Tag: نگران وزیراعظم انوار الحق

  • نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آج اہم  پریس کانفرنس کریں گے

    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

    اسلام آباد : نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آج پریس کانفرنس میں اہم اعلان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی صدارت توانائی پر اہم اجلاس ہوا ، جس میں توانائی اور خزانہ سمیت وفاقی وزرا نے شرکت کی۔

    ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق امور کا جائزہ لیا جارہاہے، اجلاس کے بعد نگران وزیر اعظم انوار الحق اہم پریس کانفرنس کریں گے، جس میں اہم اعلان کیا جائے گا۔

    گذشتہ روز نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں کہا تھا کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ہماری نہیں، انتخابات کب ہوں گے اس کا جواب ہمارے پاس نہیں، الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرے گی اس پر عمل کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت غیرجانبدارہوتی ہے، پوری کوشش کررہاہوں کہ نگراں حکومت پرجانبداری کاالزام نہ لگے، پارلیمنٹ سےجوقانون پاس ہوئےان پرہی عمل کررہےہیں ، الیکشن سےمتعلق سپریم کورٹ جوبھی فیصلہ کرےگی اس پرعمل کریں گے۔

    نگراں وزیراعظم نے مزید کہا تھا کہ میرا خیال ہے جو محدود مدت ہے اس میں الیکشن ہوجائیں گے ، الیکشن کب ہوں گےاس کاقانونی جواب ہمارےپاس نہیں ہے، الیکشن سےمتعلق جس کے پاس قانونی جواب ہےاس کےپاس کوئی جاتا ہے، الیکشن کمیشن پراعتمادہے،الیکشن کمیشن نےاپناپروسیس شروع کیا ہوا ہے۔

  • نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وزارت عظمیٰ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وزارت عظمیٰ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

    اسلام آباد : نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وزارت عظمیٰ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں اور تمام وزارتوں سے اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ وزارت عظمیٰ کی ذمہ داریاں سنبھال لیتے ہوئے تمام وزارتوں سے اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی۔

    ملک کو اس وقت سیاسی اور معاشی چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ نئی مردم شماری کی منظوری کے بعد آئندہ عام انتخابات کا انعقاد بھی کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔

    نگراں حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے صاف شفاف انتخابات کو ممکن بنانا نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی ذمہ داری ہے تاہم الیکشن سے پہلے نئی حلقہ بندیاں ہونی ہیں اور یہ ذمہ داری الیکشن کمیشن کو انجام دینی ہے۔

    اختیارات کی بات کی جائے تو موجودہ نگراں وزیراعظم کو اضافی اختیارات حاصل ہیں، نگران حکومت کومنصوبوں کے تسلسل اور دیگر ممالک کے ساتھ معاہدوں کا اختیار بھی مل چکا ہے۔

    یاد رہے شہبازشریف وزیراعظم ہاؤس سے رخصت نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کووزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر چاق چوبند دستے نے سلامی دی۔

    انوار الحق کاکڑ نے بطور نگران وزیراعظم پاکستان عہدے کا حلف اٹھایا تھا ، جس کے بعد انہیں وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر دیا گیا تھا۔

    نگران وزیراعظم نے تینوں مسلح افوج کے چاک و چوبند دستوں سے سلامی لی اور گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا تھا۔

    بعد ازاں نگران وزیراعظم کی وزیراعظم آفس کے افسران وعملے سے ملاقات کرائی گئی، ملاقات میں افسران نےنگران وزیراعظم کواپنا تعارف کرایا گیا۔

    نگران وزیراعظم نے سبکدوش وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا ، جس کے بعد سبکدوش وزیراعظم محمدشہبازشریف کوگارڈآف آنرپیش کیاگیا اور نگران وزیراعظم نے سبکدوش وزیراعظم کورخصت کیا۔