Tag: نکولس مادورو

  • وینزویلا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 7 افسران ہلاک

    وینزویلا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 7 افسران ہلاک

    کراکس: وینزویلا کا فوجی ہیلی کاپٹر پہاڑی علاقے کراکس کے اطراف گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 افسران ہلاک ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وینزویلا کے صدر مادورو نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں 7 افسران ہلاک ہوگئے۔۔

    ہیلی کاپٹر کا ملبہ دارالحکومت سے باہر ایک علاقے سے مل گیا، حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں 2 میجر، 3 کیپٹن، اور 2 لیفٹیننٹ کرنل شامل ہیں۔

    ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

    مزید پڑھیں: ترکی میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، چار فوجی جاں بحق

    وینزویلا کے صدر مادورو نے اپنی فوج کو امریکی حملے سے خبردار کرتے ہوئے ہرقسم کے حالات سے نبردآزما ہونے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی تھی۔

    نکولس مادورو کا کہنا تھا کہ امریکا خود ساختہ صدر ہونے کے دعویدار اپوزیشن لیڈر جوآن گائیڈو کی حمایت میں کسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ وینزویلا میں سیاسی بحران عروج پر ہے، صدر نکولس مادورو اور خود ساختہ صدر اپوزیشن لیڈر جوآن گائیڈو نے اپنی حکومت قائم کرنے کا دعویٰ کیا ہے جسے امریکی صدر ٹرمپ کی حمایت حاصل ہے۔

  • وینزویلا کی فوج اپوزیشن لیڈر کو ملک کا نیا صدر تسلیم کرے، امریکا

    وینزویلا کی فوج اپوزیشن لیڈر کو ملک کا نیا صدر تسلیم کرے، امریکا

    واشنگٹن: امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ وینزویلا کی فوج ملک میں اقتدار کی پرامن تبدیلی کے عمل کو قبول کرتے ہوئے صدر نکولس مادورو کی جگہ اپوزیشن لیڈر جون گائیڈو کو نیا صدر تسلیم کرے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ ہم وینزویلا کی مسلح افواج پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنے ملک میں اقتدار کی پرامن تبدیلی کے اقدام کو قبول کرتے ہوئے عبوری صدر جون گائیڈو کا ساتھ دے۔

    واضح رہے کہ وینزویلا میں 23 جنوری کو اپوزیشن لیڈر اور پارلیمںٹ کے اسپیکر جون گائیڈو نے خود کو عبوری صدر قرار دیا تھا جس کے بعد امریکا اور بعض دوسرے علاقائی ممالک نے صدر نکولس مادورو کی جگہ گائیڈو کو ملک کا عبوری صدر تسلیم کرلیا ہے۔

    مزید پڑھیں: اپوزیشن رہنما جون گائیڈو کے خلاف اقدامات وینزویلا کو مہنگی پڑے گی، جان بولٹن

    وینزویلا کی مسلح افواج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ فوج صدر نکلوس مادورو کا ساتھ دے گی اور باہر سے مسلط کسی شخص کو وینزویلا کا آئینی صدر تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

    دوسری جانب جان بولٹن کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے وینزویلا کے حوالے سے واضح موقف اختیار کیا ہے، وینزویلا کے خلاف کارروائی کے لیے ہمارے پاس تمام آپشن کھلے ہیں۔

    یاد رہے کہ امریکا نے وینزویلا کی نیشنل پیٹرولیم کمپنی پر پابندیاں عائد کردی ہیں جبکہ اپوزیشن لیڈر جون گائیڈو نے بیرون نے بیرون ملک تمام اثاثوں پر اپنا کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔