Tag: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی

  • ’’نوجوانوں نے ہر شعبے میں بھارت کو آؤٹ کلاس کر کے فتح حاصل  کی‘‘

    ’’نوجوانوں نے ہر شعبے میں بھارت کو آؤٹ کلاس کر کے فتح حاصل کی‘‘

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے ایشیا کپ ایونٹ میں بھارت کے خلاف پاکستان انڈر19 ٹیم کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم کے عمدہ کھیل کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں نے ہر شعبے میں بھارتی ٹیم کو آؤٹ کلاس کر کے فتح حاصل کی۔

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

    محسن نقوی نے کہا کہ اذان اویس نے سنچری اسکور کرکے فتح میں بنیادی کردارادا کیا۔ انڈر19 کرکٹرز نے ٹیم ورک اور جذبے سے روایتی حریف کو شکست دی۔

    واضح رہے کہ پاکستان انڈر19 نے روایتی حریف کے خلاف ایشیا کپ میں عمدہ کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے باآسانی 8 وکٹوں سے فتح حاصل کی ہے۔

    پاکستان انڈر19 نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہر کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔

    اذان اویس نے میچ وننگ سنچری اسکور کرتے ہوئے 105 رنز کی عمدہ باری کھیلی۔ اوپننگ بیٹر شاہ زیب خان بھی 63 رنز بنا کر نمایا رہے، کپتان سعد بیگ نے 68رنز اسکور کیے۔

    پاکستان انڈر19 ٹیم کے کپتان سعد نے ٹاس جیت کر پہلے حریف کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارت انڈر19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنزاسکورکیے۔

  • اہم خبر ! جمعرات، جمعے اور  ہفتے کو   بینک بند رہیں گے

    اہم خبر ! جمعرات، جمعے اور ہفتے کو بینک بند رہیں گے

    لاہور : گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی  صوبے کے 8 اضلاع میں جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کو بینک بند رکھنے تجویز پر اتفاق کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں محسن نقوی نے اسموگ سے متعلق گورنراسٹیٹ بینک کوآگاہ کیا۔

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے گورنر اسٹیٹ بینک کو جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کو 8 اضلاع میں بینک بند رکھنے کی درخواست کی ، جس پر جمیل احمد نے تجویز سے اتفاق کرلیا،

    ذرائع پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کو بھی بینک بندرہیں گے۔

  • شادی ہالز جلدی بند کرنے سے متعلق اہم خبر آگئی

    شادی ہالز جلدی بند کرنے سے متعلق اہم خبر آگئی

    لاہور : نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شادی تقریبات میں ون ڈش اور اوقات کار کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شادی تقریبات میں ون ڈش اور اوقات کار کی پابندی کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے پابندی پرسختی سے عملدرآمد کا حکم دے دیا۔

    کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو شادی تقریبات میں ون ڈش، اوقات کارکی پابندی کیلئے ہدایات جاری کردی، محسن نقوی نے کہا کہ ون ڈش اور رات 10بجے کے اوقات کار پر عملدرآمد کرایا جائے، پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہ برتی جائے۔

    یاد رہے گذشتہ سال پنجاب میں شادی ہالز اور تقریبات میں ون ڈش کی پابندی لاگو کردی گئی تھی ، شادی ہالزایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ شادی ہالز بند کرنے کا وقت بھی 10 بجے مقرر کیا گیا ہے۔

  • ‘میٹرو بس اور اسپیڈو بس سروس کے کرایوں میں اضافہ نہیں ہوگا’

    ‘میٹرو بس اور اسپیڈو بس سروس کے کرایوں میں اضافہ نہیں ہوگا’

    لاہور : نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میٹرو بس اور اسپیڈوبس سروس کے کرائے میں 15روپے اضافے کی سمری مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا اجلاس ہوا ، پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اجلاس میں کرائے میں اضافےکی سمری پیش کی گئی۔

    محسن نقوی نے عوام دوست فیصلہ کرتے ہوئے میٹروبس ،اسپیڈوبس سروس کےکرائے میں 15روپے اضافے کی سمری مسترد کردی اور کہا ریونیو میں اضافے کیلئے نئے اورمنفرد انداز سے کام کیا جائے۔

    اجلاس میں ریلوے اسٹیشن تا گرین ٹاؤن الیکٹرک بسیں چلانے کی اصولی منظوری بھی دی گئی ، ورلڈ بینک تعاون سے لاہور میں پائلٹ پراجیکٹ کےتحت 27 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔

    اسلام آباد ، راولپنڈی میں میٹروبس سروس کیلئے بھی الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے راولپنڈی اور لاہور میں میٹروبس ٹریک کی تعمیر و مرمت کا حکم دیتے ہوئے قذافی اسٹیڈیم ،شاہدرہ ریلوےاسٹیشن کی تعمیرومرمت ،تزئین و آرائش کی منظوری دی۔

    پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اجلاس میں ڈیزل ہائبرڈ ری جنریٹوبسیں چلانے کی تجویزکا جائزہ لیا گیا، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے الیکٹرک بس سروس کیلئے فوری اقدامات کا حکم دے دیا۔

    محسن نقوی نے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی میں انسانی وسائل کی کمی پوراکرنےکی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو معیاری اورمحفوظ سفر کی سہولتیں فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

    اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی تقریباًسواارب مسافروں کاہدف عبورکرچکی ، پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی6بس سروس سسٹم آپریٹ کررہی ہے، اورنج لائن میٹروٹرین پر روزانہ25ہزار طلبہ مفت سفر کررہے ہیں۔

  • پنجاب حکومت کا سمر گیمز کے حوالے سے بڑا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا سمر گیمز کے حوالے سے بڑا فیصلہ

    لاہور: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبے میں پہلی مرتبہ سمر گیمز میں 54 کھیلوں کے مقابلے کرانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

     نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب سمر گیمز 2023 کے انعقاد کے سلسلے میں خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں پنجاب میں پہلی مرتبہ پنجاب سمر گیمز میں 54کھیلوں کے مقابلے کرانے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس میں وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر، صوبائی مشیر کھیل وہاب ریاض، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری اسپورٹس، سیکرٹری اطلاعات، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی جی اسپورٹس، ڈائریکٹر اسپورٹس، ڈائریکٹر یوتھ افیئر اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ کرکٹ، ہاکی، فٹبال، شوٹنگ بال، اتھیلٹکس، اسنوکر، بیڈ منٹن سمیت تمام کھیلوں کے مقابلے ہوں گے، جیتنے والے کھلاڑیوں اور ٹیمز کو مجموعی طورپر ایک ارب 32کروڑ روپے کے انعامات دئیے جائیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق یونین سے صوبائی سطح تک 5 لیول پر کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے، یونین کی سطح پر 8گیمز کے مقابلے ہوں گے جبکہ تحصیل لیول پر مزید 7 کھیل شامل ہیں۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈسٹرکٹ لیول پر 4 اور ڈویژنل لیول پر مزید 11 کھیل شامل کئے جائیں گے، صوبائی سطح پر مزید 7 کھیل شامل ہونے سے 34گیمز کے مقابلے ہوں گے 34 گیمز کے لئے تمام متعلقہ کلبوں اور ایسوسی ایشنز کو بھی شامل کیا جائے گا۔

    یونین کی سطح پر 12 سے 28 جولائی اور تحصیل لیول پر جبکہ یکم اگست سے 10 اگست تک مقابلے ہوں گے، ڈسٹرکٹ لیول پر مقابلے 16سے 20 اگست اور ڈویژنل لیول پر 26 سے 30 اگست تک کھیل کھیلا جائے گا، تمام کھیلوں کے 6 سے 12ستمبر تک 7 روزہ فائنل مقابلے ہوں گے۔

     صوبائی، ڈویژنل، ڈسٹرکٹ، تحصیل اوریونین کی سطح پر ایڈمنسٹریٹو کمیٹیاں قائم ہوں گی۔