Tag: نگران وزیراعلیٰ سندھ

  • نگران وزیراعلیٰ سندھ  کا رانی پور حویلی سے لڑکی کے لاپتہ ہونے کا نوٹس

    نگران وزیراعلیٰ سندھ کا رانی پور حویلی سے لڑکی کے لاپتہ ہونے کا نوٹس

    کراچی : نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے رانی پور میں حویلی سے لڑکی کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر سکھر کو فوری رپورٹ دینے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے رانی پور حویلی سے لڑکی کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لے لیا اور کہا کہا جا رہا ہے لڑکی امانت کے طور پر پیر سہیل شاہ کی حویلی میں رکھی گئی تھی۔

    نگران وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر سکھر کو انکوائری کرکے فوری رپورٹ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا لڑکی کوفوری طور پر بازیاب کرایا جائے۔

    خیرپورکے مینا گاؤں کی بیس سال کی لڑکی رانی پورکی حویلی سے لاپتا ہوگئی ہے، لاپتا لڑکی کے گھروالوں کا کہنا ہے کہ ہم گھریلو تنازع کے باعث لڑکی کو حویلی چھوڑ آئے تھے اور حویلی سےفون آیا لڑکی لاپتا ہوگئی ہے۔

    ورثا کا کہنا تھا کہ کئی بار گئے لیکن لڑکی کاکچھ نہیں بتایا، تھانے شکایت کرنے گئے تو پولیس نے کارروائی نہیں کی۔

    رانی پور حویلی سے لاپتا ہونے والی بیس سالہ لڑکی کے اہل خانہ نے کہا کہ بیٹی کو لینے پیر سہیل کی حویلی گئے تو گالیاں دے کر نکال دیا جبکہ لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ جو ماجرا بیان کیا ہے وہ سچ ہے، انصاف دیا جائے۔

  • نگران وزیراعلیٰ سندھ کے لیے جسٹس (ر) مقبول باقر، ممتازعلی کے ناموں پرغور

    نگران وزیراعلیٰ سندھ کے لیے جسٹس (ر) مقبول باقر، ممتازعلی کے ناموں پرغور

    سندھ میں نگران حکومت کے قیام کے حوالے سے نگران وزیراعلیٰ کے لیے جسٹس (ر) مقبول باقراور ممتازعلی شاہ کے ناموں پرغور کیا جا رہا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نگران وزیراعلیٰ سندھ کے سلسلے میں جسٹس (ر) مقبول باقراور ممتازعلی شاہ کے ناموں پرغور کیا جارہا ہے، پی پی قیادت نے سندھ حکومت سے نگران وزیراعلیٰ کے لیے مزید ایک نام مانگ لیا ہے۔

    سندھ حکومت کے تینوں ناموں پر پی پی قیادت حتمی فیصلہ کرے گی، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر رعنا انصار کی آئندہ ہفتے ملاقات متوقع ہے۔

    رعنا انصار اپوزیشن کی جانب سے نگران وزیر اعلیٰ کے نام پیش کریں گی، وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر میں نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق نہ ہوا تو معاملہ الیکشن کمیشن جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن تجویز کردہ ناموں میں سے 4 روز کے اندر نگران وزیر اعلیٰ کے تقرر کا اعلان کرے گا۔