Tag: نگران وزیر اعلیٰ

  • جسٹس (ر) ارشد حسین  نئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہوں مقرر

    جسٹس (ر) ارشد حسین  نئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہوں مقرر

    پشاور: خیبر پختونخوا (کے پی) کے نگران وزیر اعلیٰ کے لئے جسٹس(ر) ارشد حسین شاہ کو مقرر کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے آج صوبے کے لئے نگران وزیر اعلی سے متعلق مشاورت کی، گزشتہ شب گورنر کے پی نے دونوں کو وزیر اعلی ہاوس بلانے کیلئے سمری ارسال کی تھی۔

    تاہم اب دونوں رہنماؤں کے درمیان خیبر پختونخوا  کے نگران وزیر اعلیٰ کے لئے جسٹس(ر) ارشد حسین شاہ نگران کے نام پر اتفاق ہوا ہے۔

    نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتقال کے بعد صوبائی کابینہ بھی تحلیل

     اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے کہا کہ محمود خان سے جسٹس(ر) ارشد حسین سمیت دیگر ناموں پر بھی غور کیا گیا، مشاورت کے بعد جسٹس (ر)ارشد حسین کے نام پر کیا ہے، جسٹس (ر) ارشد حسین  نئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہوں گے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے تھے جس کے بعد صوبائی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی تھی۔

  • بلوچستان میں نگراں وزیر اعلیٰ پر اپوزیشن اور حکومت کے درمیان بات چیت شروع نہ ہو سکی

    بلوچستان میں نگراں وزیر اعلیٰ پر اپوزیشن اور حکومت کے درمیان بات چیت شروع نہ ہو سکی

    کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کی مدت ختم ہونے میں 2 دن رہ گئے لیکن صوبے میں نگران وزیر اعلیٰ پر اپوزیشن اور حکومت کے درمیان بات چیت شروع نہ ہو سکی۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے نگران وزیر اعلیٰ کے لیے ناموں پر مشاورت مکمل کر لی ہے لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں نگران وزیر اعلیٰ پر اپوزیشن اور حکومت کے درمیان بات چیت شروع نہیں ہو سکی ہے۔

    ذرائع کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی نے میر حمل کلمتی، اور جے یو آئی نے عثمان بادینی کو نامزد کیا ہے، بی این پی، جے یو آئی کے درمیان مشترکہ طور پر ایک نام دینے کے لیے بھی مشاورت جاری ہے۔

    نگراں وزیراعظم کی تقرری، شہباز شریف کا اپوزیشن لیڈر کو خط

    سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی اسلام آباد سے واپسی پر اپوزیشن لیڈر اور وزیر اعلیٰ کی ملاقات ہوگی، ان اسلام آباد سے واپسی آج متوقع ہے، ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ میر نصیر بزنجو، سابق ٹیکنوکریٹ میر شبیر مینگل اور بہروز ریکی بھی نگراں وزیر اعلیٰ کے منصب کی دوڑ میں شامل ہیں۔

  • سانحہ 9 مئی: آخری شرپسند کی گرفتاری تک تعاقب جاری رکھنے کا اعلان

    سانحہ 9 مئی: آخری شرپسند کی گرفتاری تک تعاقب جاری رکھنے کا اعلان

    لاہور: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث مفرور شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سانحہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔

    انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس نے اس حوالے سے پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔

    اجلاس میں شرپسندوں کے خلاف پراسیکیوشن کے عمل میں پیش رفت پر بھی غور کیا گیا، 9 مئی کے واقعات میں ملوث مزید 11 سو 63 شر پسندوں کا ڈیٹا بیس مل گیا، سائنٹفک انداز سے 11 سو 63 شرپسندوں کی شناخت کا عمل شروع کردیا گیا۔

    نگران وزیر اعلیٰ نے مفرور شرپسندوں کی جلد گرفتاری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ضروری وسائل بروئے کار لا کر مفرور شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ آخری شرپسند کی گرفتاری تک ان کا تعاقب جاری رکھا جائے، کسی شرپسند سے کوئی رعایت نہیں ہوگی، شرپسندوں اور انہیں اکسانے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

    اجلاس میں شرپسندوں کے خلاف پراسیکیوشن کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا اور پولیس اور پراسیکیوشن کو بہترین کوآرڈینیشن کے ساتھ کیسز کی پیروی کی ہدایت کی گئی۔

    نگران وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کسی گناہ گار کو چھوڑنا نہیں اور کسی بے گناہ کو پکڑنا نہیں۔

  • نگراں وزیراعلیٰ‌ سندھ کے معاملے پر ڈیڈلاک برقرار، معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جانے کا امکان

    نگراں وزیراعلیٰ‌ سندھ کے معاملے پر ڈیڈلاک برقرار، معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جانے کا امکان

    کراچی: سندھ میں نگراں وزیر اعلیٰ کا فیصلہ تاحال نہ ہوسکا، حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈلاک برقرار ہے، معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جمہوری حکومت کے پانچ برس پورے ہوگئے، مگر نگراں وزیراعلیٰ کے فیصلے سے متعلق تمام صوبوں میں‌ ابہام پایا جاتا ہے، سندھ میں‌ بھی تاحال نگراں وزیر اعلیٰ کا فیصلہ نہیں‌ ہوسکا.

    حکومتی ذرایع نے دعویٰ کیا ہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ کے معاملے پر مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار میں کوئی رابطہ نہیں ہوا.

    واضح رہے کہ اگر آج رات 12 بجے تک اس ضمن میں فیصلہ نہ ہوا، تو پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جس میں‌ اپوزیشن اور حکومت کے دو دو رہنما شامل ہوں گے.

    پارلیمانی کمیٹی آئندہ دو روز میں نگراں وزیراعلیٰ کے نام پرغورکرے گی، کمیٹی فیصلہ نہ کرسکی، تو صوبائی الیکشن کمیشن کو فیصلہ کرنے کا اختیار ہوگا.

    اپوزیشن لیڈر کے قریب سمجھنے والے ذرایع یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جانے کا امکان ہے، پی پی خواہش مند ہے کہ سیاسی وابستگی کا حامل شخص نگراں وزیراعلیٰ بنے، البتہ اپوزیشن کو اس پر شدید اعتراض‌ ہے.


    تین صوبے نگراں وزیر اعلیٰ کے منتظر، تاحال نگراں سیٹ نہ آسکا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔