Tag: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ.

  • تاجروں کی اکثریت کا  نگران سیٹ اپ کو  2 سال تک جاری رکھنے کا مطالبہ

    تاجروں کی اکثریت کا نگران سیٹ اپ کو 2 سال تک جاری رکھنے کا مطالبہ

    اسلام آباد : تاجروں کی اکثریت نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات میں نگران سیٹ اپ کو 2 سال تک جاری رکھنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے دورے پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے کاروباری شخصیات کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں تاجروں کی اکثریت نے نگران سیٹ اپ کو جاری رکھنے کا مطالبہ کیا، تاجروں نے وزیراعظم کو کہا موجودہ سیٹ اپ 2 سال تک جاری رہنا چاہیے۔

    ذرائع تاجر برادری کا کہنا تھا کہ معیشت کی مکمل بحالی کے لیے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کراچی کا دورہ کیا تھا۔

    نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کراچی میں اسٹاک ایکسچینج میں ’پاکستان کی معاشی ترقی اور اقتصادی لچک‘ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی ایم ایف اسٹینڈ بائی معاہدے سے سرمایہ کاروں میں اعتماد آیا ہم سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرتے رہیں گے۔

    انوار الحق کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے آغاز پر معیشت کو متعدد چیلنجز کا سامنا تھا، ان چیلنجز کو قبول کرتے ہوئے ڈالرکی بڑھتی قیمت کو نیچے لے کر آئے۔ معیشت کی بہتر صورتحال کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان ہے۔

  • نگران  وزیراعظم  آج کویت کے ولی عہد  سے ملاقات کریں گے

    نگران وزیراعظم آج کویت کے ولی عہد سے ملاقات کریں گے

    اسلام آباد : نگران وزیراعظم  انوار الحق کاکڑ  آج کویت کے ولی عہد شيخ مشعل الاحمد الجابرالصباح سے ملاقات کریں گے ، جس میں مختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا دو روزہ دورے پر کویت پہنچ گئے ہیں ، انوار الحق کاکڑ آج کویت کے ولی عہد شيخ مشعل الاحمد الجابرالصباح سے ملاقات کریں گے۔

    وزیراعظم کویت کےوزیراعظم شيخ احمد النواف الاحمد الصباح سےوفدکےہمراہ ملیں گے ، ملاقات میں دونوں ممالک کےدرمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

    گذشتہ روز نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کے کویت پہنچنے پر کویت کے وزیرِ بجلی، پانی و قابل تجدید توانائی ڈاکٹر جاسم محمد عبداللہ الاستاد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

    اس موقع پر پاکستان کے کویت میں سفیر ملک محمد فاروق اور دونوں ممالک کے اعلی سفارتی اہلکار بھی موجود تھے.. دورے کے دوران وزیرِ اعظم ولی عہد کویت شيخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اور وزیرِ اعظم عزت مآب شيخ احمد النواف الاحمد الصباح سے ملاقات کریں گے۔

    نگران وزیرِ اعظم کا دورہ کویت دونوں ممالک کے مابین اقتصادی و معاشی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا، جس میں افرادی قوت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات و کان کنی، غذائی تحفظ، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں باہمی تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔

  • نگران  وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آج 2 روزہ دورے پر کویت روانہ ہوں گے

    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آج 2 روزہ دورے پر کویت روانہ ہوں گے

    اسلام آباد : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج دو روزہ دورے پر کویت روانہ ہوں گے، دورے میں افرادی قوت،آئی ٹی،معدنیات کی تلاش کی یادداشتوں پردستخط کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا یے کہ نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ28-29 نومبرکوکویت کادورہ کریں گے۔

    دورے کے دوران وزیراعظم کویت کےولی عہدشیخ مشعل الجابرالصباح سےملاقات کریں گے، نگران وزیراعظم اورکویتی ہم منصب شیخ احمدنواف کی بھی ملاقات ہوگی۔

    دورےمیں افرادی قوت،آئی ٹی،معدنیات کی تلاش کی یادداشتوں پردستخط کیےجائیں گے ، فوڈسکیورٹی،توانائی،دفاعی شعبےمیں مختلف مفاہمت ناموں پر بھی دستخط شامل ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اورکویت کےدرمیان 6دہائیوں پرمحیط گہرے،تاریخی تعلقات ہیں، رواں سال سفارتی تعلقات کےقیام کی60ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔

  • لوگوں کو آگ لگانے کا لائسنس دے دیں تویہ نہیں ہوسکتا، نگراں وزیراعظم

    لوگوں کو آگ لگانے کا لائسنس دے دیں تویہ نہیں ہوسکتا، نگراں وزیراعظم

    اسلام آباد : نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ کوئی کہے میں پارلیمنٹ کو آگ بھی لگاؤں گا اور جمہوریت کا چیمپئن بھی بنوں گا، لوگوں کوآگ لگانے کا لائسنس دے دیں تویہ نہیں ہوسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کی تاریخ کابہت جلداعلان ہوجائےگا، جب الیکشن ہونگے توگہماگہمی ہوگی، آج کی پریس کانفرنس ہم نے دورہ چین سے متعلق بلائی تھی۔

    انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ہرسیاسی جماعت کواپنے بیانیے پر فوکس کرناچاہئے، کوئی کہےمیں پارلیمنٹ کوآگ بھی لگاؤں گااورجمہوریت کاچیمپئن بھی بنوں گا، ایسےانوائرمنٹ میں سوشل آرڈرقائم نہیں رہتا، لوگوں کوآگ لگانےکالائسنس دےدیں تویہ نہیں ہوسکتا۔

    نگراں وزیراعظم نے کہا کہ یہ حرکت اگرجمعیت علمااسلام نےکی ہوتی توبتائیں لوگوں کا یہی بیانیہ ہوتا، ہمارا رونا تویہ ہے ان لوگوں نے قانون سازی کی ہوتی تو آج خود مستفید ہوتے، وہ اپنا وقت ان چیزوں میں ضائع نہ کرتے اور پرفارم کیا ہوتا تو آج مستفید ہو رہے ہوتے۔

    ڈالر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کاریٹ پاکستان میں کبھی نیچےنہیں گیا جو ہماری نگران حکومت نے کرایا ، 16روپے سے ڈالر شروع ہوا جسے پیچھے جاتےنہیں دیکھا، آج الحمدللہ ڈالر معنی خیز انداز میں نیچے آرہا ہے۔

  • سی پیک پاک چین دوستی کی ایک اہم مثال ہے ، نگراں وزیراعظم

    سی پیک پاک چین دوستی کی ایک اہم مثال ہے ، نگراں وزیراعظم

    ارومچی : نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پاک چین دوستی اعتماد اور باہمی احترام کی بنیاد پر استوار ہے اور سی پیک پاک چین دوستی کی ایک اہم مثال ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سنکیانگ یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبا سے خطاب میں کہا کہ پاکستان چین سے لازوال تذویراتی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے، سنکیانگ صرف تجارت اور مواصلاتی راہداری نہیں بلکہ 2عظیم قوموں کوجوڑنے کا باعث بھی ہے۔

    انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ہونے کے ساتھ مشترکہ ثقافت کی وجہ سے سنکیانگ پاکستانیوں کے دلوں میں اہمیت رکھتا ہے، خنجر اب بارڈر پاکستان اور چین کو ایک دوسرے سے منسلک کرتا ہے۔

    نگران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی کا منفرد رشتہ اعتماد اور باہمی احترام کی بنیاد پر استوار ہے، سی پیک نئے دور میں داخل ہوچکا ہے، سی پیک بی آر آئی کے تحت ایک جامع منصوبہ ہے، اس سے دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان رابطوں سے علاقائی امن کو فروغ ملے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ گوادر سی پیک کے تحت اہم اور تذویراتی منصوبہ ہے، سی پیک میں گوادر کو مرکزی حیثیت حاصل ہے، سی پیک سے صنعتی ترقی، روزگار، معدنیات ، زراعت اور آئی ٹی کو فروغ ملے گا۔

    انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ کوشش ہے زیادہ سے زیادہ پاکستانی طلبہ سکیانگ میں تعلیم حاصل کریں اور سیاحت کے فروغ کیلئے دو طرفہ اقدامات کئے جائیں گے۔

  • نگران وزیراعظم کی  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات، غزہ کی صورتحال پر گفتگو

    نگران وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات، غزہ کی صورتحال پر گفتگو

    بیجنگ : نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات میں غزہ کی صورتحال پر گفتگو کی۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بیجنگ میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کے لئے چین میں موجود ہے۔

    جہاں وزیراعظم کی فورم میں شریک عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں جاری ہے، وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے عالمی و علاقائی امور پر گفتگو کی ، وزیراعظم نے انتونیوگوتریس کا سیلاب متاثرین کی مددوبحالی عمل میں خصوصی دلچسپی پرشکریہ اداکیا۔

    ملاقات میں غزہ کی صورتحال پر گفتگو ہوئی ، وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم بند کرانے میں کردار ادا کرے۔

    انوار الحق کاکڑ نے روس، سری لنکا، قازقستان اور کینیا کے صدور سے بھی اسرائیل فلسطین تنازع پر تبادلہ خیال کیا اور کہا غزہ میں اسپتال پر اسرائیل کی بمباری کو دنیا جنگی جرائم کے طور پر دیکھتی ہے۔

    وزیراعظم نے قازقستان کے صدر سے ملاقات میں روابط، باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال سمیت پاکستان قازقستان کے مابین تجارت اورتوانائی کے شعبے میں تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو کی۔

  • نگران وزیراعظم کا کابینہ میں غیر جانبدار اور پروفیشنل لوگوں کو شامل کرنے کا فیصلہ

    نگران وزیراعظم کا کابینہ میں غیر جانبدار اور پروفیشنل لوگوں کو شامل کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کابینہ میں غیر جانبدار اور پروفیشنل لوگوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا، بیوروکریٹ اور ٹیکنوکریٹ کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی کابینہ کی تشکیل کے لئے مشاورت مکمل کرلی گئی ، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کابینہ میں غیر جانبدار اور پروفیشنل لوگوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ کابینہ میں متعلقہ شعبوں میں اچھی ساکھ کے حامل افراد کو ہی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نگراں کابینہ میں بیوروکریٹ اور ٹیکنوکریٹ کے ناموں پرغور غور کیا جارہا ہے، نگران وفاقی کابینہ مختصر ہوگی۔

    گذشتہ روز وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نگراں کابینہ کو جلد حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا تھا، ذرائع نے بتایا تھا کہ نگراں کابینہ کے لئے تجربہ کار شخصیات کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے ، نگراں کابینہ کیلئےجلیل عباس جیلانی ،محمدعلی درانی سمیت عبد الحفیظ شیخ ،مظفر رانجھا ،شعیب سڈل کے نام زیر غور ہے۔

    بعد ازاں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اٹارنی جنرل کو کام جاری رکھنے کیلئے گرین سگنل دیا تھا، ذرائع نے کہا تھا کہ اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان عبوری حکومت کے دورمیں اپنا کام جاری رکھیں گے۔