استری پر ایسے نشانات ہیں جو لیموں سے نہ اتریں تو ان پر میٹھا سوڈا لگا کر کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں۔

    یہ نشانات میٹھے کے ساتھ نکل جائیں گے۔

    اسی طرح اسٹیم والی استری کو صاف کرنے کے لیے اسے خوب اچھی طرح گرم کریں، ایک سفید کاغذ پر نمک ڈالیں اور گرم استری کو اس پر پھیریں۔

    استری کی سوراخوں میں جمع گر د وغبار یا جلے ہوئے کپڑے کے ٹکڑے وغیرہ سب نکل آئیں گے اور استری صاف ہوجائے گی۔

    استری کی سطح سے چکنائی صاف کرنے کے لیے کاغذ پر اسی طرح ٹیلکم پاؤڈر پھیلا کر بھی چکنائی صاف کی جاسکتی ہے۔

  • اٹھارویں ویں ترمیم کے بعد اختیارات نچلی سطح پر منتقل کئے جانے چاہئیں، وسیم اختر

    اٹھارویں ویں ترمیم کے بعد اختیارات نچلی سطح پر منتقل کئے جانے چاہئیں، وسیم اختر

    کراچی : میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ شہر قائد کے مسائل کو ہمیشہ سے نظر انداز کیا گیا، کسی بھی حکومت نے کراچی کے مسائل پر توجہ نہیں دی۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان رہنما و میئر کراچی وسیم اختر نے پاکستان کے معاشی حب کراچی کے مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کا شمار دنیا کے بڑے شہروں میں ہوتا ہے لیکن شہر میں سیورج، پینے کے پانی اور ٹرانسپورٹ کے نظام تباہ ہوچکے ہیں۔

    وسیم اختر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے کراچی کے مسائل کو حل کرے لیکن انہوں نے سیاسی طور پر کراچی کو 6 ضلعوں میں تقسیم کر دیا گیا جب اختیارات بٹ جائیں گے تو مسائل کیسے حل ہوں گے۔

    ایم کیو ایم رہنما نے اختیارات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت 10 سے 11 بجٹ پیش کرچکی ہے، میئر کے اختیارات کراچی میں 10 سے 12 فیصد سے زائد نہیں، صرف تنخواہوں اور پینشن کے علاوہ کوئی اختیار نہیں، بڑے اختیارات سندھ حکومت نے اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں۔

    میئر کراچی کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی روڈ کی تعمیر کے دوران ڈرینج، پانی کے ایشوز کو حل نہیں کیا گیا، کراچی میں سیوریج، پینے کے پانی، ٹرانسپورٹ کے نظام تباہ ہیں۔

    میئر کراچی نے سپریم کورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی اعلیٰ عدالت نے کہا کہ کراچی سندھ سمیت پورے ملک کو چلاتا ہے، کراچی تباہ ہوچکا ہے، وفاقی اور صوبائی حکومت کراچی کو اون نہیں کرتیں۔

    وسیم اختر کا کہنا تھا کہ سیوریج کا نظام واٹر بورڈ دیکھتا ہے جو سندھ حکومت کے پاس ہے، اختیارات اور فنڈز نچلی سطح تک منتقل نہیں کئے جاتے، 18 ویں ترمیم کے بعد اختیارات نچلی سطح پر منتقل کئے جانے چاہئیں۔

    میئر کراچی وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈز آج تک فائنل نہیں ہو پارہا، بلدیاتی نظام کو مضبوط کیا جائے تو بہتری آئے گی۔