Tag: نگران وزیر اعظم

  • نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ  نیویارک پہنچ گئے

    نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نیویارک پہنچ گئے

    نیویارک : نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نیویارک پہنچ گئے، جہاں وہ آج مصروف دن گزاریں گے اور22 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے78ویں اجلاس سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ 5 روزہ دورے پر نیویارک پہنچ گئے، پاکستانی سفیر مسعود خان اور مستقل مندوب منیر اکرم نے استقبال کیا، نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ مختصر وفد کے ارکان کے ہمراہ نیویارک پہنچے ہیں۔

    نگراں وزیر اعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اٹھہترویں اجلاس میں شرکت کریں گے اور اعلیٰ سطح کے مباحثے میں شریک ہوں گے۔

    نگراں وزیر اعظم جمعہ 22 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے78ویں اجلاس سے پالیسی خطاب کریں گے، اپنے خطاب میں وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم اور افغانستان سے درپیش سیکورٹی چیلنجز کا ذکر کریں گے اور اقوام متحدہ کو سلامتی کونسل کی قراردادو ں کی یاد دلائیں گے۔

    نگران وزیراعظم یواین جنرل اسمبلی کے78ویں اجلاس سے خطاب کریں گے اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

    انوار الحق کاکڑ اپنے دورے میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، امریکا میں موسمیاتی تبدیلی پر منعقد ہونے والی کانفرنس میں شریک ہوں گے اور عالمی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بھی ملاقات ہوگی۔

    اس کے علاوہ نگران وزیراعظم امریکا کے معروف تھنک ٹینکس کا بھی دورہ کریں گے اور امریکی صدر کے عشائیے میں شریک ہوں گے۔

    وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے امریکی میڈیا سے انٹرویوز طے کر دیئے گئے ہیں ، واشنگٹن پوسٹ سمیت، سی این این، بلومبرگ، اے پی، نیوزویک وزیر اعظم کا انٹرویو کریں گے۔

    اس کے ساتھ انوار الحق کاکڑ کی مائکروسافٹ کے فاؤنڈر بل گیٹس سے ملاقات طے ہیں جبکہ وہ چین کے نائب صدر، ایران کے صدر ، ترکی کے صدر طیب اردوان سے بھی اہم ملاقاتیں ہوگی۔

  • نگران وزیر اعظم کا چوہدری شجاعت حسین سے ٹیلی فونک رابطہ

    نگران وزیر اعظم کا چوہدری شجاعت حسین سے ٹیلی فونک رابطہ

    اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت حسین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور  انکی خیریت دریافت کی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چوہدری شجاعت حسین کی قومی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ سیاسی سفر کی ابتدا آپ کیساتھ کی، اب بھی سرپرستی چاہتا ہوں، بلوچستان کے حقوق کے لیے آپ نے ہمیشہ آواز بلند کی۔

    انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام بنیادی حقوق دلانے پر ہمیشہ آپکے مشکور ہیں، قومی، عوامی مسائل کے حل، ملکی ترقی کیلئے آپ سے رہنمائی کا طالب ہوں۔

    دوسری جانب چوہدری شجاعت حسین نے انوارالحق کاکڑ کو نگران وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی اور کہا کہ مجھے امید ہے آپ کے دور میں معاشی بہتری آئے گی۔

    سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ ملکی مسائل کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلیں، عوام مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں، تدارک کیلئے اقدامات کریں۔

  • وزیر اعظم نے سابق چیف جسٹس کا نام نگران وزیر اعظم کے لیے تجویز کر دیا

    وزیر اعظم نے سابق چیف جسٹس کا نام نگران وزیر اعظم کے لیے تجویز کر دیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم نے سابق چیف جسٹس گلزار احمد کا نام نگران وزیر اعظم کے لیے تجویز کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کا نام نگران وزیر اعظم کے لیے تجویز کر دیا گیا ہے۔

    سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اس سلسلے میں ایک ٹویٹ میں لکھا کہ صدر مملکت کے خط کے جواب میں تحریک انصاف کور کمیٹی سے مشورے اور منظوری کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کا نام نگران وزیر اعظم کے لیے تجویز کیا ہے۔

    واضح رہے کہ صدر عارف علوی نے وزیر اعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے نگران وزیر اعظم کے نام مانگے تھے، ناموں پر 7 دن میں اتفاق نہ ہوا تو الیکشن کمیشن نئے وزیر اعظم کا نام صدر کو دے گا۔

    صدر مملکت نے وزیراعظم عمران خان اور شہباز شریف سے نگران وزیر اعظم کے نام مانگ لیے

    تاہم متحدہ اپوزیشن کے رہنما شہباز شریف نے نگراں وزیر اعظم کے لیے مشاورت کا حصہ بننےسے انکار کر دیا ہے، اور کہا ہے کہ آئین و قانون کے مطابق سزا ملنے تک عمران خان کو چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔

  • صدر مملکت  نے وزیراعظم عمران خان  اور شہباز شریف سے نگران وزیر اعظم کے نام مانگ لیے

    صدر مملکت نے وزیراعظم عمران خان اور شہباز شریف سے نگران وزیر اعظم کے نام مانگ لیے

    اسلام آباد : صدر عارف علوی نے وزیر اعظم عمران خان اور شہباز شریف سے نگران وزیر اعظم کے نام مانگ لیے ، ناموں پر 7دن میں اتفاق نہ ہواتوالیکشن کمیشن نئے وزیر اعظم کا نام صدر کو دے گا۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے نگران وزیراعظم کی تعیناتی کے لیے وزیراعظم عمران خان اور شہبازشریف کوخط لکھ دیا۔

    خط میں کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 58 ون کے تحت اسمبلیاں تحلیل ہو چکیں، آرٹیکل 224 اے کےتحت نگران وزیراعظم تک عمران خان عہدےپر برقرار رہیں گے۔

    صدر مملکت کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ نگران وزیراعظم کاتقرروزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے ہونا ہے، 3 دن میں دونوں اطراف سے دو ارکان پر مشتمل کمیٹی کے لیے نام بھیجے جائیں۔

    خط میں صدر نے وزیر اعظم اور شہباز شریف سے نگران وزیر اعظم کے نام مانگ لیے ، آئین کے تحت وزیر اعظم اور لیڈر آف اپوزیشن دو دو نام دیں گے۔

    خط میں کہا گیا کہ ناموں پر 7دن میں اتفاق نہ ہواتوالیکشن کمیشن نئے وزیر اعظم کا نام صدر کو دے گا جو حتمی ہوگا۔