Tag: نگران وزیراعلیٰ پنجاب

  • مقبرہ نور جہاں اور مقبرہ جہانگیر کے پاس گریٹر اقبال پارک کی طرز پر پارک بنانے کی تجویز

    مقبرہ نور جہاں اور مقبرہ جہانگیر کے پاس گریٹر اقبال پارک کی طرز پر پارک بنانے کی تجویز

    لاہور : نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں مقبرہ نور جہاں اور مقبرہ جہانگیر کے پاس گریٹر اقبال پارک کی طرز پر پارک بنانے کی تجویز دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں مقبرہ نور جہاں اور مقبرہ جہانگیر کے پاس گریٹر اقبال پارک کی طرز پر پارک بنانے کی تجویز دی گئی۔

    اجلاس میں لاہورکے 12 تاریخی دروازوں کی بحالی کے پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا، ڈی جی لاہور والڈ سٹی اتھارٹی نے تاریخی دروازوں،قدیم عمارتوں کے بحالی پربریفنگ دی۔

    محسن نقوی نے لاہور والڈ سٹی اتھارٹی کوتاریخی دروازوں کی بحالی کیلئے ٹائم لائن دے دی۔

    اجلاس میں کہا گیا کہ لاہور والڈ سٹی اتھارٹی کے ماہرین ریسرچ کے بعد ڈیزائننگ اورپراجیکٹ تیار کریں گے ، ٹیکسالی،لوہاری،شاہ عالمی، موچی، اکبری، دہلی، یکی، روشنائی اور شیراں والا کو بحال کیا جائے گا اور مستی گیٹ ودیگردروازوں کومرحلہ وار پروگرام کے تحت اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے تاریخی دروازوں کے اردگرد تجاوزات ختم کرنے اور تاریخی عمارتوں پر وال چاکنگ اوربینرزفوراً ہٹانے کا حکم دیا۔

    محسن نقوی نے شاہی قلعہ کے بالمقابل مریم زمانی بیگم مسجد کی بحالی اور تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کردی۔

  • نگران وزیراعلیٰ  پنجاب محسن نقوی مشکل میں پھنس گئے

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی مشکل میں پھنس گئے

    لاہور : نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے عہدے پر برقرار رہنے کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے عہدے کی معیاد ختم ہونے کے معاملے پر نگران وزیر اعلیٰ کےعہدے پر برقرار رہنے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔

    شہری لطیف چوہدری کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی، درخواست میں نگران وزیراعلیٰ اور الیکشن کمیشن سمیت دیگرکوفریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب میں نگران حکومت کی آئین میں دی گئی معیادختم ہوچکی ہے، سپریم کورٹ نےالیکشن تاریخ میں توسیع کی لیکن نگران حکومت کوتوسیع نہ دی۔

    درخواست گزار کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی غیر آئینی طور پر عہدہ سنبھالےہوئےہیں،نگران وزیر اعلیٰ اور کابینہ کا عہدے پر برقرار رہنا آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

    90 روزگزرنےکےبعدنگران حکومت کےتمام احکامات،اقدامات غیرآئینی ہیں، استدعا ہے کہ عدالت نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کو فوری عہدےسےہٹانے اور نگران حکومت کو کام سےروکنےکاحکم دے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت الیکشن کمیشن کونئی نگران حکومت کانوٹیفکیشن جاری کرنے کاحکم دے۔