Tag: نگران وزیراعظم

  • کالعدم ٹی ٹی پی کو معاشرے اور ریاست کا دشمن سمجھتے ہیں، نگران وزیراعظم

    کالعدم ٹی ٹی پی کو معاشرے اور ریاست کا دشمن سمجھتے ہیں، نگران وزیراعظم

    اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کو معاشرے اورریاست کا دشمن سمجھتے ہیں، ریاست کی بقا کیلئے آخری حد تک لڑیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ایک انٹرویو میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے پاس امریکی اسلحے کی موجودگی سے متعلق سوال پر کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے پاس امریکی اسلحے کی موجودگی کے شواہد ہیں، اٹہتر گھنٹےمیں جب افغان فوج غائب ہوئی تو ان کا اسلحہ کہاں گیا۔

    انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان کوئی الزام نہیں لگا رہا، شواہد موجود ہیں کہ امریکی اسلحہ مشرق وسطی تک فروخت ہوا اوراس کے نتائج کا ہم سامناکررہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کومعاشرے اورریاست کا دشمن سمجھتے ہیں، ریاست کی بقا کیلئے آخری حد تک لڑیں گے۔

    غیرقانونی طور پر ملک میں مقیم افغانوں کو واپس بھیجنے سے متعلق سوال پر نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ‘ افغانوں کے دل و دماغ جیتنے کا ہدف ہی غلط ہے، ہماری ذمہ داری پاکستان ہے افغانستان نہیں، ہم چاہتے ہیں غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان واپس جائیں، جوافغان سمجھتےہیں ان کا یہاں کاروبار ہے وہ ویزہ لے کر واپس آئیں۔’

    انہوں نے تسلیم کیا کہ ‘ویزوں کے نظام کو منظم کرنے کی ضرورت ہے۔ ’چاہے دو لاکھ ہوں یا 60 ہزار درخواستیں انہیں مربوط نظام کے تحت سہولت دی جانی چاہیے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے۔’

  • نگران وزیراعظم کی پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

    نگران وزیراعظم کی پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد : نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کردی تاکہ تاکہ ملکی خزانے کو مزید نقصان سے بچایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس کو پی آئی اے کی مالی صورتحال ،نجکاری کے عمل کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

    اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پی آئی اے کی نجکاری میں حائل تمام رکاوٹوں کو ہٹا دیا گیا ہے ، جس پر وزیراعظم نے پی آئی اے کے معاملات پر فیصلہ سازی میں تاخیر پر تشویش کا اظہارکیا۔

    انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ملک معاشی مشکلات کا شکار ہے ، قومی اداروں کا خسارہ ان مشکلات میں اضافہ کا باعث بن رہا ہے، عوام کے ٹیکسوں سے ان اداروں کا خسارہ پورا کرنا مزید ممکن نہیں۔

    نگران وزیراعظم نے ہدایت کی پی آئی اے ،خسارے کے شکار دیگر سرکاری اداروں کی نجکاری کےعمل کومزید تیز کیا جائے تاکہ ہوابازی شعبے کی اصلاحات سے عوام کو بہترین سفری سہولتیں فراہم کی جا سکیں گی۔

    انھوں نے کہا کہ خسارے کے ذمہ داروں کا تعین ضروری ہے تاکہ تدارک کیلئے اقدامات کئے جاسکیں، نجکاری کے عمل کی شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور پی آئی اے نجکاری کو تیز تر کیا جائے تاکہ ملکی خزانے کو مزید نقصان سے بچایا جائے،وزیراعظم

  • کوئی بھائی چارے کی فضا خراب کرنا چاہتا ہے غلط فہمی دور کرلے،  نگران وزیراعظم

    کوئی بھائی چارے کی فضا خراب کرنا چاہتا ہے غلط فہمی دور کرلے، نگران وزیراعظم

    گلگت بلستان : نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ کوئی بھائی چارےکی فضاخراب کرنا چاہتاہے غلط فہمی دورکرلے ، اب کسی بھی نشست کیلئے بولی نہیں لگے گی ،بولیوں کا گلا گھونٹنے کیلئےآئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے گلگت بلستان کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت کے لوگوں نے بڑی محبت اور خوش اسلوبی سےہمارااستقبال کیا، مجھےآپ کا احسان نہیں بھولےگا، قائداعظم کے وژن کاعملی نمونہ گلگت میں نمایان ہوتا ہے۔

    نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انسان کبھی ایک جیسےنہیں ہوسکتے، گلگت بلتستان مختلف رنگ و نسل کے لوگوں کا گلدستہ ہے، اختلافات کی بنیادپراکٹھی زندگی گزارناانسانیت کی معراج ہے، انسان ایک دوسرےکےحقوق کو تصورنہیں کرتا تو جنگل کا نظام ہے۔

    انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ انسانیت کی معراج صرف ابن آدم کےتصورکےطورپرخودکویکساں سمجھتاہے ، گلگت بلتستان کےلوگوں کیلئےپیغام ہےایک دوسرےکےحقوق کااحترام کریں ، ریاست کا کام ہے کہ بنیادی حقوق کانفاذکرے، ہمارے ہاں قربتیں زیادہ دوریاں کم ہیں، جودوریاں پیداکی گئیں حکمت کیساتھ انہیں بھی ختم کیاجائے گا۔

    انھوں نے گلگت بلتستان کی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی پہچان حسن مالداردنیاکےالگ ہے، سیاح گلگت کی خوبصورتی کی وجہ سے کھینچےچلےآتےہیں، یہاں کےآئینی سوالات پردوستوں سےتفصیلی بات چیت ہوئی ہے ، ہم گلگت بلتستان سےتسلسل کیساتھ جڑےرہنےکی کوشش کریں گے ، چاہیں گےیہاں کےلوگ اپنےپیروں پرکھڑےہوں، کوشش ہوگی انکی شناخت کوجلدآئینی جوابات مل جائیں۔

    نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قانون کی عملداری سے مسائل کو حل کریں گے ، کسی کو بھی آئین و قانون کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے اور حکمت اور عمل کیساتھ غلط فہمیوں کو دور کریں گے۔

    انوارالحق کاکڑ نے واضح کہا کہ کوئی یہ سمجھتا ہے یہاں بھائی چارے کی فضا خراب کرسکےگا تو یہ اُس کی غلط فہمی ہے، قوانین کا نفاذ کریں گے، ایسے لوگ جو کسی ایجنڈے پر باقی معاشرے کوچلانا چاہتےہیں۔۔ یاد رکھیں اِس کی ہرگزاجازت نہیں دیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی نشست کیلئے اب بولی نہیں لگے گی ،بولیوں کا گلا گھونٹنے کیلئےآئے ہیں، ملک میں کسی بھی غیرملکی ادارے کو مداخلت کی اجازت نہیں۔

  • نگران وزیراعظم کا مراکش میں تباہ کن زلزلے میں جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس، ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

    نگران وزیراعظم کا مراکش میں تباہ کن زلزلے میں جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس، ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

    اسلام آباد : نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مراکش میں تباہ کن زلزلے میں جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا مشکل کی اس گھڑی میں مراکش کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مراکش میں شدید زلزلے سے نقصانات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مراکش کی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔

    انوارالحق نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں مراکش کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں، پاکستان مراکش کے بہادر عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا۔

    نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے مراکش میں زلزلہ سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی دعائیں مراکش کے برادر عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں مراکش کے بہن بھائیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔

    خیال رہے مراکش میں تباہ کن زلزلے سے کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں اور ہلاکتوں کی تعداد چھے سو سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ سیکڑوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    مراکشی وزارتِ داخلہ نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ آٹھ اور گہرائی اٹھارہ کلومیٹ ریکارڈ کی گئی۔

  • نگران وزیراعظم کا دورہ کینیا، صحافی ارشد شریف شہید کا معاملہ اٹھایا جائے گا

    نگران وزیراعظم کا دورہ کینیا، صحافی ارشد شریف شہید کا معاملہ اٹھایا جائے گا

    اسلام آباد : دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کے دورہ کینیا میں صحافی ارشد شریف شہید کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 4 سے 6 ستمبر تک کینیا کا دورہ کریں گے۔

    ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم افریقہ موسمیاتی تغیر کانفرنس میں شرکت کریں گے، نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

    ترجمان نے کہا کہ نگران وزیراعظم کانفرنس کے موقع پر افریقی ممالک کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، نگران وزیراعظم کے دورہ کینیا میں صحافی ارشد شریف شہید کامعاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔

  • معاشی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں: نگران وزیراعظم

    معاشی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں: نگران وزیراعظم

    اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ معاشی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران کابینہ میں بہترین لوگوں کا انتخاب کیاگیا، سرمایہ کاری کیلئے اہم ترجیحی شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

    نگران وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی، زراعت، کان کنی کے شعبوں کو آگے بڑھائیں گے، دنیا نے معدنی ذرائع سے اپنی معیشتوں کو مضبوط کیا، معدنی شعبے میں 5سے 6 ٹریلین ڈالر کی صلاحیت ہے، ریکوڈک 700 ملین ڈالر سے زائد کا منصوبہ ہے۔

    نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خصوصی سرمایہ کار کونسل کے ذریعے سرمایہ کاروی کو فروغ دینا ہے، ملک میں انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، ہمیں ٹیکس محصولات کے نظام میں تربیت لانے کی ضرورت ہے۔

    نگران وزیراعظم انوارالحق نے کہا کہ ہمارے پاس پالیسی آپشن نہیں ہیں، ہمارا ملک قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، ٹیکسز کی ریکوری کیلئے بہتر کام کریں گے۔

    نگران وزیراعظم انوارالحق نے کہا کہ ہمیں دہشت گردی کے چیلنجز ہیں، ایسا نہیں ہے کہ پاکستان کا انفرااسٹرکچر نیچے جارہا ہو۔

  • پاکستان بھرمیں مون سون شجرکاری مہم 2023 کا آغاز

    پاکستان بھرمیں مون سون شجرکاری مہم 2023 کا آغاز

    نگران وزیراعظم نے پاکستان بھرمیں مون سون شجرکاری مہم 2023 کا آغاز کردیا، انوارالحق کاکڑ نے شجرکاری مہم کا آغاز اسلام آباد میں پودا لگا کر کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے دارلحکومت اسلام آباد میں پودا لگا کر2023 شجرکاری مہم کی شروعات کردی گئی ہے، انوارالحق کاکڑ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے سیاست سے بالاتر ہو کر قومی جذبے سے کام کرنا ہوگا۔

    نگران وزیراعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے موثر اقدامات ناگزیر ہیں، ماحول دشمن گیسوں کے عالمی اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے۔

    انوارالحق نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، آلودگی، ماحول کو متاثر کرنے والے دیگرعوامل سے منفی اثرات پیدا ہوتے ہیں، جس کا نتیجہ ہم کبھی سیلاب، کبھی زلزلہ یا کبھی دیگرقدرتی آفات کی صورت میں دیکھتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ سب کو موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے کے حل کو اپنی ترجیح بنانا ہوگا، موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے بچنے کے لیے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہیے۔

    انوارالحق کاکڑ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مہم کے تحت ملک بھر میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 10 لاکھ پودے لگائے جائیں گے، رواں سال بہار میں شجرکاری مہم کے تحت ملک بھرمیں 13 کروڑ 98 لاکھ پودے لگائے گئے۔

  • نگران وزیراعظم  کا دین کےنام پر غدر مچانے کی کوشش کرنے والوں کیلئے پیغام

    نگران وزیراعظم کا دین کےنام پر غدر مچانے کی کوشش کرنے والوں کیلئے پیغام

    کراچی : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے دین کے نام پر غدر مچانے کی کوشش کرنے والوں کیلئے پیغام میں کہا جو لوگ سمھجتے ہیں کہ ہم لڑ کر تھک گئے ہیں ، وہ غلط فہمی کا شکار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بٹگرام ریسکیو آپریشن میں کامیابی پر بہت خوشی ہوئی، رات جب آخری بچےکوریسکیوکیاگیاتوہم بہت زیادہ خوش تھے، ہم اس کامیابی کاجشن بھی منائیں گے۔

    انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ان بچوں نےہم سب کواکٹھا کیا ہے ، انتظامیہ،فوج اورمقامی افرادنےمشترکہ محنت سےبچوں کوبچایا، دفاعی ادارے کےلوگ ہر آفات میں کام کرتےہیں، ہم اس بحث میں نہیں پڑسکتے تھے کہ ان بچوں کو بچانا کس کا کام ہے۔

    نگران وزیراعظم نے کہا کہ کل وزیرستان میں ہمارے 10 جوان شہید ہوئے ہیں، پاکستان کسی کےسامنےسرنڈرنہیں کرےگا، یہ ہمارا گھر ہے ہم اسے اپنے انداز سے چلائیں گے، کوئی سمجھتا ہے ہمارے حوصلے پست ہوں گے وہ غلط فہمی کا شکار ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنےشہدااورانکےقربانیوں کونہیں بھولیں گے اور ہم مزیدشہادتیں دینےسےگریزنہیں کریں گے۔

    انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ہم ٹیکس کلیکشن کر کے لاانفور سمنٹ پر لگا کر لڑ رہےہیں، ہم کسی سےخیرات نہیں لےرہے، دہشت گردی اور انتہا پسندی کوختم کریں گے۔

    نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لوگ سمجھتےہیں کہ تنخواہ کےبدلےسروس دے رہےہیں ایسانہیں ہے، ہم تنخواہیں نہیں احترام دیتےہیں اوراحترام ہی ان کی تنخواہ ہے، جو قوم تنخواہ دے رہی ہے وہ احترام اور تکریم کی ہے اور دیتے رہیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ محمدﷺکے دین کےنام پر جو غدر مچانے کی کوشش کررہےہیں ان کیلئےپیغام ہے، وہ کچھ عرصے تک تو لڑ سکتے ہیں مگرلانگ ٹرم کیلئےنہیں لڑ سکتے، وہ غلط فہمی کا شکارہیں انہیں نہیں پتا کہ ان کا واسطہ کس سےپڑاہے، خودکش حملہ آوروں اور جہنم کےکتوں سےہم نہیں ڈرتے۔

    انوارالحق کاکڑ نے واضح کیا کہ ان گمراہوں کیخلاف ہم لڑتےرہیں گےیہ گمراہ ہیں اوررہیں گے، اللہ سےدعاہےکہ وہ ان گمراہوں کوراہ ہدایت پرلےآئے۔

  • بٹگرام واقعہ : نگران وزیراعظم کا حفاظتی معیار پر پورا نہ اترنے والی چیئر لفٹس کو فوری بند کرنے کا حکم

    بٹگرام واقعہ : نگران وزیراعظم کا حفاظتی معیار پر پورا نہ اترنے والی چیئر لفٹس کو فوری بند کرنے کا حکم

    اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بٹگرام واقعے پر خستہ حال اورحفاظتی معیارپر پورا نہ اترنے والی چیئر لفٹس کو فوری بند کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بٹگرام میں پاشتو کے مقام پرچیئر لفٹ میں پھنسے 8 افراد کے فوری ریسکیو کی ہدایت کرتے ہوئے پی ڈی ایم اے، این ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں کو تمام وسائل بروئےکارلانےکا حکم دیا ہے۔

    انوار الحق کاکڑ نے پہاڑی علاقوں میں موجودتمام چیئر لفٹس پرحفاظتی انتظامات یقینی بنانےکی ہدایت بھی کی ہے۔ یہ حکم بھی دیا ہے خستہ حال اورحفاظتی معیارپر پورا نہ اترنے والی چیئرلفٹس کو فوری بندکر دیا جائے۔

    انوار الحق کاکڑ نے پہاڑی علاقوں میں موجود تمام چیئر لفٹس پر حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے خستہ حال اورحفاظتی معیارپر پورا نہ اترنے والی چیئرلفٹس کو فوری بند کرنے کی ہدایت کردی۔

    خیال رہے بٹگرام کی تحصیل آلائی یوسی بٹنگی پاشتو میں چیئرلفٹ پھنسے افراد کے ریسکیو کیلئے پاک فوج کا ہیلی کاپٹر پہنچ گیا ہے، چیئر لفٹ میں پانچ گھنٹے سے سات بچوں سمیت آٹھ افراد پھنسے ہوئے ہیں۔

  • نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ جڑانوالہ  روانہ

    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ جڑانوالہ روانہ

    اسلام آباد : نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ جڑانوالہ کے دورے پر روانہ ہوگئے ، دورے کے دوران وہ متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کریں گے اور مدادی چیکس تقسیم کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ جڑانوالہ کے دورے پر اسلام آباد سے روانہ ہوگئے ، جہاں وہ سانحہ جڑانوالہ کے متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کریں گے اور امدادی چیکس تقسیم کریں گے۔

    محسن نقوی نگران وزیر اعظم کے ہمراہ متاثرہ مسیحی آبادی کا دورہ کریں گے اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کریں گے۔

    وزیر اعظم اور وزیر اعلی متاثرین میں 20 ،20 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کریں گے، اس دوران محسن نقوی وزیر اعظم کو مسیحی آبادی میں بحالی کے کاموں میں پیشرفت سےبھی آگاہ کریں گے۔

    نگران وزیر اعظم کو ملزمان کے خلاف کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائے گی۔

    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے روانگی سے قبل اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ مسیحی بھائیوں سے ملنے اور ہمدردی کیلئےجڑانوالہ جا رہا ہوں۔