Tag: نکول کڈمین

  • نکول کڈمین کی بیٹی اپنے مشہور والدین کی کس بات سے نفرت کرتی ہے؟

    نکول کڈمین کی بیٹی اپنے مشہور والدین کی کس بات سے نفرت کرتی ہے؟

    ہالی ووڈ اداکار جوڑی نکول کڈمین اور کیتھ اربن کی دو بیٹیاں، سنڈے اور فیتھ ہیں جنھیں اپنے مشہور والدین کی کچھ عادتیں ناپسند ہیں۔

    سنڈے اور فیتھ آہستہ آہستہ میڈیا کے اسپاٹ لائٹ میں آنے لگی ہیں، نکول کی دونوں بیٹیاں اگرچہ نوعمر ہیں مگر وہ پچھلے سال سے ہی متعدد بار عوامی مقامات پر میڈیا کی توجہ مبذول کرواچکی ہیں، مشہور ہستی کی بیٹیوں کو اپنے والدین کی چند عادتیں ناگوار بھی گزرتی ہیں۔

    17 سالہ سنڈے Miu Miu برینڈ کے لیے واک اور OMEGA کے ساتھ ایک مہم کے بعد سے آہستہ آہستہ فیشن کی دنیا میں اپنی شناخت بنا رہی ہیں۔

    NYLON کے ساتھ اپنے نئے انٹرویو میں والدین کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے سنڈے نے بتایا کہ والدین نے دونوں بہنوں کےلیے "دو بڑے اصول بنائے ہیں،”

    سنڈے نے بتایا کہ "پہلا اصول یہ یہ تھا کہ میں 16 سال کی عمر تک کسی بھی قسم کے فیشن سے متعلق کام نہیں کرسکتی تھی اور دوسرا یہ کہ اسکول کو ہمیشہ پہلے رکھا جاتا تھا، جس سے مجھے پہلے کافی نفرت تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: ہالی ووڈ اداکار ڈینزیل فوٹو گرافر پر برہم ہوگئے

    تاہم بعد میں مجھے واقعی اس بات کی خوشی ہے کہ میرے پاس یہ اصول موجود ہیں کیونکہ یہ مجھے اچھی ذہنیت کا حامل بناتے ہیں۔

    16 قاعدہ ایک نکول تھا، 58، خود اس سے پہلے ووگ کے لیے وکٹوریہ بیکہم کے ساتھ بات چیت میں بیان کیا تھا، یہ بتاتے ہوئے کہ کیوں اس نے اپنی بیٹی کو صرف اس وقت فیشن شو میں شامل ہونے کی اجازت دی جب وہ سنگ میل کی عمر کے قریب تھی۔

    آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ نکول کڈمین نے اس بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ "ان کی بیٹی طویل عرصے سے فیشن انڈسٹری میں جانا چاہتی تھیں اور میں نہیں چاہتی تھی کہ اسے دھچکا پہنچے اور وہ چیزوں کو سمجھ نہ پائے۔

    https://urdu.arynews.tv/nicole-kidman-on-her-marriage-with-tom-cruise/

  • ٹام کروز سے شادی کیریئر کو متاثر کرنے کی وجہ بنی: نکول کڈمین

    ٹام کروز سے شادی کیریئر کو متاثر کرنے کی وجہ بنی: نکول کڈمین

    معروف ہالی ووڈ اداکارہ نکول کڈمین نے اپنے کیریئر کے متاثر ہونے کا ذمہ دار سابق شوہر ٹام کروز سے شادی کو قرار دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ میڈیا ان کے تعلقات میں کچھ زیادہ ہی دخل اندازی کر رہا تھا۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ نکول کڈمین نے اپنے سابق شوہر ٹام کروز سے اپنی شادی اور طلاق کے بارے میں گفتگو کی۔ دونوں کے درمیان طلاق اس وقت ہوئی جب ٹام کروز نے ایک مذہبی فرقے سائنٹولوجی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

    اپنے انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے نکول کڈمین نے کہا کہ ان کے اور ٹام کروز کے تعلقات پر میڈیا نے 1990 کے عشرے میں کچھ زیادہ ہی جانچ کی تھی۔

    دونوں نے اسی سال شادی کی تھی جو 10 سال قائم رہی تاہم 2001 میں ان میں عیلحدگی ہوگئی تھی۔ نکول کا کہنا تھا کہ ان کا ایکٹنگ کیریئر، ان کی شادی اور ذاتی زندگی پر توجہ دینے سے متاثر ہوا، اور وہ اس کا ذمہ دار میڈیا کو سمجھتی ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت نوجوان تھیں اور ہر ممکن کوشش کرتی تھیں کہ سب سے کھل کر بات کریں اور یہی چیز ان کے لیے نقصان دہ ثابت ہوئی۔

  • خواتین پر تشدد کے خاتمے کی کوشش اہم ذمہ داری: نکول کڈمین

    خواتین پر تشدد کے خاتمے کی کوشش اہم ذمہ داری: نکول کڈمین

    نیویارک: اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خواتین یو این وومین نے خواتین پر تشدد کے خلاف اقدامات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر نکول کڈمین نے بھی شرکت کی۔

    یو این وومین کی جانب سے منعقد کی گئی اس تقریب کا مقصد دراصل خواتین پر تشدد کے خلاف پچھلے 20 سال سے جاری اقدامات کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔ تقریب کا شریک میزبان ادارہ یو این ٹرسٹ فنڈ تھا جس نے شرکا پر زور دیا کہ وہ خواتین پر تشدد کے خلاف کیے جانے والے اقدامات کے لیے اقوام متحدہ کے ساتھ مالی تعاون کریں۔

    تقریب میں فلم ’دا آورز‘ میں بہترین اداکاری پر آسکر ایوارڈ جیتنے والی اداکارہ نکول کڈمین نے بھی شرکت کی۔ نکول اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر بھی ہیں جو دنیا بھر میں صنفی تشدد کے خاتمے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

    دائیں ۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کی اہلیہ، بائیں ۔ یو این وومین کی سربراہ

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 10 سال قبل اقوام متحدہ کی جانب سے سفیر مقرر ہونے کے بعد انہوں نے پہلا دورہ کوسوو کا کیا تھا۔ ’وہاں میں ایسی لڑکیوں اور خواتین سے ملی جنہوں نے بدترین تشدد کا سامنا کیا تھا لیکن وہ سروائیو کرنے میں کامیاب رہیں‘۔

    انہوں نے بتایا کہ جنگ زدہ علاقوں میں جنسی زیادتی اور تشدد کا شکار ہونے والی خواتین شدید نفسیاتی مسائل کا شکار ہوگئیں تاہم اقوام متحدہ نے ان ذہنی صحت اور سماجی رتبے کی کی بحالی کے لیے بہت کام کیا۔

    نکول کڈمین نے ان خواتین سے ملاقات کو اپنی زندگی بدلنے والا تجربہ قرار دیا۔ ’میں سمجھتی ہوں کے اقوام متحدہ کی سفیر کی حیثیت سے یہ میری ذمہ داری ہے کہ میں لڑکیوں اور خواتین پر تشدد کے خاتمے کے خلاف اقدامات میں حصہ لوں‘۔

    مزید پڑھیں: عورت کے اندرونی کرب کے عکاس فن پارے

    واضح رہے کہ عالمی اندازوں کے مطابق ہر 3 میں سے ایک عورت زندگی بھر میں کسی نہ کسی قسم کے جسمانی یا جنسی تشدد کا شکار ہوتی ہے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ خواتین پر تشدد سے زیادہ تشویش ناک بات یہ ہے کہ اس تشدد کو ایک معمولی عمل سمجھا جاتا ہے۔

    اقوام متحدہ کی رپورٹس کے مطابق ترقی پذیر اور کم تعلیم یافتہ ممالک، شہروں اور معاشروں میں گھریلو تشدد ایک عام بات ہے۔ خود خواتین بھی اس کو اپنی زندگی اور قسمت کا ایک حصہ سمجھ کر قبول کرلیتی ہیں اور اسی کے ساتھ اپنی ساری زندگی بسر کرتی ہیں۔

    مزید پڑھیں: پاکستان میں صنفی تفریق خواتین کے طبی مسائل کی بڑی وجہ

    اقوام متحدہ کے مطابق خواتین پر تشدد ان میں جسمانی، دماغی اور نفسیاتی بیماریوں کا سبب بنتا ہے جبکہ ان میں ایڈز کا شکار ہونے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ اس ضمن میں سب سے زیادہ خطرے کی زد میں وہ خواتین ہیں جو تنازعوں اور جنگ زدہ ممالک میں رہائش پذیر ہیں۔

    مزید پڑھیں: شامی خواتین کا بدترین استحصال جاری

    ماہرین کے مطابق ان تنازعوں اور جنگوں کے خواتین پر ناقابل تلافی نقصانات پہنچتے ہیں اور وہ مردوں یا بچوں سے کہیں زیادہ جنسی و جسمانی تشدد اور زیادتیوں کا نشانہ بنتی ہیں۔

  • ہالی وڈ اداکارہ این ہیتھ وے اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر مقرر

    ہالی وڈ اداکارہ این ہیتھ وے اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر مقرر

    مشہور ہالی وڈ اداکارہ این ہیتھ وے کو اقوام متحدہ (خواتین) کی خیر سگالی سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔ وہ نکول کڈمین اور ایما واٹسن کے بعد تیسری ہالی وڈ اداکارہ بن گئی ہیں جو اقوام متحدہ کے ساتھ خواتین کے حقوق کے لیے کام کریں گی۔

    فلم ’لیس مزر ایبل‘ میں معاون اداکارہ کے طور پر آسکر ایوارڈ جیتنے والی این ہیتھ وے خواتین کے حقوق کے لیے کام کریں گی۔ ہالی وڈ اداکارہ ایما واٹسن اور نکول کڈمین کے علاوہ تھائی لینڈ کی شہزادی بھی اس مشن میں ان کے ساتھ شامل ہیں۔

    این ہیتھ وے کا شعبہ ’کام کے دوران ماؤں کو دی جانے والی سہولیات‘ کا ہوگا۔ اقوام متحدہ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر فمزلے مالمبو کے مطابق یو این وومن آفسز میں خواتین کے ساتھ صنفی امتیاز کے خلاف کام کر رہی ہے اور این کی تقرری اسی مقصد کی ایک کڑی ہے۔

    اس موقع پر این نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس تقرری پر بہت فخر محسوس کر رہی ہیں اور صنفی امتیاز کے خاتمے پر کام کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ مختلف مقاصد کی تشہیر اور فروغ کے لیے مختلف اداکار و اداکاراؤں اور دیگر شعبوں کی مشہور شخصیات کو اپنا خیر سگالی سفیر مقرر کر چکا ہے۔

    اس سے قبل ایما واٹسن بھی یو این وومن کے ساتھ صنفی برابری کے لیے ’ہی فار شی یا خواتین کے لیے مرد‘ مہم کا آغاز کر چکی ہیں۔ نکول کڈمین یو این وومین کے ساتھ مل کر خواتین پر تشدد کے خلاف کام کر رہی ہیں۔

    جیمز بونڈ کا کردار ادا کرنے والے اداکار ڈینیئل کریگ بارودی سرنگوں کے نقصانات سے بچاؤ، جبکہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کلائمٹ چینج کے خلاف اقوام متحدہ کے خیر سگالی سفیر ہیں۔

    مشہور اداکارہ انجلینا جولی بھی جنگ زدہ علاقوں میں جنسی تشدد کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر ہیں۔

    این ہیتھ وے اس سے قبل بھی ایک ادارے کے ساتھ ترقی پذیر ممالک میں لڑکیوں کی خود مختاری پر کام کر چکی ہیں جبکہ انہوں نے جنسی تشدد کے خلاف آگاہی کے لیے کینیا کا سفر بھی کیا تھا۔

    انہوں نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی جانب سے بنائی جانے والی ڈاکومنٹری ’گرل رائزنگ‘ میں بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لڑکیوں کی تعلیم پر زور دیا۔